TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

جمعہ کے دن کی قبولیت دعا کی گھڑی کا بیان۔ - جمعہ کے دن کی قبولیت دعا کی گھڑی کا بیان۔ - The book of jumu'ah (friday prayer) - Sunnan Nisai with Urdu and English Translation

Chapter 45 of The book of jumu'ah (friday prayer) in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 45 of 45 · 3 Hadith
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا بَكْرٌ يَعْنِي ابْنَ مُضَرَ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ الْهَادِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ أَتَيْتُ الطُّورَ فَوَجَدْتُ ثَمَّ كَعْبًا، ‏‏‏‏‏‏فَمَكَثْتُ أَنَا وَهُوَ يَوْمًا أُحَدِّثُهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيُحَدِّثُنِي عَنِ التَّوْرَاةِ، ‏‏‏‏‏‏فَقُلْتُ لَهُ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ خَيْرُ يَوْمٍ طَلَعَتْ فِيهِ الشَّمْسُ يَوْمُ الْجُمُعَةِ، ‏‏‏‏‏‏فِيهِ خُلِقَ آدَمُ وَفِيهِ أُهْبِطَ،‏‏‏‏ وَفِيهِ تِيبَ عَلَيْهِ،‏‏‏‏ وَفِيهِ قُبِضَ،‏‏‏‏ وَفِيهِ تَقُومُ السَّاعَةُ، ‏‏‏‏‏‏مَا عَلَى الْأَرْضِ مِنْ دَابَّةٍ إِلَّا وَهِيَ تُصْبِحُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ مُصِيخَةً حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ شَفَقًا مِنَ السَّاعَةِ إِلَّا ابْنَ آدَمَ، ‏‏‏‏‏‏وَفِيهِ سَاعَةٌ لَا يُصَادِفُهَا مُؤْمِنٌ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهَا شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ ،‏‏‏‏ فَقَالَ كَعْبٌ:‏‏‏‏ ذَلِكَ يَوْمٌ فِي كُلِّ سَنَةٍ،‏‏‏‏ فَقُلْتُ:‏‏‏‏ بَلْ هِيَ فِي كُلِّ جُمُعَةٍ، ‏‏‏‏‏‏فَقَرَأَ كَعْبٌ التَّوْرَاةَ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ قَالَ:‏‏‏‏ صَدَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ فِي كُلِّ جُمُعَةٍ.
It was narrated that Abu Hurairah said: I went out to At-Tur and met Ka'b. He and I spent a day together, when I narrated things to him from the Messenger of Allah (ﷺ) and he narrated things to me from the Tawrah. I said to him: The Messenger of Allah (ﷺ) said: The best day on which the sun rises is Friday. On this day, Adam was created, on this day he was sent down, on it repentance was accepted, on this day he died, and on this day the Hour will begin. There is no living creature on Earth that does not listen out from Friday morning until the sun rises, fearing the onset of the Hour, except the son of Adam. On (Friday) there is an hour in which, if a believer prays and asks Allah (SWT) for something, He will give it to him. Ka'b said: Is than one day in every year? I said: No, it is every Friday.' Then Ka'b read in the Tawrah and said: The Messenger of Allah (ﷺ) spoke the truth; it is every Friday. Then I went out and met Basrah bin Abi Basrah Al-Ghifari. He said: From where have you come? I said: From At-Tur. He said: If I had met you before you went there, you would not have gone. I said to him: Why? He said: I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: Do not travel especially to visit a masjid except three: Al Masjid Al Haram (in Makkah), my masjid (in Al-Madinah) and the Masjid of Bait Al-Maqdis (in Jerusalem). Then I met 'Abdullah bin Salam and said: 'If you had only seen me, I went to At-Tur and met Ka'b, and he and I spent the day together, when I narrated things to him from the Messenger of Allah (ﷺ) and he narrated things to me from the Tawrah. I said to him: The Messenger of Allah (ﷺ) said: The best day on which the sun rises is Friday. On this day, Adam was created, on this day he was sent down, on it repentance was accepted, on this day he died, and on this day the Hour will begin. There is no living creature on Earth that does not listen out from Friday morning until the sun rises, fearing the onset of the Hour, except the son of Adam. On (Friday) there is an hour in which, if a believer prays and asks Allah (SWT) for something, He will give it to him. Ka'b said: That is one day in every year. 