Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 88

سورة البقرة

وَ قَالُوۡا قُلُوۡبُنَا غُلۡفٌ ؕ بَلۡ لَّعَنَہُمُ اللّٰہُ بِکُفۡرِہِمۡ فَقَلِیۡلًا مَّا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۸۸﴾

And they said, "Our hearts are wrapped." But, [in fact], Allah has cursed them for their disbelief, so little is it that they believe.

یہ کہتے ہیں کہ ہمارے دل غلاف والے ہیں نہیں نہیں بلکہ ان کے کفر کی وجہ سے انہیں اللہ تعالٰی نے ملعون کر دیا ہے ان کا ایمان بہت ہی تھوڑا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
قُلُوۡبُنَا
دل ہمارے
غُلۡفٌ
غلاف ہیں
بَلۡ
(نہیں) بلکہ
لَّعَنَہُمُ
لعنت کی ان پر
اللّٰہُ
اللہ نے
بِکُفۡرِہِمۡ
بوجہ ان کے کفر کے
فَقَلِیۡلًامَّا
پس کتنا کم
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان لاتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
قُلُوۡبُنَا
دل ہمارے
غُلۡفٌ
غلاف میں ہیں
بَلۡ
بلکہ
لَّعَنَہُمُ
لعنت کی ان پر
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
بِکُفۡرِہِمۡ
ان کے کفر کی وجہ سے
فَقَلِیۡلًا
لہٰذاکم ہی ہے
مَّا
جس پر
یُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان لاتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And they said, "Our hearts are wrapped." But, [in fact], Allah has cursed them for their disbelief, so little is it that they believe.

یہ کہتے ہیں کہ ہمارے دل غلاف والے ہیں نہیں نہیں بلکہ ان کے کفر کی وجہ سے انہیں اللہ تعالٰی نے ملعون کر دیا ہے ان کا ایمان بہت ہی تھوڑا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور یہود یہ کہتے ہیں کہ انکے دل غلافوں میں محفوظ ہیں (جن میں کوئی نیا عقیدہ داخل نہیں ہوسکتا) (بات یوں نہیں) بلکہ اللہ تعالیٰ نے انکے کفر کی وجہ سے ان پر لعنت کردی ہے۔ لہذا (ان میں سے) تھوڑے ہی ایمان لاتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور انہوں نے کہا کہ ہمارے دل غلاف میں ہیں بلکہ اﷲ تعالیٰ نے اُن کے کفرکی وجہ سے اُن پرلعنت کی لہٰذاکم ہی ہے جس پروہ ایمان لاتے ہیں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they said, |"Our hearts are veiled.|" Rather, Allah has cast damnation upon them for their disbelief. So, they believe just a little.

اور کہتے ہیں ہمارے دلوں پر غلاف ہے بلکہ لعنت کی ہے اللہ نے ان کے کفر کے سبب سو بہت کم ایمان لاتے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور انہوں نے کہا کہ ہمارے دل تو غلافوں میں بند ہیں بلکہ (حقیقت میں تو) ان پر لعنت ہوچکی ہے اللہ کی طرف سے ان کے کفر کی وجہ سے پس اب کم ہی (ہوں گے ان میں سے جو) ایمان لائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

وہ کہتے ہیں ، ہمارے دل محفوظ ہیں ۔ نہیں94 ، اصل بات یہ ہے کہ ان کے کفر کی وجہ سے ان پر اللہ کی پھٹکار پڑی ہے ، اس لیے وہ کم ہی ایمان لاتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ : ہمارے دل غلاف میں ہیں ۔ ( ٦٠ ) نہیں ! بلکہ ان کے کفر کی وجہ سے اللہ نے ان پر پھٹکار ڈال رکھی ہے اس لیے وہ کم ہی ایمان لاتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کہتے ہیں ہمارے دلوں پر چڑھا ہوا ہے 3 ( نہی یہ بات نہیں ہے) بلکہ ان کے کفر ان کے لیے اللہ تعالیٰ نے ان پر لعنت کردی ہے تو بہت کم ان میں ایمان لاتے ہیں 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کہتے ہیں ہمارے دل محفوظ ہیں بلکہ ان پر ان کے کفر کے باعث اللہ نے لعنت کی سو وہ بہت کم ایمان لاتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اور اب فخر کرتے ہوئے ) کہتے ہیں کہ ہمارے دل غلاف میں محفوظ ہیں۔ حالانکہ ان کے کفر کی وجہ سے ان پر یہ اللہ کی لعنت ہے۔ اس لئے کہ وہ بہت تھوڑا سا ایمان رکھتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کہتے ہیں، ہمارے دل پردے میں ہیں۔ (نہیں) بلکہ الله نے ان کے کفر کے سبب ان پر لعنت کر رکھی ہے۔ پس یہ تھوڑے ہی پر ایمان لاتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they say: our hearts are uncircumcised. Nay! Allah hath cursed them because of their infidelity: little wherefore it is they believe.

