Noun

خَالِصَةً

exclusively

خالص ( خاص طور پر)

Verb Form 1
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
خَلَصَ
يَخْلُصُ
اُخْلُصْ
خَالِص
مَخْلُوْص
خُلُوْص/خَلَاص
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْخَالِصُ: (خالص) اور اَلصَّافِیْ دونوں مترادف ہیں مگر الصافی کبھی ایسی چیز کو بھی کہہ دیتے ہیں جس میں پہلے آمیزش نہ ہو اور خالص اسے کہتے ہیں جس میں پہلے آمیزش ہو مگر اس سے صاف کرلیا گیا ہو چنانچہ کہا جاتا ہے:خَلَصْتُہٗ فَخَلَصَ: میں نے اسے صاف کیا تو وہ صاف ہوگیا اسی بنا پر شاعر نے کہا ہے(1) : (۱۴۲) خُلاصُ الْخَمْرِ مِنْ نِسْجِ الفِدَامُ: جیسے شراب صافی سے صاف ہوکر نکل آتی ہے قرآن پاک میں ہے: (وَ قَالُوۡا مَا فِیۡ بُطُوۡنِ ہٰذِہِ الۡاَنۡعَامِ خَالِصَۃٌ لِّذُکُوۡرِنَا ) (۶۔۱۳۹) اور یہ بھی کہتے ہیں کہ جو بچہ ان چارپایوں کے پیٹ میں ہے وہ خالص ہمارے مردوں کے لئے ہے۔ محاورہ میں ھَذَا خَالِصٌ وَخَالِصَۃٌ (مذکر و مؤنث) دونوں طرح استعمال ہوتا ہے۔ جیسے وَاھِیَۃٌ وَرَاوِیَۃٌ اور آیت کریمہ: (فَلَمَّا اسۡتَیۡـَٔسُوۡا مِنۡہُ خَلَصُوۡا نَجِیًّا) (۱۲۔۸۰) جب وہ اس سے ناامید ہوگئے تو الگ ہوکر صلاح کرنے لگے۔ میں خَلَصُوا کے معنیٰ دوسروں سے الگ ہونا کے ہیں اور آیت کریمہ: (وَ نَحۡنُ لَہٗ مُخۡلِصُوۡنَ ) (۲۔۱۳۹) اور ہم خالص اس کی عبادت کرنے والے ہیں۔ (اِنَّہٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُخۡلَصِیۡنَ ) (۱۲۔۲۴) بے شک وہ ہمارے خالص بندوں میں سے تھے۔میں مخلص بندہ ہونے کے معنیٰ یہ ہیں کہ وہ نہ تو یہود کی طرح تشبیہ کا عقیدہ رکھتے تھے اور نہ ہی عیسائیوں کی طرح تثلیث کے قائل تھے چنانچہ تثلیث کے متعلق فرمایا: (لَقَدۡ کَفَرَ الَّذِیۡنَ قَالُوۡۤا اِنَّ اللّٰہَ ثَالِثُ ثَلٰثَۃٍ ) (۷۳:۵) وہ لوگ بھی کافر ہیں جو اس بات کے قائل ہیں کہ خدا تین میں کا تیسرا ہے اور مسلمانوں کے متعلق فرمایا: (مْخْلِصِیْنَ لَہْ الدِّیْنَ) (۹۸۔۵) کہ اخلاص کے ساتھ۔ (وَ اَخۡلَصُوۡا دِیۡنَہُمۡ لِلّٰہِ ) (۴۔۱۴۶) اور خالص خدا کے فرمانبردار ہوگئے۔ نیز موسیٰ علیہ السلام کے متعلق فرمایا: (اِنَّہٗ کَانَ مُخۡلَصًا وَّ کَانَ رَسُوۡلًا نَّبِیًّا) (۱۹۔۵۱) بے شک وہ(ہمارے) برگزیدہ اور پیغمبر مرسل تھے۔اور حقیقتاً اخلاص ماسوی اﷲ سے بیزار ہونے کا نام ہے۔

Lemma/Derivative

5 Results
خالِصَة
Surah:2
Verse:94
خالص ( خاص طور پر)
exclusively
Surah:6
Verse:139
خالص ہے
(is) exclusively
Surah:7
Verse:32
خالصتاً
exclusively (for them)
Surah:33
Verse:50
خالصتا
only
Surah:38
Verse:46
خالص کرنا
for an exclusive (quality);