'Abdullah bin Salam said: Ka'b is not telling the truth. I said: Then Ka'b read (in the Tawrah) and said: The Messenger of Allah (ﷺ) spoke the truth; it is every Friday. 'Abdullah said: Ka'b spoke the truth; I know when that time is. I said: O my brother, tell me about it. He said: It is the last hour of Friday, before the sun sets. I said: Did you hear the Messenger of Allah (ﷺ) say: If a believer prays, but that is not a time for prayer. He said: Did you not hear the Messenger of Allah (ﷺ) say: Whoever prays and sits waiting for the (next) prayer, is in a state of prayer until the next prayer comes? I said: Of course. He said: That is what it is.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں طور پہاڑی پر آیا تو وہاں مجھے کعب  ( کعب احبار )  رضی اللہ عنہ ملے تو میں اور وہ دونوں ایک دن تک ساتھ رہے، میں ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیثیں بیان کرتا تھا، اور وہ مجھ سے تورات کی باتیں بیان کرتے تھے، میں نے ان سے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: بہترین دن جس میں سورج نکلا جمعہ کا دن ہے، اسی میں آدم پیدا کئے گئے، اسی میں  ( دنیا میں )  اتارے گئے، اسی میں ان کی توبہ قبول کی گئی، اسی میں ان کی روح نکالی گئی، اور اسی دن قیامت قائم ہو گی، زمین پر رہنے والی کوئی مخلوق ایسی نہیں ہے جو جمعہ کے دن قیامت کے ڈر سے صبح کو سورج نکلنے تک کان نہ لگائے رہے، سوائے ابن آدم کے، اور اس دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ کسی مومن کو یہ گھڑی مل جائے اور نماز کی حالت میں ہو اور وہ اللہ سے اس ساعت میں کچھ مانگے تو وہ اسے ضرور دے گا ، کعب نے کہا: یہ ہر سال میں ایک دن ہے، میں نے کہا: نہیں، بلکہ یہ گھڑی ہر جمعہ میں ہوتی ہے، تو کعب نے تورات پڑھ کر دیکھا تو کہنے لگے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے، یہ ہر جمعہ میں ہے۔ پھر میں  ( وہاں سے )  نکلا، تو میری ملاقات بصرہ بن ابی بصرہ غفاری رضی اللہ عنہ سے ہوئی، تو انہوں نے پوچھا: آپ کہاں سے آ رہے ہیں؟ میں نے کہا: طور سے، انہوں نے کہا: کاش کہ میں آپ سے وہاں جانے سے پہلے ملا ہوتا، تو آپ وہاں نہ جاتے، میں نے ان سے کہا: کیوں؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ فرما رہے تھے:  سواریاں استعمال نہ کی جائیں یعنی سفر نہ کیا جائے مگر تین مسجدوں کی طرف: ایک مسجد الحرام کی طرف، دوسری میری مسجد یعنی مسجد نبوی کی طرف، اور تیسری مسجد بیت المقدس ۱؎ کی طرف۔ پھر میں عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے ملا تو میں نے کہا: کاش آپ نے مجھے دیکھا ہوتا، میں طور گیا تو میری ملاقات کعب سے ہوئی، پھر میں اور وہ دونوں پورے دن ساتھ رہے، میں ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیثیں بیان کرتا تھا، اور وہ مجھ سے تورات کی باتیں بیان کرتے تھے، میں نے ان سے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  دنوں میں بہترین دن جمعہ کا دن ہے جس میں سورج نکلا، اسی میں آدم پیدا کئے گئے، اسی میں دنیا میں اتارے گئے، اسی میں ان کی توبہ قبول ہوئی، اسی میں ان کی روح نکالی گئی، اور اسی میں قیامت قائم ہو گی، زمین پر کوئی ایسی مخلوق نہیں ہے جو قیامت کے ڈر سے جمعہ کے دن صبح سے سورج نکلنے تک کان نہ لگائے رہے سوائے ابن آدم کے، اور اس دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ جس مسلمان کو وہ گھڑی نماز کی حالت میں مل جائے، اور وہ اللہ سے کچھ مانگے تو اللہ تعالیٰ اس کو وہ چیز ضرور دے گا، اس پر کعب نے کہا: ایسا دن ہر سال میں ایک ہے، تو عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے کہا: کعب نے غلط کہا، میں نے کہا: پھر کعب نے  ( تورات )  پڑھی اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے، وہ ہر جمعہ میں ہے، تو عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے