Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 254

سورة البقرة

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنۡفِقُوۡا مِمَّا رَزَقۡنٰکُمۡ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ یَّاۡتِیَ یَوۡمٌ لَّا بَیۡعٌ فِیۡہِ وَ لَا خُلَّۃٌ وَّ لَا شَفَاعَۃٌ ؕ وَ الۡکٰفِرُوۡنَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۲۵۴﴾

O you who have believed, spend from that which We have provided for you before there comes a Day in which there is no exchange and no friendship and no intercession. And the disbelievers - they are the wrongdoers.

اے ایمان والو !جو ہم نے تمہیں دے رکھا ہے اس میں سے خرچ کرتے رہو اس سے پہلے کہ کہ وہ دن آئے جس میں نہ تجارت ہے نہ دوستی اورشفاعت اور کافر ہی ظالم ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگوجو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے ہو
اَنۡفِقُوۡا
خرچ کرو
مِمَّا
اس میں سے جو
رَزَقۡنٰکُمۡ
رزق دیا ہم نے تمہیں
مِّنۡ قَبۡلِ
اس سے پہلے
اَنۡ
کہ
یَّاۡتِیَ
آجائے
یَوۡمٌ
وہ دن
لَّا
نہیں
بَیۡعٌ
کوئی خریدوفروخت
فِیۡہِ
اس میں
وَلَا
اور نہ
خُلَّۃٌ
گوئی دوستی
وَّلَا
اور نہ
شَفَاعَۃٌ
کوئی سفارش
وَالۡکٰفِرُوۡنَ
اور جو کافر ہیں
ہُمُ
وہی
الظّٰلِمُوۡنَ
ظالم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگوجو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے ہو
اَنۡفِقُوۡا
تم خرچ کرو
مِمَّا
اس میں سے جو
رَزَقۡنٰکُمۡ
رزق دیا ہم نے تمہیں
مِّنۡ قَبۡلِ
۔(اس)سے پہلے
اَنۡ
کہ
یَّاۡتِیَ
آئے
یَوۡمٌ
وہ دن
لَّابَیۡعٌ
نہ کوئی تجارت
فِیۡہِ
جس میں
وَلَا
اور نہ
خُلَّۃٌ
کوئی دوستی
وَّلَا
اور نہ
شَفَاعَۃٌ
کوئی سفارش
وَالۡکٰفِرُوۡنَ
اور کافر
ہُمُ
وہی
الظّٰلِمُوۡنَ
ظالم ہیں
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, spend from that which We have provided for you before there comes a Day in which there is no exchange and no friendship and no intercession. And the disbelievers - they are the wrongdoers.

اے ایمان والو !جو ہم نے تمہیں دے رکھا ہے اس میں سے خرچ کرتے رہو اس سے پہلے کہ کہ وہ دن آئے جس میں نہ تجارت ہے نہ دوستی اورشفاعت اور کافر ہی ظالم ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! جو رزق ہم نے تمہیں عطا کیا ہے اس میں سے وہ دن آنے سے پہلے پہلے اللہ کی راہ میں خرچ کرلو جس دن نہ تو خریدو فروخت ہوگی نہ دوستی کام آئے گی اور نہ سفارش، اور ظالم تو وہی لوگ ہیں جو ان باتوں کے منکر ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو!اُس میں سے خرچ کروجوہم نے تمہیں رزق دیا ہے، اس سے پہلے کہ وہ دن آئے جس میں نہ کوئی تجارت ہوگی اور نہ کوئی دوستی اورنہ کوئی سفارش اورکافروہی ظالم ہیں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 those who believe spend from what We have given to you before comes a day when there is no trading, no friendship, no intercession. And the disbelievers are the unjust.

اے ایمان والو خرچ کرو اس میں سے جو ہم نے تم کو روزی دی پہلے اس دن کے آنے سے کہ جس میں نہ خریدوفروخت ہے اور نہ آشنائی اور نہ سفارش اور جو کافر ہیں وہی ہیں ظالم

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ایمان ! خرچ کرو اس میں سے جو کچھ ہم نے تمہیں دیا ہے اس سے پہلے کہ وہ دن آدھمکے جس میں نہ کوئی خریدو فروخت ہوگی نہ کوئی دوستی کام آئے گی اور نہ کوئی شفاعت مفید ہوگی اور جو انکار کرنے والے ہیں وہی تو ظالم ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

O Believers, spend of the wealth We have bestowed upon you (in Our way) before the Day comes when there shall be no buying and no selling: when neither friendship nor intercession will be of any avail. Those, who adopt the way of disbelief are indeed the wrongdoers. '

