Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 10

سورة طه

اِذۡ رَاٰ نَارًا فَقَالَ لِاَہۡلِہِ امۡکُثُوۡۤا اِنِّیۡۤ اٰنَسۡتُ نَارًا لَّعَلِّیۡۤ اٰتِیۡکُمۡ مِّنۡہَا بِقَبَسٍ اَوۡ اَجِدُ عَلَی النَّارِ ہُدًی ﴿۱۰﴾

When he saw a fire and said to his family, "Stay here; indeed, I have perceived a fire; perhaps I can bring you a torch or find at the fire some guidance."

جبکہ اس نے آگ دیکھ کر اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم ذرا سی دیر ٹھہر جاؤ مجھے آگ دکھائی دی ہے ۔ بہت ممکن ہے کہ میں اس کا کوئی انگارا تمہارے پاس لاؤں یا آگ کے پاس سے راستے کی اطلاع پاؤں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِذۡ
جب
رَاٰ
اس نے دیکھی
نَارًا
آگ
فَقَالَ
پس کہا
لِاَہۡلِہِ
اپنے گھروالوں سے
امۡکُثُوۡۤا
ٹھہرو
اِنِّیۡۤ
بے شک میں
اٰنَسۡتُ
دیکھی ہے میں نے
نَارًا
ایک آگ
لَّعَلِّیۡۤ
شاید کہ میں
اٰتِیۡکُمۡ
میں لے آؤں تمہارے پاس
مِّنۡہَا
اس میں سے
بِقَبَسٍ
شعلہ/انگارہ
اَوۡ
یا
اَجِدُ
میں پاؤں
عَلَی النَّارِ
اس آگ پر
ہُدًی
راہنمائی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِذۡ
جب
رَاٰ
دیکھی اُس نے
نَارًا
آگ
فَقَالَ
تو اُس نے کہا
لِاَہۡلِہِ
اپنے گھر والوں سے
امۡکُثُوۡۤا
ٹھہرو
اِنِّیۡۤ
یقیناً میں نے
اٰنَسۡتُ
دیکھی ہے
نَارًا
آگ
لَّعَلِّیۡۤ
شاید کہ میں
اٰتِیۡکُمۡ
لے آؤں تمہارے پاس
مِّنۡہَا
اس میں سے
بِقَبَسٍ
کوئی انگارہ
اَوۡ
یا
اَجِدُ
میں پاؤں
عَلَی
اوپر
النَّارِ
آگ کے
ہُدًی
کوئی رہنمائی
Translated by

Juna Garhi

When he saw a fire and said to his family, "Stay here; indeed, I have perceived a fire; perhaps I can bring you a torch or find at the fire some guidance."

جبکہ اس نے آگ دیکھ کر اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم ذرا سی دیر ٹھہر جاؤ مجھے آگ دکھائی دی ہے ۔ بہت ممکن ہے کہ میں اس کا کوئی انگارا تمہارے پاس لاؤں یا آگ کے پاس سے راستے کی اطلاع پاؤں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جب اس نے آگ دیکھی تو اپنے گھر والوں سے کہا : ٹھہرو ! مجھے آگ نظر آئی ہے۔ شاید میں وہاں سے آپ کے کوئی کوئی انگارا لا سکوں یا مجھے وہاں سے راہ کا پی پتہ چل جائے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جب اُس نے ایک آگ دیکھی تو اپنے گھروالوں سے کہا : ’’ٹھہرو، یقینامیں نے ایک آگ دیکھی ہے،شایدکہ میں اس میں سے تمہارے لیے کوئی انگارہ لے آؤں یا اُس آگ پر کوئی راہ نمائی پاؤں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

When he saw a fire and said to his family, |"Wait. I have noticed a fire. Perhaps I bring you an ember from it, or find some guidance by the fire.|"

جب اس نے دیکھی ایک آگ تو کہا اپنے گھر والوں کو ٹھہرو میں نے دیکھی ہے ایک آگ شاید لے آؤ تمہارے پاس اس میں سے سلگا کر، یا پاؤں آگ پر پہنچ کر رستہ کا پتہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جب اس نے ایک آگ دیکھی تو اس ( علیہ السلام) نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ آپ ذرا (یہاں) ٹھہرئیے مجھے آگ نظر آئی ہے تاکہ میں لے آؤں تمہارے لیے اس میں سے کوئی انگارہ یا میں پاؤں اس آگ (کی جگہ) سے کوئی راہنمائی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

