Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 23

سورة النساء

حُرِّمَتۡ عَلَیۡکُمۡ اُمَّہٰتُکُمۡ وَ بَنٰتُکُمۡ وَ اَخَوٰتُکُمۡ وَ عَمّٰتُکُمۡ وَ خٰلٰتُکُمۡ وَ بَنٰتُ الۡاَخِ وَ بَنٰتُ الۡاُخۡتِ وَ اُمَّہٰتُکُمُ الّٰتِیۡۤ اَرۡضَعۡنَکُمۡ وَ اَخَوٰتُکُمۡ مِّنَ الرَّضَاعَۃِ وَ اُمَّہٰتُ نِسَآئِکُمۡ وَ رَبَآئِبُکُمُ الّٰتِیۡ فِیۡ حُجُوۡرِکُمۡ مِّنۡ نِّسَآئِکُمُ الّٰتِیۡ دَخَلۡتُمۡ بِہِنَّ ۫ فَاِنۡ لَّمۡ تَکُوۡنُوۡا دَخَلۡتُمۡ بِہِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَیۡکُمۡ ۫ وَ حَلَآئِلُ اَبۡنَآئِکُمُ الَّذِیۡنَ مِنۡ اَصۡلَابِکُمۡ ۙ وَ اَنۡ تَجۡمَعُوۡا بَیۡنَ الۡاُخۡتَیۡنِ اِلَّا مَا قَدۡ سَلَفَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿ۙ۲۳﴾

Prohibited to you [for marriage] are your mothers, your daughters, your sisters, your father's sisters, your mother's sisters, your brother's daughters, your sister's daughters, your [milk] mothers who nursed you, your sisters through nursing, your wives' mothers, and your step-daughters under your guardianship [born] of your wives unto whom you have gone in. But if you have not gone in unto them, there is no sin upon you. And [also prohibited are] the wives of your sons who are from your [own] loins, and that you take [in marriage] two sisters simultaneously, except for what has already occurred. Indeed, Allah is ever Forgiving and Merciful.

حرام کی گئیں ہیں تم پر تمہاری مائیں اور تمہاری لڑکیاں اور تمہاری بہنیں تمہاری پھوپھیاں اور تمہاری خالائیں اور بھائی کی لڑکیاں اور بہن کی لڑکیاں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہو اور تمہاری دودھ شریک بہنیں اور تمہاری ساس اور تمہاری وہ پرورش کردہ لڑکیاں جو تمہاری گود میں ہیں ، تمہاری ان عورتوں سے جن سے تم دخول کرچکے ہو ، ہاں اگر تم نے ان سے جماع نہ کیا ہو تو تم پر کوئی گناہ نہیں اور تمہارےصلبی سگے بیٹوں کی بیویاں اور تمہارا دو بہنوں کا جمع کرنا ہاں جو گُزر چکا سو گُزر چکا یقیناً اللہ تعالٰی بخشنے والامہربان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

حُرِّمَتۡ
حرام کردی گئیں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اُمَّہٰتُکُمۡ
مائیں تمہاری
وَبَنٰتُکُمۡ
اور بیٹیاں تمہاری
وَاَخَوٰتُکُمۡ
اور بہنیں تمہاری
وَعَمّٰتُکُمۡ
اور پھوپھیاں تمہاری
وَخٰلٰتُکُمۡ
اور خالائیں تمہاری
وَبَنٰتُ الۡاَخِ
اور بیٹیاں بھائی کی
وَبَنٰتُ
اور بیٹیاں
الۡاُخۡتِ
بہن کی
وَ اُمَّہٰتُکُمُ
اور مائیں تمہاری
الّٰتِیۡۤ
وہ جنہوں نے
اَرۡضَعۡنَکُمۡ
دودھ پلایا تمہیں
وَاَخَوٰتُکُمۡ
اور بہنیں تمہاری
مِّنَ الرَّضَاعَۃِ
رضاعت سے
وَ اُمَّہٰتُ
اور مائیں
نِسَآئِکُمۡ
تمہاری بیویوں کی
وَرَبَآئِبُکُمُ
اور بیٹیاں تمہاری بیویوں کی
الّٰتِیۡ
وہ جو
فِیۡ حُجُوۡرِکُمۡ
تمہاری گودوں میں ہیں
مِّنۡ نِّسَآئِکُمُ
تمہاری بیویوں میں سے
الّٰتِیۡ
وہ جو
دَخَلۡتُمۡ
دخول کیا تم نے
بِہِنَّ
ان سے
فَاِنۡ
پھر اگر
لَّمۡ
نہ
تَکُوۡنُوۡا
تم ہو
دَخَلۡتُمۡ
دخول کرچکے تم
بِہِنَّ
ان سے
فَلَا
تو نہیں
جُنَاحَ
کوئی گناہ
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَحَلَآئِلُ
اور بیویاں
اَبۡنَآئِکُمُ
تمہارے بیٹوں کی
الَّذِیۡنَ
وہ جو
مِنۡ اَصۡلَابِکُمۡ
تمہاری پشتوں سے ہیں
وَ اَنۡ
اور یہ کہ
تَجۡمَعُوۡا
تم جمع کرو
بَیۡنَ
درمیان
الۡاُخۡتَیۡنِ
دو بہنوں کے
اِلَّا
مگر
مَا
جو
قَدۡ
تحقیق
سَلَفَ
گزر چکا
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ
کَانَ
ہے
غَفُوۡرًا
بہت بخشنے والا
رَّحِیۡمًا
نہایت رحم کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

