Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 11

سورة الرعد

لَہٗ مُعَقِّبٰتٌ مِّنۡۢ بَیۡنِ یَدَیۡہِ وَ مِنۡ خَلۡفِہٖ یَحۡفَظُوۡنَہٗ مِنۡ اَمۡرِ اللّٰہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُغَیِّرُ مَا بِقَوۡمٍ حَتّٰی یُغَیِّرُوۡا مَا بِاَنۡفُسِہِمۡ ؕ وَ اِذَاۤ اَرَادَ اللّٰہُ بِقَوۡمٍ سُوۡٓءًا فَلَا مَرَدَّ لَہٗ ۚ وَ مَا لَہُمۡ مِّنۡ دُوۡنِہٖ مِنۡ وَّالٍ ﴿۱۱﴾

For each one are successive [angels] before and behind him who protect him by the decree of Allah . Indeed, Allah will not change the condition of a people until they change what is in themselves. And when Allah intends for a people ill, there is no repelling it. And there is not for them besides Him any patron.

اس کے پہرے دار انسان کے آگےپیچھے مقرر ہیں ، جو اللہ کے حکم سے اس کی نگہبانی کرتے ہیں ۔ کسی قوم کی حالت اللہ تعالٰی نہیں بدلتا جب تک کہ وہ خود اسے نہ بدلیں جو ان کے دلوں میں ہے اللہ تعالٰی جب کسی قوم کی سزا کا ارادہ کر لیتا ہے تو وہ بدلہ نہیں کرتا اور سوائے اس کے کوئی بھی ان کا کارساز نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَہٗ
اس کے لئے
مُعَقِّبٰتٌ
پہرے دار ہیں
مِّنۡۢ بَیۡنِ یَدَیۡہِ
اس کے سامنے سے
وَمِنۡ خَلۡفِہٖ
اور اس کے پیچھے سے
یَحۡفَظُوۡنَہٗ
جو حفاظت کرتے ہیں اس کی
مِنۡ اَمۡرِ
حکم سے
اللّٰہِ
اللہ کے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَایُغَیِّرُ
نہیں تبدیل کرتا
مَا
جو
بِقَوۡمٍ
کسی قوم میں ہے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یُغَیِّرُوۡا
وہ بدل دیں
مَا
اس کو جو
بِاَنۡفُسِہِمۡ
ان کے دلوں میں ہے
وَاِذَاۤ
اور جب
اَرَادَ
ارادہ کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
بِقَوۡمٍ
ساتھ کسی قوم کے
سُوۡٓءًا
کسی برائی کا
فَلَا
تو نہیں
مَرَدَّ
کوئی پھیرنے والا
لَہٗ
اسے
وَمَا
اور نہیں
لَہُمۡ
ان کے لئے
مِّنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے سوا
مِنۡ وَّالٍ
کوئی مددگار
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَہٗ
اس(شخص) کے لیے
مُعَقِّبٰتٌ
باری باری آنے والے کئی پہرے دار ہیں
مِّنۡۢ بَیۡنِ یَدَیۡہِ
اس کے آگے سے
وَمِنۡ خَلۡفِہٖ
اور اس کے پیچھے سے
یَحۡفَظُوۡنَہٗ
وہ حفاظت کرتے ہیں اس کی
مِنۡ اَمۡرِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے حکم سے
اِنَّ
بے شک
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَا
نہیں
یُغَیِّرُ
بدلتا
مَا بِقَوۡمٍ
جو کسی قوم میں ہے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یُغَیِّرُوۡا
وہ بدل دیں
مَا
جو
بِاَنۡفُسِہِمۡ
ان کے دلوں میں ہے
وَاِذَاۤ
اور جب
اَرَادَ
ارادہ کر لے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
بِقَوۡمٍ
کسی قوم سے
سُوۡٓءًا
برائی کا
فَلَا
پھر نہیں
مَرَدَّ لَہٗ
کوئی ہٹانے والا اس کا
وَمَا
اور نہیں
لَہُمۡ
ان کے لیے
مِّنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے سوا
مِنۡ وَّالٍ
کوئی مددگار
Translated by

Juna Garhi

For each one are successive [angels] before and behind him who protect him by the decree of Allah . Indeed, Allah will not change the condition of a people until they change what is in themselves. And when Allah intends for a people ill, there is no repelling it. And there is not for them besides Him any patron.

