NounPersonal Pronoun

جُلُودُهُم

their skins

کھالیں ان کی

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
جَلَدَ
يَجْلِدُ
اِجْلِدْ
جَالِد
مَجْلُوْد
جَلْد
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْجِلْدُ: کے معنی بدن کی کھال کے ہیں اس کی جمع جُلُوْدٌ آتی ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (کُلَّمَا نَضِجَتۡ جُلُوۡدُہُمۡ بَدَّلۡنٰہُمۡ جُلُوۡدًا) (۴:۵۶) جب ان کی کھالیں گل (اور جل) جائیں گی تو ہم اور کھالیں بدل دیں گے۔ اور آیت کریمہ: (اَللّٰہُ نَزَّلَ اَحۡسَنَ الۡحَدِیۡثِ کِتٰبًا مُّتَشَابِہًا مَّثَانِیَ ٭ۖ تَقۡشَعِرُّ مِنۡہُ جُلُوۡدُ الَّذِیۡنَ یَخۡشَوۡنَ رَبَّہُمۡ ۚ ثُمَّ تَلِیۡنُ جُلُوۡدُہُمۡ وَ قُلُوۡبُہُمۡ اِلٰی ذِکۡرِ اللّٰہِ) (۳۹:۲۳) خدا نے نہایت اچھی باتیں نازل فرمائی ہیں (یعنی) کتاب (جس کی آیتیں باہم) ملتی جلتی (ہیں) اور دہرائی جاتی (ہیں) جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کے بدن کے اس سے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ پھر ان کے بدن اور دل نرم (ہوکر) خدا کی یاد کی طرف (متوجہ) ہوجاتے ہیں۔ میں جُلُوْد سے مراد ابدان اور قلوب سے مراد نفوس ہیں۔ اور آیت کریمہ: (حَتّٰۤی اِذَا مَا جَآءُوۡہَا شَہِدَ عَلَیۡہِمۡ سَمۡعُہُمۡ وَ اَبۡصَارُہُمۡ وَ جُلُوۡدُہُمۡ بِمَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۲۰﴾ وَ قَالُوۡا لِجُلُوۡدِہِمۡ لِمَ شَہِدۡتُّمۡ عَلَیۡنَا …) (۴۱:۲۰،۲۱) یہاں تک کہ جب اس کے پاس پہنچ جائیں گے تو ان کے کان اور آنکھیں اور چمڑے (یعنی دوسرے اعضا) ان کے خلاف ان کے اعمال کی شہادت دیں گے اور وہ اپنے چمڑوں (یعنی اعضا) سے کہیں گے کہ تم نے ہمارے خلاف کیوں شہادت دی۔ میں بعض نے کہا ہے کہ جُلُوْدٌ سے فروج یعنی شرماگہیں مراد ہیں۔ جَلَدَہٗ: (ض) کسی کے چمڑے پر مارنا۔ جیسے: بَطْنَہٗ وَظَھْرَہٗ اور اس کے دوسرے معنی دُرّے لگانا بھی آتے ہیں، جیسے: عَصَاہُ (یعنی لاٹھی کے ساتھ مارنا) چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (فاجلدوھم ثمانین جلدۃ) (۲۴:۴) تو ان کو اَسّی (۸۰) درے مارو۔ اَلْجَلَدُ وَالْجِلْدُ۔ اونٹنی کے بچہ کی بھس بھری ہوئی کھال۔ جَلُدَ (ک) جَلَدًا کے معنی قوی ہونے کے ہیں۔ صیغہ صفت جَلْدٌ وَجَلِیْدٌ ہے اور اس کے اصل معنی اِکْتِسَابُ الْجِلْدِ قُوَّۃً یعنی بدن میں قوت حاصل کرنے کے ہیں۔ محاورہ ہے: مَالَہٗ مَعْقُوْلٌ وَلَا مَجْلُوْدٌ: اس میں نہ عقل ہے نہ قوت۔ اور تشبیہ کے طور پر سخت زمین کو اَرْضٌ جَلْدَۃٌ کہا جاتا ہے اس طرح قوی اونٹنی کو نَاقَۃٌ جَلَدَۃً کہتے ہیں۔ جَلَّدْتُ کَذَا میں نے اس کی جلد باندھی۔ فَرَسٌ مُّجَلَّد: مار سے نہ ڈرنے والا گھوڑا یہ تشبیہ کے طور پر بولا جاتا ہے کیونکہ مُجَلَّد اس شخص کو کہتے ہیں جسے مارنے سے درد نہ ہو۔ اَلْجَلِیْدُ: پالا، یخ گویا صلابت میں چمڑے کے متشابہ۔

Lemma/Derivative

9 Results
جُلُود
Surah:4
Verse:56
کھالیں ان کی
their skins
Surah:4
Verse:56
کھالیں
skins
Surah:16
Verse:80
کھالوں
the hides
Surah:22
Verse:20
اور کھالیں
and the skins
Surah:39
Verse:23
کھالیں
(the) skins
Surah:39
Verse:23
ان کی کھالیں
their skins
Surah:41
Verse:20
اور ان کی کھالیں
and their skins
Surah:41
Verse:21
اپنی کھالوں کو
to their skins
Surah:41
Verse:22
تمہاری کھالیں
your skins