TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat un Naba 78:30 – Translations

Every available translation of Surat un Naba, verse 30, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

فَذُوۡقُوۡا فَلَنۡ نَّزِیۡدَکُمۡ اِلَّا عَذَابًا ﴿۳۰﴾٪  1
"So taste [the penalty], and never will We increase you except in torment."
اب تم ( اپنے کئے کا ) مزہ چکھو ہم تمہارا عذاب ہی بڑھاتے رہیں گے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
فَذُوۡقُوۡا
پس چکھو
فَلَنۡ
پس ہر گز نہ
نَّزِیۡدَکُمۡ
ہم زیادہ کریں گے تمہیں
اِلَّا
مگر
عَذَابًا
عذاب
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
فَذُوۡقُوۡا
پس تم چکھو
فَلَنۡ
کہ ہرگزنہیں 
نَّزِیۡدَکُمۡ
ہم اضافہ کریں گے تمہارے لیے
اِلَّا
سوائے 
عَذَابًا
عذاب کے
Translated by

Juna Garhi

Info

"So taste [the penalty], and never will We increase you except in torment."

اب تم ( اپنے کئے کا ) مزہ چکھو ہم تمہارا عذاب ہی بڑھاتے رہیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

(اور انہیں کہا جائے گا) اب مزا چکھو، ہم تمہارے لیے عذاب کے سوا کسی چیز میں اضافہ نہ کریں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

پس تم چکھو کہ ہم عذاب کے سوا تمہارے لیے ہرگزکچھ اضافہ نہ کریں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

|"So now taste! We will never add to you anything except torment.|"

اب چکھوں کہ ہم نے بڑھاتے جائیں گے تم پر مگر عذاب

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

تو اب چکھو ! ہم ہرگز اضافہ نہیں کریں گے تمہارے لیے مگر عذاب ہی میں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

So taste (the fruit of your deeds). We shall only increase your torment.

اب چکھو مزہ ، ہم تمہارے لیے عذاب کے سوا کسی چیز میں ہرگز اضافہ نہ کریں گے ۔ ؏١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

اب مزہ چکھو ! اس لئے کہ ہم تمہارے لیے سزا کے سوا کسی چیز میں اضافہ نہیں کریں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

تو اہم قیامت کے دن ان سے کہیں گے اب اپنے کئے کا مزہ چکھو ہم تو روز بروز تمہارا عذاب بڑھاتے جائیں گے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

لہٰذا (مزہ) چکھو ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے جائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

ان سے کہا جائے گا کہ تم (عذاب کا جہنم کا) مزہ چکھو۔ اب تمہارے اوپر ہم عذاب ہی بڑھاتے جائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

سو (اب) مزہ چکھو۔ ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے جائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

Taste therefore. We shall not increase you in aught but torment.

سو مزہ چکھو کہ ہم تمہیں عذاب بڑھا تے ہی چلے جائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

تو چکھو! اب تمہارے عذاب ہی میں ہم اضافہ کریں گے!

Translated by

Mufti Naeem

Info

۔ ( جہنمیوں سے کہا جائے گا ) پس ( عذاب کا مزا ) چکھو پس تمہارے لیے عذاب ہی بڑھایا جائے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

سو اب مزہ چکھو ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے جائیں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

سو (اس روز ان سے کہا جائے گا کہ) لو اب چکھو تم لوگ مزہ (اپنی کرنیوں کا) پس ہم تمہیں عذاب ہی بڑھاتے چلے جائیں گے

Translated by

Noor ul Amin

Info

( اور کہا جائے گا ) اب تم مزاچکھو ، ہم تمہاراعذاب بڑھاتے ہی رہیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

اب چکھو کہ ہم تمہیں نہ بڑھائیں گے مگر عذاب ،

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

۔ ( اے منکرو! ) اب تم ( اپنے کئے کا ) مزہ چکھو ( تم دنیا میں کفر و سرکشی میں بڑھتے گئے ) اب ہم تم پر عذاب ہی کو بڑھاتے جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

Info

چکھو اس کامزہ ہم تمہارے عذاب میں اضافہ ہی کریں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

"So taste ye (the fruits of your deeds); for no increase shall We grant you, except in Punishment."

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

(They will be told), "Suffer, We shall only increase the torment for you".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

So taste you. No increase shall We give you, except in torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

So taste! for We will not add to you aught but chastisement.

