TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ul Anbiya 21:29 – Translations

Every available translation of Surat ul Anbiya, verse 29, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

وَ مَنۡ یَّقُلۡ مِنۡہُمۡ اِنِّیۡۤ اِلٰہٌ مِّنۡ دُوۡنِہٖ فَذٰلِکَ نَجۡزِیۡہِ جَہَنَّمَ ؕ کَذٰلِکَ نَجۡزِی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿٪۲۹﴾  2
And whoever of them should say, "Indeed, I am a god besides Him"- that one We would recompense with Hell. Thus do We recompense the wrongdoers.
ان میں سے اگر کوئی بھی کہہ دے کہ اللہ کے سوا میں لائق عبادت ہوں تو ہم اسے دوزخ کی سزا دیں ہم ظالموں کو اسی طرح سزا دیتے ہیں ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّقُلۡ
کہے
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
اِنِّیۡۤ
بے شک میں
اِلٰہٌ
الٰہ ہوں
مِّنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے سوا
فَذٰلِکَ
تو ایسی صورت میں
نَجۡزِیۡہِ
ہم بدلے میں دیں گے اسے
جَہَنَّمَ
جہنم
کَذٰلِکَ
اسی طرح
نَجۡزِی
ہم بدلہ دیتے ہیں
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
وَمَنۡ
اور جو
یَّقُلۡ
کہتا ہے
مِنۡہُمۡ
اُن میں سے
اِنِّیۡۤ
بلاشبہ میں
اِلٰہٌ
معبود ہوں
مِّنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے سوا
فَذٰلِکَ
پھر یہ
نَجۡزِیۡہِ
ہم سزا دیں گے اس کو
جَہَنَّمَ
جہنم کی
کَذٰلِکَ
ایسے ہی
نَجۡزِی
ہم بدلہ دیا کرتے ہیں
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
Translated by

Juna Garhi

Info

And whoever of them should say, "Indeed, I am a god besides Him"- that one We would recompense with Hell. Thus do We recompense the wrongdoers.

ان میں سے اگر کوئی بھی کہہ دے کہ اللہ کے سوا میں لائق عبادت ہوں تو ہم اسے دوزخ کی سزا دیں ہم ظالموں کو اسی طرح سزا دیتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

اور ان میں سے جو شخص یہ کہے کہ : اللہ کے علاوہ بھی الٰہ ہوں اسے ہم جہنم کی سزا دیں گے اور ہم ظالموں کے ایسے ہی سزا دیتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

اوران میں سے جوکہتا ہے کہ بلاشبہ اﷲ تعالیٰ کے سوا میں معبودہوں تواسی کو ہم جہنم کی سزادیں گے۔ ظالموں کوہم ایسے ہی بدلہ دیاکرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

And whoever of them says, |"I am god besides Him|", is the one whom We will recompense with Jahannam. This is how We recompense the transgressors.

اور جو کوئی ان میں کہے کہ میری بندگی ہے اس سے ورے سو اس کو ہم بدلہ دیں گے جہنم یونہی ہم بدلہ دیتے ہیں بےانصافوں کو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

اور جو کوئی بھی (بالفرض) ان میں سے کہے کہ میں الٰہ ہوں اللہ کے سوا تو اسے ہم بدلہ دیں گے جہنم کا اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں ظالموں کو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

اور وہ اس کے خوف سے ڈرے رہتے ہیں ۔ 27 اور جو ان میں سے کوئی کہہ دے کہ اللہ کے سوا میں بھی ایک خدا ہوں ، تو اسے ہم جہنم کی سزا دیں ، ہمارے ہاں ظالموں کا یہی بدلہ ہے ۔ ؏ 2

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

اور اگر ان میں سے کوئی ( بالفرض ) یہ کہے کہ : اللہ کے علاوہ میں بھی معبود ہوں ۔ تو اس کو ہم جہنم کی سزا دیں گے ۔ ایسے ظالموں کو ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

اور ان میں سے جو کہے میں خدا کے سوا 8 سوا بندگی کے لائق ہوں تو اس کو ہم جہنم کی سزا دیں گے اور شریروں کو ہم ایسی سزا دیتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

اور ان میں جو شخص یوں کہے کہ میں اس (اللہ) کے سوا عبادت کا مستحق ہوں تو اسے ہم دوزخ کی سزا دیں گے ظالموں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

اور جوان میں سے یہ کہہ دے کہ اللہ کے سوا میں بھی معبود ہوں تو اس کی سزا جہنم ہے اور ہم بےانصافوں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

اور جو شخص ان میں سے یہ کہے کہ خدا کے سوا میں معبود ہوں تو اسے ہم دوزخ کی سزا دیں گے اور ظالموں کو ہم ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

And whosoever of them should say: verily I am a god beside Him, such a one We shall requite with Hell; Thus We requite the wrong- doers.

