Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 167

سورة البقرة

وَ قَالَ الَّذِیۡنَ اتَّبَعُوۡا لَوۡ اَنَّ لَنَا کَرَّۃً فَنَتَبَرَّاَ مِنۡہُمۡ کَمَا تَبَرَّءُوۡا مِنَّا ؕ کَذٰلِکَ یُرِیۡہِمُ اللّٰہُ اَعۡمَالَہُمۡ حَسَرٰتٍ عَلَیۡہِمۡ ؕ وَ مَا ہُمۡ بِخٰرِجِیۡنَ مِنَ النَّارِ ﴿۱۶۷﴾٪  4

Those who followed will say, "If only we had another turn [at worldly life] so we could disassociate ourselves from them as they have disassociated themselves from us." Thus will Allah show them their deeds as regrets upon them. And they are never to emerge from the Fire.

اور تابعدار لوگ کہنے لگیں گے کاش ہم دنیا کی طرف دوبارہ جائیں تو ہم بھی ان سے ایسے ہی بیزار ہو جائیں جیسے یہ ہم سے ہیں ، اسی طرح اللہ تعالٰی انہیں ان کے اعمال دکھائے گا ان کو حسرت دلانے کو ، یہ ہرگز جہنم سے نہ نکلیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
اتَّبَعُوۡا
پیروی کی
لَوۡ
کاش
اَنَّ
کہ
لَنَا
ہمارے لیے ہوتا
کَرَّۃً
ایک مرتبہ لوٹنا
فَنَتَبَرَّاَ
تو ہم بےزار ہوتے
مِنۡہُمۡ
ان سے
کَمَا
جیسا کہ
تَبَرَّءُوۡا
وہ بیزار ہوئے
مِنَّا
ہم سے
کَذٰلِکَ
اسی طرح
یُرِیۡہِمُ
دکھائے گا انہیں
اللّٰہُ
اللہ
اَعۡمَالَہُمۡ
اعمال ان کے
حَسَرٰتٍ
حسرتیں بنا کر
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَمَا
اور نہیں
ہُمۡ
وہ
بِخٰرِجِیۡنَ
نکلنے والے
مِنَ النَّارِ
آگ سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اور کہیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
اتَّبَعُوۡا
جنہو ں نے پیروی کی تھی
لَوۡ
کاش
اَنَّ
یقیناً
لَنَا
ہمارے لیے ہو
کَرَّۃً
ایک بار دوبا رہ جا نا
فَنَتَبَرَّاَ
تو ہم با لکل بے تعلق ہوجائیں
مِنۡہُمۡ
ان سے
کَمَا
جیسا کہ
تَبَرَّءُوۡا
وہ بالکل بے تعلق ہوگئے
مِنَّا
ہم سے
کَذٰلِکَ
اس طرح
یُرِیۡہِمُ
دکھائے گا انہیں
اللّٰہُ
اللہ تعا لٰی
اَعۡمَالَہُمۡ
اعمال ان کے
حَسَرٰتٍ
حسرتیں( بنا کر)
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَمَا
اور نہیں
ہُمۡ
وہ
بِخٰرِجِیۡنَ
کسی صو ر ت نکلنے والے
مِنَ النَّارِ
جہنم کی آگ سے
Translated by

Juna Garhi

Those who followed will say, "If only we had another turn [at worldly life] so we could disassociate ourselves from them as they have disassociated themselves from us." Thus will Allah show them their deeds as regrets upon them. And they are never to emerge from the Fire.

اور تابعدار لوگ کہنے لگیں گے کاش ہم دنیا کی طرف دوبارہ جائیں تو ہم بھی ان سے ایسے ہی بیزار ہو جائیں جیسے یہ ہم سے ہیں ، اسی طرح اللہ تعالٰی انہیں ان کے اعمال دکھائے گا ان کو حسرت دلانے کو ، یہ ہرگز جہنم سے نہ نکلیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو لوگ پیروی کرتے رہے (مرید) وہ بول اٹھیں گے ! کاش ہمیں (دنیا میں جانے کا) پھر ایک موقع ملے تو ہم بھی ان سے ایسے ہی بےزار ہوجائیں جیسے یہ آج ہم سے بیزار ہوگئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں ان کے اعمال اس طرح دکھلائے گا کہ وہ ان پر حسرتوں کا مرقع بن جائیں گے۔ اور وہ دوزخ سے (کسی قیمت پر بھی) نکل نہ سکیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جن لوگوں نے پیروی کی تھی کہیں گے: ’’کاش ہمارے لیے ایک باردوبارہ جاناہو تو ہم بھی ان سے بالکل بے تعلق ہو جائیں جیسا کہ وہ ہم سے بالکل بے تعلق ہوگئے‘‘۔اس طرح انہیں اﷲ تعالیٰ اُن کے اعمال اُن پر حسرتیں بناکردکھائے گااوروہ جہنم کی آگ سے کسی صورت نکلنے والے نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who followed would say, |"We wish there be a return for us, so that we may disown them as they have disowned us.|" Thus Allah makes them see their deeds as remorse for them. And they are not to come out from the Fire.