اے لوگوں جو ایمان لائے ہو ، جو کچھ مال متاع ہم نے تم کو بخشا ہے ، اس میں سے خرچ کرو 276 قبل اس کے کہ وہ دن آئے ، جس میں نہ خرید و فروخت ہو گی ، نہ دوستی کام آئے گی اور نہ سفارش چلے گی ۔ اور ظالم اصل میں وہی ہیں ، جو کفر کی روش اختیار کرتے ہیں ۔ 277

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ۔ جو رزق ہم نے تمہیں دیا ہے اس میں سے وہ دن آنے سے پہلے پہلے ( اللہ کے راستے میں ) خرچ کرلو جس دن نہ کوئی سودا ہوگا نہ کوئی دوستی ( کام آئے گی ) اور نہ کوئی سفارش ہوسکے گی ۔ ( ١٧٣ ) اور ظالم وہ لوگ ہیں جو کفر اختیار کیے ہوئے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمونو جو ہم نے تم کو دیا اسمیں سے خرچ کرو اس دن کے آنے سے پہلے جس دن کہ نہ خریدو فرخت ہوگی نہ دوسیتی نہ سفارش کو چھ کام دے گی بغیر اللہ کے حکم کے اور کافر ہی اپنی جانو پر ظلم کرتے ہیں 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! ہم نے جو تمہیں دیا ہے اس میں سے (راہ حق میں) خرچ کرو اس سے پہلے کہ وہ دن آجائے جس میں نہ خریدوفروخت ہوگی اور نہ دوستی اور نہ سفارش اور کافر ہی تو ظالم (غلط کار) ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! جو کچھ ہم نے تمہیں دیا ہے اسے اس دن کے آنے سے پہلے خرچ کرو جس میں نہ تو کسی قسم کی خریدو فروخت ہوگی نہ کسی کی دوستی کام آئے گی اور نہ کسی کو کسی کی سفارش فائدہ پہنچا سکے تھی۔ جو لوگ کافر ہیں وہی ظالم ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے ایمان والو جو (مال) ہم نے تم کو دیا ہے اس میں سے اس دن کے آنے سے پہلے پہلے خرچ کرلو جس میں نہ (اعمال کا) سودا ہو اور نہ دوستی اور سفارش ہو سکے اور کفر کرنے والے لوگ ظالم ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O O Ye who believe: expend of that which We have provided you ere the Day cometh wherein there will be neither bargain nor friendship nor intercession. And the infidels - they are the wrong-doers.

