TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ul Furqan 25:58 – Translations

Every available translation of Surat ul Furqan, verse 58, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

وَ تَوَکَّلۡ عَلَی الۡحَیِّ الَّذِیۡ لَا یَمُوۡتُ وَ سَبِّحۡ بِحَمۡدِہٖ ؕ وَ کَفٰی بِہٖ بِذُنُوۡبِ عِبَادِہٖ خَبِیۡرَا ﴿۵۸﴾ۚ ۛ ۙ
And rely upon the Ever-Living who does not die, and exalt [ Allah ] with His praise. And sufficient is He to be, with the sins of His servants, Acquainted -
اس ہمیشہ زندہ رہنے والے اللہ تعالٰی پر توکل کریں جسے کبھی موت نہیں اور اس کی تعریف کے ساتھ پاکیزگی بیان کرتے رہیں ، وہ اپنے بندوں کے گناہوں سے کافی خبردار ہے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
وَتَوَکَّلۡ
اور توکل کیجیے
عَلَی الۡحَیِّ
ہمیشہ زندہ رہنے والے پر
الَّذِیۡ
وہ جو
لَایَمُوۡتُ
نہیں مرے گا
وَسَبِّحۡ
اور تسبیح بیان کیجیے
بِحَمۡدِہٖ
ساتھ اس کی حمد کے
وَکَفٰی
اور کافی ہے
بِہٖ
اس کا
بِذُنُوۡبِ
گناہوں سے
عِبَادِہٖ
اپنے بندوں کے
خَبِیۡرَا
خوب باخبر ہونا
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
وَتَوَکَّلۡ
اور آپ بھروسہ کریں
عَلَی
اُوپر
الۡحَیِّ
زندہ کے
الَّذِیۡ
جسے
لَایَمُوۡتُ
نہیں موت آئے گی
وَسَبِّحۡ
اور آپ تسبیح کریں
بِحَمۡدِہٖ
ساتھ اس کی حمد کے
وَکَفٰی
اور وہ کا فی ہے
بِہٖ
ساتھ اس کے
بِذُنُوۡبِ
گناہوں سے
عِبَادِہٖ
اپنے بندوں کے
خَبِیۡرَا
پوری طرح خبر رکھنے والا
Translated by

Juna Garhi

Info

And rely upon the Ever-Living who does not die, and exalt [ Allah ] with His praise. And sufficient is He to be, with the sins of His servants, Acquainted -

اس ہمیشہ زندہ رہنے والے اللہ تعالٰی پر توکل کریں جسے کبھی موت نہیں اور اس کی تعریف کے ساتھ پاکیزگی بیان کرتے رہیں ، وہ اپنے بندوں کے گناہوں سے کافی خبردار ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

اور اس ذات پر توکل کیجئے۔ جو (ہمیشہ سے) زندہ ہے اور اسے کبھی موت نہیں آئے گی۔ اس کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کیجئے۔ وہ اپنے بندوں کے گناہوں سے خبر رکھنے کو کافی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

اورآپ اُس زندہ پربھروسہ کریں جسے موت نہیں آئے گی اورآپ اُس کی حمدکے ساتھ تسبیح کریں اوروہ اپنے بندوں کے گناہوں کی پوری طرح خبررکھنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

And place your trust in the Ever-Living who cannot die, and proclaim His purity alongwith His praise. And enough is He to be aware of the sins of His slaves,

اور بھروسہ کر اوپر اس زندہ کے جو نہیں مرتا اور یاد کر اس کی خوبیاں اور وہ کافی ہے اپنے بندوں کے گناہوں سے خبر دار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) توکلّ کیے رکھئے اس زندۂ جاوید ہستی پر جسے کبھی موت نہیں آئے گی اور اس کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجیے اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں کی خبر رکھنے کے لیے کافی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

O Muhammad trust in that Allah Who is Ever-Living and will never die' Glorify Him with His praise, for He alone is sufficient to be aware of the sins of His servants.

