TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

ان اوقات کا بیان، جن میں دعا قبول ہوتی ہے - ان اوقات کا بیان، جن میں دعا قبول ہوتی ہے - دعاء اور اس سے متعلقہ امور کے ابواب - Musnad Ahmad with Urdu and English Translation

Chapter 6 of دعاء اور اس سے متعلقہ امور کے ابواب in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 6 of 16 · 4 Hadith
۔ (۵۶۱۸۔) عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((یَنْزِلُ رَبُّنَا تَبَارَکَ اسْمُہُ کُلَّ لَیْلَۃٍ حِینَ یَبْقٰی ثُلُثُ اللَّیْلِ الْآخِرُ إِلٰی سَمَائِ الدُّنْیَا، فَیَقُولُ: مَنْ یَدْعُونِی فَأَسْتَجِیبَ لَہُ، مَنْ یَسْأَلُنِی فَأُعْطِیَہُ، مَنْ یَسْتَغْفِرُنِی فَأَغْفِرَ لَہُ، حَتّٰی یَطْلُعَ الْفَجْرُ)) فَلِذٰلِکَ کَانُوا یُفَضِّلُونَ صَلَاۃَ آخِرِ اللَّیْلِ عَلٰی صَلَاۃِ أَوَّلِہِ۔(مسند أحمد: ۷۵۸۲)
۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب رات کا آخری ایک تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ آسمان دنیا کی طرف اترتا ہے اور کہتا ہے: کون مجھے پکارے گا کہ میں اس کی پکار کا جواب دوں، کون مجھ سے سوال کرے گا کہ میں اس کو عطا کروں، کون مجھ سے بخشش طلب کرے گا کہ میں اس کو بخش دوں، یہاں تک کہ فجر طلوع ہو جاتی ہے۔ اسی لیے لوگ ابتدائے رات کی بجائے آخر ِ رات کی نماز کو ترجیح دیتے ہیں۔
Takhreej
(۵۶۱۸) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۵۹، ومسلم: ۷۵۸(انظر: ۷۵۹۲)
5618
Sahih
۔ (۵۶۱۹۔) (وَعَنْہٗ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) فَذَکَرَ مِثْلَہٗ وَفِیْہِ: ((مَنْ ذَا الَّذِی یَسْتَرْزِقُنِی فَأَرْزُقَہُ، مَنْ ذَا الَّذِی یَسْتَکْشِفُ الضُّرَّ فَأَکْشِفَہُ عَنْہُ حَتّٰی یَنْفَجِرَ الْفَجْرُ۔)) (مسند أحمد: ۷۵۰۰)
۔ (دوسری سند) اسی طرح کی روایت ہے، البتہ اس میں ہے: کون مجھ سے رزق طلب کرے گا کہ میں اس کو رزق عطا کروں، کون مجھ سے تکلیف کے دور کرنے کا مطالبہ کرے گا کہ میں اس کی تکلیف کو دور کر دوں، یہاں تک کہ فجر طلوع ہو جاتی ہے۔ ‘
Takhreej
(۵۶۱۹) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الأول
5619
Sahih
۔ (۵۶۲۰۔) عَنْ رِفَاعَۃَ الْجُھَنِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِذَا مَضٰی نِصْفُ اللَّیْلِ أَوْ ثُلُثَا اللَّیْلِ یَنْزِلُ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَی السَّمَائِ الدُّنْیَا، فَیَقُولُ: لَا أَسْأَلُ عَنْ عِبَادِی أَحَدًا غَیْرِی مَنْ ذَا الَّذِی یَسْتَغْفِرُنِی فَأَغْفِرَ لَہُ، مَنْ ذَا الَّذِی یَدْعُونِی فَأَسْتَجِیبَ لَہُ، مَنْ ذَا الَّذِی یَسْأَلُنِی فَأُعْطِیَہُ حَتّٰی یَنْفَجِرَ الْفَجْرُ۔)) (مسند أحمد: ۱۶۳۱۶)
۔ سیدنا رفاعہ جہنی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب نصف یا دو تہائی رات گزر جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ آسمانِ دنیا کی طرف نازل ہوتا ہے اور کہتا ہے : میں اپنے بندوں کے متعلق اپنے علاوہ کسی سے سوال نہیں کرتا، (کیونکہ مجھے اپنے بندوں کے مکمل حالات معلوم ہیں) کون ہے جو مجھ سے بخشش طلب کرے، تاکہ میں اس کو بخش دوں، کون ہے جو مجھے پکارے، تاکہ میں اس کی پکار کا جواب دوں، کون ہے جو مجھ سے سوال کرے، تاکہ میں اس کو عطاء کروں، یہاں تک کہ فجر پھوٹ پڑتی ہے۔
Takhreej
(۵۶۲۰) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ الطیالسی: ۱۲۹۱، والدارمی: ۱/ ۳۴۸، والبزار: ۳۵۴۳، والطبرانی فی الکبیر : ۴۵۵۹(انظر: ۱۶۲۱۵)
5620
Sahih
۔ (۵۶۲۱۔) عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنْ اَبِیْہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((یَنْزِلُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ فِیْ کُلِّ لَیْلَۃٍ اِلَی السَّمَائِ الدُّنْیَا فَیَقُوْلُ: ھَلْ مِنْ سَائِلٍ فَأُعْطِیَہٗ، ھَلْ مِنْ مُسْتَغْفِرٍ فَأَغْفِرَلَہٗ؟ حَتّٰی یَطْلُعَ الْفَجْرُ)) (مسند أحمد: ۱۶۸۶۶)
۔ سیدنا جبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ہر رات کو آسمان دنیا کی طرف نازل ہوتا ہے اور کہتا ہے: کیا کوئی سوال کرنے والا ہے کہ میں اس کو عطاء کروں، کیا کوئی بخشش طلب کرنے والا ہے کہ میں اس کو بخش دوں، یہاں تک کہ فجر طلوع ہو جاتی ہے۔
Takhreej
(۵۶۲۱) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم، أخرجہ الدارمی: ۱/ ۳۴۷، والنسائی فی الکبری : ۱۰۳۲۱، والبزار: ۳۱۵۳(انظر: ۱۶۷۴۵)
Explanation
فوائد:… ان احادیث میں اللہ تعالیٰ کی جتنی صفات بیان کی گئی ہیں، یہ اللہ تعالیٰ کی حقیقی صفات ہیں، جیسے اس کی شان کو لائق ہیں اور یہ مخلوق کی صفات کی طرح نہیں ہیں۔ یہ کیسا وقت ہے، جس میں اللہ تعالیٰ آسمانِ دنیا پر آ کر اپنے بندوں کو آواز دیتے رہیں، لیکن آگے سے لبیک کہنے والا کوئی نہ ہو، جتنا یہ وقت عظیم اور قیمتی تھا، اتنا ہی لوگوں نے غفلت اور سستی کا مظاہرہ کیاہے، عصر حاضر میں تو بزرگ اور عمر رسیدہ لوگ بھی تہجد جیسے شرف سے محروم ہو گئے ہیں، باقیوں کو تو اس کا شعور ہی نہیں ہے۔
5621
Sahih