اس کے پہرے دار انسان کے آگےپیچھے مقرر ہیں ، جو اللہ کے حکم سے اس کی نگہبانی کرتے ہیں ۔ کسی قوم کی حالت اللہ تعالٰی نہیں بدلتا جب تک کہ وہ خود اسے نہ بدلیں جو ان کے دلوں میں ہے اللہ تعالٰی جب کسی قوم کی سزا کا ارادہ کر لیتا ہے تو وہ بدلہ نہیں کرتا اور سوائے اس کے کوئی بھی ان کا کارساز نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہر شخص کے آگے اور پیچھے اللہ کے مقرر کردہ نگراں ہوتے ہیں جو اللہ کے حکم سے اس کی حفاظت کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کسی قوم کی (اچھی) حالت کو اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ اپنے اوصاف خود نہ بدل دے اور جب اللہ تعالیٰ کسی قوم پر مصیبت ڈالنے کا ارادہ کرلے تو پھر اسے کوئی ٹال نہیں سکتا، نہ ہی اس کے مقابلے میں اس قوم کا کوئی مددگار ہوسکتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اس شخص کے لیے اس کے آگے سے اوراس کے پیچھے سے باری باری آنے والے کئی پہرہ دار ہیں جو اﷲ تعالیٰ کے حکم سے اُس کی حفاظت کرتے ہیں،بے شک اﷲ تعالیٰ نہیں بدلتاجوکسی قوم میں ہے یہاں تک کہ وہ بدل دیں جوان کے دلوں میں ہے ،اورجب اﷲ تعالیٰ کسی قوم سے برائی کاارادہ کر تا ہے توکوئی اس کوہٹانے والانہیں ہوتااورنہ ہی اﷲ تعالیٰ کے سواان کے لیے کوئی مددگارہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

For him there are angels replacing each other, before him and behind him, who guard him under the com¬mand of Allah. Surely, Allah does not change what is in a people until they change what is in themselves. And when Allah intends evil for a people, there is no way to turn it back, and for them there is no patron other than Him.

اس کے پہرے والے ہیں بندہ کے آگے سے اور پیچھے سے اس کی نگہبانی کرتے ہیں اللہ کے حکم سے، اللہ نہیں بدلتا کسی قوم کی حالت کو جب تک وہ نہ بدلیں جو ان کے جیوں میں ہے اور جب چاہتا ہے اللہ کسی قوم پر آفت پھر وہ نہیں پھرتی اور کوئی نہیں ان کا اس کے سوا مددگار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس (انسان) کے لیے باری باری آنے والے (پہرے دار مقرر) ہیں وہ اس کے سامنے اور اس کے پیچھے سے اس کی حفاظت کرتے رہتے ہیں اللہ کے حکم سے یقیناً اللہ کسی قوم کے حالات نہیں بدلتا جب تک کہ وہ خود نہیں بدل دیتے اس (کیفیت) کو جو ان کے دلوں میں ہے اور جب اللہ کسی قوم کے لیے کسی بری شے (عذاب) کا فیصلہ کرلیتا ہے تو پھر اس کو لوٹانے والا کوئی نہیں ہے اور نہیں ہے ان کے لیے اللہ کے سوا کوئی مددگار

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There are guardians over everyone, both before him and behind him, who guard him by Allah's command. Verily Allah does not change a people's condition unless they change their inner selves. And when Allah decides to make a people suffer punishment, no one can avert it. Nor can any be of help to such a people against Allah.

