TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Root words of Surat ul Baqara 2:69, word 8 لَوْنُهَا

The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.

Verse 2:69 word by word

Open the verse
NounPersonal Pronoun

(is) its color"

رنگ اس کا

Tap any part above to see where else it appears

Mufradat ul Quran

Imam Raghib Isfahani

اَللَّوْنُ: کے معنی رنگ کے ہیں اور یہ سیاہ سفید اور ان دونوں سے مرکب یعنی ہر قسم کے رنگ پر بولا جاتا ہے۔ تَلَوَّنَ کے معنی رنگ بدلنے کے ہیں قرآن پاک میں ہے: (وَ مِنَ الۡجِبَالِ جُدَدٌۢ بِیۡضٌ وَّ حُمۡرٌ مُّخۡتَلِفٌ اَلۡوَانُہَا) (۳۵۔۲۷) اور پہاڑوں میں سفید اور سرخ رنگوں کی دھاریاں ہیں۔ اور آیت کریمہ : (وَ اخۡتِلَافُ اَلۡسِنَتِکُمۡ وَ اَلۡوَانِکُمۡ) (۳۰۔۲۲) اور تمہاری زبانوں اور رنگوں کا مختلف ہونا۔ میں اختلاف الوان سے انواع و اقسام کے رنگوں اور شکلوں کے مختلف ہونے کی طرف اشارہ ہے اور باوجود اس قدر تعداد کے ہر انسان اپنی ہیئت کذائی اور رنگت میں دوسرے سے ممتاز نظر آتا ہے۔ اس سے خدا کی وسیع قدرت پر تنبیہ کی گئی ہے۔ اور کبھی الوان سے کسی چیز کے انواع و اقسام مراد ہوتے ہیں۔ چنانچہ محاورہ ہے۔ فُلَانٌ اَتی بِاالْاَلْوَان مِنَ الْاَحَادِیْثِ اس نے رنگا رنگ کی باتیں کیں اور اَلْوَانٌ مِنَ الطَّعَامِ سے مراد ہیں قسم قسم کے کھانے۔

Lemma / Derivative

9 results

لَوْن
2:69
رنگ اس کا
(is) its color"
لَوْنُهَا
2:69
رنگ اس کا
(in) its color
لَّوْنُهَا
16:13
رنگ اس کے
colors
اَلْوَانُهٗ
16:69
رنگ اس کے
colors
اَلْوَانُهٗ
30:22
اور تمہارے رنگوں کا
and your colors
وَاَلْوَانِكُمْ
35:27
رنگ ان کے
[their] colors?
اَلْوَانُهَا
35:27
رنگ ان کے
[their] colors
اَلْوَانُهَا
35:28
رنگ ان کے
[their] colors
اَلْوَانُهٗ
39:21
رنگ اس کے
colors
اَلْوَانُهٗ