Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 236

سورة البقرة

لَا جُنَاحَ عَلَیۡکُمۡ اِنۡ طَلَّقۡتُمُ النِّسَآءَ مَا لَمۡ تَمَسُّوۡہُنَّ اَوۡ تَفۡرِضُوۡا لَہُنَّ فَرِیۡضَۃً ۚ ۖ وَّ مَتِّعُوۡہُنَّ ۚ عَلَی الۡمُوۡسِعِ قَدَرُہٗ وَ عَلَی الۡمُقۡتِرِ قَدَرُہٗ ۚ مَتَاعًۢا بِالۡمَعۡرُوۡفِ ۚ حَقًّا عَلَی الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۲۳۶﴾

There is no blame upon you if you divorce women you have not touched nor specified for them an obligation. But give them [a gift of] compensation - the wealthy according to his capability and the poor according to his capability - a provision according to what is acceptable, a duty upon the doers of good.

اگر تم عورتوں کو بغیر ہاتھ لگائے اور بغیر مہر مقرر کئے طلاق دے دو تو بھی تم پر کوئی گناہ نہیں ، ہاں انہیں کچھ نہ کچھ فائدہ دو ۔ خوشحال اپنے انداز سے اور تنگدست اپنی طاقت کے مطابق دستور کے مطابق اچھا فائدہ دے بھلائی کرنے والوں پر یہ لازم ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَاجُنَاحَ
نہیں کوئی گناہ
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اِنۡ
اگر
طَلَّقۡتُمُ
طلاق دےدو تم
النِّسَآءَ
عورتوں کو
مَا
جب کہ
لَمۡ
نہ
تَمَسُّوۡہُنَّ
تم نے چھوا انہیں
اَوۡ
یا
تَفۡرِضُوۡا
تم نے مقرر کیا
لَہُنَّ
ان کے لیے
فَرِیۡضَۃً
کچھ مہر
وَّمَتِّعُوۡہُنَّ
اور مال و متاع دو انہیں
عَلَی الۡمُوۡسِعِ
اوپر وسعت والے کے
قَدَرُہٗ
اس کی وسعت کے مطابق
وَعَلَی
اور اوپر
الۡمُقۡتِرِ
تنگدست کے
قَدَرُہٗ
اس کی وسعت کے مطابق
مَتَاعًۢا
فائدہ پہنچانا ہے
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
بھلے طریقے سے
حَقًّا
یہ حق ہے
عَلَی
اوپر
الۡمُحۡسِنِیۡنَ
نیکی کرنے والون کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَاجُنَاحَ
نہیں کوئی گناہ
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اِنۡ
اگر
طَلَّقۡتُمُ
تم طلاق دے دو
النِّسَآءَ
عورتوں کو
مَا
جب کہ
لَمۡ تَمَسُّوۡہُنَّ
نہ تم نے ہا تھ لگا یا ہوانہیں
اَوۡ تَفۡرِضُوۡا
یا (نہ )تم نے مقرر کیا ہو
لَہُنَّ
ان کے لیے
فَرِیۡضَۃً
مہر
وَّمَتِّعُوۡہُنَّ
اورکچھ سا ما ن دے دو ان کو
عَلَی الۡمُوۡسِعِ
خو شحا ل پر
قَدَرُہٗ
اس کی کشا ئش کے مطابق
وَعَلَی الۡمُقۡتِرِ
اور تنگ دست پر
قَدَرُہٗ
اس کی حیثیت کے مطابق
مَتَاعًۢا
سازو ساما ن د ینا ہے
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
معروف طریقے سے
حَقًّا
حق ہے
عَلَی الۡمُحۡسِنِیۡنَ
نیکی کرنے والوں پر
Translated by

Juna Garhi

There is no blame upon you if you divorce women you have not touched nor specified for them an obligation. But give them [a gift of] compensation - the wealthy according to his capability and the poor according to his capability - a provision according to what is acceptable, a duty upon the doers of good.