ہر شخص کے آگے اور پیچھے اس کے مقرر کیے ہوئے نگراں لگے ہوئے ہیں جو اللہ کے حکم سے اس کی دیکھ بھال کر رہے ہیں ۔ 18 حقیقت یہ ہے کہ اللہ کسی قوم کے حال کو نہیں بدلتا جب تک کہ وہ خود اپنے اوصاف کو نہیں بدل دیتی ۔ اور جب اللہ کسی قوم کی شامت لانے کا فیصلہ کر لے تو پھر وہ کسی کے ٹالے نہیں ٹل سکتی ، نہ اللہ کے مقابلے میں ایسی قوم کا کوئی حامی و مددگار ہو سکتا ہے ۔ 19

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہر شخص کے آگے اور پیچھے وہ نگراں ( فرشتے ) مقرر ہیں جو اللہ کے حکم سے باری باری اس کی حفاظت کرتے ہیں ( ١٥ ) یقین جانو کہ اللہ کسی قوم کی حالت اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنے حالات میں تبدیلی نہ لے آئے ۔ ( ١٦ ) اور جب اللہ کسی قوم پر کوئی آفت لانے کا ارادہ کرلیتا ہے تو اس کا ٹالنا ممکن نہیں ، اور ایسے لوگوں کا خود اس کے سوا کوئی رکھوالا نہیں ہوسکتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

آدمی کے ساتھ آگے اور پیچھے باری باری سے فرشتے لگے رہتے ہیں جو خدا کے حکم سے اس کو بچاتے ہیں 13 بیشک خدا کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا یا کسی قوم پر سے اپنی نعمت اٹھا نہیں لیتا جب تک وہ خود اپنی حالت نہ بدلیں 14 اور جب اللہ تعالیٰ کسی قوم کو تباہ کرنا چاہے تو کوئی اس کو ٹال نہیں سکتا اور اللہ کے سوا کوئی ان کا والی نہیں جو تباہی سے ان کو بجائے (ف 1)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اس کے آگے اور پیچھے اس (اللہ) کے چوکیدار (فرشتے) ہیں اور جو اللہ کے حکم سے اس کی حفاظت کرتے ہیں۔ واقعی اللہ کسی قوم کی حالت میں تبدیلی نہیں فرماتے جب تک کہ وہ اپنی حالت کو نہ بدلے۔ اور جب اللہ کسی قوم پر مصیبت کا ارادہ فرمالیتے ہیں تو اس کے ہٹنے کی کوئی صورت نہیں رہتی اور اس (اللہ) کے سوا کوئی ان کا مددگار نہیں ہوتا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہر ایک کے آگے اور پیچھے اس کے پہرے دار ہیں جو اللہ کے حکم سے اس کی حفاظت کرتے ہیں۔ بے شک اللہ لوگوں کے کسی حال کو نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت میں تبدیلی پیدا نہ کرلیں اور جب اللہ کسی قوم پر مصیبت ڈالنے کا فیصلہ کرتا ہے تو پھر اس کے ٹلنے کی کوئی صورت نہیں ہوتی اور ان کے لئے اس کے سوا کوئی مددگار بھی نہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اس کے آگے اور پیچھے خدا کے چوکیدار ہیں جو خدا کے حکم سے اس کی حفاظت کرتے ہیں۔ خدا اس (نعمت) کو جو کسی قوم کو (حاصل) ہے نہیں بدلتا جب تک کہ وہ اپنی حالت کو نہ بدلے۔ اور جب خدا کسی قوم کے ساتھ برائی کا ارادہ کرتا ہے تو پھر وہ پھر نہیں سکتی۔ اور خدا کے سوا ان کا کوئی مددگار نہیں ہوتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

For him are angels in succession, before him and behind him; they guard him with Allah's command. Verily Allah altereth not that which is with a people until they alter that which is with themselves. And when Allah intendeth evil unto a people there is no turning it back; nor is for them, beside Him, any patron.