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، اس خدا پر بھروسہ رکھو جو زندہ ہے اور کبھی مرنے والا نہیں ۔ اس کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو ۔ اپنے بندوں کے گناہوں سے بس اسی کا باخبر ہونا کافی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

اور تم اس ذات پر بھروسہ رکھو جو زندہ ہے ، جسے کبھی موت نہیں آئے گی ، اور اسی کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے رہو ، اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں کی خبر رکھنے کے لیے کافی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

اور اے پیغمبر کافروں سے مت ڈر) اس خدا پر بھروسہ کر جن کو موت نہیں (ہمیشہ زندہ ہے) اور تعریف کیساتھ اس کی پانی بیان 4 کے گناہوں سے اس کا خبر دار ہونا بس کرتا ہے (وہ سب بندوبست کرے گا)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

اور اس (اللہ) زندہ پر بھروسہ رکھیں جو (کبھی) نہیں مرے گا اور اسکی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہیے اور وہ اپنے بندے کے گناہوں سے خبر رکھنے کو کافی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ اس اللہ پر بھروسہ کیجئے جو زندہ ہے اور اس کو موت نہ آئے گی آپ اس کی پاکی بیان کیجئے۔ وہ خود اپنے بندوں کی خطائوں کی خبر رکھنے کے لئے کافی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

اور اس (خدائے) زندہ پر بھروسہ رکھو جو (کبھی) نہیں مرے گا اور اس کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہو۔ اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں سے خبر رکھنے کو کافی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

And trust thou in the Living One who dieth not, and hallow His praise; it sufficeth that he of the sins of His bondmen is Aware.

اور آپ بھروسہ اسی زندہ پر رکھیے جسے کبھی موت نہیں اور اسی کی حمد میں تسبیح کرتے رہتے اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں سے (خوب) خبردار ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

اور اپنے زندہ خداوند پر – جو مرنے والا نہیں ہے – بھروسہ رکھو اور اس کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے رہو اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں سے آگاہ رہنے کیلئے کافی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

اور اس زندہ ( اللہ تعالیٰ ) پر کامل بھروسا رکھیے جو ( کبھی ) نہیں مرے گا اور اس کی تعریف کے ساتھ پاکی بیان کرتے رہیے اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں کی کافی خبررکھنے والا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

اور اس زندہ اللہ پر بھروسہ رکھو جو کبھی نہیں مرے گا ‘ اور اس کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہو اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں سے خبر رکھنے کو کافی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

اور بھروسہ ہمیشہ اس زندہ جاوید ہستی پر رکھو جس کو کبھی موت نہیں آنی اور تسبیح کرتے رہا کرو اس کی حمد و ستائش کے ساتھ اور کافی ہے وہ وحدہ لاشریک اپنے بندوں کے گناہوں سے باخبر رہنے کو

Translated by

Noor ul Amin

Info

اور اس ذات پر توکل کیجئےجو زندہ بھی ہے اور اسے کبھی موت نہیں آئیگی حمدکے ساتھ اس کی تسبیح کریں وہ اپنے بندوں کے گناہوں کی خبر رکھنے کو کافی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

اور بھروسہ کرو اس زندہ پر جو کبھی نہ مرے گا ( ف۱۰۳ ) اور اسے سراہتے ہوئے اس کی پاکی بولو ( ف۱۰٤ ) اور وہی کافی ہے اپنے بندوں کے گناہوں پر خبردار ( ف۱۰۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

اور آپ اس ( ہمیشہ ) زندہ رہنے والے ( رب ) پر بھروسہ کیجئے جو کبھی نہیں مرے گا اور اس کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہئے ، اور اس کا اپنے بندوں کے گناہوں سے باخبر ہونا کافی ہے

Translated by

Hussain Najfi

Info

اور آپ اس ( ہمیشہ ) زندہ رہنے والے ( رب ) پر بھروسہ کیجئے جو کبھی نہیں مرے گا اور اس کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہئے ، اور اس کا اپنے بندوں کے گناہوں سے باخبر ہونا کافی ہے