جب کہ اس نے ایک آگ دیکھی 5 اور اپنے گھر والوں سے کہا کہ ” ذرا ٹھہرو ، میں نے ایک آگ دیکھی ہے ۔ شاید کہ تمہارے لیے ایک آدھ انگارا لے آؤں ، یا اس آگ پر مجھے﴿راستے کے متعلق﴾ کوئی رہنمائی مل جائے ۔ ” 6

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ اس وقت کی بات ہے جب ان کو ایک آگ نظر آئی تو انہوں نے اپنے گھر والوں سے کہا : تم یہیں ٹھہرو ، میں نے ایک آگ دیکھی ہے ۔ شاید میں اس میں سے کوئی شعلہ تمہارے پاس لے آؤں ، یا اس آگ کے پاس مجھے راستے کا پتہ مل جائے ۔ ( ٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب اس نے (جنگل میں رات کو اندھیرے وقت، آگ دیکھی 9 تو اپنی بی بی (صفورا یا صوریا) سے کہا تم (فدا) ٹھہر جائو مجھ کو آگ دکھائی دتی ہے۔ شاید (ہو سکا تو) میں تمہارے لئے ایک چنگاری لے کر آئوں یا اگر چنگاری نہ ملے تو) اس آگ پر کوئی رستہ بتانے والا پالوں 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جب انہوں نے آگ دیکھی تو اپنے گھر والوں سے فرمایا کہ تم ٹھہرو میں نے آگ دیکھی ہے ہوسکتا ہے میں اس میں سے تمہارے پاس کوئی انگارہ لاؤں یا آگ کے پاس کوئی راستہ بتانے والا مل جائے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب انہوں نے ایک آگ کو دیکھا تو اپنے گھر والوں سے کہا۔ ذرا ٹھہرو۔ بیشک میں نے آگ دیکھی ہے۔ شاید میں تمہارے پاس اس سے ایک انگارہ لے آؤں یا آگ پر پہنچ کر راستے (کا پتہ) معلوم کرلوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب انہوں نے آگ دیکھی تو اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم (یہاں) ٹھہرو میں نے آگ دیکھی ہے (میں وہاں جاتا ہوں) شاید اس میں سے میں تمہارے پاس انگاری لاؤں یا آگ (کے مقام) کا رستہ معلوم کرسکوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Recall what time he saw a fire and said to his household, bide ye! verily I have perceived a fire! haply I may bring you from it a brand or may find at the fire a guidance.

(وہ وقت قابل ذکر ہے) جب انہوں نے آگ دیکھی ۔ سو انہوں نے اپنے گھروالوں سے کہا تم یہیں ٹھہرو ۔ میں نے آگ دیکھی ہے کیا عجب میں اسمیں سے کوئی شعلہ لے آؤں یا آگ کے پاس راستہ (کا پتہ) پا جاؤں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جبکہ اس نے دیکھا ایک شعلہ تو اس نے اپنے اہلِ خانہ سے کہا کہ تم لوگ ذرا ٹھہرو! مجھے آگ نظر آئی ہے ۔ تاکہ میں اس میں سے تمہارے لئے ایک انگارہ لاؤں ۔ یا ممکن ہے مجھے وہاں راستہ کا کچھ سراغ مل جائے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جب انہوں نے آگ دیکھی تو اپنے گھر والوں سے فرمایا کہ تم ( یہیں ) ٹھہرے رہو ، بلاشبہ میں نے آگ دیکھی ہے ، شاید میں اس میں سے تمہارے پاس کوئی شعلہ لے آؤں یا مجھے آگ کے پاس راستے کا پتہ ( ہدایت ) مل جائے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب انہوں نے آگ دیکھی تو اپنے گھروالوں سے کہا کہ تم یہاں ٹھہرو میں نے آگ دیکھی ہے، میں وہاں جاتا ہوں شاید اس میں سے میں تمہارے پاس انگاری لائوں یا آگ کے مقام کا رستہ معلوم کرسکوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جب انہوں نے ایک آگ دیکھی، اور اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم یہیں ٹھہرو، میں نے ایک آگ دیکھی ہے شاید میں (وہاں جا کر) اس میں سے تمہارے لئے کوئی انگارا لے آؤں، یا مجھے اس آگ پر (راستے سے متعلق) کوئی راہنمائی ہی مل جائے،

