TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

استعمال کے لائق ہونے سے پہلے درخت کے کچے پھل کو بیچنا منع ہے - استعمال کے لائق ہونے سے پہلے درخت کے کچے پھل کو بیچنا منع ہے - The chapters on business transactions - Sunnan Ibn e Maja with Urdu and English Translation

Chapter 32 of The chapters on business transactions in Sunnan Ibn e Maja. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 32 of 69 · 4 Hadith
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ، ‏‏‏‏‏‏أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ نَافِعٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ابْنِ عُمَرَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ لَا تَبِيعُوا الثَّمَرَةَ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا نَهَى الْبَائِعَ وَالْمُشْتَرِيَ .
It was narrated from Ibn 'Umar that the Messenger of Allah (ﷺ) said: Do not sell fruits until they have ripened. And he forbade (both) the seller and the purchaser (to engage in such a transaction).
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پختگی ظاہر ہونے سے پہلے پھلوں کو نہ بیچو، آپ نے اس سے بیچنے والے اور خریدنے والے دونوں کو منع کیا ۱؎۔
Takhreej
سنن النسائی/البیوع ۲۶ (۴۵۲۶)،(تحفة الأشراف:۸۳۰۲)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الزکاة ۸ (۱۴۸۶)، البیوع ۸۲ (۲۱۸۳)،۸۵ (۲۱۹۴)،۸۷ (۲۱۹۹)، صحیح مسلم/البیوع ۱۳ (۱۵۳۴)،۱۴ (۱۵۳۴)، سنن ابی داود/البیوع ۲۳ (۳۳۶۷)، سنن الترمذی/البیوع ۱۵ (۱۲۲۶)، موطا امام مالک/البیوع ۸ (۱۰)، مسند احمد (۲/۷،۸،۱۶،۴۶،۵۶،۵۹،۶۱،۸۰،۱۳۳)، سنن الدارمی/البیوع ۲۱ (۲۵۹۷)
Explanation
یعنی درخت پر جو پھل لگے ہوں ان کا بیچنا اس وقت تک جائز نہیں، جب تک کہ وہ پھل استعمال کے قابل نہ ہو جائیں، موجودہ دور میں کئی سالوں کے لئے باغات بیچ لیے جاتے ہیں جب کہ نہ پھول کا پتہ ہے نہ پھل کا، یہ بالکل حرام ہے، مسلمانوں کو اس طرح کی تجارت سے بچنا چاہئے اور حدیث کے مطابق جب پھل قابل استعمال ہو تب بیچنا چاہئے۔
2214
Sahih
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْمِصْرِيُّ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ، ‏‏‏‏‏‏ وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ لَا تَبِيعُوا الثَّمَرَ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهُ .
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah (ﷺ) said: Do not sell fruits until they have ripened. '
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھلوں کو ان کی پختگی ظاہر ہونے سے پہلے نہ بیچو ۔
Takhreej
صحیح مسلم/البیوع ۱۳ (۱۵۳۸)، سنن النسائی/البیوع ۲۶ (۴۵۲۵)،(تحفة الأشراف:۱۳۳۲۸)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۳/۲۶۲،۳۶۳)
2215
Sahih
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَطَاءٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ جَابِرٍ، ‏‏‏‏‏‏أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهُ .
It was narrated from Jabir that : the Prophet (ﷺ) forbade selling fruits until they have ripened.
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھلوں کو ان کی پختگی ظاہر ہو جانے سے پہلے بیچنے سے منع کیا ہے۔
Takhreej
صحیح البخاری/البیوع ۸۳ (۲۱۸۹)، سنن ابی داود/البیوع ۲۳ (۳۳۷۰)،(تحفة الأشراف:۲۵۵۴)
2216
Sahih
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ حُمَيْدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، ‏‏‏‏‏‏أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ الثَّمَرَةِ حَتَّى تَزْهُوَ، ‏‏‏‏‏‏وَعَنْ بَيْعِ الْعِنَبِ حَتَّى يَسْوَدَّ، ‏‏‏‏‏‏وَعَنْ بَيْعِ الْحَبِّ حَتَّى يَشْتَدَّ .