اگر تم عورتوں کو بغیر ہاتھ لگائے اور بغیر مہر مقرر کئے طلاق دے دو تو بھی تم پر کوئی گناہ نہیں ، ہاں انہیں کچھ نہ کچھ فائدہ دو ۔ خوشحال اپنے انداز سے اور تنگدست اپنی طاقت کے مطابق دستور کے مطابق اچھا فائدہ دے بھلائی کرنے والوں پر یہ لازم ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر تم ایسی عورتوں کو طلاق دے دو جنہیں نہ تم نے ہاتھ لگایا ہو اور نہ ہی حق مہر مقرر کیا ہو تو تم پر کچھ گناہ نہیں۔ البتہ انہیں کچھ نہ کچھ دے کر رخصت کرو۔ وسعت والا اپنی حیثیت کے مطابق اور تنگ دست اپنی حیثیت کے مطابق انہیں بھلے طریقے سے رخصت کرے۔ یہ نیک آدمیوں پر حق ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تم پرکوئی گناہ نہیں اگرتم عورتوں کوطلاق دے دوکہ تم نے ابھی انہیں ہاتھ نہ لگایا ہو یااُن کامہر تک مقررنہ کیاہواوراُن کوکچھ سامان دے دو،خوشحال پراس کی کشائش کے مطابق اورتنگ دست پر اس کی حیثیت کے مطابق معروف طریقے سے سازوسامان دیناہے نیکی کرنے والوں پریہ حق ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

There is no sin on you if you divorce women when you have not yet touched them nor fixed for them an amount. So, give them benefit, a rich man according to his means and a poor one according to his means -- a benefit in the recognized manner, an obligation on the virtuous.

کچھ گناہ نہیں تم پر اگر طلاق دو تم عورتوں کو اس وقت کہ ان کو ہاتھ بھی نہ لگایا ہو اور نہ مقرر کیا ہو ان کے لئے کچھ مہر اور ان کو کچھ خرچ دو مقدر وال پر اس کے موافق ہے اور تنگی والے پر اس کی موافق جو خرچ کہ قاعدے کے موافق ہے لازم ہے نیکی کرنے والوں پر،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تم پر کوئی گناہ نہیں ہے اگر تم ایسی بیویوں کو طلاق دے دو جن کو نہ تو تم نے ابھی چھوا ہو اور نہ ان کے لیے مہر مقرر کیا ہو اور ان کو کچھ خرچ دو صاحب وسعت پر اپنی حیثیت کے مطابق ضروری ہے اور تنگ دست پر اپنی حیثیت کے مطابق جو خرچ کہ قاعدہ کے موافق ہے یہ حق ہے محسنین پر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is no sin if you divorce your wives while you have not yet touched them or fixed any dower for them. In such a case, pay them something anyhow. A rich man should pay fairly according to his means and a poor man according to his resources, for this is an obligation on the righteous people.

