Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 34

سورة البقرة

وَ اِذۡ قُلۡنَا لِلۡمَلٰٓئِکَۃِ اسۡجُدُوۡا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوۡۤا اِلَّاۤ اِبۡلِیۡسَ ؕ اَبٰی وَ اسۡتَکۡبَرَ ٭۫ وَ کَانَ مِنَ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۳۴﴾

And [mention] when We said to the angels, "Prostrate before Adam"; so they prostrated, except for Iblees. He refused and was arrogant and became of the disbelievers.

اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو ابلیس کے سوا سب نے سجدہ کیا ۔ اس نے انکار کیا اور تکبر کیا اور وہ کافروں میں ہو گیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قُلۡنَا
کہا ہم نے
لِلۡمَلٰٓئِکَۃِ
فرشتوں سے
اسۡجُدُوۡا
سجدہ کرو
لِاٰدَمَ
آدم کو
فَسَجَدُوۡۤا
تو انہوں نے سجدہ کیا
اِلَّاۤ
سوائے
اِبۡلِیۡسَ
ابلیس کے
اَبٰی
اس نے انکار کیا
وَاسۡتَکۡبَرَ
اور تکبر کیا
وَکَانَ
اور وہ ہوگیا
مِنَ الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ
اور
اِذۡ
جب
قُلۡنَا
کہا ہم نے
لِلۡمَلٰٓئِکَۃِ
فرشتوں سے
اسۡجُدُوۡا
سجدہ کرو
لِاٰدَمَ
آدم کو
فَسَجَدُوۡۤا
تو انہوں نے سجدہ کیا
اِلَّاۤ
سوائے
اِبۡلِیۡسَ
ابلیس کے
اَبٰی
اس نے انکار کیا
وَ
اور
اسۡتَکۡبَرَ
اس نے تکبر کیا
وَ
اور
کَانَ
وہ ہوگیا
مِنَ الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And [mention] when We said to the angels, "Prostrate before Adam"; so they prostrated, except for Iblees. He refused and was arrogant and became of the disbelievers.

اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو ابلیس کے سوا سب نے سجدہ کیا ۔ اس نے انکار کیا اور تکبر کیا اور وہ کافروں میں ہو گیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ : آدم کو سجدہ کرو۔ تو سوائے ابلیس کے سب فرشتوں نے اسے سجدہ کیا ابلیس نے اس حکم الہی کو تسلیم نہ کیا اور گھمنڈ میں آگیا اور کافروں میں شامل ہوگیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ہم نے فرشتوں سے کہاکہ آدم کوسجدہ کروتوانہوں نے سجدہ کیامگرابلیس نے انکارکیااورتکبرکیااوروہ کافروں میں سے ہوگیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when We said to the angels: |"Prostrate before Adam!|" So, they prostrated, all but Iblis. He refused, and joined the infidels.

اور جب ہم نے حکم دیا فرشتوں کو کہ سجدہ کرو آدم کو تو سب سجدہ میں گر پڑے، مگر شیطان اس نے نہ مانا اور تکبر کیا، اور تھا وہ کافروں میں سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

) اور یاد کرو جب ہم نے کہا فرشتوں سے کہ سجدہ کرو آدم کو تو سب سجدے میں گرپڑے سوائے ابلیس کے۔ اس نے انکار کیا اور تکبرّ کیا۔ اور ہوگیا وہ کافروں میں سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پھر جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کے آگے جھک جاؤ ، تو سب 45 جھک گئے ، مگر ابلیس 46 نے انکار کیا وہ اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں پڑ گیا اور نافرمانوں میں شامل ہوگیا ۔ 47

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اس وقت کا تذکرہ سنو ) جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو ( ٣١ ) چنانچہ سب نے سجد کیا سوائے ابلیس کے کہ اس نے انکار کیا ( ٣٢ ) اور متکبرانہ رویہ اختیار کیا اور کافروں میں شامل ہوگیا ،

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ہم نے فرشتوں کے سجدہ کرو آدم ( علیہ السلام) کو سجدہ کرو 2 تو سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے ( شیطان کا لقب ہے) اس کو نہ مانا اور شیخی میں آگیا وہ منکروں میں تھا۔ 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم (علیہ السلام) کو سجدہ کرو تو ابلیس کے علاوہ سب سجدہ میں گر گئے اس نے (غرور میں آکر) انکار کیا اور تکبر کیا اور وہ (علم الٰہی میں) تھا ہی کافروں میں سے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ تم آدم کو سجدہ کرو، تو ابلیس (شیطان ) کے سوا سب نے سجدہ کیا۔ اس نے انکار کیا اور بڑائی میں آکر وہ نافرمان بن بیٹھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کے آگے سجدہ کرو تو وہ سجدے میں گر پڑے مگر شیطان نے انکار کیا اور غرور میں آکر کافر بن گیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time We said unto the angels: prostrate yourselves before Adam, they prostrated themselves; but not Iblis he refused and was stiff - necked and became of the infidels.