It was narrated from Anas bin Malik that : the Messenger of Allah (ﷺ) forbade selling fruits until they have changed the color, and selling grapes until they have turned black, and selling grains until they have hardened.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھل کی بیع سے منع کیا ہے یہاں تک کہ وہ پکنے کے قریب ہو جائے، اور انگور کی بیع سے منع کیا ہے یہاں تک کہ وہ سیاہ ہو جائے، اور غلے کی بیع سے ( بھی منع کیا ہے ) یہاں تک کہ وہ سخت ہو جائے۔
Takhreej
سنن ابی داود/البیوع ۲۳ (۳۳۷۱)، سنن الترمذی/۲۱ (۱۲۲۸)،(تحفة الأشراف:۶۱۳)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الزکاة ۵۸ (۱۴۸۸)، البیوع ۸۵ (۲۱۹۵)،۸۷ (۲۱۹۸)،۹۳ (۲۲۰۸)، صحیح مسلم/المساقاة ۳ (۱۵۵۵)، سنن النسائی/البیوع ۲۷ (۴۵۳۰)، موطا امام مالک/البیوع ۸ (۱۱)، مسند احمد (۳/۱۱۵،۳۰ ۴۵،۲۲۱،۲۵۰)
2217
Zaeef

Chapters

69
01
روزی کمانے کی ترغیب
5 Hadith
02
روزی کمانے میں میانہ روی اپنانے کا بیان
3 Hadith
03
تجارت میں احتیاط برتنے کا بیان
2 Hadith
04
روزی کا کوئی ذریعہ مل جانے پر اسے پکڑے رہے
2 Hadith
05
پیشوں اور صنعتوں کا بیان
4 Hadith
06
ذخیرہ اندوزی اور جلب کا بیان
3 Hadith
07
جھاڑ پھونک کرنے والے کی اجرت کا بیان
1 Hadith
08
قرآن کریم کی تعلیم پر اجرت لینے کا بیان
2 Hadith
09
کتے کی قیمت، زانیہ کی کمائی، کاہن کی اجرت اور نر سے جفتی کرانے کی اجرت کے احکام کا بیان۔
3 Hadith
10
حجام (پچھنا لگانے والے) کی کمائی کا بیان
5 Hadith
11
حرام اور ناجائز چیزوں کی خرید و فروخت حلال نہیں ہے۔
2 Hadith
12
بیع منابذہ اور ملامسہ کی ممانعت
2 Hadith
13
نہ اپنے بھائی کے سودے پر سودا لگائے اور نہ اس کے دام پر دام لگائے
2 Hadith
14
بیع نجش کی ممانعت
2 Hadith
15
شہری باہر سے آنے والے دیہاتی کا مال (مہنگا کرنے کے ارادے سے) نہ بیچے
3 Hadith
16
بازار میں پہنچنے سے پہلے تاجروں سے جا کر ملنا اور ان سے سامان تجارت خریدنا منع ہے
3 Hadith
17
بیچنے اور خریدنے والے جب تک ایک دوسرے سے الگ نہ ہو جائیں دونوں کو بیع فسخ کرنے کا اختیار ہے
3 Hadith
18
اختیاری خریداری کا بیان
2 Hadith
19
خریدنے والے اور بیچنے والے کے درمیان اختلاف ہو جائے تو وہ کیا کریں؟۔
1 Hadith
20
جو چیز پاس میں نہ ہو اس کا بیچنا اور جس چیز کا ضامن نہ ہو اس میں نفع لینا منع ہے
3 Hadith
21
جب دو بااختیار شخص کسی چیز کو بیچیں تو پہلے بیچنے والے کی بات معتبر ہو گی
2 Hadith
22
بیعانہ کا حکم
2 Hadith
23
بیع حصاۃ اور بیع غرر ممنوع ہے۔
2 Hadith
24
جانوروں کے پیٹ اور تھن میں جو ہو اس کی بیع یا غوطہٰ خور کے غوطہٰ کی بیع ممنوع ہے
2 Hadith
25
نیلام (بولی) کا بیان
1 Hadith
26
بیع فسخ کرنے کا بیان
1 Hadith
27
قیمت مقرر کرنے کی کراہت کا بیان
2 Hadith
28
خرید و فروخت میں نرمی اور آسانی برتنے کا بیان
2 Hadith
29
مول بھاؤ کرنے کا بیان
3 Hadith
30