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

And put thy trust in Him Who lives and dies not; and celebrate his praise; and enough is He to be acquainted with the faults of His servants;-

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

Also trust in the Living One who never dies and glorify Him with His praise. He has sufficient knowledge of the sins of His servants.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

And put your trust in the Ever Living One Who dies not, and glorify His praises, and sufficient is He as the All-Knower of the sins of His servants,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

And rely on the Ever-living Who dies not, and celebrate His praise; and Sufficient is He as being aware of the faults of His servants,

Translated by

William Pickthall

Info

And trust thou in the Living One Who dieth not, and hymn His praise. He sufficeth as the Knower of His bondmen's sins,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

और उस अल्लाह पर भरोसा करो जो जीवन्त और अमर है और उस का गुणगान करो। वह अपने बन्दों के गुनाहों की ख़बर रखने के लिए काफ़ी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

اور اس حیّ لایموت پر توکل رکھیے اور (اطمینان کے ساتھ) اس کی تسبیح و تمحید میں لگے رہیے (6) اور وہ (خدا) اپنے بندوں کے گناہوں سے کافی (طور پر) خبردار ہے۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

اے نبی اس اللہ پر بھروسہ رکھو۔ جو زندہ ہے اور کبھی مرنے والا نہیں۔ اس کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو۔ وہ اپنے بندوں کے گناہوں کو اچھی طرح جانتا ہے۔ “ (٥٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس خدا پر بھروسہ رکھو جو زندہ ہے اور کبھی مرنے والا نہیں۔ اس کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو۔ اپنے بندوں کے گناہوں سے بس اسی کا باخبر ہونا کافی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

اور آپ اسی ذات پر بھروسہ کیجیے جو زندہ ہے جسے موت نہیں آئیگی، اور اس کی تسبیح وتحمید میں لگے رہئے اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں سے خبر دار ہونے کے لیے کافی ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

اور بھروسہ کر اوپر اس زندہ کے جو نہیں مرتا اور یاد کر اس کی خوبیاں اور وہ کافی ہے اپنے بندوں کے گناہوں سے خبردار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

اور آپ اس زندہ خدا پر بھروسہ رکھئے جو کبھی مریگا نہیں اور اس کی حمد کے ساتھ پاکی بیان کرتے رہیے اور وہ خود اپنے بندوں کے گناہوں کی خبر رکھنے کو کافی ہے