اور کہیں گے پیرو کیا اچھا ہوتا جو ہم کو دنیا کی طرف لوٹ جانا مل جاتا تو پھر ہم بھی بیزار ہوجاتے ان سے جیسے یہ ہم سے بیزار ہوگئے، اسی طرح پر دکھلائے گا اللہ ان کو ان کے کام حسرت دلانے کو اور وہ ہرگز نکلنے والے نہیں نار سے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو ان کے پیروکار تھے وہ کہیں گے کہ اگر کہیں ہمیں دنیا میں ایک بار لوٹنا نصیب ہوجائے تو ہم بھی ان سے اسی طرح اظہار براءت کریں گے جیسے آج یہ ہم سے بیزاری ظاہرکر رہے ہیں اس طرح اللہ ان کو ان کے اعمال حسرتیں بنا کر دکھائے گا لیکن وہ اب آگ سے نکلنے والے نہیں ہوں گے۔ اب ان کو دوزخ سے نکلنا نصیب نہیں ہوگا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور وہ لوگ جو دنیا میں ان کی پیروی کرتے تھے ، کہیں گے کہ کاش ہم کو پھر ایک موقع دیا جاتا تو جس طرح آج یہ ہم سے بے زاری ظاہر کر رہے ہیں ، ہم ان سے بے زار ہو کر دکھا دیتے ۔ 165 یوں اللہ ان لوگوں کے وہ اعمال ، جو یہ دنیا میں کر رہے ہیں ، ان کے سامنے اس طرح لائے گا کہ یہ حسرتوں اور پشیمانیوں کے ساتھ ہاتھ ملتے رہیں گے مگر آگ سے نکلنے کی کوئی راہ نہ پائیں گے ۔ ؏۲۰

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جنہوں نے ان ( پیشواؤں ) کی پیروی کی تھی وہ کہیں گے کہ کاش ہمیں ایک مرتبہ پھر ( دنیا میں ) لوٹنے کا موقع دے دیا جائے تو ہم بھی ان ( پیشواؤں ) سے اسی طرح بے تعلقی کا اعلان کریں جیسے انہوں نے ہم سے بے تعلقی کا اعلان کیا ہے ۔ اس طرح اللہ انہیں دکھا دے گا کہ ان کے اعمال ( آج ) ان کے لیے حسرت ہی حسرت بن چکے ہیں اور اب وہ کسی صورت دوزخ سے نکلنے والے نہیں ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو ماننے والے ہی وہ کہیں گے کاش ایک بار اور ہم دنیا میں جاتے اور ہم ان سے الگ ہوتے جیسے آج کے دن یہ ہم سے الگ ہوتے ہیں اسی طرح اللہ تعالیٰ انکے اعمال ان کو دکھلائے گا جو نرے افسوص ہی افسوس ہوں گے اور ان کو دوزخ سے نکلنا نصیب نہ ہوگا 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور پیروکار کہیں گے کاش ہمیں دوبارہ موقع ملے تو ہم ان سے بیزاری اختیار کریں جس طرح یہ (آج) ہم سے بیزار ہو رہے ہیں۔ اس طرح اللہ ان کے اعمال کو مسرت بنا کر انہیں دکھائیں گے۔ اور انہیں دوزخ سے نکلنا نصیب نہ ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(وہ بڑی حسرت سے کہیں گے ) اگر ہمیں دنیا میں جانے کا ایک موقع اور دے دیا جاتا تو ہم بھی ان سے اسی طرح بیزاری کا اظہار کرتے جس طرح آج یہ ہم سے نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ (اب اس حسرت سے کیا فائدہ) اللہ ان کو وہ اعمال جو انہوں نے کئے تھے اس طرح دکھلائے گا کہ وہ حسرت اور شرمندگی سے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے اور آگ سے نکلنے کی ان کو کوئی راہ نہ مل سکے گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یہ حال دیکھ کر) پیروی کرنے والے (حسرت سے) کہیں گے کہ اے کاش ہمیں پھر دنیا میں جانا نصیب ہو تاکہ جس طرح یہ ہم سے بیزار ہو رہے ہیں اسی طرح ہم بھی ان سے بیزار ہوں۔ اسی طرح خدا ان کے اعمال انہیں حسرت بنا کر دکھائے گااور وہ دوزخ سے نکل نہیں سکیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who had followed shall say would that for us were a return, then would we quit ourselves of them as they have quitted themselves of us. In this wise Allah will show them their works as vain regrets; and they shall not be coming forth from the Fire.