ہر ایک کے لئے باری باری آنے والے فرشتہ ہیں اس کے آگے بھی اور اس کے پیچھے بھی وہ اللہ کے حکم سے اس کی حفاظت کرتے رہتے ہیں ۔ بیشک اللہ کسی قوم کو (اچھی) حالت بدل نہیں دیتا جب تک وہ لوگ خود اپنے میں تبدیلی نہیں کرلیتے ۔ اور جب اللہ کسی قوم پر مصیبت ڈالنے کا ارادہ کرلیتا ہے تو کوئی صورت ہی اس کے ہٹنے کی نہیں اور نہ کوئی اللہ کے مقابلہ میں ان کا مددگار رہتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان پر ان کے آگے اور پیچھے سے امر الہٰی کے مؤکل لگے رہتے ہیں جو ( باری باری سے ) ان کی نگرانی کرتے ہیں ۔ اللہ کسی قوم کے ساتھ معاملہ اس وقت تک نہیں بدلتا ، جب تک وہ خود اپنی روش میں تبدیلی نہ کرلے اور جب اللہ کسی قوم پر کوئی آفت لانے کا ارادہ کرلیتا ہے تو وہ کسی کے ٹالے ٹل نہیں سکتی اور ان کا اس کے مقابل میں کوئی بھی مددگار نہیں بن سکتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

انسان کے لیے اس کے آگے اور پیچھے باری باری آنے جانے والے نگران ( فرشتے ) ہیں جو اللہ تعالیٰ کے حکم سے اس کی حفاظت کرتے ہیں ۔ بلاشبہ جب تک کوئی قوم خود اپنے اندرونی حالات نہ بدلے اللہ ( تعالیٰ ) بھی ان کے حالات نہیں بدلتا ۔ اور جب اللہ ( تعالیٰ ) کسی قوم پر مصیبت نازل کرنے کا ارادہ فرمالے تو اس کا ٹالنے والا کوئی نہیں ۔ اور اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کوئی ان کا مدد گار بھی نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس کے آگے اور پیچھے اللہ کے نگران ہیں جو اللہ کے حکم سے اس کی حفاظت کرتے ہیں۔ اللہ اس نعمت کو جو کسی قوم کو حاصل ہے نہیں بدلتا جب تک کہ وہ خود اپنی حالت کو نہ بدلیں جب اللہ کسی قوم کے ساتھ برائی کا ارادہ کرتا ہے تو پھر وہ ٹل نہیں سکتی اور اللہ کے سوا ان کا کوئی مددگار نہیں ہوتا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہر شخص کی حفاظت کے لئے اس کے آگے پیچھے ایسے فرشتے مقرر ہیں، جن کی بدلی ہوتی رہتی ہے، جو اس کی حفاظت کرتے رہتے ہیں (ہر موذی چیز سے) ، اللہ کے حکم سے، بیشک اللہ تعالیٰ کسی قوم کی (نعمت و عافیت) حالت کو نہیں بدلتا جب تک کہ وہ (شکر نعمت اور اعمال کی صالحہ کی) اپنی حالت کو نہ بدل دے، اور جب اللہ کسی قوم پر کوئی شامت لانے کا فیصلہ کرے تو پھر وہ کسی سے ٹالے ٹل نہیں سکتی، نہ ہی ایسے لوگوں کے لئے اللہ کے مقابلے میں کوئی حامی و مددگار ہوسکتا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

ہر شخص کے آگے اور پیچھے اللہ کے مقررکردہ محافظ ( فرشتے ) ہوتے ہیںجو اللہ کے حکم سے اس کی حفاظت کرتے ہیں اللہ تعالیٰ یقیناکسی قوم کی حالت کو نہیں بدلتاجب تک وہ اپنے اوصاف خودنہ بدل دے اور جب اللہ کسی قوم پر مصیبت ڈالنے کا ارادہ کرلے توپھرکوئی ٹال نہیں سکتا ، نہ ہی اس کے مقابلہ میں اس قوم کا کوئی مدد گارہوسکتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

