33 This sentence confirms the idea that those who had witnessed the miracle of Moses in the royal court and those who had heard of it reliably outside were losing faith in their ancestral religion, and now the strength of their faith depended on this that their own magicians also should give a performance similar to that of Moses. That is why Pharaoh and his chiefs themselves regarded this contest as a decisive one, and their heralds were busy moving about in the land, impressing on the people that if the magicians won the day, they would yet be secured against the risk of being won over to Moses' religion, otherwise there was every possibility of their creed's being exposed and abandoned for ever.
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :33
یہ فقرہ اس خیال کی تصدیق کرتا ہے کہ جن حاضرین دربار نے حضرت موسیٰ کا معجزہ دیکھا تھا اور باہر جن لوگوں تک اس کی معتبر خبریں پہنچی تھیں ان کے عقیدے اپنے دین آبائی پر سے متزلزل ہوئے جا رہے تھے ، اور اب ان کے دین کا دارو مدار بس اس پر رہ گیا تھا کہ کسی طرح جادوگر بھی وہ کام کر دکھائیں جو موسیٰ علیہ السلام نے کیا ہے ۔ فرعون اور اس کے احیان سلطنت اسے خود ایک فیصلہ کن مقابلہ سمجھ رہے تھے ۔ ان کے اپنے بھیجے ہوئے آدمی عوام الناس کے ذہن میں یہ بات بٹھاتے پھرتے تھے کہ اگر جادوگر کامیاب ہو گئے تو ہم موسیٰ کے دین میں جانے سے بچ جائیں گے ورنہ ہمارے دین و ایمان کی خیر نہیں ہے ۔