TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

باب: پیلا (زرد) خضاب لگانے کا بیان۔ - باب: پیلا (زرد) خضاب لگانے کا بیان۔ - The book of adornment - Sunnan Nisai with Urdu and English Translation

Chapter 17 of The book of adornment in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 17 of 55 · 4 Hadith
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا الدَّرَاوَرْدِيُّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يُصَفِّرُ لِحْيَتَهُ بِالْخَلُوقِ، ‏‏‏‏‏‏فَقُلْتُ:‏‏‏‏ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنَّكَ تُصَفِّرُ لِحْيَتَكَ بِالْخَلُوقِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَفِّرُ بِهَا لِحْيَتَهُ وَلَمْ يَكُنْ شَيْءٌ مِنَ الصِّبْغِ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْهَا،‏‏‏‏ وَلَقَدْ كَانَ يَصْبُغُ بِهَا ثِيَابَهُ كُلَّهَا حَتَّى عِمَامَتَهُ . قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ:‏‏‏‏ وَهَذَا أَوْلَى بِالصَّوَابِ مِنْ حَدِيثِ قُتَيْبَةَ.
It was narrated that Zaid bin Aslam said: I saw Ibn 'Umar dyeing his beard yellow with Khaluq and I said: 'O Abu 'Abdur-Rahman, are you dyeing your beard yellow with Khaluq?' He said: 'I saw the Messenger of Allah [SAW] dyeing his beard yellow with it, and there was no other kind of dye that was dearer to him than this. He used to dye all of his clothes with it, even his 'Imamah (turban).'
زید بن اسلم کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنی ڈاڑھی خلوق سے پیلی کرتے تھے، میں نے کہا: ابوعبدالرحمٰن! آپ اپنی ڈاڑھی خلوق سے پیلی کرتے ہیں؟ کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اس سے اپنی ڈاڑھی پیلی کرتے تھے، اور کوئی بھی رنگ آپ کو اس سے زیادہ پسند نہیں تھا، آپ اس سے اپنے تمام کپڑے یہاں تک کہ اپنی پگڑی بھی رنگتے تھے ۲؎۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں: ابوقتیبہ کی حدیث کے مقابلے میں یہ زیادہ قرین صواب ہے ۳؎۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/اللباس ۱۸ (۴۰۶۴)، (تحفة الأشراف: ۶۷۲۸)، ویأتی برقم ۵۱۱۸
Explanation
وضاحت: ۱؎ : ”خلوق“ ایک قسم کی خوشبو ہے جو کئی چیز سے بنتی ہے، اس میں ورس اور زعفران بھی شامل ہے۔ ۲؎ : عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو پیلے رنگ کی اجازت منسوخ ہو جانے کی خبر نہیں مل سکی تھی، پیلا رنگ عورتوں کا رنگ ہونے کے سبب مردوں کے لیے منسوخ کر دیا گیا۔ ۳؎ : ابوقتیبہ کی روایت مؤلف کے یہاں آگے آ رہی ہے (حدیث نمبر ۵۲۴۵) اس روایت میں ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کرنے والے زید بن اسلم کی جگہ ”عبید“ ہیں، مؤلف یہی بتار ہے ہیں کہ سائل ”زید“ ہیں نہ کہ ”عبید“۔
5088
Sahih
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ قَتَادَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسٍ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّهُ سَأَلَهُ:‏‏‏‏ هَلْ خَضَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ:‏‏‏‏ لَمْ يَبْلُغْ ذَلِكَ إِنَّمَا كَانَ شَيْءٌ فِي صُدْغَيْهِ .
It was narrated from Qatadah : That he asked Anas: Did the Messenger of Allah [SAW] dye his hair? He said: His gray hair didn't go far, it was only a little at his temples.
قتادہ کہتے ہیں کہ انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خضاب لگایا تھا؟ کہا: آپ کو اس کی حاجت نہ تھی، کیونکہ صرف تھوڑی سی سفیدی کان کے پاس تھی۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المناقب ۲۳ (۳۵۵۰) (وراجع أیضا اللباس ۶۶ (۵۸۹۴)، (تحفة الأشراف: ۱۳۹۸)، مسند احمد (۴/۱۹۲، ۲۵۱، ۲۶۶)
5089
Sahih
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسٍ:‏‏‏‏ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَكُنْ يَخْضِبُ إِنَّمَا كَانَ الشَّمَطُ عِنْدَ الْعَنْفَقَةِ يَسِيرًا وَفِي الصُّدْغَيْنِ يَسِيرًا، ‏‏‏‏‏‏وَفِي الرَّأْسِ يَسِيرًا .