اور جو کوئی ان میں سے یہ کہہ بھی دے کہ میں (بھی) معبود ہوں اللہ کے سوا سو ہم اسے جہنم کی سزا دیں گے ہم ظالموں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

اور ان میں سے جو بھی مدعی بنے گا کہ اس کے سوا میں الہٰ ہوں تو ہم اس کو جہنم کی سزا دیں گے ۔ ہم ظالموں کو اسی طرح سزا دیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

اور جو شخص ان میں سے یہ کہے کہ بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا معبود مَیں ہوں تو اسے ہم دوزخ کی سزا ( کا بدلہ ) دیں گے ( اور ) ظالموں کو ہم ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

اور جو شخص ان میں سے یہ کہے کہ اللہ کے سوا میں معبود ہوں تو اسے ہم دوزخ کی سزا دیں گے اور ظالموں کو ہم ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

اور جو کوئی ان میں سے بالفرض یہ کہہ دے کہ میں بھی معبود ہوں اس وحدہ لا شریک کے سوا تو اس کو ہم جہنم کی سزا دیں گے اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں ظالموں کو

Translated by

Noor ul Amin

Info

اوران میں سےجو شخص کہے کہ: ’’اللہ کے علاوہ میں بھی معبودہوں ‘‘اسے ہم جہنم کی سزا دینگے اور ہم ظالموں کو ایسے ہی سزا دیتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

اور ان میں جو کوئی کہے کہ میں اللہ کے سوا معبود ہوں ( ف۵۵ ) تو اسے ہم جہنم کی جزا دیں گے ، ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں ستمگاروں کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

اور ان میں سے کون ہے جو کہہ دے کہ میں اس ( اﷲ ) کے سوا معبود ہوں سو ہم اسی کو دوزخ کی سزا دیں گے ، اسی طرح ہم ظالموں کو سزا دیا کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

Info

اور جو ( بالفرض ) ان میں سے یہ کہہ دے کہ اللہ کے علاوہ میں خدا ہوں ۔ تو ہم اسے جہنم کی سزا دیں گے ہم ظالموں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

If any of them should say, "I am a god besides Him", such a one We should reward with Hell: thus do We reward those who do wrong.

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

The recompense of those of them who say that they are the Lord instead of God will be hell; thus, do We recompense the unjust ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

And if any of them should say: "Verily, I am a god besides Him," such We should recompense with Hell. Thus We recompense the wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

And whoever of them should say: Surely I am a god besides Him, such a one do We recompense with hell; thus do, We recompense the unjust.

Translated by

William Pickthall

Info

And one of them who should say: Lo! I am a god beside Him, that one We should repay with hell. Thus We Repay wrong-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

और जो उन में से यह कहे कि "उन के सिवा मैं भी एक इष्ट -पूज्य हूँ।" तो हम उसे बदले में जहन्नम देंगे। ज़ालिमों को हम ऐसा ही बदला दिया करते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

اور ان میں سے جو شخص (فرضاً ) یوں کہے کہ میں علاوہ خدا کے معبود ہوں سو ہم اس کو سزائے جہنم دیں گے اور (ہم) ظالموں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

وہ اس کے خوف سے ڈرتے رہتے ہیں اور جو ان میں سے کوئی کہہ دے کہ اللہ کے سوا میں بھی ایک الٰہ ہوں۔ تو اسے ہم جہنم کی سزا دیں گے ہمارے ہاں ظالموں کی یہی سزا ہے۔ “ (٢٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

اور جو ان میں سے کوئی کہہ دے کہ اللہ کے سوا میں بھی ایک خدا ہوں ‘ تو اسے ہم جہنم کی سزادیں ‘ ہمارے ہاں ظالموں کا یہی بدلہ ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

اور ان میں سے جو شخص یوں کہے کہ میں اللہ کے سوا معبود ہوں سو ہم اسے دوزخ کی سزا دیں گے۔ ہم اسی طرح ظالموں کو جزا دیا کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