Related Verses

13
Surat Bani Isareel
17:17
وَ کَمۡ اَہۡلَکۡنَا مِنَ الۡقُرُوۡنِ مِنۡۢ بَعۡدِ نُوۡحٍ ؕ وَ کَفٰی بِرَبِّکَ بِذُنُوۡبِ عِبَادِہٖ خَبِیۡرًۢا بَصِیۡرًا ﴿۱۷﴾
And how many have We destroyed from the generations after Noah. And sufficient is your Lord, concerning the sins of His servants, as Acquainted and Seeing.
ہم نے نوح کے بعد بھی بہت سی قومیں ہلاک کیں اور تیرا رب اپنے بندوں کے گناہوں سے کافی خبردار اور خوب دیکھنے بھالنے والا ہے ۔
Surat Aal e Imran
3:11
کَدَاۡبِ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ ۙ وَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ ؕ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا ۚ فَاَخَذَہُمُ اللّٰہُ بِذُنُوۡبِہِمۡ ؕ وَ اللّٰہُ شَدِیۡدُ الۡعِقَابِ ﴿۱۱﴾
[Theirs is] like the custom of the people of Pharaoh and those before them. They denied Our signs, so Allah seized them for their sins. And Allah is severe in penalty.
جیسا آل فرعون کا حال ہوا اور ان کا جو ان سے پہلے تھے انہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا پھر اللہ تعالٰی نے بھی انہیں ان کے گناہوں پر پکڑ لیا اور اللہ تعالٰی سخت عذاب دینے والا ہے ۔
Surat ul Maeeda
5:18
وَ قَالَتِ الۡیَہُوۡدُ وَ النَّصٰرٰی نَحۡنُ اَبۡنٰٓؤُا اللّٰہِ وَ اَحِبَّآؤُہٗ ؕ قُلۡ فَلِمَ یُعَذِّبُکُمۡ بِذُنُوۡبِکُمۡ ؕ بَلۡ اَنۡتُمۡ بَشَرٌ مِّمَّنۡ خَلَقَ ؕ یَغۡفِرُ لِمَنۡ یَّشَآءُ وَ یُعَذِّبُ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ لِلّٰہِ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ مَا بَیۡنَہُمَا ۫ وَ اِلَیۡہِ الۡمَصِیۡرُ ﴿۱۸﴾
But the Jews and the Christians say, "We are the children of Allah and His beloved." Say, "Then why does He punish you for your sins?" Rather, you are human beings from among those He has created. He forgives whom He wills, and He punishes whom He wills. And to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth and whatever is between them, and to Him is the [final] destination.
یہود و نصاریٰ کہتے ہیں کہ ہم اللہ کے بیٹے اور اس کے دوست ہیں ، آپ کہہ دیجئے کہ پھر تمہیں تمہارے گناہوں کے باعث اللہ کیوں سزا دیتا ہے ؟ نہیں بلکہ تم بھی اس کی مخلوق میں سے ایک انسان ہو وہ جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے عذاب کرتا ہے زمین و آسمان اور ان کے درمیان کی ہرچیز اللہ تعالٰی کی ملکیت ہے اور اسی کی طرف لوٹنا ہے ۔
Surat ul Anaam
6:6
اَلَمۡ یَرَوۡا کَمۡ اَہۡلَکۡنَا مِنۡ قَبۡلِہِمۡ مِّنۡ قَرۡنٍ مَّکَّنّٰہُمۡ فِی الۡاَرۡضِ مَا لَمۡ نُمَکِّنۡ لَّکُمۡ وَ اَرۡسَلۡنَا السَّمَآءَ عَلَیۡہِمۡ مِّدۡرَارًا ۪ وَّ جَعَلۡنَا الۡاَنۡہٰرَ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہِمۡ فَاَہۡلَکۡنٰہُمۡ بِذُنُوۡبِہِمۡ وَ اَنۡشَاۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ قَرۡنًا اٰخَرِیۡنَ ﴿۶﴾
Have they not seen how many generations We destroyed before them which We had established upon the earth as We have not established you? And We sent [rain from] the sky upon them in showers and made rivers flow beneath them; then We destroyed them for their sins and brought forth after them a generation of others.
کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ہم ان سے پہلے کتنی جماعتوں کو ہلاک کر چکے ہیں جن کو ہم نے دنیا میں ایسی قوت دی تھی کہ تم کو وہ قوت نہیں دی اور ہم نے ان پر خوب بارشیں برسائیں اور ہم نے ان کے نیچے سے نہریں جاری کیں ۔ پھر ہم نے ان کو ان کے گناہوں کے سبب ہلاک کر ڈالا اور ان کے بعد دوسری جماعتوں کو پیدا کر دیا ۔
Surat ul Aeyraaf