اور پیرو کہنے لگیں گے ۔ کاش ہم کو پھر ایک دفعہ (جانا) مل جاتا ۔ تو ہم بھی ان سے الگ ہوجائیں جیسے یہ ہم سے الگ ہوگئے بس اسی طرح اللہ ان کے اعمال کو انہیں (خالی) ارمان (کرکے) دکھائے گا ۔ اور وہ دوزخ سے کبھی بھی نہ نکل پائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کے پیرو بھی کہیں گے کہ اے کاش! ہمیں ( دنیا میں ) ایک بار اور جانا نصیب ہوتا کہ ہم بھی ان سے اسی طرح اظہارِ براءت کر سکتے ، جس طرح انہوں نے ہم سے اظہارِ براِت کیا ہے ۔ اس طرح اللہ ان کے اعمال ان کو سرمایۂ حسرت بنا کر دکھائے گا اور ان کو دوزخ سے نکلنا نصیب نہ ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جن لوگوں نے پیروی کی تھی وہ کہیں گے: کاش ہمارے نصیب میں ( دنیا میں ) دوبارہ جانا ہوتا تو ہم بھی تم سے اسی طرح بیزار ہوجاتے جس طرح تم لوگ ہم سے بیزاری ظاہر کررہے ہو ، اسی طرح اﷲ ( تعالیٰ ) انہیں ان کے ( بُرے ) اعمال ان پر حسرت ( وافسوس ) کا ذریعہ بناکر دکھائیں گے ، اور وہ آگ سے نکلنے والے ہیں ہی نہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور پیروکار کہیں گے : کاش ایسا ہوتا کہ ہمیں دنیا کی طرف لوٹ کر جانامل جائے تو پھر ہم بھی ان سے بیزار ہوجائیں جیسے یہ ہم سے بیزار ہوگئے ہیں۔ اسی طرح اللہ انہیں دکھلائے گا ان کے کام، حسرت دلانے کے لئے اور وہ آگ سے ہرگز نکلنے والے نہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس وقت وہ پیروکار نہایت یاس و حسرت کے ساتھ کہیں گے کہ کاش ہمیں ایک مرتبہ پھر دنیا میں لوٹ جانے کا موقع مل جائے تو ہم بھی ان سے ایسے ہی کٹ کر الگ ہوجائیں جس طرح کے یہ لوگ ہم سے الگ ہوگئے ہیں سو اسی طرح اللہ دکھائے گا ان کو ان کے اعمال ان پر حسرتیں بنا کر اور یہ لوگ دوزخ کی اس آگ سے کبھی نکل نہ سکیں گے

Translated by

Noor ul Amin

اور تب پیروی کرنے والے لوگ کہیں گے کہ کاش ہمیں دنیامیں پھرایک موقعہ ملے توہم بھی ان سے ایسے بیزار ہو جائیں جیسے وہ ہم سے بیزار ہوئے ، اللہ ان کے اعمال اس طرح دکھائے گاکہ ان کے اعمال ان کے لئے باعث حسرت وشرمندگی بن جائیں گے اور وہ جہنم سے نہ نکل سکیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کہیں گے پیرو کاش ہمیں لوٹ کر جانا ہوتا ( دنیا میں ) تو ہم ان سے توڑ دیتے جیسے انہوں نے ہم سے توڑ دی ، یونہی اللہ انہیں دکھائے گا ان کے کام ان پر حسرتیں ہو کر ( ف۲۹۵ ) اور وہ دوزخ سے نکلنے والے نہیں

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( یہ بے زاری دیکھ کر مشرک ) پیروکار کہیں گے: کاش! ہمیں ( دنیا میں جانے کا ) ایک موقع مل جائے تو ہم ( بھی ) ان سے بے زاری ظاہر کردیں جیسے انہوں نے ( آج ) ہم سے بے زاری ظاہر کی ہے ، یوں اﷲ انہیں ان کے اپنے اعمال انہی پر حسرت بنا کر دکھائے گا ، اور وہ ( کسی صورت بھی ) دوزخ سے نکلنے نہ پائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور پیروی کرنے والے ( مرید ) کہتے ہوں گے کہ کاش! ہمیں ایک بار ( دنیا میں ) واپسی کا موقع مل جاتا تو ہم بھی بالکل اسی طرح ان سے بیزاری اور بے تعلقی ظاہر کرتے جس طرح انہوں نے آج ہم سے بیزاری اور لاتعلقی ظاہر کی ہے اسی طرح خدا ان کے ( برے ) کاموں کو حسرت و یاس کی شکل میں دکھائے گا اور وہ کبھی دوزخ سے باہر نہیں نکل سکیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And those who followed would say: "If only We had one more chance, We would clear ourselves of them, as they have cleared themselves of us." Thus will Allah show them (The fruits of) their deeds as (nothing but) regrets. Nor will there be a way for them out of the Fire.