It was narrated from Anas that: The Messenger of Allah [SAW] did not dye his hair; his gray hair were only a little beneath his lower lip and at his temples, and a little on his head.
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خضاب نہیں لگاتے تھے، کیونکہ تھوڑی سی سفیدی آپ کے ہونٹ کے نیچے تھے، تھوڑی سی کان کے پاس ڈاڑھی میں اور تھوڑی سی سر میں۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/فضائل۲۹(۲۳۴۱)، (تحفة الأشراف: ۱۳۲۸)، مسند احمد (۳/۲۱۶)
5090
Sahih
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ الرُّكَيْنَ يُحَدِّثُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ حَسَّانَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ:‏‏‏‏ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَكْرَهُ عَشْرَ خِصَالٍ:‏‏‏‏ الصُّفْرَةَ يَعْنِي الْخَلُوقَ، ‏‏‏‏‏‏وَتَغْيِيرَ الشَّيْبِ، ‏‏‏‏‏‏وَجَرَّ الْإِزَارِ، ‏‏‏‏‏‏وَالتَّخَتُّمَ بِالذَّهَبِ، ‏‏‏‏‏‏وَالضَّرْبَ بِالْكِعَابِ، ‏‏‏‏‏‏وَالتَّبَرُّجَ بِالزِّينَةِ لِغَيْرِ مَحَلِّهَا،‏‏‏‏ وَالرُّقَى إِلَّا بِالْمُعَوِّذَاتِ، ‏‏‏‏‏‏وَتَعْلِيقَ التَّمَائِمِ، ‏‏‏‏‏‏وَعَزْلَ الْمَاءِ بِغَيْرِ مَحَلِّهِ، ‏‏‏‏‏‏وَإِفْسَادَ الصَّبِيِّ غَيْرَ مُحَرِّمِهِ .
It was narrated from 'Abdullah bin Mas'ud that: The Prophet of Allah [SAW] disliked ten things: Yellow dye, meaning Khaluq, changing gray hair, dragging one's Izar, wearing gold rings, playing with dice (Ki'ab), (a woman) showing her adornment to people to whom it is not permissible for her to show it, reciting Ruqyah, unless it is with Al-Mu'awidhat (Verses seeking refuge with Allah), hanging amulets, removing to ejaculate in other than the right place, and taking away the milk of an infant boy (by having intercourse with his mother)- but he did not say that this is Haram.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دس عادتیں ناپسند تھیں: پیلا رنگ لگانا یعنی خلوق، بڑھاپے کا رنگ بدلنا ۱؎، تہبند ( لنگی ) ٹخنے سے نیچے لٹکانا، سونے کی انگوٹھی پہننا، چوسر شطرنج کھیلنا، بے موقع و محل عورتوں کا اجنبیوں کے سامنے بن ٹھن کر نکلنا، معوذات کے علاوہ دوسرے منتر پڑھنا، تعویذ لٹکانا، ناجائز جگہ میں منی بہانا، بچے کو صحت مند نہ ہونے دینا، ۲؎ البتہ آپ اسے حرام نہیں کہتے تھے۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الخاتم ۳ (۴۲۲۲)، (تحفة الأشراف: ۹۳۵۵)، مسند احمد (۳/۳۸۰، ۳۹۷، ۴۳۹)
Explanation
وضاحت: ۱؎ : ”بڑھاپے کا رنگ بدلنا“ یعنی انہیں اکھیڑنا یا ان میں کالا خضاب لگانا۔ ”بچے کو صحت مند نہ ہونے دینا“ یعنی ایام رضاعت میں بچے کی ماں سے صحبت کرنا۔
5091
Zaeef

Chapters

55
01
باب: دین فطرت والی عادات و سنن کا بیان۔
5 Hadith
02
باب: مونچھیں کٹانے کا بیان۔
3 Hadith
03
باب: سر منڈانے کی اجازت کا بیان۔
1 Hadith
04
باب: عورت کو سر منڈانے سے ممانعت کا بیان۔
1 Hadith
05
باب: قزع یعنی کچھ بال رکھنا اور کچھ منڈانا منع ہے۔
2 Hadith
06
باب: مونچھ کاٹنے کا بیان۔
3 Hadith
07
باب: ایک دن چھوڑ کر (بالوں میں) کنگھی کرنے کا بیان۔
4 Hadith
08