حُرِّمَتۡ
حرام کی گئیں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اُمَّہٰتُکُمۡ
مائیں تمہاری
وَبَنٰتُکُمۡ
اور بیٹیاں تمہاری
وَاَخَوٰتُکُمۡ
اور بہنیں تمہاری
وَعَمّٰتُکُمۡ
اور پھوپھیاں تمہاری
وَخٰلٰتُکُمۡ
اور خالائیں تمہاری
وَبَنٰتُ
اور بیٹیاں
الۡاَخِ
بھائی کی
وَبَنٰتُ
اور بیٹیاں
الۡاُخۡتِ
بہن کی
وَ اُمَّہٰتُکُمُ
اور مائیں تمہاری
الّٰتِیۡۤ
وہ جنہوں نے
اَرۡضَعۡنَکُمۡ
دودھ پلایا تمہیں
وَاَخَوٰتُکُمۡ
اور بہنیں تمہاری
مِّنَ الرَّضَاعَۃِ
رضاعت سے
وَ اُمَّہٰتُ
اور مائیں
نِسَآئِکُمۡ
تمہاری بیویوں کی
وَرَبَآئِبُکُمُ
اور پرورش پانے والی بیٹیاں تمہاری
الّٰتِیۡ
وہ جو
فِیۡ حُجُوۡرِکُمۡ
تمہاری گودوں میں ہیں
مِّنۡ نِّسَآئِکُمُ
تمہاری بیویوں میں سے
الّٰتِیۡ
وہ جو
دَخَلۡتُمۡ
صحبت کی تم نے
بِہِنَّ
ساتھ ان کے
فَاِنۡ
پھر اگر
لَّمۡ تَکُوۡنُوۡا
نہیں ہو تم
دَخَلۡتُمۡ
صحبت کی ہےتم نے
بِہِنَّ
ساتھ ان کے
فَلَا
تو نہیں
جُنَاحَ
کوئی گناہ
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَحَلَآئِلُ
اور بیویاں
اَبۡنَآئِکُمُ
تمہارے بیٹوں کی
الَّذِیۡنَ
وہ جو
مِنۡ اَصۡلَابِکُمۡ
تمہاری صُلب سے ہیں
وَ اَنۡ
اور یہ کہ
تَجۡمَعُوۡا
تم اکٹھا کرو
بَیۡنَ
درمیان
الۡاُخۡتَیۡنِ
دو بہنوں کے
اِلَّا
مگر
مَا
جو
قَدۡ
یقیناً
سَلَفَ
پہلے ہو چکا
اِنَّ
یقینا ً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
کَانَ
۔ (ہمیشہ سے)ہے
غَفُوۡرًا
بےحد بخشنے والا
رَّحِیۡمًا
نہایت رحم والا
Translated by

Juna Garhi

Prohibited to you [for marriage] are your mothers, your daughters, your sisters, your father's sisters, your mother's sisters, your brother's daughters, your sister's daughters, your [milk] mothers who nursed you, your sisters through nursing, your wives' mothers, and your step-daughters under your guardianship [born] of your wives unto whom you have gone in. But if you have not gone in unto them, there is no sin upon you. And [also prohibited are] the wives of your sons who are from your [own] loins, and that you take [in marriage] two sisters simultaneously, except for what has already occurred. Indeed, Allah is ever Forgiving and Merciful.

