Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
طَابَ |
يَطِيْبُ |
طِبْ |
طَىّب |
مَطِيْب |
طِيْب/طِيْبَة |
طَابَ (ض) الشَیْئُ یَطِیْبُ طَیْبًا فَھُوَ طَیِّبٌ (کے معنی کسی چیز کے پاکیزہ اور حلال ہونے کے ہیں) قرآن میں ہے: (فَانۡکِحُوۡا مَا طَابَ لَکُمۡ ) (۴:۳) تو ان کے سوا جو عورتیں تم کو پسند ہوں … ان سے نکاح کرلو۔ (فَاِنۡ طِبۡنَ لَکُمۡ عَنۡ شَیۡءٍ مِّنۡہُ نَفۡسًا ) (۴:۴) ہاں اگر وہ اپنی خوشی سے … تم کو چھوڑ دیں۔ اصل میں طَیّبٌ اسے کہا جاتا ہے جس سے انسان کے حواس بھی لذت یاب ہوں اور نفس بھی اور شریعت کی رو سے اَلطَّعَامُ الطَّیِّبُ اس کھانے کو کہا جاتا ہے جو جائز طریق سے حاصل کیا جائے اور جائز جگہ سے جائز اندازہ کے مطابق لیا جائے کیونکہ جو غذا اس طرح حاصل کی جائے وہ دنیا اور آخرت دونوں میں خوشگوار ثابت ہوگی ورنہ دنیا کی خوشگوار چیزیں آخرت میں نقصان دہ ثابت ہوں گی اسی بنا پر قرآن پاک طیب چیزوں کے کھانے کا حکم دیتا ہے۔ چنانچہ فرمایا: (کُلُوۡا مِنۡ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقۡنٰکُمۡ ) (۲:۱۷۲) جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تمہیں عطا فرمائی ہیں ان کو کھاؤ۔ (وَ کُلُوۡا مِمَّا رَزَقَکُمُ اللّٰہُ حَلٰلًا طَیِّبًا) (۵:۸۸) اور جو حلال، طیب روزی خدا نے تمہیں دی ہے اسے کھاؤ۔ (لَا تُحَرِّمُوۡا طَیِّبٰتِ مَاۤ اَحَلَّ اللّٰہُ لَکُمۡ) (۵:۸۷) جو پاکیزہ چیزیں خدا نے تمہارے لیے حلال کی ہیں ان کو حرام نہ کرو۔ (کُلُوۡا مِنَ الطَّیِّبٰتِ وَ اعۡمَلُوۡا صَالِحًا) (۲۳:۵۱) پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور نیک اعمال کرو۔ اور یہی معنی آیت: (وَ الطَّیِّبٰتِ مِنَ الرِّزۡقِ) (۷:۳۲) اور کھانے (پینے) کی پاکیزہ چیزیں۔ میں مراد ہیں۔ اور آیت: (اَلۡیَوۡمَ اُحِلَّ لَکُمُ الطَّیِّبٰتُ) (۵:۵) آج تمہارے لیے سب پاکیزہ چیزیں حلال کردی گئیں۔ کی تفسیر میں بعض نے کہا ہے کہ طیبات سے وہ جانور مراد ہیں جنہیں ذبح کرکے کھایا جاتا ہے اور آیت: (رَزَقَکُمۡ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ) (۱۶:۷۲) اور کھانے کو تمہیں پاکیزہ چیزیں دیں۔ میں مال غنیمت کی طرف اشارہ ہے۔ اور انسانوں سے ’’طَیِّبٌ‘‘ اس انسان کو کہا جاتا ہے جو جہالت، فسق اور قبیح اعمال کی نجاست سے پاک ہو اور علم و ایمان اور محاسن اعمال کے زیور سے آراستہ چناچنہ آیت کریمہ: (الَّذِیۡنَ تَتَوَفّٰىہُمُ الۡمَلٰٓئِکَۃُ طَیِّبِیۡنَ) (۱۶:۳۲) جب فرشتے ان کی جانیں نکالتے ہیں اور یہ (کفر و شرک سے) پاک ہوتے ہیں۔ میں طِیِّبِیْنَ سے ایسے ہی لوگ مراد ہیں نیز فرمایا: (طِبۡتُمۡ فَادۡخُلُوۡہَا خٰلِدِیۡنَ ) (۳۹:۷۳) تم بہت اچھے رہے اب اس میں ہمیشہ کے لیے داخل ہوجاؤ۔ (مِنۡ لَّدُنۡکَ ذُرِّیَّۃً طَیِّبَۃً) (۳:۳۸) اپنی جناب سے اولاد طیب۔ (لِیَمِیۡزَ اللّٰہُ الۡخَبِیۡثَ مِنَ الطَّیِّبِ) (۸:۳۷) تاکہ خدا، ناپاک سے الگ کردے۔ اور آیت کریمہ: (وَ الطَّیِّبٰتُ لِلطَّیِّبِیۡنَ ) (۲۴:۲۶) اور پاک عورتیں پاک مردوں کے لیے ہیں۔ میں اس امر پر تنبیہ کی ہے کہ پاکیزہ اعمال پاکیزہ انسانوں سے ہی سرزد ہوتے ہیں۔چنانچہ مروی ہے(1): (۲۵) اَلْمُؤْمِنُ اَطْیَبُ مِنْ عَمَلِہٖ وَالْکَافِرُ اَخْبَثُ مِنْ عَمَلِہٖ۔ (کہ مومن اپنے عمل کی وجہ سے اطیب اور کافر اپنے عمل کی وجہ سے خبیث (گندہ) ہوتا ہے۔ اور آیت کریمہ ہے: (وَ لَا تَتَبَدَّلُوا الۡخَبِیۡثَ بِالطَّیِّبِ) (۴:۲) کے معنی یہ ہیں کہ اچھے اعمال کو چھور کر بداعمالیاں مت اختیار کرو اسی معنی میں فرمایا: (مَثَلًا کَلِمَۃً طَیِّبَۃً کَشَجَرَۃٍ طَیِّبَۃٍ) (۱۴:۲۴) پاک عمل کی مثل شجرۃ طیبہ کی ہے۔ (اِلَیۡہِ یَصۡعَدُ الۡکَلِمُ الطَّیِّبُ) (۳۵:۱۰) اسی کی طرف پاکیزہ کلمے چڑھتے ہیں۔ اور آیت کریمہ: (وَ مَسٰکِنَ طَیِّبَۃً ) (۹:۷۲) کے معنی یہ ہیں … مکانات صاف ستھرے اور فرحت بخش ہوں گے اور آیت کریمہ: (بَلۡدَۃٌ طَیِّبَۃٌ وَّ رَبٌّ غَفُوۡرٌ) (۳۴:۱۵) (رہنے کو) پاکیزہ شہر ہے اور (وہاں بخشنے کو) خدائے غفار، میں بعض نے کہا ہیکہ جنت اور رب العزۃ کے جوار کی طرف اشارہ ہے اور آیت کریمہ: (صَعِیۡدًا طَیِّبًا) (۵:۶) تو پاک مٹی لو۔ میں طیب سے پاک مٹی مراد ہے یعنی جس میں نجاست کی آمیزش نہ ہو اور اِسْتنْجَاء کو بھی اِسْتِطَابَۃٌ اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس سے پاکیزگی اور طہارت حاصل ہوتی ہے اور اَلْاَطْیَبَانِ سے کھانا و نکاح مراد ہے۔ طَعَامٌ مُطَیِّبَۃٌ لِلنَّفْسِ: وہ کھانا جس سے طبیعت کو فرحت حاصل ہو اور طَیِّبٌ کو طَابٌ بھی کہا جاتا ہے اور مدینہ طیبہ میں ایک قسم کھجور ہوتی ہے جسے طَابٌ کہا جاتا ہے(2) اور آیت کریمہ: (طُوۡبٰی لَہُمۡ ) (۱۳:۲۹) ان کے لیے خوشحالی ہے۔ میں بعض نے کہا ہے کہ طُوبٰی جنت میں ایک درخت کا نام ہے(3) اور بعض نے کہا ہے کہ اس سے ہر قسم کی خوش گواریاں مراد ہیں جو جنت میں حاصل ہوں گی مثلاً بقا، عزت، عنا وعیرہ جن کے زوال کا اندیشہ نہیں ہوگا۔(4)
Surah:2Verse:57 |
پاکیزہ چیزوں
(the) good things
|
|
Surah:2Verse:172 |
پاکیزہ چیزوں میں
(the) good
|
|
Surah:2Verse:267 |
پاکیزہ چیزوں
(the) good things
|
|
Surah:3Verse:38 |
پاکیزہ
pure
|
|
Surah:4Verse:160 |
پاکیزہ چیزیں
good things
|
|
Surah:5Verse:4 |
جو پاکیزہ چیزیں ہیں
the good things
|
|
Surah:5Verse:5 |
پاکیزہ چیزیں
the good things
|
|
Surah:5Verse:87 |
پاکیزہ چیزیں
(the) good things
|
|
Surah:7Verse:32 |
اور پاکیزہ چیزیں
and the pure things
|
|
Surah:7Verse:157 |
پاکیزہ چیزیں
the pure things
|