Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
اَلَفْرُج وَالْفَرْجَۃُ کے معنی دو چیزوں کے درمیان شگاف کے ہیں۔ جیسے دیوار میں شگاف یا دونوں ٹانگوں کے درمیان کی کشادگی اور کنایہ کے طے طور پر فرج کا لفظ شرمگاہ پر بولا جاتا ہے اور کثرت استعمال کی وجہ سے اسے حقیقی معنی سمجھا جاتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ الَّتِیۡۤ اَحۡصَنَتۡ فَرۡجَہَا) (۲۱:۹۱) اور ان (مریم علیہ السلام) کو (بھی یاد کرو) جنہوں نے اپنی عصمت کو محفوظ رکھا۔ (لِفُرُوۡجِہِمۡ حٰفِظُوۡنَ ) (۲۳:۵) اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ وَیَحْفَظْنَ فُرُوْجَھُنَّ (۲۴:۳۱) (اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کیا کریں۔) اور استعارے کے طور پر سرحد اور ہر خطرہ کی جگہ کو فرج کہا جاتا ہے اور بعض نے کہا ہے کہ اسلامی دور حکومت میں فَرْجَانِ کا لفظ ترک اور سوڈان پر بولا جاتا تھا۔ اور آیت کریمہ: (وَ مَا لَہَا مِنۡ فُرُوۡجٍ ) (۵۰:۶) اور اس میں کہیں شگاف تک نہیں۔ میں فروج بمعنی شگاف ہے اور آیت کریمہ: (وَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتۡ ) (۷۷:۹) اور جب آسمان پھٹ جائے۔ میں فُرِجَتْ بمعنی انْشَقَّتْ ہے یعنی جب آسمان شق ہوجائے گا۔ اَلْفَرَجُ کے معنی غم دور ہونے کے ہیں چنانچہ محاورہ ہے۔ فَرَّجَ اﷲُ عَنْکَ: اﷲ تجھ سے غم کو دور کرے اور قَوْسٌ فَرْجٌ اس کمان کو کہتے ہیں جس کے دونوں گوشے کشادہ ہوں۔ جیساکہ کہ تانت سے علیحدہ ہونے کی حالت میں اور جو شخص اپنا بھید نہ چھپائے اس کو فَرْج کہا جاتا ہے اور فَرَجٌ اس شخص کو کہتے ہیں جس کی شرمگاہ پر ستر یعنی پردہ نہ ہو۔ فَرَارِیْجُ الدَّجَاجِ: مرغی کے چوزے۔ کیونکہ وہ انڈوں سے نکلتے ہیں اور چوزوں والی مرعی کو مُفْرِجٌ کہا جاتا ہے۔ اَلْمُفْرَج: وہ قتیل جس سے لوگ دور ہوجائیں اور اس کے قاتل کا علم نہ ہوسکے۔
Surah:21Verse:91 |
اپنی شرمگاہ کی
her chastity
|
|
Surah:23Verse:5 |
اپنی شرمگاہوں کی
of their modesty
|
|
Surah:24Verse:30 |
اپنی شرمگاہوں کی
their chastity
|
|
Surah:24Verse:31 |
اپنی شرمگاہوں کی
their chastity
|
|
Surah:33Verse:35 |
اپنی شرم گاہوں کی
their chastity
|
|
Surah:50Verse:6 |
شگاف
rifts?
|
|
Surah:66Verse:12 |
اپنی شرم گاہ کی
her chastity
|
|
Surah:70Verse:29 |
اپنی شرمگاہوں کے لیے
their modesty
|