حرام کی گئیں ہیں تم پر تمہاری مائیں اور تمہاری لڑکیاں اور تمہاری بہنیں تمہاری پھوپھیاں اور تمہاری خالائیں اور بھائی کی لڑکیاں اور بہن کی لڑکیاں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہو اور تمہاری دودھ شریک بہنیں اور تمہاری ساس اور تمہاری وہ پرورش کردہ لڑکیاں جو تمہاری گود میں ہیں ، تمہاری ان عورتوں سے جن سے تم دخول کرچکے ہو ، ہاں اگر تم نے ان سے جماع نہ کیا ہو تو تم پر کوئی گناہ نہیں اور تمہارےصلبی سگے بیٹوں کی بیویاں اور تمہارا دو بہنوں کا جمع کرنا ہاں جو گُزر چکا سو گُزر چکا یقیناً اللہ تعالٰی بخشنے والامہربان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تم پر حرام کی گئیں تمہاری مائیں، تمہاری بیٹیاں، تمہاری بہنیں، تمہاری پھوپھیاں، تمہاری خالائیں، بھتیجیاں، بھانجیاں، اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہو اور تمہاری دودھ شریک بہنیں، تمہاری بیویوں کی مائیں اور تمہاری بیویوں کی وہ بیٹیاں جو تمہاری گود میں پرورش پارہی ہوں بشرطیکہ تم اپنی بیویوں سے صحبت کرچکے ہو۔ اور اگر ابھی تک صحبت نہیں کی، تو ان کو چھوڑ کر ان کی لڑکیوں سے نکاح کرلینے میں تم پر کوئی گناہ نہیں، اور تمہارے ان بیٹوں کی بیویاں بھی (تم پر حرام ہیں) جو تمہاری صلب سے ہوں۔ نیز یہ کہ تم دو بہنوں کو اپنے نکاح میں جمع کرلو۔ مگر جو پہلے گزر چکا سو گزر چکا۔ (کیونکہ) اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تم پر حرام کی گئی ہیں تمہاری ما ئیں اور تمہاری بیٹیاں اور تمہاری بہنیں اورتمہاری پھوپھیا ں اور تمہاری خا لائیں اور بھائی کی بیٹیاں اور بہن کی بیٹیا ں اور تمہاری وہ ما ئیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا اور رضا عت میں تمہاری بہنیں اور تمہاری بیویو ں کی مائیں اور گود میں پرورش پانے والی وہ لڑکیاں جو تمہاری ان بیویوں سے ہوں جن سے تم نے صحبت کی ہے ،پھر اگر تم نے ان سے صحبت نہیں کی تو تم پر کوئی گنا ہ نہیں ،اور تمہارے ان بیٹوں کی بیویاں جو تمہاری صلب سے ہیں، اور یہ کہ تم اکٹھا کرو دو بہنوں کو مگر جو پہلے ہو چکا، یقیناً اللہ تعالیٰ بے حد بخشنے والا، نہایت رحم والا ہے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Prohibited for you are your mothers, your daughters, your sisters, your paternal aunts, your maternal aunts, daughters of brother, daughters of sister, your mothers who suckled you, your sisters through suckling, mothers of your wives and your step-daughters under your care who are born of your women with whom you have had intercourse - but if you have not had inter-course with them, then there is no sin on you. And the wives of your sons from your loins, and that you combine two sisters (in wedlock), except what has passed. Surely, Allah is Most-Forgiving, Very-Merciful.

حرام ہوئی ہیں تم پر تمہاری مائیں اور بیٹیاں اور بہنیں اور پھوپھیاں اور خالائیں اور بیٹیاں بھائی کی اور بہن کی اور جن ماؤں نے تم کو دودھ پلایا اور دودھ کی بہنیں اور تمہاری عورتوں کی مائیں اور ان کی بیٹیاں جو تمہاری پرورش میں ہیں جن کو جنا ہے تمہاری ان عورتوں نے جن سے تم نے صحبت کی، اور اگر تم نے ان سے صحبت نہیں کی تو تم پر کچھ گناہ نہیں اس نکاح میں اور عورتیں تمہارے بیٹوں کی جو تمہاری پشت سے ہیں، اور یہ کہ اکٹھا کرو دو بہنوں کو مگر جو پہلے ہوچکا، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

حرام کردی گئیں تم پر تمہاری مائیں اور تمہاری بیٹیاں اور تمہاری بہنیں اور تمہاری پھوپھیاں اور تمہاری خالائیں اور تمہاری بھتیجیاں اور بھانجیاں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہے اور تمہاری دودھ شریک بہنیں اور تمہاری بیویوں کی مائیں اور تمہاری ربیبائیں جو تمہاری گودوں میں پلی بڑھی ہوں تمہاری ان بیویوں سے جن کے ساتھ تم نے مقاربت کی ہو اور اگر تم نے ان بیویوں سے مقاربت نہ کی ہو تو تم پر کچھ گناہ نہیں اور تمہارے ان بیٹوں کی بیویاں جو تمہاری صلب سے ہوں اور یہ (بھی تم پر حرام کردیا گیا ہے) کہ تم بیک وقت دو بہنوں کو ایک نکاح میں جمع کرو سوائے اس کے کہ جو گزر چکا یقیناً اللہ غفور اور رحیم ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Forbidden to you are your mothers, your daughters, your sisters, your father's sisters and your mother's sisters, your brother's daughters and your sister's daughters, your milk-mothers, your milk-sisters, the mothers of your wives, and the stepdaughters - who are your foster-children, born of your wives with whom you have consummated the marriage; but if you have not consummated the marriage with them, there will be no blame upon you (if you marry their daughters). It is also forbidden for you to take the wives of the sons who have sprung from your loins and to take two sisters together in marriage, although what is past is past. Surely Allah is All-Forgiving, All-Compassionate.