تم پر کچھ گناہ نہیں ، اگر اپنی عورتوں کو طلاق دے دو قبل اس کے کہ ہاتھ لگانے کی نوبت آئے یا مہر مقرر ہو ۔ اس صورت میں انھیں کچھ نہ کچھ دینا ضرور چاہیے ۔ 260 خوش حال آدمی اپنی مقدرت کے مطابق اور غریب اپنی مقدرت کے مطابق معروف طریقہ سے دے ۔ یہ حق ہے نیک آدمیوں پر ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تم پر اس میں بھی کوئی گناہ نہیں ہے کہ تم عورتوں کو ایسے وقت طلاق دو جبکہ ابھی تم نے ان کو چھوا بھی نہ ہو ، اور نہ ان کے لیے کوئی مہر مقرر کیا ہو ، اور ( ایسی صورت میں ) ان کو کوئی تحفہ دو ( ١٥٨ ) ، خوشحال شخص اپنی حیثیت کے مطابق اور غریب آدمی اپنی حیثیت کے مطابق بھلے طریقے سے یہ تحفہ دے ۔ یہ نیک آدمیوں پر ایک لازمی حق ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اگر تم عور توں کو ہاتھ لگانے ( یعنی جماع کرنے اور مہر ٹھہر ناے کے آگے ہی طلاق دے دو رو کچھ گناہ تم پر نہ ہوگا انکو کچھ تحفہ دو امیر اپنے موافق غریب اپنے موافق جیسا کہ رواج ہو نیک لوگوں پر اس کا دینا ضرور ہے ط 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تم پر گناہ نہیں ہے اگر تم عورتوں کو طلاق دے دو جنہیں تم نے چھوا نہیں ہے یا نہ ان کے لئے مہر مقرر کیا ہے اور ان کو کچھ نہ کچھ دے دو ۔ امیر کے لئے اس کی حیثیت کے مطابق اور غریب کے لئے ان کی حیثیت کے مطابق دستور کے مطابق دینا کہ یہ نیک لوگوں (پرہیزگاروں) پر واجب ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر تم عورتوں کو اس وقت طلا ق دو جب کہ تم نے نہ تو ان کو ہاتھ لگایا ہے اور نہ ان کا مہر مقرر کیا ہے اگر دستور کے موافق ان کو کچھ دے دلا کر رخصت کردو تو اس میں تمہارے اوپر کوئی گناہ نہیں ہے صاحب حیثیت پر اس کی گنجائش کے مطابق اور تنگ دست پر اس کے حال کے موافق ہے جو خرچ قاعدے کے مطابق ہو۔ یہ نیک لوگوں پر ایک حق ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تم عورتوں کو ان کے پاس جانے یا ان کا مہر مقرر کرنے سے پہلے طلاق دے دو تو تم پر کچھ گناہ نہیں۔ ہاں ان کو دستور کے مطابق کچھ خرچ ضرور دو (یعنی) مقدور والا اپنے مقدور کے مطابق دے اور تنگدست اپنی حیثیت کے مطابق۔ نیک لوگوں پر یہ ایک طرح کا حق ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

No blame is on you if ye divorce women while yet ye have not touched them nor settled unto them a settlement. Benefit them on the affluent is due according to his means, and on the straitened is due according to his means. a reputable present, and duty on the well-doers.

تم پر کوئی گناہ نہیں کہ تم ان بیویوں کو جنہیں تم نے نہ ہاتھ لگایا اور نہ ان کے لیے مہر مقرر کیا طلاق دے دو ۔ وسعت والے کے ذمہ اس کی حیثیت کے لائق ہے اور تنگی والے کے ذمہ اس کی حیثیت کے لائق ۔ (یہ) خرچ شرافت کے موافق ہو (اور یہ) واجب ہے خوش معاملہ لوگوں پر ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم عورتوں کو اس صورت میں طلاق دو کہ نہ ان کو ہاتھ لگایا اور نہ ان کیلئے متعین مہر مقرر کیا ہو تو ان کے مہر کے باب میں تم پر کوئی گناہ نہیں ۔ البتہ ان کو ، دستور کے مطابق ، دے دلا کر رخصت کرو: صاحبِ وسعت اپنی وسعت کے مطابق اور غریب اپنی حالت کے مطابق ۔ یہ بھلے لوگوں پر حق ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر تم ( اپنی ) عورتوں کو انہیں ہاتھ لگانے اور ان کے لیے مہر مقرر کرنے سے پہلے طلاق دے دو تو تم پر کوئی گناہ نہیں اور انہیں کچھ تحفے میں دے دو ، مال دار پر اس کی گنجائش کے مطابق اور تنگ دست پر اس کی گنجائش کے مطابق ( یہ تحفہ دینا ہے ) تحفہ اچھے طریقے سے دو ، ( یہ ) نیک کام کرنے والوں پر ایک لازمی حق ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم پر کچھ گناہ نہیں اگر اپنی عورتوں کو طلاق دے دو قبل اس کے کہ ہاتھ لگاؤ یا مہر مقرر کرو اس صورت میں ان کو کچھ نہ کچھ دینا ضرور چاہیے خوش حال آدمی اپنی حیثیت سے اور غریب آدمی اپنی حیثیت کے مطابق معروف طریقہ سے دے یہ حق ہے نیک آدمیوں پر

