Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 91

سورة الأنبياء

وَ الَّتِیۡۤ اَحۡصَنَتۡ فَرۡجَہَا فَنَفَخۡنَا فِیۡہَا مِنۡ رُّوۡحِنَا وَ جَعَلۡنٰہَا وَ ابۡنَہَاۤ اٰیَۃً لِّلۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۹۱﴾

And [mention] the one who guarded her chastity, so We blew into her [garment] through Our angel [Gabriel], and We made her and her son a sign for the worlds.

اور وہ پاک دامن بی بی جس نے اپنی عصمت کی حفاظت کی ہم نے اس کے اندر اپنی روح پھونک دی اور خود انہیں اور ان کے لڑکے کو تمام جہان کے لئے نشانی بنا دیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّتِیۡۤ
اور اس عورت کو
اَحۡصَنَتۡ
جس نے حفاظت کی
فَرۡجَہَا
اپنی شرمگاہ کی
فَنَفَخۡنَا
تو پھونک دیا ہم نے
فِیۡہَا
اس میں
مِنۡ رُّوۡحِنَا
اپنی روح سے
وَجَعَلۡنٰہَا
اور بنایا ہم نے اسے
وَابۡنَہَاۤ
اور اس کے بیٹے کو
اٰیَۃً
ایک نشانی
لِّلۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہان والوں کے لیے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّتِیۡۤ
اور وہ عورت
اَحۡصَنَتۡ
حفاظت کی جس نے
فَرۡجَہَا
اپنی شرم گاہ کی
فَنَفَخۡنَا
تو پھونکا ہم نے
فِیۡہَا
اس میں
مِنۡ رُّوۡحِنَا
اپنی روح میں سے
وَجَعَلۡنٰہَا
اور بنایا ہم نے اُسے
وَابۡنَہَاۤ
اور اُس کے بیٹے کو
اٰیَۃً
نشانی
لِّلۡعٰلَمِیۡنَ
جہانوں کے لیے
Translated by

Juna Garhi

And [mention] the one who guarded her chastity, so We blew into her [garment] through Our angel [Gabriel], and We made her and her son a sign for the worlds.

اور وہ پاک دامن بی بی جس نے اپنی عصمت کی حفاظت کی ہم نے اس کے اندر اپنی روح پھونک دی اور خود انہیں اور ان کے لڑکے کو تمام جہان کے لئے نشانی بنا دیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اس عورت کو بھی، جنہوں نے اپنی عصمت کی حفاظت کی تھی۔ پھر ہم نے اپنی روح سے ان کے اندر پھونکا اور انھیں اور ان کے بیٹے کو تمام اہل عالم کے لئے ایک نشانی بنادیا ۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ عورت جس نے اپنی عصمت کی حفاظت کی تھی تو ہم نے اس میں اپنی روح میں سے پھونکااورہم نے اسے اوراس کے بیٹے کوجہانوں کے لیے نشانی بنا دیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (remember) her who protected her private part. So, We blew in her (a life) through Our Spirit, and made her and her son a sign for all the worlds. [ 91]

اور وہ عورت جس نے قابو میں رکھی اپنی شہوت پھر پھونک دی ہم نے اس عورت میں اپنی روح اور کیا اس کو اور اس کے بیٹے کو نشانی جہان والوں کے واسطے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ خاتون جس نے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی تو ہم نے اس میں پھونک دیا اپنی روح سے اور ہم نے اسے اور اس کے بیٹے کو ایک نشانی بنا دیا تمام جہان والوں کے لیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And also recall the woman who guarded her chastity: We breathed into her of Our spirit, and made her and her son a Sign to the whole world.

اور وہ خاتون جس نے اپنی عصمت کی حفاظت کی تھی ۔ 88 ہم نے اس کے اندر اپنی روح سے پھونکا 89 اور اسے اور اس کے بیٹے کو دنیا بھر کے لیے نشانی بنا دیا ۔ 90

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس خاتون کو دیکھو جس نے اپنی عصمت کی حفاظت کی تھی ، پھر ہم نے اس کے اندر اپنی روح پھونکی ، اور انہیں اور ان کے بیٹے کو دنیا جہان کے لوگوں کے لیے ایک نشانی بنا دیا ۔ ( ٤٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) وہ عورت (یعنی بی بی مریم کو یاد کر) جس نے اپنے عصمت قائم رکھی (اپنی شرمگاہ کو محفوظ رکھا پھر ہم نے اپنی روح اس میں پھونک دی اور ہم نے اس کو اور اس کے فرزند (حضرت عیسیٰ ) کو سارے جہان کے لئے (اپنی قدرت کو) نشانی بنایا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اس خاتون کو (یاد کریں) جس نے اپنی عفت کو محفوظ رکھا پھر ہم نے ان میں اپنی روح پھونک دی اور ان کو اور ان کے بیٹے کو جہان بھر والوں کے لئے (اپنی قدرت کاملہ کی) نشانی بنادیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہمارے آگے عاجزی کرتے تھے اور اس خاتون کا ذکر کیجیے جب ہم نے اس (حضرت مریم کے رحم میں) روح کو پھونک دیا تھا پھر جس نے اپنی عصمت کی حفاظت کی تھی۔ ہم نے اس کو اور اس کے بیٹے کو جہان والوں کے لئے نشانی بنا دیا تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان (مریم) کو (بھی یاد کرو) جنہوں نے اپنی عفّت کو محفوظ رکھا۔ تو ہم نے ان میں اپنی روح پھونک دی اور ان کے بیٹے کو اہل عالم کے لئے نشانی بنا دیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And she who guarded her chastity! Then We breathed into her of Our spirit, and made her and her son a sign unto the worlds.