Chapters

16
01
دعا کرنے کی ترغیب، اس کی فضیلت، اس کے آداب اور اس چیز کا بیان کہ دعا لازمی طور پر فائدہ دے گی
12 Hadith
02
دعا کرتے وقت قبلہ رخ ہونے کا، ہاتھ اٹھانے کا اور اس چیز کا کہ کس چیز سے دعا کو شروع کیا جائے، نیز دعا سے فراغت کے وقت ہاتھوں کو چہرے پر پھیرنے کا بیان
11 Hadith
03
دعاء میں حضورِ قلب کی تاکید، عام دعا اور اپنی ذات سے آغاز کرنے کے مستحب ہونے کا بیان
5 Hadith
04
اس چیز کے منع ہونے کا بیان کہ دعا کرنے والا یوں دعا کہے کہ اے اللہ! اگر تو چاہتا ہے تو مجھے بخش دے ، اسی طرح قبولیت کو مؤخر سمجھنا منع ہے اور دعا میں قافیہ بندی کی کراہت کا بیان
6 Hadith
05
دعا میں زیادتی کی کراہت کا بیان
2 Hadith
06
ان اوقات کا بیان، جن میں دعا قبول ہوتی ہے
4 Hadith
07
ان دعاؤں کا بیان کہ جن کے ذریعے دعائیں قبول ہوتی ہیں، ان میں سے مچھلی والے کی دعا اور یَاذَا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ کی دعاہے
7 Hadith
08
ان دعاؤں کا بیان، جو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پڑھا کرتے تھے
22 Hadith
09
ان دعاؤں کا بیان ، جو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کثرت سے پڑھا کرتے تھے، ان میں سے ایک دعا یہ ہے: رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْآخِرَۃِ حَسَنَۃً
2 Hadith
10
آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ایک دعا یہ تھی: یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ
7 Hadith
11
آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ایک دعا یہ تھی: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ مَا اَخْطَأْتُ وَمَا تَعَمَّدْتُ…
18 Hadith
12
اس نابینا آدمی کی دعا، جس نے اپنی بینائی حاصل کرنے کے لیے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا وسیلہ دیا تھا
3 Hadith
13
تعوذ (پناہ مانگنے)، اس کے صیغوں اور فضیلت کا بیان
23 Hadith
14
نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر درود بھیجنے کے وجوب کا بیان
2 Hadith
15
نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر درود چھوڑ دینے والے شخص کی مذمت کا بیان
2 Hadith
16
نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر درود بھیجنے کی فضیلت اور یہ عمل کرنے والے کے اجر کا کئی گناہ تک بڑھنا
12 Hadith
No chapter matched that.