The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
اَلْاِبَْلَاسُ: (افعال) کے معنی سخت ناامیدی کے باعث غمگین ہونے کے ہیں۔ اَبْلَسَ وہ مایوس ہونے کی وجہ سے مغموم ہوا۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اسی سے اِبْلِیس مشتق ہے۔ قرآن مجید میں ہے : (وَ یَوۡمَ تَقُوۡمُ السَّاعَۃُ یُبۡلِسُ الۡمُجۡرِمُوۡنَ ) (۳۰:۱۲) اور جس دن قیامت برپا ہوگی، گنہگار مایوس و مغموم ہوجائیں گے۔ (اَخَذۡنٰہُمۡ بَغۡتَۃً فَاِذَا ہُمۡ مُّبۡلِسُوۡنَ ) (۶:۴۴) تو ہم نے ان کو ناگہاں پکڑلیا اور وہ اس وقت مایوس ہوکر رہ گئے۔ (وَ اِنۡ کَانُوۡا مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ یُّنَزَّلَ عَلَیۡہِمۡ مِّنۡ قَبۡلِہٖ لَمُبۡلِسِیۡنَ ) (۳۰:۴۹) اور بیشتر تو وہ مینہ کے اترنے سے پہلے ناامید ہورہے تھے۔ اور عام طور پر غم اور مایوسی کی وجہ سے انسان خاموش رہتا ہے اور اسے کچھ سوجھائی نیہں دیتا اس لیے اَبْلَسَ فُلَانٌ کے معنی خاموش اور دلیل سے عاجز ہونے کے ہیں۔ بَلَسَتِ النَّاقَۃُ فَھِیَ مِبْلَاسٌ آواز نہ کردناقہ از غایت خواہش کش اور بَلَاسٌ بمعنی ٹاٹ فارسی (پلاس) سے معرب ہے۔
11 results