تم پر حرام کی گئیں تمہاری مائیں ، 34 بیٹیاں ، 35 بہنیں ، 36 پھوپھیاں ، خالائیں ، بھتیجیاں ، بھانجیاں ، 37 اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تم کو دودھ پلایا ہو ، اور تمہاری دودھ شریک بہنیں ، 38 اور تمہاری بیویوں کی مائیں ، 39 اور تمہاری بیویوں کی لڑکیاں جنہوں نے تمہاری گودوں میں پرورش پائی ہے ۔ 40 ان بیویوں کی لڑکیاں جن سے تمہارا تعلق زن و شوہر ہو چکا ہو ۔ ورنہ اگر ﴿صرف نکاح ہوا ہو اور﴾ تعلقِ زن و شوہر نہ ہوا ہو تو ﴿انہیں چھوڑ کر ان کی لڑکیوں سے نکاح کر لینے میں﴾ تم پر کوئی مؤاخذہ نہیں ہے ۔ ۔ ۔ ۔ اور تمہارے ان بیٹوں کی بیویاں جو تمہاری صلب سے ہوں ۔ 41 اور یہ بھی تم پر حرام کیا گیا ہے کہ ایک نکاح میں دو بہنوں کو جمع کرو ، 42 مگر جو پہلے ہوگیا سو ہو گیا ، اللہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے ۔ 43

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تم پر حرام کردی گئی ہیں تمہاری مائیں ، تمہاری بیٹیاں ، تمہاری بہنیں ، تمہاری پھوپھیاں ، تمہاری خالائیں ، اور بھتیجیاں اور بھانجیاں ، اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہے ، اور تمہاری دودھ شریک بہنیں ، اور تمہاری بیویوں کی مائیں ، اور تمہارے زیر پرورش تمہاری سوتیلی بیٹیاں ( ١٩ ) جو تمہاری ان بیویوں ( کے پیٹ ) سے ہوں جن کے ساتھ تم نے خلوت کی ہو ۔ ہاں اگر تم نے ان کے ساتھ خلوت نہ کی ہو ( اور انہیں طلاق دے دی ہو یا ان کا انتقال ہوگیا ہو ) تو تم پر ( ان کی لڑکیوں سے نکاح کرنے میں ) کوئی گناہ نہیں ہے ، نیز تمہارے صلبی بیٹوں کی بیویاں بھی تم پر حرام ہیں ، اور یہ بات بھی حرام ہے کہ تم دو بہنوں کو ایک ساتھ نکاح میں جمع کرو ، البتہ جو کچھ پہلے ہوچکا وہ ہوچکا ۔ بیشک اللہ بہت معاف کرنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو حرام تم پر تمہاری مانیں اور بیٹیا اور بہنیں اور پھو پھیاں اور خالائیں اور بھتیجیاں اور بھانجیاں اور وہ عور تیں جنہوں نے تمکو دودھ پلایا اور دودھ بہنیں اور جوروں کی مائیں ساسیں خوشدامنئیں اور جوروں کی بیٹیاں جو تمہاری پرورش میں ہیں جن سے تم صحبت کرچکے ہو لیکن اگر تم نے ان سے صحبت نہیں کی تو کچھ گناہ نہیں تم پر ان کی بیٹیوں سے نکاح کرنے میں 7 اور تمہارے نطفے سے جو بیٹے ہیں ان کی بی بیاں 8 نہ لے پالک کی بی بی وہ حلالہ ہے اور دو بہنیں کا اکٹھا کرنا نکاح میں مگر جو گزر چکا اس کا گناہ اب تم پر نہیں 10 بیشک اللہ بخشنے وال مہربان ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تم پر تمہاری مائیں اور تمہاری بیٹیاں اور تمہاری بہنیں اور تمہاری پھوپھیاں اور تمہاری خالائیں اور بھتیجیاں اور بھانجیاں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تم کو دودھ پلایا اور تمہاری رضاعی بہنیں اور تمہاری بیبیوں کی مائیں (ساسیں) اور جن عورتوں سے تم مباشرت کرچکے ہو ، ان کی لڑکیاں جن کی تم پرورش کرتے ہو ، حرام کردی گئی ہیں پس اگر تم نے ان سے مباشرت نہ کی ہو تو تم پر ان لڑکیوں سے نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں اور تمہاری صلبی بیٹوں کی عورتیں بھی اور یہ کہ دو بہنوں کا اکٹھا کرنا بھی (حرام ہے) مگر ہاں جو ہوچکا (سو ہوچکا) بیشک اللہ بخشنے والے رحمت کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تمہارے اوپر حرام کردی گئیں تمہاری مائیں، بیٹیاں، بہنیں، پھوپھیاں، خالائیں، بھتیجیاں، بھانجیاں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہے۔ تمہاری دودھ شریک بہنیں ، تمہاری بیویوں کی مائیں اور تمہاری ان بیویوں کی لڑکیاں جن سے تم نے صحبت نہ کی ہو تو تم پر (ان بیویوں کی لڑکیوں سے نکاح کرنے میں) کوئی گناہ نہیں ہے۔ اور تمہارے ان بیٹوں کی بیویاں جو تمہارے صلب سے ہوں اسی طرح دو بہنوں کو ایک نکاح میں جمع کرنا (بھی حرام کردیا گیا ہے) ۔ سوائے اس کے جو پہلے ہوچکا ہے۔ بیشک اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تم پر تمہاری مائیں اور بیٹیاں اور بہنیں اور پھوپھیاں اور خالائیں اور بھتیجیاں اور بھانجیاں اور وہ مائیں جنہوں نے تم کو دودھ پلایا ہو اور رضاعی بہنیں اور ساسیں حرام کر دی گئی ہیں اور جن عورتوں سے تم مباشرت کر چکے ہو ان کی لڑکیاں جنہیں تم پرورش کرتے (ہو وہ بھی تم پر حرام ہیں) ہاں اگر ان کے ساتھ تم نے مباشرت نہ کی ہو تو (ان کی لڑکیوں کے ساتھ نکاح کر لینے میں) تم پر کچھ گناہ نہیں اور تمہارے صلبی بیٹوں کی عورتیں بھی اور دو بہنوں کا اکٹھا کرنا بھی (حرام ہے) مگر جو ہو چکا (سو ہو چکا) بے شک خدا بخشنے والا (اور) رحم کرنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Forbidden unto you are your mothers and your daughters and your sisters and your father's sisters and your mother's sisters, and your brother's daughters and your sister's daughters. and your foster mothers and your foster sisters, and the mothers of your wives and your step-daughters, that are your wards, born of your wives unto whom ye have gone in, but if ye have not gone in unto them, no sin shall be on you, and the wives of your sons that are from your own loins, and, also that ye should have two sisters together, except that which hath already passed; verily Allah is ever Forgiving, Merciful.