آدمی کے لیے بدلی والے فرشتے ہیں اس کے آگے پیچھے ( ف۳۰ ) کہ بحکم خدا اس کی حفاظت کرتے ہیں ( ف۳۱ ) بیشک اللہ کسی قوم سے اپنی نعمت نہیں بدلتا جب تک وہ خود ( ف۳۲ ) اپنی حالت نہ بدلیں ، اور جب کسی قوم سے برائی چاہے ( ف۳۳ ) تو وہ پھر نہیں سکتی ، اور اس کے سوا ان کا کوئی حمایتی نہیں ( ف۳٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( ہر ) انسان کے لئے یکے بعد دیگرے آنے والے ( فرشتے ) ہیں جو اس کے آگے اور اس کے پیچھے اﷲ کے حکم سے اس کی نگہبانی کرتے ہیں ۔ بیشک اﷲ کسی قوم کی حالت کو نہیں بدلتا یہاں تک کہ وہ لوگ اپنے آپ میں خود تبدیلی پیدا کر ڈالیں ، اور جب اﷲ کسی قوم کے ساتھ ( اس کی اپنی بداعمالیوں کی وجہ سے ) عذاب کا ارادہ فرما لیتا ہے تو اسے کوئی ٹال نہیں سکتا ، اور نہ ہی ان کے لئے اﷲ کے مقابلہ میں کوئی مددگار ہوتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

انسان کے آگے اور پیچھے ( خدا کے مقرر کردہ ) نگہبان ہیں جو اللہ کے حکم سے باری باری اس کی حفاظت کرتے ہیں بے شک اللہ کسی قوم کی اس حالت کو نہیں بدلتا جو اس کی ہے جب تک قوم خود اپنی حالت کو نہ بدلے اور جب خدا کسی قوم کو ( اس کے عمل کی پاداش میں ) کوئی تکلیف پہنچانا چاہتا ہے تو وہ ٹل نہیں سکتی ( پہنچ کر ہی رہتی ہے ) ۔ اور نہ ہی اللہ کے سوا ان کا کوئی حامی و مددگار ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

For each (such person) there are (angels) in succession, before and behind him: They guard him by command of Allah. Allah does not change a people's lot unless they change what is in their hearts. But when (once) Allah willeth a people's punishment, there can be no turning it back, nor will they find, besides Him, any to protect.

Translated by

Muhammad Sarwar

Everyone is guarded and protected on all sides by the order of God. God does not change the condition of a nation unless it changes what is in its heart. When God wants to punish a people, there is no way to escape from it and no one besides God will protect them from it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

For him (each person), there are angels in succession, before and behind him. They guard him by the command of Allah. Verily, Allah will not change the (good) condition of a people as long as they do not change their state (of goodness) themselves. But when Allah wills a people's punishment, there can be no turning it back, and they will find besides Him no protector.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

For his sake there are angels following one another, before him and behind him, who guard him by Allah's commandment; surely Allah does not change the condition of a people until they change their own condition; and when Allah intends evil to a people, there is no averting it, and besides Him they have no protector.