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تم پر اس بات میں بھی کوئی گناہ نہیں کہ تم طلاق دے دو اپنی عورتوں کو قبل اس سے کہ تم نے ان کو ہاتھ لگایا ہو یا ان کے لئے کوئی مہر مقرر کیا ہو اور ایسی صورت میں تم ان کو کچھ سامان دے دیا کرو خوشحال پر اس کی حیثیت کے مطابق اور تنگ دست پر اس کی حیثیت کے مطابق اور تنگ دست پر اس کی حیثیت کے مطابق فائدہ پہنچانا ہے خوش اسلوبی کے ساتھ حق ہے نیکوکاروں کے ذمے،

Translated by

Noor ul Amin

تم پر کچھ گناہ نہیں اگرتم ایسی عورتوں کو طلاق دے دوجنہیں تم نے مس نہ کیا ہو اور نہ ہی حق مہرمقرر کیا ہوا البتہ کچھ نہ کچھ دے کررخصت کرو وسعت والااپنی حیثیت کے مطابق اور تنگدست اپنی حیثیت کے مطابق انہیں بھلے طریقے سے رخصت کرے یہ نیک آدمیوں پر حق ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم پر کچھ مطالبہ نہیں ( ف٤۷۷ ) تم عورتوں کو طلاق دو جب تک تم نے ان کو ہاتھ نہ لگایا ہو یا کوئی مہر مقرر کرلیا ہو ( ف٤۷۸ ) اور ان کو کچھ برتنے کو دو ( ف٤۷۹ ) مقدور والے پر اس کے لائق اور تنگدست پر اس کے لائق حسب دستور کچھ برتنے کی چیز یہ واجب ہے بھلائی والوں پر ( ف٤۸۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تم پر اس بات میں ( بھی ) کوئی گناہ نہیں کہ اگر تم نے ( اپنی منکوحہ ) عورتوں کو ان کے چھونے یا ان کے مہر مقرر کرنے سے بھی پہلے طلاق دے دی ہے تو انہیں ( ایسی صورت میں ) مناسب خرچہ دے دو ، وسعت والے پر اس کی حیثیت کے مطابق ( لازم ) ہے اور تنگ دست پر اس کی حیثیت کے مطابق ، ( بہر طور ) یہ خرچہ مناسب طریق پر دیا جائے ، یہ بھلائی کرنے والوں پر واجب ہے

Translated by

Hussain Najfi

اگر تم ( اپنی ) عورتوں کو ہاتھ لگانے ( خلوت صحیحہ کرنے ) اور حق مہر مقرر کرنے سے پہلے ہی طلاق دے دو تو اس میں تم پر کوئی گناہ نہیں ہے ہاں البتہ ( بطور خرچہ ) انہیں کچھ مال و متاع دے دو ۔ مالدار اپنی حیثیت کے مطابق اور غریب و نادار اپنے مقدور کے موافق مناسب متاع ( خرچہ ) دے ۔ یہ نیکوکار لوگوں کے ذمہ ایک حق ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

There is no blame on you if ye divorce women before consummation or the fixation of their dower; but bestow on them (A suitable gift), the wealthy according to his means, and the poor according to his means;- A gift of a reasonable amount is due from those who wish to do the right thing.

Translated by

Muhammad Sarwar

Also, it is not a sin if you divorce your wives before the consummation of the marriage or the fixing of the dowry. But the dowry will be due from a husband whether he is rich or poor. It is payable in a reasonable amount according to the husband's financial ability. This is an obligation for the righteous ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

There is no sin on you, if you divorce women while yet you have not touched them, nor appointed for them their due (dowry). But give them a Mut`ah (a suitable gift), the rich according to his means, and the poor according to his means, a gift of reasonable amount is a duty on the doers of good.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

There is no blame on you if you divorce women when you have not touched them or appointed for them a portion, and make provision for them, the wealthy according to his means and the straitened in circumstances according to his means, a provision according to usage; (this is) a duty on the doers of good (to others).