تمہارے اوپر حرام کی گئی ہیں تمہاری مائیں اور تمہاری بیٹیاں اور تمہاری بہنیں اور تمہاری پھوپھیاں اور تمہاری خالائیں اور بھائی کی بیٹیاں اور بہن کی بیٹیاں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہے اور تمہاری دودھ شریک بہنیں اور تمہاری بیویوں کی مائیں اور تمہاری بیویوں کی بیٹیاں جو تمہاری پرورش میں رہی ہیں اور جو تمہاری ان بیویوں سے ہوں جن سے تم نے صحبت کی ہے لیکن اگر ابھی تم نے ان بیویوں سے صحبت نہ کی ہو تو تم پر کوئی گناہ نہیں اور جو بیٹے تمہاری نسل سے ہوں ان کی بیویاں اور یہ بھی (حرام ہے) کہ تم دو بہنوں کو یکجا کرو مگر ہاں جو ہوچکا (ہوچکا) بیشک اللہ بڑا بخشنے والا ہے بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم پر حرام کی گئیں تمہاری مائیں ، تمہاری بیٹیاں ، تمہاری بہنیں ، تمہاری پھوپھیاں ، تمہاری خالائیں ، تمہاری بھتیجیاں اور بھانجیاں ، تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تم کو دودھ پلایا ، تمہاری رضاعی بہنیں ، تمہاری ساسیں اور تمہاری ربیبائیں جو تمہاری گودوں میں پلیں اور تمہاری مدخولہ بیویوں سے ہوں اور اگر وہ تمہاری مدخولہ نہ رہی ہوں تو کچھ گناہ نہیں – اور تمہارے صلبی بیٹوں کی بیویا اور یہ کہ تم دو بہنوں کو بیک وقت جمع کرو ، مگر جو گذر چکا ۔ بیشک اللہ بخشنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تمہاری مائیں اور تمہاری بیٹیاں اور تمہاری بہنیں اور تمہاری پھوپھیاں اور تمہاری خالائیں اور بھتیجیاں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہو اور تمہاری دودھ شریک بہنیں اور تمہاری بیویوں کی مائیں اور تمہاری صحب شدہ بیویوں کی وہ بیٹیاں جو تمہاری پرورش میں رہی ہیں تم پر حرام کی گئی ہیں ۔ پس اگر تم نے ابھی ان بیویوں سے صحبت نہیں کی ہے تو ان کی بیٹیوں سے نکاح پر تم پر کوئی گناہ نہیں ۔ اور تمہاری نسل سے تمہارے بیٹوں کی بیویاں تم پر حرام ہیں اور یہ بھی حرام ہے کہ تم ایک وقت میں دو بہنوں سے نکاح کرو مگر ہاں جو ( جاہلیت میں ) ہوچکا سوہوچکا ۔ بیشک اﷲ تعالیٰ بڑے بخشنے والے برے مہربان ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم پر حرام کی گئیں تمہاری مائیں، بیٹیاں، بہنیں، پھوپھیاں، خالائیں، بھتیجیاں، بھانجیاں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تم کو دودھ پلایا ہو اور تمہاری دودھ شریک بہنیں اور تمہاری بیویوں کی مائیں اور تمہاری بیویوں کی بیٹیاں جنہوں نے تمہاری گودوں میں پرورش پائی ہو۔ ان بیویوں کی لڑکیاں جن سے تمہارا نکاح ہوچکا ہو اور اکٹھے رہ چکے ہوں ورنہ اگر تعلق زن و شوہر نہ ہوا ہو تو پھر تم پر کوئی مؤاخذہ نہیں ہے اور تمہارے ان بیٹوں کی بیویاں جو تمہاری صلب سے ہوں اور یہ بھی تم پر حرام کیا گیا ہے کہ ایک نکاح میں دو بہنوں کو جمع کرو مگر جو پہلے ہوگیا سو ہوگیا، اللہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