7:100
اَوَ لَمۡ یَہۡدِ لِلَّذِیۡنَ یَرِثُوۡنَ الۡاَرۡضَ مِنۡۢ بَعۡدِ اَہۡلِہَاۤ اَنۡ لَّوۡ نَشَآءُ اَصَبۡنٰہُمۡ بِذُنُوۡبِہِمۡ ۚ وَ نَطۡبَعُ عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ فَہُمۡ لَا یَسۡمَعُوۡنَ ﴿۱۰۰﴾
Has it not become clear to those who inherited the earth after its [previous] people that if We willed, We could afflict them for their sins? But We seal over their hearts so they do not hear.
اور کیا ان لوگوں کو جو زمین کے وارث ہوئے وہاں کے لوگوں کی ہلاکت کے بعد ( ان واقعات مذکورہ نے ) یہ بات نہیں بتلائی کہ اگر ہم چاہیں تو ان کے جرائم کے سبب ان کو ہلاک کر ڈالیں اور ہم ان کے دلوں پر بند لگادیں ، پس وہ نہ سن سکیں
Surat ul Anfaal
8:52
کَدَاۡبِ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ ۙ وَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ ؕ کَفَرُوۡا بِاٰیٰتِ اللّٰہِ فَاَخَذَہُمُ اللّٰہُ بِذُنُوۡبِہِمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ قَوِیٌّ شَدِیۡدُ الۡعِقَابِ ﴿۵۲﴾
[Theirs is] like the custom of the people of Pharaoh and of those before them. They disbelieved in the signs of Allah , so Allah seized them for their sins. Indeed, Allah is Powerful and severe in penalty.
مثل فرعونیوں کے حال کے اور ان سے اگلوں کے کہ انہوں نے اللہ کی آیتوں سے کفر کیا پس اللہ نے ان کے گناہوں کے باعث انہیں پکڑ لیا اللہ تعالٰی یقیناً قوت والا اور سخت عذاب والا ہے ۔
Surat ul Anfaal
8:54
کَدَاۡبِ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ ۙ وَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ ؕ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِ رَبِّہِمۡ فَاَہۡلَکۡنٰہُمۡ بِذُنُوۡبِہِمۡ وَ اَغۡرَقۡنَاۤ اٰلَ فِرۡعَوۡنَ ۚ وَ کُلٌّ کَانُوۡا ظٰلِمِیۡنَ ﴿۵۴﴾
[Theirs is] like the custom of the people of Pharaoh and of those before them. They denied the signs of their Lord, so We destroyed them for their sins, and We drowned the people of Pharaoh. And all [of them] were wrongdoers.
مثل حالت فرعونیوں کے اور ان سے پہلے کے لوگوں کے کہ انہوں نے اپنے رب کی باتیں جھٹلائیں ۔ پس ان کے گناہوں کے باعث ہم نے انہیں برباد کیا اور فرعونیوں کو ڈبو دیا ۔ یہ سارے ظالم تھے ۔
Surat ut Tauba
9:102
وَ اٰخَرُوۡنَ اعۡتَرَفُوۡا بِذُنُوۡبِہِمۡ خَلَطُوۡا عَمَلًا صَالِحًا وَّ اٰخَرَ سَیِّئًا ؕ عَسَی اللّٰہُ اَنۡ یَّتُوۡبَ عَلَیۡہِمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۰۲﴾
And [there are] others who have acknowledged their sins. They had mixed a righteous deed with another that was bad. Perhaps Allah will turn to them in forgiveness. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.
اور کچھ لوگ ہیں جو اپنی خطا کے اقراری ہیں جنہوں نے ملے جلے عمل کئے تھے ، کچھ بھلے اور کچھ برے اللہ سے امید ہے کہ ان کی توبہ قبول فرمائے بلاشبہ اللہ تعالٰی بڑی مغفرت والا بڑی رحمت والا ہے ۔
Surat ur Raad
13:13
وَ یُسَبِّحُ الرَّعۡدُ بِحَمۡدِہٖ وَ الۡمَلٰٓئِکَۃُ مِنۡ خِیۡفَتِہٖ ۚ وَ یُرۡسِلُ الصَّوَاعِقَ فَیُصِیۡبُ بِہَا مَنۡ یَّشَآءُ وَ ہُمۡ یُجَادِلُوۡنَ فِی اللّٰہِ ۚ وَ ہُوَ شَدِیۡدُ الۡمِحَالِ ﴿ؕ۱۳﴾
And the thunder exalts [ Allah ] with praise of Him - and the angels [as well] from fear of Him - and He sends thunderbolts and strikes therewith whom He wills while they dispute about Allah ; and He is severe in assault.
گرج اس کی تسبیح و تعریف کرتی ہے اور فرشتے بھی اس کے خوف سے اور وہی آسمان سے بجلیاں گراتا ہے اور جس پر چاہتا ہے اس پر ڈالتا ہے کفار اللہ کی بابت لڑ جھگڑ رہے ہیں اور اللہ سخت قوت والا ہے ۔