اور (وہ وقت یاد کرو) جب ہم نے فرشتوں سے کہا ۔ کہ آدم (علیہ السلام) کے آگے جھکو ۔ تو (وہ سب) جھکے مگر ابلیس (نہ جھکا) ۔ اس نے انکار کیا اور تکبر میں آگیا ۔ اور کافروں میں سے ہوگیا۔ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ ہم نے کہا فرشتوں سے کہ آدم کو سجدہ کرو تو انہوں نے سجدہ کرلیا ، مگر ابلیس نے ۔ اس نے انکار کیا اور گھمنڈ کیا اور کافروں میں سے بن گیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ہم نے فرشتوں سے فرمایا: آدم ( علیہ السلام کی تعظیم ) کے لیے سجدہ کرو پس انہوں نے سجدہ کیا ، سوائے ابلیس کے کہ اس نے انکار کیا اور بڑائی کی اور کافروں میں سے ہوگیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کے سامنے سجدہ کرو۔ سو وہ سب جھکے مگر ابلیس نہ جھکا اس نے انکار اور تکبر کیا اور وہ کافروں میں سے ہوگیا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرو) کہ جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ تم سجدہ کرو آدم کو تو وہ سب سجدے میں گرپڑے بجز ابلیس کے کہ اس نے انکار کیا اور وہ اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں مبتلا ہوا اور وہ (علم الہی میں) پہلے سے ہی کافروں میں سے تھا

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا آدم کو سجدہ کروتو سوائے ابلیس کے سب نے سجدہ کیا اس نے انکار کیا اور تکبر کیا اور کافروں میں شامل ہوگیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ( یاد کرو ) جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے کہ منکر ہوا اور غرور کیا اور کافر ہوگیا ۔ ( ف٦۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( وہ وقت بھی یاد کریں ) جب ہم نے فرشتوں سے فرمایا کہ آدم ( علیہ السلام ) کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے ، اس نے انکار اور تکبر کیا اور ( نتیجۃً ) کافروں میں سے ہو گیا

Translated by

Hussain Najfi

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کے سامنے سجدہ میں گر جاؤ ابلیس کے سوا سب سجدہ میں گر گئے ۔ اس نے انکار و تکبر کیا اور کافروں میں سے ہوگیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And behold, We said to the angels: "Bow down to Adam" and they bowed down. Not so Iblis: he refused and was haughty: He was of those who reject Faith.

Translated by

Muhammad Sarwar

When We told the angels to prostrate before Adam, they all obeyed except Iblis (Satan) who abstained out of pride and so he became one of those who deny the truth.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when We said to the angels: "Prostrate yourselves before Adam." And they prostrated except Iblis (Shaytan), he refused and was proud and was one of the disbelievers (disobedient to Allah).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when We said to the angels: Make obeisance to Adam they did obeisance, but Iblis (did it not). He refused and he was proud, and he was one of the unbelievers.

Translated by

William Pickthall

And when We said unto the angels: Prostrate yourselves before Adam, they fell prostrate, all save Iblis. He demurred through pride, and so became a disbeliever.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब हमने फ़रिश्तों से कहा कि आदम को सज्दा करो तो उन्होंने सज्दा किया मगर इबलीस ने न किया, उसने इनकार किया और घमंड किया और काफ़िरों में से हो गया।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جس وقت حکم دیا ہم نے فرشتوں کو ( اور جنوں کو بھی) کہ سجدے میں گر جاؤ آدم کے سامنے (8) سو سب سجدے میں گرپڑے بجز ابلیس کے اس نے کہنانہ مانا اور غرور میں آگیا اور ہوگیا کافروں میں سے۔ (9) (34)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو ابلیس کے سوا سب نے سجدہ کیا اس نے انکار اور تکبر کیا اور وہ کافروں میں سے ہوگیا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کے آدم کے آگے جھک جاؤ ‘ مگر ابلیس نے انکار کیا ۔ وہ اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں پڑگیا اور نافرمانوں میں شامل ہوگیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ سجدہ کرو آدم کو، سو انہوں نے سجدہ کرلیا، لیکن ابلیس نے سجدہ نہ کیا، اس نے انکار کیا اور تکبر کیا اور وہ کافروں میں سے تھا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب ہم نے حکم دیا فرشتوں کو کہ سجدہ کرو آدم کو تو سب سجدہ میں گر پڑے مگر شیطان اس نے نہ مانا اور تکبر کیا اور تھا وہ کافروں میں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ہم نے حکم دیا تمام فرشتوں کو سجدہ کرو آدم (علیہ السلام) کے سامنے تو ان سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے اس نے تعمیل حکم سے انکار کیا اور اپنے کو بڑا سمجھا اور وہ کافروں میں سے ہوگیا