حرام کردی گئیں تم پر تمہاری مائیں، بیٹیاں، بہنیں، پھوپھیاں، خالائیں، بھتیجیاں، بھانجیاں، اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہو، اور تمہاری دودھ شریک بہنیں، اور تمہاری بیویوں کی مائیں، اور تمہاری بیویوں کی وہ لڑکیاں جو تمہاری پرورش میں ہوں، تمہاری ان بیویوں سے جن سے تم صحبت کرچکے ہو، پس اگر تم نے ان سے صحبت نہ کی ہو تو (ان کے بارے میں) تم پر کوئی گناہ نہیں، اور تمہارے ان بیٹوں کی بیویاں جو تمہاری پشت سے ہوں، اور یہ کہ تم جمع کرو (نکاح میں) دو بہنوں کو، مگر جو ہوچکا (کہ وہ بہرحال ہوچکا) بلاشبہ اللہ بڑا ہی بخشنے والا نہایت ہی مہربان ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

تم پر حرام کی گئیں تمہاری مائیں ، تمہاری بیٹیاں ، تمہاری بہنیں ، تمہاری خالائیں ، بھتیجیاں ، بھانجیاں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایاہو اور تمہاری دودھ شریک بہنیں اور تمہاری بیویوں کی مائیں اور تمہاری بیویوں کی وہ لڑکیاں جو تمہاری گود میں پر ورش پارہی ہوں بشرطیکہ تم اپنی بیویوں سے صحبت کرچکے ہواور اگر ابھی تک صحبت نہیں کی تو ( انہیں چھوڑکران کی لڑکیوں سے نکاح کرنے میں ) تم پر گناہ نہیں اور تمہارے ان بیٹوں کی بیویاں بھی ( حرام ہیں ) جو تمہاری صلب سے ہوں ، اور دو بہنوں کو اپنے نکاح میں جمع کرنا بھی ( حرام ہیں ) مگرجوپہلے گزرچکا ( سوگزر چکا ) بیشک اللہ بہت بخشنے والا رحیم ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

حرام ہوئیں تم پر تمہاری مائیں ( ف٦٤ ) اور بیٹیاں ( ف٦۵ ) اور بہنیں اور پھوپھیاں اور خالائیں اور بھتیجیاں اور بھانجیاں ( ف٦٦ ) اور تمہاری مائیں جنہوں نے دودھ پلایا ( ف٦۷ ) اور دودھ کی بہنیں اور عورتوں کی مائیں ( ف٦۸ ) اور ان کی بیٹیاں جو تمہاری گود میں ہیں ( ف٦۹ ) ان بیبیوں سے جن سے تم صحبت کرچکے ہو تو پھر اگر تم نے ان سے صحبت نہ کی ہو تو ان کی بیٹیوں سے حرج نہیں ( ف۷۰ ) اور تمہاری نسلی بیٹوں کی بیبیں ( ف۷۱ ) اور دو بہنیں اکٹھی کرنا ( ف۷۲ ) مگر جو ہو گزرا بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تم پر تمہاری مائیں اور تمہاری بیٹیاں اور تمہاری بہنیں اور تمہاری پھوپھیاں اور تمہاری خالائیں اور بھتیجیاں اور بھانجیاں اور تمہاری ( وہ ) مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہو اور تمہاری رضاعت میں شریک بہنیں اور تمہاری بیویوں کی مائیں ( سب ) حرام کر دی گئی ہیں ، اور ( اسی طرح ) تمہاری گود میں پرورش پانے والی وہ لڑکیاں جو تمہاری ان عورتوں ( کے بطن ) سے ہیں جن سے تم صحبت کر چکے ہو ( بھی حرام ہیں ) ، پھر اگر تم نے ان سے صحبت نہ کی ہو تو تم پر ( ان کی لڑکیوں سے نکاح کرنے میں ) کوئی حرج نہیں ، اور تمہارے ان بیٹوں کی بیویاں ( بھی تم پر حرام ہیں ) جو تمہاری پشت سے ہیں ، اور یہ ( بھی حرام ہے ) کہ تم دو بہنوں کو ایک ساتھ ( نکاح میں ) جمع کرو سوائے اس کے کہ جو دورِ جہالت میں گزر چکا ۔ بیشک اللہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