Translated by

Noor ul Amin

جب اس نے ایک آگ دیکھی تواپنے گھر والوں سے کہا: ’’ٹھہرو!شایدمیں آپ کے لئے کوئی چنگاری لاسکوں یامجھے وہاں سے راہ کا ہی پتہ چل جائے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جب اس نے ایک آگ دیکھی تو اپنی بی بی سے کہا ٹھہرو مجھے ایک آگ نظر پڑی ہے شاید میں تمہارے لیے اس میں سے کوئی چنگاری لاؤں یا آگ پر راستہ پاؤں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جب موسٰی ( علیہ السلام ) نے ( مدین سے واپس مصر آتے ہوئے ) ایک آگ دیکھی تو انہوں نے اپنے گھر والوں سے کہا: تم یہاں ٹھہرے رہو میں نے ایک آگ دیکھی ہے ( یا میں نے ایک آگ میں انس و محبت کا شعلہ پایا ہے ) شاید میں اس میں سے کوئی چنگاری تمہارے لئے ( بھی ) لے آؤں یا میں اس آگ پر ( سے وہ ) رہنمائی پا لوں ( جس کی تلاش میں سرگرداں ہوں )

Translated by

Hussain Najfi

جب انہوں نے آگ دیکھی تو انہوں نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم ( یہیں ) ٹھہرو ۔ میں نے آگ دیکھی ہے شاید تمہارے لئے ایک آدھ انگارا لے آؤں یا آگ کے پاس راستہ کا کوئی پتّہ پاؤں؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold, he saw a fire: So he said to his family, "Tarry ye; I perceive a fire; perhaps I can bring you some burning brand therefrom, or find some guidance at the fire."

Translated by

Muhammad Sarwar

When he saw the fire, he said to his family, "Wait here for I can see a fire. Perhaps I shall bring you a burning torch or find a way to some fire".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

When he saw a fire, he said to his family: "Wait! Verily, I have seen a fire; perhaps I can bring you some burning brand therefrom, or find some guidance at the fire."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

When he saw fire, he said to his family: Stop, for surely I see a fire, haply I may bring to you therefrom a live coal or find a guidance at the fire.

Translated by

William Pickthall

When he saw a fire and said unto his folk: Lo! Wait! I see a fire afar off. Peradventure I may bring you a brand therefrom or may find guidance at the fire.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जबकि उस ने एक आग देखी तो उस ने अपने घर वालों से कहा, "ठहरो! मैंने एक आग देखी है। शायद कि तुम्हारे लिए उस में से कोई अंगारा ले आऊँ या उस आग पर मैं मार्ग का पता पा लूँ।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جب کہ انہوں نے (مدین سے آتے ہوئے رات کو) ایک آگ دیکھی سو اپنے گھر والوں سے فرمایا کہ تم ٹھیرے رہو میں نے آگ دیکھی ہے شاید اس میں سے تمہارے پاس کوئی شعلہ لاؤں یا (وہاں) آگ کے پاس رستہ کا پتہ مجھ کو مل جائے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کہ جب اس نے آگ دیکھی اور اپنے گھروالوں سے کہا کہ ذرا ٹھہرو میں نے آگ دیکھی ہے شاید تمہارے لیے آگکا انگارہ لے آؤں۔ یا اس روشنی سے مجھے کوئی رہنمائی مل جائے۔ (١٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب دیکھا موسیٰ نے آگ کو تو کہا اپنے اہل سے ذرا ٹھہرو ‘ میں نے ایک آگے دیکھی ہے ‘ شاید میں تمہارے لئے ایک آدھ انگارا لے آئوں یا اس آگ پر مجھے کوئی راہنمائی مل جائے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جب انہوں نے آگ کو دیکھا تو اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم ٹھہرے رہو میں نے آگ دیکھی ہے ہوسکتا ہے کہ اس میں سے تمہارے لیے ایک شعلہ لے آؤں یا آگ پر راستہ بتانے والا کوئی شخص مل جائے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جب اس نے دیکھی ایک آگ تو کہا اپنے گھر والوں کو ٹھہرو میں نے دیکھی ہے ایک آگ شاید لے آؤں تمہارے پاس اس میں سے سلگا کر یا پاؤں آگ پر پہنچ کر راستہ کا پتہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جب کہ اس کو ایک آگ نظر آئی تو اس نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم ذرا ٹھہر جائو میں نے ایک آگ دیکھی ہے میں اس آگ میں سے شاید تمہارے لئے کچھ آگ لے آئوں یا اس آگ کے پاس میں کوئی راستہ بتانے والا پالوں