Translated by

William Pickthall

Info

So taste (of that which ye have earned). No increase do We give you save of torment.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

"अब चखो मज़ा कि यातना के अतिरिक्त हम तुम्हारे लिए किसी और चीज़ में बढ़ोत्तरी नहीं करेंगे। "

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

سو مزہ چکھو کہ ہم تم کو سزا ہی بڑھاتے جاویں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

اب چکھو مزہ ہم تمہارے لیے عذاب کے سوا کسی چیز میں بالکل اضافہ نہیں کریں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

اب چکھو مزہ ، ہم تمہارے لئے عذاب کے سوا کسی چیز میں ہرگز اضافہ نہ کریں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

سو تم چکھ لو، سو ہم تمہارے لیے عذاب کو بڑھاتے ہی رہیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

اب چکھو کہ ہم نہ بڑھاتے جائیں گے تم پر مگر عذاب

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

کہا جائے گا اب مزہ چکھو بس اب ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے رہیں گے۔

Related Verses

10
Surat Aal e Imran
3:106
یَّوۡمَ تَبۡیَضُّ وُجُوۡہٌ وَّ تَسۡوَدُّ وُجُوۡہٌ ۚ فَاَمَّا الَّذِیۡنَ اسۡوَدَّتۡ وُجُوۡہُہُمۡ ۟ اَکَفَرۡتُمۡ بَعۡدَ اِیۡمَانِکُمۡ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا کُنۡتُمۡ تَکۡفُرُوۡنَ ﴿۱۰۶﴾
On the Day [some] faces will turn white and [some] faces will turn black. As for those whose faces turn black, [to them it will be said], "Did you disbelieve after your belief? Then taste the punishment for what you used to reject."
جس دن بعض چہرے سفید ہونگے اور بعض سیاہ ، سیاہ چہرےوالوں ( سے کہا جائے گا ) کہ کیا تم نے ایمان لانے کے بعد کُفر کیا؟ اب اپنے کفر کا عذاب چکھّو ۔
Surat ul Anaam
6:30
وَ لَوۡ تَرٰۤی اِذۡ وُقِفُوۡا عَلٰی رَبِّہِمۡ ؕ قَالَ اَلَیۡسَ ہٰذَا بِالۡحَقِّ ؕ قَالُوۡا بَلٰی وَ رَبِّنَا ؕ قَالَ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا کُنۡتُمۡ تَکۡفُرُوۡنَ ﴿۳۰﴾٪  9
If you could but see when they will be made to stand before their Lord. He will say, "Is this not the truth?" They will say, "Yes, by our Lord." He will [then] say, "So taste the punishment because you used to disbelieve."
اور اگر آپ اس وقت دیکھیں جب یہ اپنے رب کے سامنے کھڑے کئے جائیں گے ۔ اللہ فرمائے گا کیا یہ امر واقعی نہیں ہے؟ وہ کہیں گے بے شک قسم اپنے رب کی ۔ اللہ تعالٰی فرمائے گا تو اب اپنے کفر کے عوض عذاب چکھو ۔
Surat ul Aeyraaf
7:39
وَ قَالَتۡ اُوۡلٰىہُمۡ لِاُخۡرٰىہُمۡ فَمَا کَانَ لَکُمۡ عَلَیۡنَا مِنۡ فَضۡلٍ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا کُنۡتُمۡ تَکۡسِبُوۡنَ ﴿٪۳۹﴾  11
And the first of them will say to the last of them, "Then you had not any favor over us, so taste the punishment for what you used to earn."
اور پہلے لوگ پچھلے لوگوں سے کہیں گے کہ پھر تم کو ہم پر کوئی فوقیت نہیں سو تم بھی اپنی کمائی کے بدلے میں عذاب کا مزہ چکھو ۔
Surat ul Anfaal
8:35
وَ مَا کَانَ صَلَاتُہُمۡ عِنۡدَ الۡبَیۡتِ اِلَّا مُکَآءً وَّ تَصۡدِیَۃً ؕ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا کُنۡتُمۡ تَکۡفُرُوۡنَ ﴿۳۵﴾
And their prayer at the House was not except whistling and handclapping. So taste the punishment for what you disbelieved.
اور ان کی نماز کعبہ کے پاس صرف یہ تھی سیٹیاں بجانا اور تالیاں بجانا سو اپنے کفر کے سبب اس عذاب کا مزہ چکھو ۔
Surat ut Tauba
9:35