تم پر حرام کر دی گئی ہیں تمہاری مائیں ، تمہاری بیٹیاں ، تمہاری بہنیں ، تمہاری پھوپھیاں ، تمہاری خالائیں ، بھتیجیاں ، بھانجیاں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہے ۔ اور تمہاری رضاعی ( دودھ شریک ) بہنیں اور تمہاری بیویوں کی مائیں ( خوشدامنیں ) اور تمہاری ان بیویوں کی جن سے تم نے مباشرت کی ہے وہ لڑکیاں جو تمہاری گودوں میں پرورش پا رہی ہیں اور اگر صرف نکاح ہوا ہے مگر مباشرت نہیں ہوئی ہے ۔ تو پھر ( ان کی لڑکیوں سے نکاح کرنے میں ) کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔ اور تمہارے صلبی بیٹوں کی بیویاں ( بہوؤیں ) اور یہ بھی حرام قرار دیا گیا کہ دو بہنوں کو ایک نکاح میں اکھٹا کرو ۔ مگر جو پہلے ہو چکا ہے ۔ بے شک اللہ بڑا بخشنے والا اور بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Prohibited to you (For marriage) are:- Your mothers, daughters, sisters; father's sisters, Mother's sisters; brother's daughters, sister's daughters; foster-mothers (Who gave you suck), foster-sisters; your wives' mothers; your step-daughters under your guardianship, born of your wives to whom ye have gone in,- no prohibition if ye have not gone in;- (Those who have been) wives of your sons proceeding from your loins; and two sisters in wedlock at one and the same time, except for what is past; for Allah is Oft-forgiving, Most Merciful;-

Translated by

Muhammad Sarwar

You are forbidden to marry your mothers, daughters, sisters, paternal aunts, maternal aunts, nieces, your foster-mothers, your foster-sisters, your mothers-in-law, your step-daughters whom you have brought up and with whose mothers you have had carnal relations. It would not be a sin to marry her if you did not have carnal relations with her mother. You are forbidden to marry the wives of your own sons and to marry two sisters at the same time without any adverse affect to the such relations of the past. God is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Forbidden to you (for marriage) are: your mothers, your daughters, your sisters, your father's sisters, your mother's sisters, your brother's daughters, your sister's daughters, your foster mothers who suckled you, your foster milk suckling sisters, your wives' mothers, your stepdaughters under your guardianship, born of your wives unto whom you have gone in -- but there is no sin on you if you have not gone in unto them (to marry their daughters), -- the wives of your sons who (spring) from your own loins, and two sisters in wedlock at the same time, except for what has already passed; verily, Allah is Oft- Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Forbidden to you are your mothers and your daughters and your sisters and your paternal aunts and your maternal aunts and brothers' daughters and sisters' daughters and your mothers that have suckled you and your foster-sisters and mothers of your wives and your step-daughters who are in your guardianship, (born) of your wives to whom you have gone in, but if you have not gone in to them, there is no blame on you (in marrying them), and the wives of your sons who are of your own loins and that you should have two sisters together, except what has already passed; surely Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

Forbidden unto you are your mothers, and your daughters, and your sisters, and your father's sisters, and your mother's sisters, and your brother's daughters and your sister's daughters, and your foster-mothers, and your foster-sisters, and your mothers-in-law, and your step-daughters who are under your protection (born) of your women unto whom ye have gone in - but if ye have not gone in unto them, then it is no sin for you (to marry their daughters) - and the wives of your sons who (spring) from your own loins. And (it is forbidden unto you) that ye should have two sisters together, except what hath already happened (of that nature) in the past. Lo! Allah is ever Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम्हारे ऊपर हराम की गई हैं तुम्हारी माएँ, तुम्हारी बेटियाँ, तुम्हारी बहनें, तुम्हारी फूफियाँ, तुम्हारी ख़ालाएँ, तुम्हारी भतीजियाँ और भांजियाँ और तुम्हारी वे माएँ जिन्होंने तुमको दूध् पिलाया, तुम्हारी दूध् शरीक बहनें, तुम्हारी बीवियों की माएँ और उनकी बेटियाँ जो तुम्हारी परवरिश में हैं जो तुम्हारी उन बीवियों से हों जिन से तुमने सोहबत की है, लेकिन अगर अभी तुमने उनसे सोहबत न की हो तो तुम पर कोई गुनाह नहीं, और तुम्हारे हक़ीक़ी बेटों की बीवियाँ, और यह कि तुम इकट्ठा करो दो बहनों को, मगर जो पहले हो चुका, बेशक अल्लाह बख़्शने वाला, मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تم پر حرام کی گئیں تمہاری مائیں اور تمہاری بیٹیاں (5) اور تمہاری بہنیں (6) اور تمہاری پھوپھیاں (7) اور تمہاری خالائیں (8) اور بھتیجیاں اور بھانجیاں (9) اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تم کو دودھ پلایا ہے (یعنی انا) اور تمہاری وہ بہنیں جو دودھ پینے کی وجہ سے ہیں (10) اور تمہاری بیبیوں کی مائیں (11) اور تمہاری بیٹیوں کی بیٹیاں (12) جو کہ تمہاری پرورش میں رہتی ہیں ان بیبیوں سے کہ جن کے ساتھ تم نے صحبت کی ہو (13) اور اگر تم نے ان بیبیوں سے صحبت نہ کی ہو تو تم کو کوئی گناہ نہیں اور تمہارے ان بیٹوں کی بی بیاں جو کہ تمہاری نسل سے ہوں (1) اور یہ کہ تم دو بہنوں کو (رضاعی ہوں یا نسبی) ایک ساتھ رکھو لیکن جو پہلے ہوچکا۔ بیشک اللہ تعالیٰ بڑے بخشنے والے بڑے رحمت والے ہیں۔ (23)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

