TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat Yousuf 12:8 – Translations

Every available translation of Surat Yousuf, verse 8, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

اِذۡ قَالُوۡا لَیُوۡسُفُ وَ اَخُوۡہُ اَحَبُّ اِلٰۤی اَبِیۡنَا مِنَّا وَ نَحۡنُ عُصۡبَۃٌ ؕ اِنَّ اَبَانَا لَفِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنِۣ ۚ﴿ۖ۸﴾
When they said, "Joseph and his brother are more beloved to our father than we, while we are a clan. Indeed, our father is in clear error.
جب کہ انہوں نے کہا کہ یوسف اور اس کا بھائی بہ نسبت ہمارے باپ کو بہت زیادہ پیارے ہیں حالانکہ ہم ( طاقتور ) جماعت ہیں ، کوئی شک نہیں کہ ہمارے ابا صریح غلطی میں ہیں ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
اِذۡ
انہوں نے کہا
قَالُوۡا
جب انہوں نے کہا تھا
لَیُوۡسُفُ
بلاشبہ یوسف
وَاَخُوۡہُ
اور اس کا بھائی
اَحَبُّ
زیادہ پیارے ہیں
اِلٰۤی اَبِیۡنَا
ہمارے والد کو
مِنَّا
ہم سے
وَنَحۡنُ
حالانکہ ہم
عُصۡبَۃٌ
ایک جتھہ ہیں
اِنَّ
بےشک
اَبَانَا
والدہمارے
لَفِیۡ ضَلٰلٍ
البتہ بھول میں ہیں
مُّبِیۡنِۣ
واضح
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
اِذۡ
جب
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
لَیُوۡسُفُ
یقیناً یوسف
وَاَخُوۡہُ
اور اس کا بھائی
اَحَبُّ
زیادہ پیارے ہیں
اِلٰۤی
طرف
اَبِیۡنَا
ہمارے والد کی
مِنَّا
ہم سے
وَنَحۡنُ
حالانکہ ہم
عُصۡبَۃٌ
ایک مضبوط جتھہ ہیں
اِنَّ
بلاشبہ
اَبَانَا
ہمارے والد
لَفِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنِۣ
یقیناً ایک واضح غلطی پر ہے
Translated by

Juna Garhi

Info

When they said, "Joseph and his brother are more beloved to our father than we, while we are a clan. Indeed, our father is in clear error.

جب کہ انہوں نے کہا کہ یوسف اور اس کا بھائی بہ نسبت ہمارے باپ کو بہت زیادہ پیارے ہیں حالانکہ ہم ( طاقتور ) جماعت ہیں ، کوئی شک نہیں کہ ہمارے ابا صریح غلطی میں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

جب یوسف کے بھائیوں نے (آپس میں) کہا : یوسف اور اس کا بھائی ہمارے باپ کو ہم سے زیادہ محبوب ہیں حالانکہ ہم ایک طاقتور جماعت ہیں۔ ہمارا باپ تو صریح بھول میں ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

جب انہوں نے کہا:’’یقینایوسف اوراس کابھائی دونوں ہمارے والدکوہم سے زیادہ پیارے ہیں حالانکہ ہم ایک مضبوط جتھہ ہیں،یقیناًہمارے والدایک واضح غلطی پر ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

when they said, |"Yusuf and his brother are dearer to our father than we are while we are a powerful group (for him). Surely, our father is in clear error.

جب کہنے لگے البتہ یوسف اور اس کا بھائی زیادہ پیارا ہے ہمارے باپ کو ہم سے اور ہم ان سے زیادہ قوت والے لوگ ہیں، البتہ ہمارا باپ صریح خطا پر ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

جب انہوں نے کہا کہ یوسف اور اس کا بھائی ہمارے والد کو ہم سے زیادہ محبوب ہیں جبکہ ہم ایک طاقتور جماعت ہیں یقیناً ہمارے والد صریح غلطی پر ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

یہ قصہ یوں شروع ہوتا ہے کہ اس کے بھائیوں نے آپس میں کہا یہ یوسف ( علیہ السلام ) اور اس کا بھائی ، 8 دونوں ہمارے والد کو ہم سب سے زیادہ محبوب ہیں حالانکہ ہم ایک پورا جتھا ہیں ، سچی بات یہ ہے کہ ہمارے ابا جان بالکل ہی بہک گئے ہیں ۔ 9