اور جو کوئی ان میں کہے کہ میری بندگی ہے اس سے ورے، سو اس کو ہم بدلہ دیں گے دوزخ یونہی ہم بدلہ دیتے ہیں بےانصافوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

اور جو کوئی ان فرشتوں میں سے لو فرضنا یوں کہے کہ خدا کے سوا میں معبود ہوں تو ہم اس کو جہنم کی سزا دیں گے ہم ظالموں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں۔

Related Verses

69
Surat ul Aeyraaf
7:41
لَہُمۡ مِّنۡ جَہَنَّمَ مِہَادٌ وَّ مِنۡ فَوۡقِہِمۡ غَوَاشٍ ؕ وَ کَذٰلِکَ نَجۡزِی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۴۱﴾
They will have from Hell a bed and over them coverings [of fire]. And thus do We recompense the wrongdoers.
ان کے لئے آتش دوزخ کا بچھونا ہوگا اور ان کے اوپر ( اسی کا ) اوڑھنا ہوگا اور ہم ایسے ظالموں کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں ۔
Surat ul Anaam
6:129
وَ کَذٰلِکَ نُوَلِّیۡ بَعۡضَ الظّٰلِمِیۡنَ بَعۡضًۢا بِمَا کَانُوۡا یَکۡسِبُوۡنَ ﴿۱۲۹﴾٪  2
And thus will We make some of the wrongdoers allies of others for what they used to earn.
اور اسی طرح ہم بعض کفار کو بعض کے قریب رکھیں گے ان کے اعمال کے سبب
Surat ut Tauba
9:109
اَفَمَنۡ اَسَّسَ بُنۡیَانَہٗ عَلٰی تَقۡوٰی مِنَ اللّٰہِ وَ رِضۡوَانٍ خَیۡرٌ اَمۡ مَّنۡ اَسَّسَ بُنۡیَانَہٗ عَلٰی شَفَا جُرُفٍ ہَارٍ فَانۡہَارَ بِہٖ فِیۡ نَارِ جَہَنَّمَ ؕ وَ اللّٰہُ لَا یَہۡدِی الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۱۰۹﴾
Then is one who laid the foundation of his building on righteousness [with fear] from Allah and [seeking] His approval better or one who laid the foundation of his building on the edge of a bank about to collapse, so it collapsed with him into the fire of Hell? And Allah does not guide the wrongdoing people.
پھر آیا ایسا شخص بہتر ہے جس نے اپنی عمارت کی بنیاد اللہ سے ڈرنے پر اور اللہ کی خوشنودی پر رکھی ہو یا وہ شخص کہ جس نے اپنی عمارت کی بنیاد کسی گھاٹی کے کنارے پر جو کہ گرنے ہی کو ہو ، رکھی ہو پھر وہ اس کو لے کر آتش دوزخ میں گر پڑے اور اللہ تعالٰی ایسے ظالموں کو سمجھ ہی نہیں دیتا ۔
Surat Younus
10:39
بَلۡ کَذَّبُوۡا بِمَا لَمۡ یُحِیۡطُوۡا بِعِلۡمِہٖ وَ لَمَّا یَاۡتِہِمۡ تَاۡوِیۡلُہٗ ؕ کَذٰلِکَ کَذَّبَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ فَانۡظُرۡ کَیۡفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۳۹﴾
Rather, they have denied that which they encompass not in knowledge and whose interpretation has not yet come to them. Thus did those before them deny. Then observe how was the end of the wrongdoers.
بلکہ ایسی چیز کی تکذ یب کر نے لگے جس کو اپنے احاطہ ، علمی میں نہیں لائے اور ہنوز ان کو اس کا اخیر نتیجہ نہیں ملا جو لوگ ان سے پہلے ہوئے ہیں اسی طرح انہوں نے بھی جھٹلایا تھا ، سو دیکھ لیجئے ان ظالموں کا انجام کیسا ہوا ؟
Surat Yousuf
12:75
قَالُوۡا جَزَآؤُہٗ مَنۡ وُّجِدَ فِیۡ رَحۡلِہٖ فَہُوَ جَزَآؤُہٗ ؕ کَذٰلِکَ نَجۡزِی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۷۵﴾
[The brothers] said, "Its recompense is that he in whose bag it is found - he [himself] will be its recompense. Thus do we recompense the wrongdoers."