اور یہ کہتے ہیں کہ ہمارے قلوب محفوظ ہیں ۔ (نہیں) بلکہ اللہ نے ان پر لعنت کر رکھی ہے ان کے کفر کے باعث ۔ اور وہ ایمان بہت ہی تھوڑا رکھتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ کہتے ہیں کہ ہمارے دل تو بند ہیں ۔ بلکہ اللہ نے ان کے کفر کے سبب سے ان پر لعنت کردی ہے تو شاذ ونادر ہی وہ ایمان لائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور انہوں نے کہا: ہمارے دل پردوں میں ہیں ، ( نہیں ) بلکہ اﷲ ( تعالیٰ ) نے ان پر ان کے کفر کی وجہ سے لعنت فرمائی ہے اس لیے وہ کم ہی ایمان لاتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہ کہتے ہیں ہمارے دلوں پر غلاف ہے، بلکہ اللہ نے ان کے کفر کے سبب لعنت کی ہے چناچہ وہ بہت کم ایمان لاتے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہتے ہیں کہ " ہمارے دل بند ہیں " (نہیں) بلکہ ان پر اللہ کی پھٹکار ہے ان کے کفر کی بناء پر پس یہ لوگ کم ہی ایمان لاتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور وہ کہتے ہیں کہ ان کے دل غلافوں میں ہیں بلکہ اللہ نے ان کے کفرکی وجہ سے ان پر لعنت بھیج دی ہے لہٰذ۱ تھوڑے ہی ایمان لاتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یہودی بولے ہمارے دلوں پر پردے پڑے ہیں ( ف۱٤۸ ) بلکہ اللہ نے ان پر لعنت کی ان کے کفر کے سبب تو ان میں تھوڑے ایمان لاتے ہیں ۔ ( ف۱٤۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہودیوں نے کہا: ہمارے دلوں پر غلاف ہیں ، ( ایسا نہیں ) بلکہ ان کے کفر کے باعث اللہ نے ان پر لعنت کر دی ہے سو وہ بہت ہی کم ایمان رکھتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ کہتے ہیں کہ ہمارے دلوں پر ( قدرتی ) غلاف چڑھے ہوئے ہیں ( ہماری سمجھ میں کچھ نہیں آتا ) ۔ نہیں ۔ بلکہ اللہ نے ان کے کفر کی وجہ سے ان پر لعنت کی ہے ( اپنی رحمت سے دور کر دیا ہے ) اس لئے وہ کم ہی ایمان لائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They say, "Our hearts are the wrappings (which preserve Allah's Word: we need no more)." Nay, Allah's curse is on them for their blasphemy: Little is it they believe.

Translated by

Muhammad Sarwar

They have said that their hearts cannot understand (what you, Muhammad, say). God has condemned them for their denial of the Truth. There are a very few of them who have faith.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they say, "Our hearts are Ghulf." Nay, Allah has cursed them for their disbelief, so little is that which they believe.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they say: Our hearts are covered. Nay, Allah has cursed them on account of their unbelief; so little it is that they believe.

Translated by

William Pickthall

And they say: Our hearts are hardened. Nay, but Allah hath cursed them for their unbelief. Little is that which they believe.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ये लोग कहते हैं कि हमारे दिल ग़िलाफ़ में (बंद) हैं, नहीं! बल्कि उनके कुफ़्र की वजह से अल्लाह ने उन पर फटकार डाल रखी है; इसलिए वे कम ही ईमान लाते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ (یہودی افتخارا) کہتے ہیں کہ ہمارے قلوب محفوظ ہیں بلکہ ان کے کفر کے سبب ان پر خدا کی مار ہے سو بہت ہی تھوڑا سا ایمان رکھتے ہیں۔ (88)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور وہ کہتے ہیں کہ ہمارے دل پردے میں ہیں۔ بلکہ ان کے کفر کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ان پر لعنت کردی ہے اب ان میں ایمان لانے والے تھوڑے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ کہتے ہیں ؟ ہمارے دل محفوظ ہیں نہیں ، اصل بات یہ ہے کہ ان کے کفر کی وجہ سے ان پر اللہ کی پھٹکار پڑی ہے ، اسی لئے وہ کم ہی ایمان لاتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور انہوں نے کہا کہ ہمارے دلوں پر غلاف ہیں۔ بلکہ ان کے کفر کی وجہ سے ان کو اللہ نے ملعون قراد دے دیا سو بہت کم ایمان لاتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہتے ہیں ہمارے دلوں پر غلاف ہے، بلکہ لعنت کی ہے اللہ نے ان کے کفر کے سبب سو بہت کم ایمان لاتے ہیں  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہود کہتے ہیں کہ ہمارے دل محفوظ ہیں ۔ یوں نہیں بلکہ اللہ نے ان پر ان کے کفر کی وجہ سے لعنت کر رکھی ہے سو وہ بہت ہی تھوڑا ایمان رکھتے ہیں۔