Translated by

Muhammad Sarwar

The followers will say, "Had we had the chance we also would have denounced our leaders." That is how God will show them their regrettable deeds. They will not be able to escape from hell fire.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who followed will say: "If only we had one more chance to return (to the worldly life), we would disown (declare ourselves as innocent from) them as they have disowned (declared themselves as innocent from) us. " Thus Allah will show them their deeds as regrets for them. And they will never get out of the Fire.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who followed shall say: Had there been for us a return, then we would renounce them as they have renounced us. Thus will Allah show them their deeds to be intense regret to them, and they shall not come forth from the fire.

Translated by

William Pickthall

And those who were but followers will say: If a return were possible for us, we would disown them even as they have disowned us. Thus will Allah show them their own deeds as anguish for them, and they will not emerge from the Fire.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे लोग जो पीछे चलते थे कहेंगेः काश! हमको दुनिया की तरफ़ दोबारा लौटना नसीब होता तो हम भी उनसे अलग हो जाते जैसे वे हम से अलग हो गए, इस तरह अल्लाह उनके आमाल को उन्हें हसरत बना कर दिखाएगा, और वे आग से न निकल सकेंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ تابع لوگ یوں کہنے لگیں گے کسی طرح ہم سب کو ذرا ایک دفعہ (دنیا میں) جانا مل جاوے تو ہم بھی ان سے صاف الگ ہوجاویں جیسایہ ہم سے (اس وقت) صاف الگ ہو بیٹھے اللہ تعالیٰ یوں ہی ان کی بداعمالیوں کو خالی ارمان کر کے ان کو دکھلا دینگے اور ان کو دوزخ سے نکلنا کبھی نصیب نہ ہوگا۔ (1) (167)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور بڑوں کی پیروی کرنے والے لوگ کہیں گے کاش ہم دنیا کی طرف دوبارہ لوٹائے جائیں تو ہم بھی ان سے ایسے ہی لا تعلق ہوجائیں گے جیسے یہ ہم سے ہوئے ‘ اسی طرح اللہ تعالیٰ انہیں ان کے اعمال ان پر حسرتیں بنا کر دکھائے گا ‘ اور وہ آگ سے نہ نکل سکیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور وہ لوگ جو دنیا میں ان کی پیروی کرتے تھے ، کہیں گے کاش ہم کو پھر ایک موقع دیا جاتا تو جس طرح آج یہ ہم سے بیزاری کا اظہار کررہے ہیں ، ہم ان سے بیزار ہوکر دکھادیتے ۔ یوں اللہ ان لوگوں کے وہ اعمال ، جو یہ دنیا میں کررہے ہیں ، ان کے سامنے اس طرح لائے گا کہ یہ حسرتوں اور پشیمانیوں کے ساتھ ہاتھ ملتے رہیں گے مگر آگ سے بچنے کی کوئی راہ نہ پائیں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کہیں گے وہ لوگ جنہوں نے پیروی کی کاش ہم کو واپس جانا نصیب ہوجاتا تو ہم ان سے بیزار ہوجاتے۔ جیسا کہ وہ ہم سے بیزار ہوگئے۔ اللہ اسی طرح دکھائے گا ان کو ان کے اعمال حسرتیں بناکر اور وہ آگ سے نکلنے والے نہ ہوں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہیں گے پیرو کیا اچھا ہوتا جو ہم کو دنیا کی طرف لوٹ جانا مل جاتا تو پھر ہم بھی بیزار ہوجاتے ان سے جیسے یہ ہم سے بیزار ہوگئے اسی طرح پر دکھلائے گا اللہ ان کو ان کے کام حسرت دلا نے کو اور وہ ہرگز نکلنے والے نہیں نار سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ لوگ جو پیروی کرنے والے تھے اس حالت کو دیکھ کر یوں کہیں گے کاش ہم کو دوبارہ دنیا میں جانے کا کوئی موقعہ مل جائے تو ہم بھی ان سے اسی طرح بیزاری کا اظہار کریں جس طرح انہوں نے آج ہم سے بیزاری ظاہر کی ہے اللہ تعالیٰ یوں انکے اعمال انہیں موجب حسرت و پشیمانی کرکے دکھائے گا اور ان کو دوزخ کی آگ سے نکلنا کبھی نصیب نہ ہوگا۔