جواب دیا اس کی سزا یہی ہے کہ جس کے اسباب میں سے پایا جائے وہی اس کا بدلہ ہے ہم تو ایسے ظالموں کو یہی سزا دیا کرتے ہیں ۔
Surat ul Baqara
2:35
وَ قُلۡنَا یٰۤاٰدَمُ اسۡکُنۡ اَنۡتَ وَ زَوۡجُکَ الۡجَنَّۃَ وَ کُلَا مِنۡہَا رَغَدًا حَیۡثُ شِئۡتُمَا ۪ وَ لَا تَقۡرَبَا ہٰذِہِ الشَّجَرَۃَ فَتَکُوۡنَا مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۳۵﴾
And We said, "O Adam, dwell, you and your wife, in Paradise and eat therefrom in [ease and] abundance from wherever you will. But do not approach this tree, lest you be among the wrongdoers."
اور ہم نے کہہ دیا کہ اے آدم !تم اور تمہاری بیوی جنّت میں رہو اور جہاں کہیں سے چاہو با فراغت کھاؤ پیو لیکن اس درخت کے قریب بھی نہ جانا ورنہ ظالم ہو جاؤ گے ۔
Surat ul Baqara
2:95
وَ لَنۡ یَّتَمَنَّوۡہُ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتۡ اَیۡدِیۡہِمۡ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌۢ بِالظّٰلِمِیۡنَ ﴿۹۵﴾
But they will never wish for it, ever, because of what their hands have put forth. And Allah is Knowing of the wrongdoers.
لیکن اپنی کرتوتوں کو دیکھتے ہوئے کبھی بھی موت نہیں مانگیں گے اللہ تعالٰی ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:124
وَ اِذِ ابۡتَلٰۤی اِبۡرٰہٖمَ رَبُّہٗ بِکَلِمٰتٍ فَاَتَمَّہُنَّ ؕ قَالَ اِنِّیۡ جَاعِلُکَ لِلنَّاسِ اِمَامًا ؕ قَالَ وَ مِنۡ ذُرِّیَّتِیۡ ؕ قَالَ لَا یَنَالُ عَہۡدِی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۱۲۴﴾
And [mention, O Muhammad], when Abraham was tried by his Lord with commands and he fulfilled them. [ Allah ] said, "Indeed, I will make you a leader for the people." [Abraham] said, "And of my descendants?" [ Allah ] said, "My covenant does not include the wrongdoers."
جب ابراہیم ( علیہ السلام ) کو ان کے رب نے کئی کئی باتوں سے آزمایا اور انہوں نے سب کو پورا کر دیا تو اللہ نے فرمایا کہ میں تمہیں لوگوں کا امام بنا دوں گا عرض کرنے لگے میری اولاد کو فرمایا میرا وعدہ ظالموں سے نہیں ۔
Surat ul Baqara
2:145
وَ لَئِنۡ اَتَیۡتَ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡکِتٰبَ بِکُلِّ اٰیَۃٍ مَّا تَبِعُوۡا قِبۡلَتَکَ ۚ وَ مَاۤ اَنۡتَ بِتَابِعٍ قِبۡلَتَہُمۡ ۚ وَ مَا بَعۡضُہُمۡ بِتَابِعٍ قِبۡلَۃَ بَعۡضٍ ؕ وَ لَئِنِ اتَّبَعۡتَ اَہۡوَآءَہُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَکَ مِنَ الۡعِلۡمِ ۙ اِنَّکَ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۱۴۵﴾ۘ
And if you brought to those who were given the Scripture every sign, they would not follow your qiblah. Nor will you be a follower of their qiblah. Nor would they be followers of one another's qiblah. So if you were to follow their desires after what has come to you of knowledge, indeed, you would then be among the wrongdoers.
اور آپ اگرچہ اہل کتاب کو تمام دلیلیں دے دیں لیکن وہ آپ کے قبلے کی پیروی نہیں کریں گے اور نہ آپ ان کے قبلے کو ماننے والے ہیں اور نہ یہ آپس میں ایک دوسرے کے قبلے کو ماننے والے ہیں اور اگر آپ باوجود یہ کہ آپ کے پاس علم آچکا پھر بھی ان کی خواہشوں کے پیچھے لگ جائیں تو بالیقین آپ بھی ظالموں میں سے ہوجائیں گے ۔