VerbPersonal PronounPersonal Pronoun

تُخْفُوهَا

you keep it secret

تم چھپاؤ ان کو

Verb Form 4
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
خَفِىَ
يَخْفٰى
اِخْفَ
خَافٍ
مَخْفِيّ
خِيْفَةً/خَفَاء
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

خَفِیَ(س) خُفْیَۃَ الشَّیْئُ: پوشیدہ ہونا۔قرآن پاک میں ہے: (اُدۡعُوۡا رَبَّکُمۡ تَضَرُّعًا وَّ خُفۡیَۃً) (۷۔۵۵) اپنے پروردگار سے عاجزی اور چپکے چپکے سے دعائیں مانگا کرو۔ اَلْخِفَائُ: (مثل غِطَائَ) کے معنیٰ پردہ کے ہیں۔ خَفَیْتُہٗ: میں نے اس سے پوشیدگی دور کردی۔یعنی ظاہر کردیا۔اَخْفَیْتْہ’ پوشیدہ کرنا۔چھپانا یہ اِبْداء اور اعلان کے مقابلہ میں استعامل ہوتا ہے۔چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (اِنۡ تُبۡدُوا الصَّدَقٰتِ فَنِعِمَّا ہِیَ ۚ وَ اِنۡ تُخۡفُوۡہَا وَ تُؤۡتُوۡہَا الۡفُقَرَآءَ فَہُوَ خَیۡرٌ لَّکُمۡ ) (۲۔۲۷۱) اگر تم خیرات ظاہر دو تو وہ بھی خوب ہے اور اگر پوشیدہ دو اور وہ بھی اہل حاجت کو تو وہ خوب تر ہے۔ (وَ اَنَا اَعۡلَمُ بِمَاۤ اَخۡفَیۡتُمۡ وَ مَاۤ اَعۡلَنۡتُمۡ ) (۶۰۔۱) جو کچھ تم مخفی طور پر اور جو علی الاعلان کرتے ہو وہ مجھے معلوم ہے۔ (بَلۡ بَدَا لَہُمۡ مَّا کَانُوۡا یُخۡفُوۡنَ ) (۶۔۲۸) ہاں یہ جو کچھ پہلے چھپایا کرتے تھے (آج) ان پر ظاہر ہوگیا ہے۔اَلِاْستِخْفَائْ:چھپنا قرآن پاک میں ہے: (اَلَاۤ اِنَّہُمۡ یَثۡنُوۡنَ صُدُوۡرَہُمۡ لِیَسۡتَخۡفُوۡا مِنۡہُ ) (۱۱۔۵) دیکھو یہ اپنے سینوں کو دوہرا کرتے ہیں تاکہ خدا سے پردہ کریں۔ اَلْخَوَافِی:پرند کے بازوؤں کے نیچے چھپے ہوئے پر اس کا مفرد خَافِیَۃٌ ہے اور یہ اَلْقَوَادِمُ کی ضد ہے۔

Lemma/Derivative

18 Results
أُخْفِيَ
Surah:20
Verse:15
کہ میں چھپالوں اس کو
[I] hide it
Surah:24
Verse:31
وہ چھپاتی ہیں
they conceal
Surah:27
Verse:25
تم چھپاتے ہو
you conceal
Surah:32
Verse:17
چھپایا گیا
is hidden
Surah:33
Verse:37
اور تم چھپائے ہوئے تھے
But you concealed
Surah:33
Verse:54
تم چھپاؤ گے اس کو
conceal it
Surah:40
Verse:19
چھپاتے ہیں
conceal
Surah:60
Verse:1
تم چھپاتے ہو
you conceal