خرید و فروخت میں حلف اٹھانے اور قسمیں کھانے کی کراہت
3 Hadith
31
قلم کئے ہوئے کھجور کے درخت کو بیچنے یا مالدار غلام کو بیچنے کا بیان
4 Hadith
32
استعمال کے لائق ہونے سے پہلے درخت کے کچے پھل کو بیچنا منع ہے
4 Hadith
33
کئی سال کے لیے پھلوں کے بیچنے اور پھلوں کو لاحق ہونے والی آفات کا بیان
2 Hadith
34
وزن کے وقت پلڑا جھکا کر (زیادہ) تولنے کا بیان
3 Hadith
35
ناپ تول میں احتیاط برتنے کا بیان
1 Hadith
36
دھوکا دینا منع ہے
2 Hadith
37
قبضے سے پہلے اناج بیچنا منع ہے
3 Hadith
38
بغیر ناپ تول کے اندازے سے بیچنے کا بیان
2 Hadith
39
اناج ناپنے میں برکت متوقع ہونے کا بیان
2 Hadith
40
بازار اور اس میں جانے کا بیان
3 Hadith
41
صبح کے وقت میں برکت متوقع ہونے کا بیان
3 Hadith
42
مصراۃ کی بیع کا بیان
3 Hadith
43
غلام کی کمائی اس کے ضامن مالک سے جڑی ہوئی ہے
2 Hadith
44
غلام کو واپس لینے کی ذمے داری کی مدت کا بیان
2 Hadith
45
بیچتے وقت خراب چیز کے عیب کو ظاہر کر دینے کا بیان
2 Hadith
46
قیدیوں کو الگ الگ بیچنے کی ممانعت
3 Hadith
47
غلام یا لونڈی خریدنے کا بیان
2 Hadith
48
بیع صرف (سونے چاندی کو سونے چاندی کے بدلے نقد بیچنے) کا بیان اور نقداً کمی و بیشی کر کے نہ بیچی جانے والی چیزوں کا بیان
4 Hadith
49
سود صرف ادھار میں ہے کے قائلین کی دلیل
2 Hadith
50
سونے کو چاندی کے بدلے بیچنے کا بیان
3 Hadith
51
چاندی کے بدلے سونا اور سونے کے بدلے چاندی لینے کا بیان
1 Hadith
52
درہم و دینار (سونے اور چاندی کے سکوں) کو توڑنا اور پگھلانا منع ہے
1 Hadith
53
«رطب» (تازہ کھجور) کو سوکھی کھجور کے بدلے بیچنے کا بیان
1 Hadith
54
بیع مزابنہ (یعنی درخت کے اوپر کچے پھل کو سوکھے پھل کے بدلے بیچنے) اور بیع محاقلہ (یعنی غلہ کے بدلے زمین دینے) کا بیان
3 Hadith
55
عرایا کی بیع یعنی کھجور کے درخت کو انداز ے سے خشک کھجور کے بدلے خریدنے کا بیان
2 Hadith
56
حیوان کو حیوان کے بدلے ادھار بیچنے کی ممانعت
2 Hadith
57
جاندار کو جاندار کے بدلے زیادہ کر کے نقداً لینے کا بیان
1 Hadith
58
حرمت سود میں وارد وعید کا بیان
7 Hadith
59
متعین ناپ تول میں ایک مقررہ مدت کے وعدے پر بیع سلف کرنے کا بیان
3 Hadith
60
کسی چیز کی بیع سلم کر کے اس کو دوسری چیز سے نہ بدلنے کا بیان
1 Hadith
61
اگر کسی خاص درخت کی خریداری بیع سلم سے (یعنی پیشگی ادائیگی کے بعد) کی ہو اور اس میں پھل نہ آئے تو کیا حکم ہے؟۔
1 Hadith
62
حیوانات میں بیع سلم کا بیان
2 Hadith
63
شرکت و مضاربت کا بیان
3 Hadith
64
اولاد کے مال میں والدین کے حق کا بیان
3 Hadith
65
شوہر کے مال میں عورت کے حق کا بیان
3 Hadith
66
غلام کسی کو کیا دے سکتا ہے اور کیا صدقہ کر سکتا ہے؟۔
2 Hadith
67
کسی کے ریوڑ یا باغ سے گزر ہو تو کیا آدمی اس سے کچھ لے سکتا ہے؟۔
4 Hadith
68
مالک کی اجازت کے بغیر کسی کے ریوڑ یا باغ سے کچھ لینا منع ہے
2 Hadith
69
جانور پالنے کا بیان
4 Hadith
No chapter matched that.