Noun

كَرَّةً

a return

ایک مرتبہ لوٹنا۔ ایک بار پلٹنا

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْکَرُّ:اس کے اصل معنی کسی چیز کو بالذات بالفعل پلٹانا یا موڑ دینا کے ہیں اور بٹی ہوئی رسی کو کَرٌ کہا جاتا ہے یہ اصل میں مصدر ہے مگر بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔اس کی جمع کَرُوْرٌ آتی ہے اسی سے اَلْکَرَّۃُ (دوسری بار) ہے جیسے فرمایا: (ثُمَّ رَدَدۡنَا لَکُمُ الۡکَرَّۃَ عَلَیۡہِمۡ ) (۱۷۔۶) پھر ہم نے دوسری بار تم کو ان پر غلبہ دیا۔ (فَلَوۡ اَنَّ لَنَا کَرَّۃً فَنَکُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ) (۲۶۔۱۰۲) کاش ہمیں دنیا میں بھی پھر جانا ہو تو ہم مومنوں میں ہوجائیں۔ (وَ قَالَ الَّذِیۡنَ اتَّبَعُوۡا لَوۡ اَنَّ لَنَا کَرَّۃً ) (۲۔۱۶۷) (یہ حال دیکھ کر) پیروی کرنے والے (حسرت سے) کہیں گے کہ اے کاش ہمیں پھر دنیا میں جانا نصیب ہوتا۔ (لَوْ اَنَّ لِیْ کَرَّۃً) اگر مجھے پھر ایک بار دنیا میں جانا نصیب ہوتا۔اَلْکِرْکِرَۃُ: (مِثْلُ زِبْرِجَۃٌ) شتر کے سینہ کی سخت جگہ کو کہتے ہیں۔اور لوگوں کی مجتمع جماعت پر بھی اس کا اطلاق ہوتا ہے۔اَلْکَرْکَرَۃُ:کے معنی ہوا کے بادل کو چلانا کے ہیں اور یہ کَرٌّ سے فعل رباعی ہے۔

Lemma/Derivative

6 Results
كَرَّة
Surah:2
Verse:167
ایک مرتبہ لوٹنا۔ ایک بار پلٹنا
a return
Surah:17
Verse:6
ایک مرتبہ واپسی
the return victory
Surah:26
Verse:102
ایک بار پلٹنا
a return
Surah:39
Verse:58
ایک بار پلٹنا ہوتا
another chance
Surah:67
Verse:4
بار بار
twice again
Surah:79
Verse:12
واپسی ہے
(would be) a return