Translated by

William Pickthall

It is no sin for you if ye divorce women while yet ye have not touched them, nor appointed unto them a portion. Provide for them, the rich according to his means, and the straitened according to his means, a fair provision. (This is) a bounden duty for those who do good.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम पर कोई पकड़ नहीं अगर तुमने औरतों को ऐसी हालत में तलाक़ दी कि न उनको तुमने हाथ लगाया है और न उनके लिए कुछ (महर) मुक़र्रर किया, (अलबत्ता) उनको कुछ सामान दे दो, वुसअत वाले पर अपनी हैसियत के मुताबिक़ है और तंगी वाले पर अपनी हैसियत के मुताबिक़, ऐसा सामान जो मुनासिब हो, यह लाज़िम है नेकी करने वालों पर।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تم پر (مہر کا) کوئی مؤ اخذہ نہیں اگر بیبیوں کو ایسی حالت میں طلاق دے دو کہ نہ ان کو تم نے ہاتھ لگایا ہے اور نہ ان کے لیے کچھ مہر مقرر کیا ہے اور (صرف) ان کو (ایک) فائدہ پہنچاؤ صاحب وسعت کے ذمہ اسکی حیثیت کے موافق ہے اور تنگدست کے ذمہ اس کی حیثیت کے موافق ہے ایک خاص قسم کا فائدہ پہنچانا جو قاعدہ کے موافق واجب ہے خوش معاملہ لوگوں پر۔ (236)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر تم عورتوں کو بغیر ہاتھ لگائے اور بغیر حق مہر مقرر کیے طلاق دے دو تو بھی تم پر کوئی گناہ نہیں۔ ہاں انہیں کچھ نہ کچھ فائدہ پہنچاؤ۔ خوش حال اپنی ہمت اور تنگدست اپنی طاقت کے مطابق اچھے انداز سے فائدہ دے۔ بھلائی کرنے والوں پر یہ لازم ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم پر کچھ گناہ نہیں ، اگر اپنی عورتوں کو طلاق دے دو ، قبل اس کے کہ ہاتھ لگانے کی نوبت آئے یا مہر مقرر ہو۔ اس صورت میں انہیں کچھ نہ کچھ دینا ضرور چاہئے ۔ خوشحال آدمی اپنی مقدرت کے مطابق اور غریب اپنی مقدرت کے مطابق معروف طریقہ سے دے ۔ یہ حق ہے نیک آدمیوں پر ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کوئی گناہ نہیں تم پر اگر طلاق دے دو عورتوں کو جب کہ تم نے ان کو چھوا نہ ہو اور مہر مقرر نہ کیا ہو اور ان کو متعہ دے دو ، گنجائش رکھنے والے پر گنجائش بقدر ہے، اور تنگ دست پر اس کی حیثیت کے موافق ہے، یہ فائدہ پہنچانا عمدہ طریقہ پر ہو، واجب ہے اچھا سلوک کرنے والوں پر۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کچھ گناہ نہیں تم پر اگر طلاق دو تم عورتوں کو اس وقت کہ ان کو ہاتھ بھی نہ لگایا ہو اور نہ مقرر کیا ہو ان کے لئے کچھ مہر اور ان کو کچھ خرچ دو مقدور والے پر اس کے موافق ہے اور تنگی والے پر اس کے موافق جو خرچ کہ قاعدہ کے موافق ہے لازم ہے نیکی کرنے والوں پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر تم عورتوں کو ایسی حالت میں طلاق دے دو کہ نہ تو تم نے ان کو ہاتھ لگایا ہو اور نہ تم نے ان کا کوئی مہر مقرر کیا ہو تو تم پر کوئی گناہ نہیں ہاں طلاق دینے کے بعد ایسی عورتوں سے کچھ سلوک کردو یہ سلوک صاحب وسعت پر اس کی حیثیت کے موافق لازم ہے اور تنگدست پر اس کی حیثیت کے موافق یہ سلوک کرنا دستور کے مطابق ہو نیک اور خوش معاملہ لوگوں پر ایسا سلو ک کرنا واجب ہے