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

۔ ( یہ اس وقت کا واقعہ ہے ) جب یوسف کے ان ( سوتیلے ) بھائیوں نے ( آپس میں ) کہا تھا کہ : یقینی طور پر ہمارے والد کو ہمارے مقابلے میں یوسف اور اس کے ( حقیقی ) بھائی ( بنیامین ) سے زیادہ محبت ہے ، حالانکہ ہم ( ان کے لیے ) ایک مضبوط جتھ بنے ہوئے ہیں ۔ ( ٤ ) ہمیں یقین ہے کہ ہمارے والد کسی کھلی غلط فہمی میں مبتلا ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

جب یوسف کے بھائیوں نے کہا 12 یوسف (اس کے بھائی (بنیامین) کو ہمارا باپ ہم سے زیادہ چاہتا ہے حالانکہ ہم جو ان مضبوط ہیں 1 بیشک ہمارا باپ ضرور کھلی غلطی کر رہا ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

جب انہوں نے (آپس میں) بات کی کہ یوسف (علیہ السلام) اور ان کے بھائی ہمارے والد کو ہم سے زیادہ پیارے ہیں اور حالانکہ ہم ایک جماعت میں بیشک ہمارے والد صریح غلطی پر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

جب یوسف کے متعلق اس کے بھائیوں نے کہا کہ یوسف اور اس کا بھائی ہمارے والد کو زیادہ پیارے ہیں جب کہ ہم ایک مضبوط جماعت ہیں۔ بیشک ہمارے والد ایک کھلی غلطی کر رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

جب انہوں نے (آپس میں) تذکرہ کیا کہ یوسف اور اس کا بھائی ابا کو ہم سے زیادہ پیارے ہیں حالانکہ ہم جماعت (کی جماعت) ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ ابا صریح غلطی پر ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

Recall what time they said: surely Yusuf and his brother are dearer to our father than we, whereas we are company; verily our father is in error manifest.

وہ وقت قابل ذکر ہے) جب وہ (سوتیلے) بھائی بولے کہ یوسف (علیہ السلام) اور ان کا (حقیقی) بھائی ہمارے باپ کو ہم سے کہیں زیادہ پیارے ہیں ۔ درآنحالیکہ ہم ایک (پوری) جماعت ہیں ۔ بیشک ہمارے باپ تو بالکل بہک گئے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

( خیال کرو ) جب انہوں نے کہا کہ یوسف اور اس کا بھائی ہمارے باپ کو ہم سے زیادہ پیارے ہیں ، حالانکہ ہم ایک پورا جتھا ہیں ۔ بیشک ہمارا باپ ایک کھلی ہوئی غلطی میں مبتلا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

جب بھائیوں نے ( آپس میں ) کہا ہمارے باپ کو یقینا یوسف اور اس کے ( حقیقی ) بھائی ہم سے زیادہ پیارے ہیں حالانکہ ہم ایک ( مضبوط ) جماعت ہیںیقینا ایسا کرنے میںہمارے باپ کھلی غلطی میں ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

جب انہوں نے آپس میں تذکرہ کیا کہ یوسف اور اس کا بھائی باپ کو ہم سے زیادہ پیارے ہیں، حالانکہ ہم قوت والے ہیں (زیادہ ہیں) کچھ شک نہیں کہ باپ صریح غلطی پر ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

جب کہ برادران یوسف نے (آپس میں) کہا کہ یوسف اور اس کا بھائی یقینی طور پر ہمارے باپ کو ہم سے زیادہ پیارے ہیں، حالانکہ ہم ایک جتھے کا جتھا ہیں، یقینا ہمارا باپ کھلی غلطی پر ہے،

Translated by

Noor ul Amin

Info

جب یوسف کے بھائیوں نے کہا:یوسف اور اسکا بھائی ہمارے باپ کو ہم سے زیادہ محبوب ہیں حالانکہ ہم ایک طاقتورجماعت ہیں ہماراباپ توکھلی بھول میں ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

جب بولے ( ف۱۵ ) کہ ضرور یوسف اور اس کا بھائی ( ف۱٦ ) ہمارے باپ کو ہم سے زیادہ پیارے ہیں اور ہم ایک جماعت ہیں ( ف۱۷ ) بیشک ہمارے باپ صراحةً ان کی محبت میں ڈوبے ہوئے ہیں ( ف۱۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

