DeterminerNoun

ٱلْخَٰشِعِينَ

the humble ones

جو خشوع کرنے والے ہیں

Verb Form 1
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
خَشَعَ
يَخْشَعُ
اِخْشَعْ
خَاشِع
مَخْشُوْع
خُشُوْع
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْخُشُوعُ: (ن) کے معنی ضَراعَۃٌ یعنی عاجزی کرنے اور جھک جانے کے ہیں۔مگر زیادہ تر خُشُوْع کا لفظ جو ارح اور ضَراعت کا لفظ قلب کی عاجزی پر بولا جاتا ہے۔اسی لئے ایک روایت میں ہے: (1) (۱۱۲) اِذَا ضَرَعَتِ الْقَلْبُ خَشِعَتِ الْجَوَارِحُ جب دل میں فروتنی ہو تو اسی کا اثر جوارح پر ظاہر ہوجاتا ہے۔قرآن پاک میں ہے: (وَ یَزِیۡدُہُمۡ خُشُوۡعًا ) (۱۷۔۱۰۹) اور اس سے ان کو اور زیادہ عاجزی پیدا ہوتی ہے۔ (الَّذِیۡنَ ہُمۡ فِیۡ صَلَاتِہِمۡ خٰشِعُوۡنَ ) (۲۳۔۲) جو نماز میں زیادہ عجز و نیاز کرتے ہیں۔ (وَ کَانُوۡا لَنَا خٰشِعِیۡنَ ) (۲۱۔۹۰) اور ہمارے آگے عاجزی کیا کرتے تھے۔ (وَ خَشَعَتِ الۡاَصۡوَاتُ ) (۲۰۔۱۰۸) اور۔آوازیں پست ہوجائیں گی۔ (خَاشِعَۃً اَبۡصَارُہُمۡ ) (۶۸۔۴۳) ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی۔ (اَبْصَارْھَا خَاشِعَۃٌ) (۷۹۔۹) اور آنکھیں جھکی ہوئی۔یہ ان کی نظروں کے مضطرب ہونے سے کنایہ ہے۔جیسا کہ زمین و آسمان کے متعلق بطور کنایہ کے فرمایا: (اِذَا رُجَّتِ الۡاَرۡضُ رَجًّا ۙ) (۵۶۔۴) جب زمین بھونچال سے لرزنے لگے۔ (اِذَا زُلۡزِلَتِ الۡاَرۡضُ زِلۡزَالَہَا ) (۹۹۔۱) جب زمین بھونچال سے ہلادی جائے گی۔ (یَّوۡمَ تَمُوۡرُ السَّمَآءُ مَوۡرًا ۙ وَّ تَسِیۡرُ الۡجِبَالُ سَیۡرًا ) (۵۲۔۹،۱۰) جس دن آسمان لرزنے لگے کپکپاکر اور پہاڑ اڑنے لگیں(اون ہوکر)

Lemma/Derivative

14 Results
خاشِع
Surah:2
Verse:45
جو خشوع کرنے والے ہیں
the humble ones
Surah:3
Verse:199
ڈرنے والے ہیں
humbly submissive
Surah:21
Verse:90
خشوع کرنے والے
humbly submissive
Surah:23
Verse:2
خشوع کرنے والے ہیں
(are) humbly submissive
Surah:33
Verse:35
اور خشوع کرنے والے مرد
and the humble men
Surah:33
Verse:35
اور خشوع کرنے والی عورتیں
and the humble women
Surah:41
Verse:39
دبی ہوئی
barren
Surah:42
Verse:45
جھکنے والے۔ دبنے والے
humbled
Surah:54
Verse:7
جھکی ہوئی ہوں گی
(Will be) humbled
Surah:59
Verse:21
دبا ہوا
humbled