ConjunctionVerb

وَحَرِّضِ

And encourage

اور ابھارئیے

Verb Form 2
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
حَرَّضَ
يُحَرِّضُ
حَرِّضْ
مُحَرِّض
مُحَرَّض
تَحْرِیْض
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْحَرضُ: اس چیز کو کہتے ہیں جو نکمی ہوجائے اور درخور اعتناء نہ رہے اس لئے جو چیز قریب بہ ہلاکت ہوجائے اس کے متعلق حَرِّضَ کہا جاتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (حَتّٰی تَکُوۡنَ حَرَضًا) (۱۲:۸۵) یا تو قریب بہ ہلاکت ہوجاؤ گے۔ اور اَحْرَضَہ کے معنی گھلا دینے اور قریب بہ ہلاکت کردینے کے ہیں۔ شاعر نے کہا ہے۔ (1) (۱۰۵) اِنِّی امْرُئٌ نَا بَنِیْ ھَمٌّ فَاَحْرَضَنِیْ: میں وہ آدمی ہوں جسے تمہارے غم نے گھلا دیا ہے۔ اَلْحُرْضَۃُ: گھٹیا قسم کا آدمی جو خود ایک دام بھی خرچ نہ کرے بلکہ جوئے بازی کا گوشت مفت کھانے کا عادی ہو۔ اَلتَّحْرِیْصُ: کے معنی ازالہ حرض کے معنی میں ہیں یعنی کسی چیز سے بگاڑ اور خرابی کو دور کردینا جیسے مَرَّضْتُہٗ اور قَذَّیْتُہٗ کے معنی مرص اور تنکے کو دور کرنے کے ہوتے ہیں۔ تَحْرِیْضٌ کے معنی کسی کو مزین کرکے اور اسے آسان صورت میں پیش کرکے اس پر برانگیختہ کرنے کے ہیں۔ (2) اَحْرَضْتُہٗ: (افعال) کسی چیز میں خرابی پیدا کردینا۔ جیسے اَقْذَیْتُہٗ: کسی چیز کو قذرا آلود کرنا ہوتے ہیں۔

Lemma/Derivative

2 Results
حَرِّضِ
Surah:4
Verse:84
اور ابھارئیے
And encourage
Surah:8
Verse:65
ابھار دئیے۔ رغبت والا ہے
Urge