The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
نَحَتَ (ض) کے معنی لکڑی،پتھر یا اس قسم کی سخت چیزوں کو تراشنے کے ہیں۔قرآن پاک میں ہے:۔ (وَ تَنۡحِتُوۡنَ مِنَ الۡجِبَالِ بُیُوۡتًا فٰرِہِیۡنَ) (۲۶۔۱۴۹) اور تکلیف سے پہاڑوں میں تراش تراش کر گھر بناتے ہو۔ نُحَاتَۃٌ:تراشہ وہ ریزے جو کاٹنے سے گریں اور انسانی فطرت کو اس لحاظ سے کہ انسان کی ساخت اس کے مطابق بنائی گئی ہے نَحِیْتَۃٌ کہا جاتا ہے اور اس لحاظ سے کہ وہ انسان کے اندر پیوست کی گئی ہے غریزہ کہلاتی ہے۔
4 results