یَّوۡمَ یُحۡمٰی عَلَیۡہَا فِیۡ نَارِ جَہَنَّمَ فَتُکۡوٰی بِہَا جِبَاہُہُمۡ وَ جُنُوۡبُہُمۡ وَ ظُہُوۡرُہُمۡ ؕ ہٰذَا مَا کَنَزۡتُمۡ لِاَنۡفُسِکُمۡ فَذُوۡقُوۡا مَا کُنۡتُمۡ تَکۡنِزُوۡنَ ﴿۳۵﴾
The Day when it will be heated in the fire of Hell and seared therewith will be their foreheads, their flanks, and their backs, [it will be said], "This is what you hoarded for yourselves, so taste what you used to hoard."
جس دن اس خزانے کو آتش دوزخ میں تپایا جائے گا پھر اس دن ان کی پیشانیاں اور پہلو اور پیٹھیں داغی جائیں گی ( ان سے کہا جائے گا ) یہ ہے جسے تم نے اپنے لئے خزانہ بنا رکھا تھا ۔ پس اپنے خزانوں کا مزہ چکھو ۔
Surat Assajdah
32:14
فَذُوۡقُوۡا بِمَا نَسِیۡتُمۡ لِقَآءَ یَوۡمِکُمۡ ہٰذَا ۚ اِنَّا نَسِیۡنٰکُمۡ وَ ذُوۡقُوۡا عَذَابَ الۡخُلۡدِ بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۴﴾
So taste [punishment] because you forgot the meeting of this, your Day; indeed, We have [accordingly] forgotten you. And taste the punishment of eternity for what you used to do."
اب تم اپنے اس دن کی ملاقات کے فراموش کر دینے کا مزہ چکھوِ ہم نے بھی تمہیں بھلا دیا اور اپنے کئے ہوئے اعمال ( کی شامت ) سے ابدی عذاب کا مزہ چکھو ۔
Surat Faatir
35:37
وَ ہُمۡ یَصۡطَرِخُوۡنَ فِیۡہَا ۚ رَبَّنَاۤ اَخۡرِجۡنَا نَعۡمَلۡ صَالِحًا غَیۡرَ الَّذِیۡ کُنَّا نَعۡمَلُ ؕ اَوَ لَمۡ نُعَمِّرۡکُمۡ مَّا یَتَذَکَّرُ فِیۡہِ مَنۡ تَذَکَّرَ وَ جَآءَکُمُ النَّذِیۡرُ ؕ فَذُوۡقُوۡا فَمَا لِلظّٰلِمِیۡنَ مِنۡ نَّصِیۡرٍ ﴿٪۳۷﴾  16
And they will cry out therein, "Our Lord, remove us; we will do righteousness - other than what we were doing!" But did We not grant you life enough for whoever would remember therein to remember, and the warner had come to you? So taste [the punishment], for there is not for the wrongdoers any helper.
اور وہ لوگ اس میں چلائیں گے کہ اے ہمارے پروردگار! ہم کو نکال لے ہم اچھے کام کریں گے برخلاف ان کاموں کے جو کیا کرتے تھے ( اللہ کہے گا ) کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہ دی تھی جس کو سمجھنا ہوتا وہ سمجھ سکتا اور تمہارے پاس ڈرانے والا بھی پہنچا تھا سو مزہ چکھو کہ ( ایسے ) ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ۔
Surat ul Ehkaaf
46:34
وَ یَوۡمَ یُعۡرَضُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا عَلَی النَّارِ ؕ اَلَیۡسَ ہٰذَا بِالۡحَقِّ ؕ قَالُوۡا بَلٰی وَ رَبِّنَا ؕ قَالَ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا کُنۡتُمۡ تَکۡفُرُوۡنَ ﴿۳۴﴾
And the Day those who disbelieved are exposed to the Fire [it will be said], "Is this not the truth?" They will say, "Yes, by our Lord." He will say, "Then taste the punishment because you used to disbelieve."
وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا جس دن جہنم کے سامنے لائے جائیں گے ( اور ان سے کہا جائے گا کہ ) کیا یہ حق نہیں ہے؟ تو جواب دیں گے کہ ہاں قسم ہے ہمارے رب کی ( حق ہے ) ( اللہ ) فرمائے گا اب اپنے کفر کے بدلے عذاب کا مزہ چکھو ۔
Surat ul Qamar
54:37
وَ لَقَدۡ رَاوَدُوۡہُ عَنۡ ضَیۡفِہٖ فَطَمَسۡنَاۤ اَعۡیُنَہُمۡ فَذُوۡقُوۡا عَذَابِیۡ وَ نُذُرِ ﴿۳۷﴾
And they had demanded from him his guests, but We obliterated their eyes, [saying], "Taste My punishment and warning."
اور ان ( لوط علیہ السلام ) کو ان کے مہمانوں کے بارے میں پھسلایا پس ہم نے ان کی آنکھیں اندھی کر دیں ( اور کہہ دیا ) میرا عذاب اورمیرا ڈرانا چکھو ۔