۔ ( وہ وقت یاد کیجئے ) جب یوسف ( علیہ السلام ) کے بھائیوں نے کہا کہ واقعی یوسف ( علیہ السلام ) اور اس کا بھائی ہمارے باپ کو ہم سے زیادہ محبوب ہیں حالانکہ ہم ( دس افراد پر مشتمل ) زیادہ قوی جماعت ہیں ۔ بیشک ہمارے والد ( ان کی محبت کی ) کھلی وارفتگی میں گم ہیں

Translated by

Hussain Najfi

Info

جب انہوں ( یوسف کے سوتیلے بھائیوں ) نے آپس میں کہا کہ باوجودیکہ ہم پوری جماعت ہیں مگر یوسف اور اس کا ( سگا ) بھائی ( بن یامین ) ہمارے باپ کو زیادہ پیارے ہیں بے شک ہمارے باپ کھلی ہوئی غلطی پر ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

They said: "Truly Joseph and his brother are loved more by our father than we: But we are a goodly body! really our father is obviously wandering (in his mind)!

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

Joseph's brothers said to one another, "There is no doubt that Joseph and his brother are more loved by our father, even though we are all his offspring. He (our father) is certainly in manifest error."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

When they said: "Truly, Yusuf and his brother are dearer to our father than we, while we are `Usbah (a group). Really, our father is in a plain error."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

When they said: Certainly Yusuf and his brother are dearer to our father than we, though we are a (stronger) company; most surely our father is in manifest error:

Translated by

William Pickthall

Info

When they said: Verily Joseph and his brother are dearer to our father than we are, many though we be. Lo! our father is in plain aberration.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

जब उसके भाइयों ने आपस में कहा कि यूसुफ़ और उसका भाई हमारे वालिद को हमसे ज़्यादा महबूब हैं; हालाँकि हम एक पूरी जमात हैं, यक़ीनन हमारे वालिद एक खुली हुई ग़लती में मुब्तला हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

وہ وقت قابل ذکر ہے جب ان کے (علاتی) بھائیوں نے (باہم مشورہ کے مطابق) گفتگو کی کہ (یہ کیا بات ہے کہ) یوسف (علیہ السلام) اور ان کا (حقیقی) بھائی (بنیامین) ہمارے باپ کو ہم سے زیادہ پیارے ہیں حالانکہ ہم ایک جماعت کی جماعت ہیں واقعی ہمارے باپ (اس مقدمے میں) کھلی غلطی میں ہیں۔ (2) (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

ؔ ” جب انھوں نے کہا کہ یوسف اور اس کا بھائی ہمارے باپ کے ہاں ہم سے زیادہ پیارے ہیں حالانکہ ہم ایک جماعت ہیں۔ یقیناً ہمارا باپ واضح طور پر غلطی پر ہے۔ “ (٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

یہ قصہ یوں شروع ہوتا ہے کہ اس کے بھائیوں نے آپس میں کہا یہ یوسف اور اس کا بھائی دونوں ہمارے والد کو ہم سب سے زیادہ محبوب ہیں ، حالانک کہ ہم پورا تجھا ہیں۔ سچی بات یہ ہے کہ ہمارے اباجان بالکل بہک گئے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

بلاشبہ یوسف اور اس کے بھائیوں کے قصہ میں سوال کرنے والوں کیلئے دلائل ہیں۔ جب کہ ان کے بھائیوں نے یوں کہا کہ یوسف اور اس کا بھائی ہمارے باپ کو زیادہ پیارے ہیں حالانکہ ہم سب مل کر پوری ایک جماعت ہیں۔ بلاشبہ ہمارے والدکھلی غلطی پر ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

جب کہنے لگے البتہ یوسف اور اس کا بھائی زیادہ پیارا ہے ہمارے باپ کو ہم سے اور ہم ان سے قوت والے لوگ ہیں، البتہ ہمارا باپ صریح خطا پر ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

اور وہ وقت قابل ذکر ہے جب یوسف (علیہ السلام) کے بھائیوں نے آپس میں یہ گفتگو کی کہ یوسف اور اس کا بھائی بن یامین ہمارے باپ کو ہم سے زیادہ محبوب ہیں حالانکہ ہم ایک زور آور جماعت ہیں کچھ شک نہیں کہ ہمارے والد کھلی غلطی میں مبتلا ہیں