اے ایمان والو جو کچھ ہم نے تمہیں دے رکھا ہے اس میں سے خرچ کرو ۔ قبل اس کے کہ وہ دن آجائے ۔ جس میں نہ تجارت کام آئے گی اور نہ دوستی اور نہ سفارش اور کافر ہی تو ظالم ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! جو کچھ ہم نے تم کو بخشا ہے ، اس میں سے خرچ کرو ، اس دن کے آنے سے پہلے ، جس میں نہ تو خرید وفروخت ہوگی ، نہ دوستی کام آئے گی اور نہ کسی کی سفارش نفع پہنچائے گی اور جو لوگ انکار کرنے والے ہیں ، اپنے اوپر اصلی ظلم ڈھانے والے وہی ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! جو ہم تمہیں روزی عطا فرمائی ہے اس میں سے اس دن کے آنے سے پہلے ( اﷲ کے راستے میں ) خرچ کرو جس دن میں نہ کوئی خریدوفروخت ہوگی اور نہ گہری دوستی اور نہ سفارش ( کام آئے گی ) اور کافر لوگ ہی ظالم ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ایمان والو ! اس میں سے خرچ کرو جو ہم نے تم کو دیا اس دن کے آنے سے پہلے کہ جس دن نہ خریدو فروخت ہوگی اور نہ آشنائی یا سفارش کام آئے گی اور جو کافر ہیں وہی ظالم ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگو، جو ایمان لائے ہو تم خرچ کرو (ہماری راہ میں اور ہماری رضا جوئی کیلئے) اس (مال و متاع) میں سے جو ہم نے تم کو بخشا ہے، اس سے پہلے کہ آپہنچے ایک ایسا ہولناک دن جس میں نہ کوئی خریدو فروخت ممکن ہوگی، اور نہ ہی دوستی کام آسکے گی، نہ سفارش، اور کافر لوگ ہی (اصل) ظالم ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والوجورزق ہم نے تمہیں دیااس میں سے خرچ کروقبل اس کے کہ وہ دن آئے جب خریدوفروخت نہ ہوگی اور نہ دوستی کام آئیگی اور نہ ہی سفارش اور ظالم تووہی لوگ ہیںجو ان باتوں کے منکر ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! اللہ کی راہ میں ہمارے دیئے میں سے خرچ کرو وہ دن آنے سے پہلے جس میں نہ خرید و فروخت ہے اور نہ کافروں کے لئے دوستی اور نہ شفاعت ، اور کافر خود ہی ظالم ہیں ( ف۵۲۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! جو کچھ ہم نے تمہیں عطا کیا ہے اس میں سے ( اﷲ کی راہ میں ) خرچ کرو قبل اس کے کہ وہ دن آجائے جس میں نہ کوئی خرید و فروخت ہوگی اور ( کافروں کے لئے ) نہ کوئی دوستی ( کار آمد ) ہوگی اور نہ ( کوئی ) سفارش ، اور یہ کفار ہی ظالم ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! جو کچھ ہم نے تمہیں رزق دیا ہے اس میں سے کچھ ( راہِ خدا میں ) خرچ کرو ۔ قبل اس کے کہ وہ دن ( قیامت ) آجائے کہ جس میں نہ سودے بازی ہوگی ، نہ دوستی ( کام آئے گی ) اور نہ ہی سفارش ۔ اور جو کافر ہیں وہی دراصل ظالم ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! Spend out of (the bounties) We have provided for you, before the Day comes when no bargaining (Will avail), nor friendship nor intercession. Those who reject Faith they are the wrong-doers.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, out of what We have given you, spend for the cause of God before the coming of the day when there will be no trading, no friendship, and no intercession. Those who deny the Truth are unjust.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Spend of that with which We have provided for you, before a Day comes when there will be no bargaining, nor friendship, nor intercession. And it is the disbelievers who are the wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! spend out of what We have given you before the day comes in which there is no bargaining, neither any friendship nor intercession, and the unbelievers-- they are the unjust.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! spend of that wherewith We have provided you ere a day come when there will be no trafficking, nor friendship, nor intercession. The disbelievers, they are the wrong-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! ख़र्च करो उन चीज़ों में से जो हमने तुमको दी है उस दिन के आने से पहले जिसमें न ख़रीद-व-फ़रोख़्त होगी और न दोस्ती काम आएगी और न ही सिफ़ारिश, और जो मुनकिर हैं वही ज़ुल्म करने वाले हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو خرچ کرلو ان چیزوں سے جو ہم نے تم کو دی ہیں قبل اس کے کہ وہ دن (قیامت کا) آجاوے جس میں نہ تو خریدو فروخت ہوگی اور نہ دوستی ہوگی اور (بلا ازن الہی) کوئی سفارش ہوگی اور کافر ہی لوگ ظلم کرتے ہیں (تو تم ایسے مت بنو) (2) ۔ (254)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ایمان والو ! ہم نے جو کچھ تمہیں عطا کیا ہے اس میں سے خرچ کرتے رہو۔ اس سے پہلے کہ وہ دن آئے جس میں تجارت ہے اور نہ دوستی اور نہ شفاعت جبکہ انکار کرنے والے ہی ظالم ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو ! جو ایمان لائے ہو ، جو کچھ مال ومتاع ہم نے تم کو بخشا ہے ، اس میں خرچ کرو ، قبل اس کے کہ وہ دن آئے ، جس میں نہ خرید وفروخت ہوگی ، نہ دوستی کام آئے گی اور نہ سفارش چلے گی ۔ اور ظالم اصل میں وہی ہیں جو کفر کی راہ اختیار کرتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو، اس میں سے خرچ کرو جو ہم نے تمہیں دیا ہے اس سے پہلے کہ وہ دن آئے کہ جس میں نہ بیع ہوگی نہ دوستی اور نہ سفارش اور جو کافر ہیں وہ ظلم کرنے والے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو خرچ کرو اس میں سے جو ہم نے تم کو روزی دی پہلے اس دن کے آنے سے کہ جس میں نہ خریدو فروخت ہے اور نہ آشنائی اور نہ سفارش اور جو کافر ہیں وہی ہیں ظالم

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو جو کچھ ہم نے تم کو دیا ہے اس میں سے اس دن کے آنے سے پہلے پہلے کچھ خرچ کرو جس دن نہ تو کسی قسم کی خریدو فروخت ہوگی اور نہ دوستی کام آئیگی اور نہ کوئی سفارش چلے گی اور جو لوگ منکر ہیں وہی ظالم ہیں