Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
اَلْجَبَلُ: پہاڑ۔ ج اَجْبَال وَجِبَالٌ۔ قرآن پاک میں ہے: (اَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ مِہٰدًا …وَّ الۡجِبَالَ اَوۡتَادًا ) (۷۸:۶،۷) کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا؟ اور پہاڑوں کو (اس کی) میخیں (نہیں) ٹھہرایا؟ (وَ الۡجِبَالَ اَرۡسٰہَا ) (۷۹:۳۲) اور اس پر پہاڑوں کا بوجھ رکھ دیا۔ (وَ مِنَ الۡجِبَالِ جُدَدٌۢ بِیۡضٌ وَّ حُمۡرٌ مُّخۡتَلِفٌ اَلۡوَانُہَا) (۳۵:۲۷) اور پہاڑوں میں سفید اور سرخ رنگوں کے قطعات ہیں۔ (وَ یَسۡـَٔلُوۡنَکَ عَنِ الۡجِبَالِ فَقُلۡ یَنۡسِفُہَا رَبِّیۡ نَسۡفًا) (۲۰:۱۰۵) اور تم سے پہاڑوں کے بارے میں دریافت کرتے ہییں کہہ دو کہ اﷲ ان کو اڑا کر بکھیر دے گا۔ (وَ تَنۡحِتُوۡنَ مِنَ الۡجِبَالِ بُیُوۡتًا فٰرِہِیۡنَ) (۲۶:۱۴۹) اور تکلف سے پہاڑوں میں تراش تراش کر گھر بناتے ہو۔ اور پہاڑ کی مختلف صفات کے اعتبار سے استعارۃً ہر صفت کے مطابق اشتقاق کرلیتے ہیں، مثلاً معنی ثبات کے اعتبار سے کہا جاتا ہے۔فُلَانٌ جَبَلٌ لَایَتَزَحْزَحُ۔ کہ فلاں نہ ہلنے والا پہار ہے۔ جَبَلَہٗ اﷲُ عَلٰی کَذَا۔ اس کی فطرت ہی ایسی ہے، یعنی تبدیل نہیں ہوسکتی۔ فُلَانٌ ذُوْجَبِلِّۃٍ۔ فلاں بھدے جسم کا ہے۔ ثَوْبٌ جَیِّدُ الْجِبَلَّۃِ عمدہ اور مضبوط بنا ہوا کپڑا۔ اور بڑائی و عظمت کے معنی کا اعتبار کرتے ہوئے بڑی جماعت کو جِبِلٌّ کہا جاتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ لَقَدۡ اَضَلَّ مِنۡکُمۡ جِبِلًّا کَثِیۡرًا) (۳۶:۶۲) اور اس نے تم میں سے بہت سی خلقت کو گمراہ کردیا تھا۔ ایک قرأت میں جُبُلًّ تشدید کے ساتھ ہے۔ تَوَّزِیْ نے کہا ہے کہ جُبْلًا وَجَبُلًا وَجُبُلًا وَجِبِلا کے ایک ہی معنی ہیں۔ (1) اور دوسرے علماء نے کہا ہے جِبِلًّا جِبِلَّۃً کی جمع ہے اور اسی سے آیت: (وَ اتَّقُوا الَّذِیۡ خَلَقَکُمۡ وَ الۡجِبِلَّۃَ الۡاَوَّلِیۡنَ ) (۲۶:۱۸۴) میں جبلۃ سے مراد ان کے عوہ احوال ہیں جن پر ان کو پیدا کیا تھا اور وہ راستے جن پر چلنے کے وہ فطرۃً پابند تھے۔ جس کی طرف آیت کریمہ: (قُلۡ کُلٌّ یَّعۡمَلُ عَلٰی شَاکِلَتِہٖ ) (۱۷:۸۴) کہہ دو کہ ہر شخص اپنے طریق کے مطابق عمل کرتا ہے۔ میں اشارہ پایا جاتا ہے کہ جَبُلَ فُلَانٌ فلاں پہاڑ کی طرح غلیظ الجسم ہے۔
Surah:16Verse:68 |
پہاڑوں میں سے
the mountains
|
|
Surah:16Verse:81 |
پہاڑوں میں
the mountains
|
|
Surah:17Verse:37 |
پہاڑوں کو
the mountains
|
|
Surah:18Verse:47 |
پہاڑوں کو
the mountains
|
|
Surah:19Verse:90 |
پہاڑ
the mountain
|
|
Surah:20Verse:105 |
پہاڑوں کے (بارے میں)
the mountains
|
|
Surah:21Verse:79 |
پہاڑ
the mountains
|
|
Surah:22Verse:18 |
اور پہاڑ
and the mountains
|
|
Surah:24Verse:43 |
پہاڑوں کے۔ بڑے بڑے پہاڑوں (جیسے بادلوں سے)
mountains
|
|
Surah:26Verse:149 |
پہاڑوں
the mountains
|