کہا: کعب نے سچ کہا، پھر انہوں نے کہا: میں اس گھڑی کو جانتا ہوں، تو میں نے کہا: اے بھائی! مجھے وہ گھڑی بتا دیں، انہوں نے کہا: وہ گھڑی جمعہ کے دن سورج ڈوبنے سے پہلے کی آخری گھڑی ہے، تو میں نے کہا: کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ نہیں سنا کہ آپ نے فرمایا:  جو مومن اس گھڑی کو پائے اور وہ نماز میں ہو  جبکہ اس گھڑی میں کوئی نماز نہیں ہے، تو انہوں نے کہا: کیا آپ نے نہیں سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: جو شخص نماز پڑھے پھر بیٹھ کر دوسری نماز کا انتظار کرتا رہے، تو وہ نماز ہی میں ہوتا ہے ، میں نے کہا: کیوں نہیں سنا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا: تو وہ اسی طرح ہے۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة ۲۰۷ (۱۰۴۶) مختصراً، سنن الترمذی/الصلاة ۲۳۷ (الجمعة ۲) (۴۹۱) مختصراً، موطا امام مالک/الجمعة ۷ (۱۶)، (تحفة الأشراف: ۱۵۰۰۰)، مسند احمد ۲/۴۷۶، ۵۰۴، ۵/۴۵۱، ۴۵۳، وقولہ: ’’فیہ ساعة لایصادفھا۔۔۔ الخ عند الشیخین والترمذی من طریق الأعرج عنہ، أنظر رقم:۱۴۳۲ (صحیح)
Explanation
وضاحت: ۱؎: لہٰذا ان تین مساجد کے علاوہ کسی اور مسجد کے لیے ثواب کی نیت سے سفر جائز نہیں ہے، ایسے ہی مقام کی زیارت کے لیے ثواب کی نیت سے جانا خواہ وہ کوئی قبر ہو یا شہر درست نہیں۔
1431
Sahih
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ رَبَاحٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْمَعْمَرٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الزُّهْرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنِي سَعِيدٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ سَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهَا شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ .
It was narrated from Abu Hurairah that: The Messenger of Allah (ﷺ) said: On Friday, there is an hour when, if a Muslim slave asks Allah (SWT) for something at that time, He will give it to him.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  جمعہ میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ اگر کوئی مسلمان بندہ اس گھڑی کو پا لے، اور اس میں اللہ تعالیٰ سے کچھ مانگے تو اللہ تعالیٰ اس کو ضرور دے گا ۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: ۱۳۳۰۷) (صحیح)
1432
Sahih
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِيلُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَيُّوبَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُحَمَّدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ سَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ قَائِمٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ شَيْئًا،‏‏‏‏ إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ ،‏‏‏‏ قُلْنَا:‏‏‏‏ يُقَلِّلُهَا يُزَهِّدُهَا، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ:‏‏‏‏ لَا نَعْلَمُ أَحَدًا حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ غَيْرَ رَبَاحٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مَعْمَرٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا أَيُّوبَ بْنَ سُوَيْدٍ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنَّهُ حَدَّثَ بِهِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ يُونُسَ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الزُّهْرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَعِيدٍ وَأَبِي سَلَمَةَ وَأَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
