The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
اَلْفِقْہُ کے معنی علم حاضر سے علم غائب تک پہنچنے کے ہیں اور یہ علم سے اخص ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (فَمَالِ ہٰۤؤُلَآءِ الۡقَوۡمِ لَا یَکَادُوۡنَ یَفۡقَہُوۡنَ حَدِیۡثًا ) (۴:۷۸) ان لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ بات بھی نہیں سمجھ سکتے۔ (وَ لٰکِنۡ لَّا تَفۡقَہُوۡنَ ) (۱۷:۴۴) لیکن تم … نہیں سمجھتے۔ عِلْمُ الْفِقْہ: احکام شریعت جاننے کا نام ہے۔ فَقَہَ الرَّجُلُ فَقَاھَۃً: فقیہ بن جانا۔ فَقِہَ فَقَھًا وَفَقِھَہٗ: کسی چیز کو سمجھ لینا۔ تَفَقَّہَ: علم فقہ حاصل کرکے اس میں تخصیص حاصل کرلینا۔ قرآن پاک میں ہے: (لِّیَتَفَقَّہُوۡا فِی الدِّیۡنِ ) (۹:۱۲۲) تاکہ دین (کا علم) سیکھتے اور اس میں سمجھ پیدا کرتے۔
19 results