اور ان بیوی کا بھی (ذکر کیجیے) جنہوں نے اپنے ناموس کو بچا لای ۔ پھر ہم نے ان میں اپنی روح پھونک دی ۔ اور ہم نے ان کو اور ان کے فرزند کو دنیا جہان والوں کے لئے ایک نشان بنادیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس ( پاک دامن بی بی ) پر بھی اپنا فضل کیا ، جس نے اپنے اندیشہ کی جگہوں کی حفاظت کی ۔ تو ہم نے اس کے اندر اپنی روح پھونکی اور اس کو اور اس کے بیٹے کو دنیا والوں کیلئے ایک نشانی بنادیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ ( عورت یعنی مریم رضی اللہ عنہا ) کہ جنہوں نے اپنی پاکدامنی کی حفاظت کی پس ہم نے ان ( کے رحم ) میں اپنی روح پھونکی اور ہم نے ان کو اور ان کے بیٹے ( حضرت عیسیٰ علیہ السلام ) کو دنیا ( والوں ) کے لیے نشانی بنایا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور (ان مریم کو بھی یاد کرو) جنہوں نے اپنی عفت کو محفوظ رکھا تو ہم نے ان میں اپنی روح پھونک دی ان کو اور انکے بیٹے کو اہل عالم (دنیا والوں) کے لیے نشانی بنا دیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور انفرادی شان رکھنے والی اس پاک دامن خاتون کو بھی یاد کرو جس نے محفوظ رکھا تھا اپنی عصمت وناموس کو پھر ہم نے اس کے اندر بواسطہ جبرائیل پھونک مار دی اپنی روح سے اور ہم نے بنادیا اس کو اور اس کے بیٹے کو ایک عظیم الشان نشانی سب دنیا والوں کے لئے

Translated by

Noor ul Amin

اوراس عورت ( مریم ) کوبھی جس نے اپنی شرمگاہ کی حفا ظت کی تھی پھرہم نے اس کے اندراپنی روح سے پھونک دی اور انہیں اور ان کے بیٹے کو تمام عالم کے لئے ایک نشانی بنا دیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس عورت کو اس نے اپنی پارسائی نگاہ رکھی ( ف۱٦۱ ) تو ہم نے اس میں اپنی روح پھونکی ( ف۱٦۲ ) اور اسے اور اس کے بیٹے کو سارے جہاں کے لیے نشانی بنایا ( ف۱٦۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اس ( پاکیزہ ) خاتون ( مریم علیہا السلام ) کو بھی ( یاد کریں ) جس نے اپنی عفت کی حفاظت کی پھر ہم نے اس میں اپنی روح پھونک دی اور ہم نے اسے اور اس کے بیٹے ( عیسٰی علیہ السلام ) کو جہان والوں کے لئے ( اپنی قدرت کی ) نشانی بنا دیا

Translated by

Hussain Najfi

اور اس خاتون ( کا ذکر کیجئے ) جس نے اپنے ناموس کی حفاظت کی تو ہم نے اس میں اپنی ( خاص ) روح پھونک دی ۔ اور انہیں اور ان کے بیٹے ( عیسیٰ ) کو دنیا جہان والوں کیلئے ( اپنی قدرت کی ) نشانی بنا دیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And (remember) her who guarded her chastity: We breathed into her of Our spirit, and We made her and her son a sign for all peoples.

Translated by

Muhammad Sarwar

Into the woman who maintained her chastity We breathed Our Spirit and made her and her son a miracle for all people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And she who guarded her chastity, We breathed into her through Our Ruh, and We made her and her son a sign for nations.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And she who guarded her chastity, so We breathed into her of Our inspiration and made her and her son a sign for the nations.

Translated by

William Pickthall

And she who was chaste, therefor We breathed into her (something) of Our Spirit and made her and her son a token for (all) peoples.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वह नारी जिस ने अपने सतीत्व की रक्षा की थी, हम ने उस के भीतर अपनी रूह फूँकी और उसे और उस के बेटे को सारे संसार के लिए एक निशानी बना दिया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان بی بی (مریم (علیہ السلام) کا تذکرہ کیجیئے جنہوں نے اپنے ناموس کو بچایا پھر ہم نے ان میں اپنی روح پھونک دی اور ہم نے ان کو اور ان کے فرزند (عیسیٰ (علیہ السلام) کو دنیا جہان والوں کے لیے (اپنی قدرت کاملہ کی) نشانی بنادی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ا اور وہ عورت جس نے اپنی عصمت کی حفاظت کی تھی ہم نے اس میں اپنی روح پھونکی اسے اور اس کے بیٹے کو دنیا بھر کے لیے نشانی بنا دیا۔ “ (٩١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

’ اور وہ خاتون جس نے اپنی عصمت کی حفاظت کی تھی۔ ہم نے اس کے اندر اپنی روح سے پھونکا اور اسے اور اس کے بیٹے کو دنیا بھر کے لئے نشانی با دیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس عورت کو یاد کیجیے جن نے اپنی ناموس کو محفوظ رکھا تو ہم نے اس میں اپنی روح پھونک دی اور اسے اور اس کے بیٹے کو جہاں والوں کے لیے نشانی بنا دیا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ عورت جس نے قابو میں رکھی اپنی شہوت   پھر پھونک دی ہم نے اس عورت میں اپنی روح اور کیا اس کو اس کے بیٹے کو نشانی جہان والوں کے واسطے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس پاک دامن عورت کا ذکر کیجئے جس نے اپنی ناموس کی حفاظت کی پھر ہم نے اس میں پنی روح پھونک دی اور ہم نے اس کو اور اس کے بیٹے کو اقوام عالم کے لئے ایک بہت بڑی نشانی بنایا