The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
اَلشَّیْخُ کے معنیٰ معمر آدمی کے ہیں۔ عمررسیدہ آدمی کے چونکہ تجربات اور معارف زیادہ ہوتے ہیں اس مناسبت سے کثیرالعلم شخص کو بھی شیخ کہہ دیا جاتا ہے۔ محاورہ ہے: شَیْخٌ بَیِّنُ الشَّیْخُوخَۃِ وَالشَّیْخِ وَلتَّیَشُّخِ یعنی وہ بہت بڑا عالم ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (ہٰذَا بَعۡلِیۡ شَیۡخًا) (۱۱:۲۷) یہ میرے میاں (بھی) بوڑھے ہیں۔ (وَ اَبُوۡنَا شَیۡخٌ کَبِیۡرٌ) (۲۸:۲۳) ہمارے والد بڑی عمر کے بوڑھے ہیں۔