Related Verses

3
Surat Yousuf
12:21
وَ قَالَ الَّذِی اشۡتَرٰىہُ مِنۡ مِّصۡرَ لِامۡرَاَتِہٖۤ اَکۡرِمِیۡ مَثۡوٰىہُ عَسٰۤی اَنۡ یَّنۡفَعَنَاۤ اَوۡ نَتَّخِذَہٗ وَلَدًا ؕ وَ کَذٰلِکَ مَکَّنَّا لِیُوۡسُفَ فِی الۡاَرۡضِ ۫ وَ لِنُعَلِّمَہٗ مِنۡ تَاۡوِیۡلِ الۡاَحَادِیۡثِ ؕ وَ اللّٰہُ غَالِبٌ عَلٰۤی اَمۡرِہٖ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَ النَّاسِ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۲۱﴾
And the one from Egypt who bought him said to his wife, "Make his residence comfortable. Perhaps he will benefit us, or we will adopt him as a son." And thus, We established Joseph in the land that We might teach him the interpretation of events. And Allah is predominant over His affair, but most of the people do not know.
مصر والوں میں سے جس نے اسے خریدا تھا اس نے اپنی بیوی سے کہا کہ اسے بہت عزت و احترام کے ساتھ رکھو ، بہت ممکن ہے کہ یہ ہمیں فائدہ پہنچائے یا اسے ہم اپنا بیٹا ہی بنا لیں ، یوں ہم نے مصر کی سرزمین پر یوسف کا قدم جما دیا ، کہ ہم اسے خواب کی تعبیر کا کچھ علم سکھا دیں ۔ اللہ اپنے ارادے پر غالب ہے لیکن اکثر لوگ بے علم ہوتے ہیں ۔
Surat Yousuf
12:56
وَ کَذٰلِکَ مَکَّنَّا لِیُوۡسُفَ فِی الۡاَرۡضِ ۚ یَتَبَوَّاُ مِنۡہَا حَیۡثُ یَشَآءُ ؕ نُصِیۡبُ بِرَحۡمَتِنَا مَنۡ نَّشَآءُ وَ لَا نُضِیۡعُ اَجۡرَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۵۶﴾
And thus We established Joseph in the land to settle therein wherever he willed. We touch with Our mercy whom We will, and We do not allow to be lost the reward of those who do good.
اسی طرح ہم نے یوسف ( علیہ السلام ) کو ملک کا قبضہ دے دیا ۔ کہ وہ جہاں کہیں چاہے رہے سہے ہم جسے چاہیں اپنی رحمت پہنچا دیتے ہیں ۔ ہم نیکوکاروں کا ثواب ضائع نہیں کرتے ۔
Surat Yousuf
12:76
فَبَدَاَ بِاَوۡعِیَتِہِمۡ قَبۡلَ وِعَآءِ اَخِیۡہِ ثُمَّ اسۡتَخۡرَجَہَا مِنۡ وِّعَآءِ اَخِیۡہِ ؕ کَذٰلِکَ کِدۡنَا لِیُوۡسُفَ ؕ مَا کَانَ لِیَاۡخُذَ اَخَاہُ فِیۡ دِیۡنِ الۡمَلِکِ اِلَّاۤ اَنۡ یَّشَآءَ اللّٰہُ ؕ نَرۡفَعُ دَرَجٰتٍ مَّنۡ نَّشَآءُ ؕ وَ فَوۡقَ کُلِّ ذِیۡ عِلۡمٍ عَلِیۡمٌ ﴿۷۶﴾
So he began [the search] with their bags before the bag of his brother; then he extracted it from the bag of his brother. Thus did We plan for Joseph. He could not have taken his brother within the religion of the king except that Allah willed. We raise in degrees whom We will, but over every possessor of knowledge is one [more] knowing.
پس یوسف نے ان کے سامان کی تلاش شروع کی اپنے بھائی کے سامان کی تلاشی سے پہلے پھر اس پیمانہ کو اپنے بھائی کے سامان ( زنبیل ) سے نکالا ہم نے یوسف کے لئے اسی طرح یہ تدبیر کی اس بادشاہ کی قانون کی رو سے یہ اپنے بھائی کو نہ لے جاسکتا تھا مگر یہ کہ اللہ کو منظور ہو ہم جس کے چاہیں درجے بلند کر دیں ہر ذی علم پر فوقیت رکھنے والا دوسرا ذی علم موجود ہے ۔