حرام کی گئیں تم پر تمہاری مائیں اور تمہاری بیٹیاں اور تمہاری بہنیں اور تمہاری پھوپھیاں اور تمہاری خالائیں اور بھتیجیاں اور بھانجیاں اور تمہاری رضاعی مائیں اور تمہاری رضاعی بہنیں اور تمہاری ساسیں اور تمہاری وہ پروردہ لڑکیاں جو تمہاری گود میں ہیں تمہاری ان عورتوں سے جن سے تم دخول کرچکے ہو۔ ہاں اگر تم نے ان سے جماع نہ کیا ہو تو تم پر کوئی گناہ نہیں اور تمہارے صلبی سگے بیٹوں کی بیویاں اور تمہارا دو بہنوں کا جمع کرنا سوائے اس کے جو گزر چکا ہو یقیناً اللہ تعالیٰ بخشنے والا ‘ مہربان ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم پر حرام کردی گئیں ہیں تمہاری مائیں ‘ بیٹیاں ‘ بہنیں ‘ پھوپھیاں ‘ خالائیں ‘ بھتجیاں ‘ بھنجیاں ‘ اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تم کو دودھ پلایاہو ‘ اور تمہاری دودھ شریک بہنیں اور تمہاری بیویوں کی مائیں ‘ اور تمہاری بیویوں کی لڑکیاں جنہوں نے تمہاری گودوں میں پڑورش پائی ہو ان بیویوں کی لڑکیاں جن سے تمہارا تعلق زن وشو ہوچکا ہو ورنہ اگر تعلق زن وشو نہ ہوا تو تم پر کوئی مواخذہ نہیں ہے ۔ اور تمہارے ان بیٹوں کی بیویاں جو تمہارے صلب سے ہوں اور یہ بھی تم پر حرام کیا گیا ہے کہ ایک نکاح میں دو بہنوں کو جمع کرو ‘ مگر جو پہلے ہوگیا سو ہوگیا ۔ اللہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

حرام ہوگئیں ہیں تم پر تمہاری مائیں اور تمہاری بیٹیاں اور تمہاری بہنیں اور تمہاری پھوپھیاں اور تمہاری خالائیں اور بھائی کی بیٹیاں اور بہن کی بیٹیاں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا اور تمہاری دودھ شریک بہنیں اور تمہاری بیویوں کی مائیں اور تمہاری بیویوں کی بیٹیاں جن بیویوں سے دخول کرچکے ہو جو تمہاری گودوں میں ہیں، سو اگر تم نے ان بیویوں سے دخول نہ کیا ہو تو تم پر کوئی گناہ نہیں کہ ان کی لڑکیوں سے نکاح کرلو، اور حرام ہیں تمہارے ان بیٹوں کی بیویاں جو تمہاری پشت سے ہیں اور یہ بھی حرام ہے کہ تم دو بہنوں کو اپنے نکاح میں جمع کرو مگر جو گزر چکا، بلاشبہ اللہ غفور ہے رحیم ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

حرام ہوئی ہیں تم پر تمہاری مائیں اور بیٹیاں اور بہنیں اور پھوپھیاں اور خالائیں اور بیٹیاں بھائی کی اور بہن کی اور جن ماؤں نے تم کو دودھ پلایا اور دودھ کی بہنیں اور تمہاری عورتوں کی مائیں اور ان کی بیٹیاں جو تمہاری پرورش میں ہیں جن کو جنا ہے تمہاری ان عورتوں نے جن سے تم نے صحبت کی اور اگر تم نے ان سے صحبت نہیں کی تو تم پر کچھ گناہ نہیں اس نکاح میں اور عورتیں تمہارے بیٹوں کی جو تمہاری پشت سے ہیں اور یہ کہ اکٹھا کرو دو بہنوں کو مگر جو پہلے ہوچکا بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تم پر تمہاری مائیں اور تمہاری بیٹیاں اور تمہاری بہنیں اور تمہاری پھوپھیاں اور تمہاری خالائیں اور بھتیجیاں اور بھانجیاں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تم کو دودھ پلایا ہے اور تمہاری دودھ شریک بہنیں اور تمہاری بیویوں کی مائیں یہ سب حرام کی گئی ہیں اور تمہاری سوتیلی بیٹیاں بھی جو عام طور سے تمہاری ہی پرورش میں رہتی ہیں تم پر حرام کی گئی ہیں بشرطیکہ تم ان کی اں کے ساتھ ہم بستری کرچکے ہو اور اگر تم نے سوتیلی بیٹی کی ماں کے ساتھ ہم بستری نہ کی ہو تو سوتیلی لڑکی سے نکاح کرنے میں تم پر کوئی گناہ نہیں یعنی ماں کو طلاق دینے کے بعد اور تمہارے ان بیٹوں کی بیویاں بھی تم پر حرام ہیں جو بیٹے تمہاری پشت سے ہوں یعنی لے پالک نہ ہوں اور یہ بات بھی تم پر حرام کی گئی ہے کہ تم دو بہنوں کو ایک ساتھ اپنے نکاح میں رکھو مگر جو گزشتہ دور میں ہوچکا وہ ہوچکا بیشک اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