It was narrated that Abu Hurairah said: Abu Al-Qasim (ﷺ) said: 'On Friday, there is an hour when, if a Muslim slave stands in prayer and asks Allah (SWT) for something at that time, He will give it to him.' He was reducing it: lessening it.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  جمعہ والے دن ایک گھڑی ایسی ہے کہ کوئی مسلمان بندہ اسے نماز میں کھڑا پا لے، پھر اللہ تعالیٰ سے کچھ مانگے، تو اللہ تعالیٰ اسے ضرور دے گا ، اور آپ اسے ہاتھ کے اشارے سے کم کر کے بتا رہے تھے۔ ابوعبدالرحمٰن  ( نسائی )  کہتے ہیں: ہم کسی کون ہیں جانتے جس نے اس حدیث کو عن معمر، عن الزهري، عن سعيد  ( المقبري )  کے طریق سے روایت کیا ہو، سوائے رباح کے، البتہ ایوب بن سوید نے اس کو عن يونس، عن الزهري، عن سعيد وأبي سلمة کے طریق سے روایت کیا ہے، لیکن ایوب بن سوید متروک الحدیث ہے۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الدعوات ۶۱ (۶۴۰۰)، صحیح مسلم/الجمعة ۴ (۸۵۲)، (تحفة الأشراف: ۱۴۴۰۶)، مسند احمد ۲/۲۳۰، ۲۸۴، ۴۹۸، سنن الدارمی/الصلاة ۲۰۴ (۱۶۱۰) (صحیح)
1433
Sahih

Chapters

45
01
جمعہ کی فرضیت کا بیان۔
2 Hadith
02
نماز جمعہ چھوڑنے کی شناعت کا بیان۔
3 Hadith
03
عذر شرعی کے بغیر جمعہ چھوڑ دینے والے کے کفارہ کا بیان۔
1 Hadith
04
جمعہ کے دن کی فضیلت کا بیان۔
1 Hadith
05
جمعہ کے دن نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم پر کثرت سے درود بھیجنے کا بیان۔
1 Hadith
06
جمعہ کے دن مسواک کرنے کے حکم کا بیان۔
1 Hadith
07
جمعہ کے دن غسل کرنے کے حکم کا بیان۔
1 Hadith
08
جمعہ کے دن غسل کے واجب ہونے کا بیان۔
2 Hadith
09
جمعہ کے دن غسل نہ کرنے کی رخصت کا بیان۔
2 Hadith
10
جمعہ کے دن کے غسل کی فضیلت کا بیان۔
1 Hadith
11
جمعہ کے لیے اچھا لباس پہننے کا بیان۔
2 Hadith
12
نماز جمعہ کے لیے پیدل جانے کی فضیلت کا بیان۔
1 Hadith
13
جمعہ کے لیے مسجد سویرے جانے کا بیان۔
3 Hadith
14
جمعہ کے وقت کا بیان۔
4 Hadith
15
جمعہ کی اذان کا بیان۔
3 Hadith
16
امام کے خطبہ کے لیے نکل جانے کے بعد مسجد میں آنے والے کی نماز کا بیان۔
1 Hadith
17
خطبہ کے دوران امام کے کھڑے ہونے کی جگہ کا بیان۔
1 Hadith
18
امام کے کھڑے ہو کر خطبہ دینے کا بیان۔
1 Hadith
19
جمعہ میں امام کے نزدیک رہنے کی فضیلت کا بیان۔
1 Hadith
20
جمعہ میں امام کے منبر پر ہونے کی حالت میں لوگوں کی گردنیں پھلانگنا منع ہے۔
1 Hadith
21
جمعہ کے دن امام کے خطبہ دینے کی حالت میں آنے والے کی نماز کا بیان۔
1 Hadith
22
جمعہ کے دن خطبہ کے لیے خاموش کرانے کا بیان۔
2 Hadith
23
جمعہ کے دن خاموش رہنے اور لغو حرکت نہ کرنے کی فضیلت کا بیان۔
1 Hadith
24
خطبہ جمعہ کی کیفیت کا بیان۔
1 Hadith
25
امام کا اپنے خطبہ میں جمعہ کے دن کے غسل کی ترغیب دلانے کا بیان۔
3 Hadith
26
جمعہ کے دن امام کے اپنے خطبہ میں صدقہ پر ابھارنے کا بیان۔
1 Hadith
27
امام (حاکم) کے خطبہ جمعہ میں منبر پر رعایا سے مخاطب ہونے کا بیان۔
2 Hadith
28
خطبہ جمعہ میں قرآن پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
29
خطبہ جمعہ میں اشارہ کرنے کا بیان۔
1 Hadith
30
جمعہ کے دن خطبہ کے خاتمہ سے پہلے امام کے منبر سے اترنے اور خطبہ سے رک جانے پھر دوبارہ منبر کی طرف لوٹنے کا بیان۔
1 Hadith
31
خطبہ مختصر دینے کے استحباب کا بیان۔
1 Hadith
32
جمعہ کے دن کتنے خطبے دے ؟
1 Hadith
33
دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھ کر فصل کرنے کا بیان۔
1 Hadith
34
خطیب کے جمعہ کے دونوں خطبوں کے درمیان خاموشی سے بیٹھنے کا بیان۔
1 Hadith
35
دوسرے خطبے میں قرأت اور ذکر الٰہی کا بیان۔
1 Hadith
36
منبر سے اترنے کے بعد کھڑے رہنے اور گفتگو کرنے کا بیان۔
1 Hadith
37
نماز جمعہ کی رکعات کا بیان۔
1 Hadith
38
نماز جمعہ میں سورۃ الجمعہ اور سورۃ منافقین پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
39
نماز جمعہ میں «سبح اسم ربک الأعلی» اور «ھل أتاک حدیث الغاشیۃ» پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
40
باب: نماز جمعہ میں سورتوں کی قرأت کے متعلق نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہم سے روایت کرنے میں ان کے تلامذہ کے اختلاف کا بیان۔
2 Hadith
41
جمعہ کی ایک رکعت پا لینے والے شخص کی نماز جمعہ کے حکم کا بیان۔
1 Hadith
42
نماز جمعہ کے بعد مسجد میں کتنی رکعتیں پڑھے ؟
1 Hadith
43
جمعہ کے بعد امام کے نفلی نماز پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
44
جمعہ کے بعد دو رکعت لمبی سنت پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
45
جمعہ کے دن کی قبولیت دعا کی گھڑی کا بیان۔
3 Hadith
No chapter matched that.