باب: بالوں میں داہنی طرف سے کنگھی کرنے کا بیان۔
1 Hadith
09
باب: بال رکھنے کا بیان۔
3 Hadith
10
باب: سر پر چوٹی رکھنے کا بیان۔
3 Hadith
11
باب: لمبے بال رکھنے کا بیان۔
1 Hadith
12
باب: داڑھی میں گرہ لگانے کا بیان۔
1 Hadith
13
باب: سفید بال اکھاڑنا منع ہے۔
1 Hadith
14
باب: خضاب لگانے کی اجازت کا بیان۔
6 Hadith
15
باب: کالا خضاب لگانا منع ہے۔
2 Hadith
16
باب: مہندی اور کتم لگانے کا بیان۔
8 Hadith
17
باب: پیلا (زرد) خضاب لگانے کا بیان۔
4 Hadith
18
باب: عورتوں کے خضاب لگانے کا بیان۔
1 Hadith
19
باب: مہندی کی بو کی کراہت کا بیان۔
1 Hadith
20
باب: سفید بال اکھاڑنے کا بیان۔
1 Hadith
21
باب: بالوں میں دوسرے بال جوڑنے کا بیان۔
2 Hadith
22
باب: بال جوڑنے والی عورت کا بیان۔
1 Hadith
23
باب: بال جوڑوانے والی عورت کا بیان۔
4 Hadith
24
باب: منہ کے روئیں اکھاڑنے والی عورتوں کا بیان۔
3 Hadith
25
باب: گودوانے والی عورتوں کا بیان اور اس حدیث کی روایت میں عبداللہ بن مرہ اور شعبی کے شاگردوں کے اختلاف کا ذکر۔
5 Hadith
26
باب: دانتوں کے درمیان کشادگی پیدا کرنے والی عورتوں کا بیان۔
3 Hadith
27
باب: دانتوں کو رگڑ کر باریک کرنے کی حرمت کا بیان۔
3 Hadith
28
باب: سرمہ کا بیان۔
1 Hadith
29
باب: خوشبو (دہن عود) اور تیل کے استعمال کا بیان۔
1 Hadith
30
باب: زعفران کا بیان۔
1 Hadith
31
باب: عنبر کا بیان۔
1 Hadith
32
باب: مرد اور عورت کی خوشبو میں فرق کا بیان۔
2 Hadith
33
باب: سب سے عمدہ خوشبو کا بیان۔
1 Hadith
34
باب: زعفران اور خلوق لگانے کا بیان۔
6 Hadith
35
باب: عورتوں کے لیے ناپسندیدہ اور مکروہ خوشبو کا بیان۔
1 Hadith
36
باب: مسجد جانے سے پہلے عورت نہا دھو کر اپنے جسم سے خوشبو زائل کرے۔
1 Hadith
37
باب: عورت خوشبو لگا کر نماز پڑھنے کے لیے مسجد نہ جائے۔
7 Hadith
38
باب: عود کی دھونی کا بیان۔
1 Hadith
39
باب: عورتوں کے لیے زیورات اور سونے کی نمائش ممنوع ہے۔
8 Hadith
40
باب: مردوں کے لیے سونا استعمال کرنے کی حرمت کا بیان۔
17 Hadith
41
باب: کیا جس کی ناک کٹ جائے وہ سونے کی ناک لگوا سکتا ہے؟
2 Hadith
42
باب: مردوں کو سونے کی انگوٹھی پہننے کی اجازت کا بیان۔
1 Hadith
43
باب: سونے کی انگوٹھی کا بیان۔
16 Hadith
44
باب: حدیث مذکور میں یحییٰ بن ابی کثیر کے شاگردوں کے اختلاف کا بیان۔
3 Hadith
45
باب: عبیدہ کی روایت کا بیان۔
3 Hadith
46
باب: ابوہریرہ رضی الله عنہ کی حدیث اور قتادہ کے شاگردوں کے اختلاف کا بیان۔
9 Hadith
47
باب: انگوٹھی میں چاندی کتنی مقدار میں ہونی چاہئے؟
1 Hadith
48
باب: نبی اکرم صلی للہ علیہ وسلم کی انگوٹھی کے وصف کا بیان۔
7 Hadith
49
باب: انگوٹھی کس ہاتھ میں پہنی جائے؟ اس باب میں علی و عبداللہ بن جعفر (رضی الله عنہما) کی حدیث کا ذکر۔
2 Hadith
50
باب: چاندی چڑھی لوہے کی انگوٹھی پہننا کیسا ہے؟
1 Hadith
51
باب: پیتل کی انگوٹھی پہننے کا بیان۔
3 Hadith
52
باب: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد: ”اپنی انگوٹھیوں پر عربی میں نقش نہ کراؤ“۔
1 Hadith
53
باب: شہادت والی انگلی میں انگوٹھی پہننے سے ممانعت کا بیان۔
3 Hadith
54
باب: پاخانہ جاتے وقت انگوٹھی اتار دینے کا بیان۔
6 Hadith
55
باب: گھونگھرو اور گھنٹے کا بیان۔
5 Hadith
No chapter matched that.