Translated by

William Pickthall

For him are angels ranged before him and behind him, who guard him by Allah's command. Lo! Allah changeth not the condition of a folk until they (first) change that which is in their hearts; and if Allah willeth misfortune for a folk there is none that can repel it, nor have they a defender beside Him.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हर शख़्स के आगे और पीछे उसके निगराँ हैं जो अल्लाह के हुक्म से उसकी देख-भाल कर रहे हैं, बेशक अल्लाह किसी क़ौम की हालत को नहीं बदलता जब तक कि वे उसको न बदल डालें जो उनके जी में है, और जब अल्लाह किसी क़ौम पर कोई आफ़त लाना चाहता है तो फिर उसके हटने की कोई सूरत नहीं और अल्लाह के सिवा उसके मुक़ाबले में कोई उनका मददगार नहीं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہر شخص (کی حفاظت) کے لیے کچھ فرشتے (مقرر) ہیں جن کی بدلی ہوتی رہتی ہے کچھ اس کے آگے اور کچھ اس کے پیچھے کہ وہ بحکم خدا اس کی حفاظت کرتے ہیں واقعی اللہ تعالیٰ کسی قوم کی (اچھی) حالت میں تغیر نہیں کرتا جب تک وہ لوگ خود اپنی (صلاحیت کی) حالت کو نہیں بدل دیتے اور جب اللہ تعالیٰ کس قوم پر مصیبت ڈالنا تجویز کرلیتا ہے تو پھر اس کے ہٹنے کی کوئی صورت نہیں (4) اور کوئی خدا کے سوا ان کا مددگار نہیں رہتا۔ (5) (11)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اس کے لیے اس کے آگے اور اس کے پیچھے یکے بعد دیگرے مقرر کیے ہوئے نگران لگے ہوئے ہیں، جو اللہ کے حکم سے اس کی حفاظت کرتے ہیں۔ بیشک اللہ نہیں بدلتا کسی قوم کو، یہاں تک کہ وہ اپنے آپ کو خود بدلے جو ان کے دلوں میں ہے اور جب اللہ کسی قوم پر مصیبت کا ارادہ کرلے تو اسے کوئی ہٹانے والا نہیں اور اللہ تعالیٰ کے سوا ان کا کوئی مددگار نہیں۔ “ (١١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہر شخص کے آگے اور پیچھے اس کے مقرر کئے ہوئے نگراں لگے ہوئے ہیں جو اللہ کے حکم سے اس کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ کسی قوم کے حال کو نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنے اوصاف کو نہیں بدل لیتی۔ اور جب اللہ کسی قوم کی شامت لانے کا فیصلہ کرلے تو پھر وہ کسی کے ٹالے نہیں ٹل سکتی ، نہ اللہ کے مقابلے میں ایسی قوم کا کوئی حامی و مددگار ہوسکتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہر ایک کیلئے آگے پیچھے آنے جانے والے فرشتے ہیں جو آگے سے اور پشت کے پیچھے سے آتے ہیں جو اللہ کے حکم سے اس کی حفاظت کرتے ہیں بلاشبہ اللہ تعالیٰ کسی قوم کی حالت کو نہیں بدلتا جب تک کہ وہ لوگ خود اپنی حالت کو نہیں بدلتے۔ اور جب اللہ کسی قوم کو تکلیف پہنچانے کا ارادہ فرمائے تو اسے کوئی واپس کرنے والا نہیں۔ اور ان لوگوں کے لیے ان کے سوا کوئی مددگار نہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اس کو پہرے والے ہیں بندہ کے آگے سے اور پیچھے سے اس کی نگہبانی کرتے ہیں اللہ کے حکم سے اللہ نہیں بدلتا کسی قوم کی حالت جو جب تک وہ نہ بدلیں جو ان کے جیوں میں ہے، اور جب چاہتا ہے اللہ کسی قوم پر آفت پھر وہ نہیں پھرتی اور کوئی نہیں ان کا اس کے سوا مددگار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

انسان کے لئے کچھ فرشتے محافظ ہیں جو باری باری آتے ہیں وہ فرشتے خدا کے حکم سے ، انسان کے سامنے اور اس کے پیچھے سے اس کی حفاظت کرتے ہیں بہ امر واقعی ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی قوم کی حالت کو نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت کو نہیں بدل دیتے اور جب خدا کسی قوم پر برائی یعنی عذاب کا ارادہ کرلیتا ہے تو پھر وہ برائی واپس نہیں ہوسکتی اور خدا کے سوا ان لوگوں کا کوئی مدد گار بھی نہیں ہوتا