TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

آدمی مشروب پی کر داہنی طرف والے کو دے پھر وہ اپنے داہنی طرف والے کو - آدمی مشروب پی کر داہنی طرف والے کو دے پھر وہ اپنے داہنی طرف والے کو - Chapters on drinks - Sunnan Ibn e Maja with Urdu and English Translation

Chapter 22 of Chapters on drinks in Sunnan Ibn e Maja. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 22 of 27 · 2 Hadith
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ،‏‏‏‏ عَنْ الزُّهْرِيِّ،‏‏‏‏ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،‏‏‏‏ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِلَبَنٍ قَدْ شِيبَ بِمَاءٍ،‏‏‏‏ وَعَنْ يَمِينِهِ أَعْرَابِيٌّ،‏‏‏‏ وَعَنْ يَسَارِهِ أَبُو بَكْرٍ فَشَرِبَ،‏‏‏‏ ثُمَّ أَعْطَى الْأَعْرَابِيَّ،‏‏‏‏ وَقَالَ:‏‏‏‏ الْأَيْمَنُ فَالْأَيْمَنُ .
It was narrated from Anas bin Malik that the Messenger of Allah (ﷺ) was brought some milk mixed with water. On his right there was a Bedouin and on his left was Abu Bakr. He drank some, then he gave it to the Bedouin and said: “Pass it around to the right.”
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دودھ آیا جس میں پانی ملا ہوا تھا، اس وقت آپ کے دائیں جانب ایک اعرابی اور آپ کے بائیں جانب ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیا، پھر اعرابی کو دیا اور فرمایا: دائیں طرف والے کو دینا چاہیئے، پھر وہ اپنے دائیں طرف والے کو دے ۱؎۔
Takhreej
«صحیح البخاری/الأشربة ۱۴ (۵۶۱۲)،۱۸ (۵۶۱۹)، المساقاة ۱ (۲۳۵۲)، الھبة ۴ (۲۵۷۱)، صحیح مسلم/الأشربة ۱۷ (۲۰۲۹)، سنن ابی داود/الأشربة ۱۹ (۳۷۲۶)، سنن الترمذی/الأشربة ۱۹ (۱۸۹۳)،(تحفة الأشراف:۱۵۲۸)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/صفة النبی ﷺ ۹ (۱۷)، مسند احمد (۳/۱۱۰،۱۱۳،۱۹۷)، سنن الدارمی/الأشربة ۱۸ (۲۱۶۲)
Explanation
حالانکہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا درجہ اس اعرابی سے بہت زیادہ تھا مگر آپ ﷺ نے داہنے کی رعایت مقام و مرتبت پر مقدم رکھی۔
3425
Sahih
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ عَيَّاشٍ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ،‏‏‏‏ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ،‏‏‏‏ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ،‏‏‏‏ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَبَنٍ،‏‏‏‏ وَعَنْ يَمِينِهِ ابْنُ عَبَّاسٍ،‏‏‏‏ وَعَنْ يَسَارِهِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ،‏‏‏‏ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِابْنِ عَبَّاسٍ:‏‏‏‏ أَتَأْذَنُ لِي أَنْ أَسْقِيَ خَالِدًا؟ ،‏‏‏‏ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:‏‏‏‏ مَا أُحِبُّ أَنْ أُوثِرَ بِسُؤْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،‏‏‏‏ عَلَى نَفْسِي أَحَدًا،‏‏‏‏ فَأَخَذَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَشَرِبَ،‏‏‏‏ وَشَرِبَ خَالِدٌ.
It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “The Messenger of Allah (ﷺ) was brought some milk. On his right was Ibn ‘Abbas and on his left was Khalid bin Walid. The Messenger of Allah (ﷺ) said to Ibn ‘Abbas: ‘Will you permit me to give Khalid to drink?’ Ibn ‘Abbas said: ‘I would not like to give preference to anyone over myself when it comes to the leftover drink of the Messenger of Allah (ﷺ). So Ibn ‘Abbas took it and drank some, then Khalid drank some.”
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دودھ آیا، اس وقت آپ کے دائیں جانب ابن عباس رضی اللہ عنہما اور بائیں جانب خالد بن ولید رضی اللہ عنہ تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: کیا تم مجھے اس کی اجازت دیتے ہو کہ پہلے خالد کو پلاؤں؟ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جوٹھے کے لیے اپنے اوپر کسی کو ترجیح دینا پسند نہیں کرتا، چنانچہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے لیا، اور پیا، اور پھر خالد رضی اللہ عنہ نے پیا ۱؎۔
Takhreej
«تفرد بہ ابن ماجہ،(تحفة الأشراف:۵۸۵۸، ومصباح الزجاجة:۱۱۸۵)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الأشربة ۲۱ (۳۷۳۰)، سنن الترمذی/الدعوات ۵۵ (۳۴۵۵)، مسند احمد (۱/۲۲۰،۲۲۵)
Explanation
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کم عمر بچے تھے، اور خالد رضی اللہ عنہ بڑی عمر والے، اس لئے آپ ﷺ نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پہلے ان کو دینے کی اجازت چاہی، لیکن جب انہوں نے اجازت نہ دی تو آپ ﷺ خاموش ہے کیونکہ اصولاًا ور قاعدے سے پہلے ابن عباس رضی اللہ عنہ کا حق تھا، ان پر زبردستی نہیں ہو سکتی تھی۔
3426
Zaeef

Chapters

27
01
شراب ہر برائی کی کنجی ہے
2 Hadith
02
جس نے دنیا میں شراب پی اسے آخرت میں جنت کی (پاک) شراب نہ ملے گی
2 Hadith
03
عادی شرابی کا بیان
2 Hadith
04
شراب پینے والے کی نماز قبول نہ ہونے کا بیان
1 Hadith
05
شراب کن چیزوں سے بنتی ہے؟۔
2 Hadith
06
شراب پر دس طرح سے لعنت ہے
2 Hadith
07
شراب کی تجارت کا بیان
2 Hadith
08
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئی کہ لوگ شراب کا نام بدل کر اسے پیئیں گے
2 Hadith
09
ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے
6 Hadith
10
جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ آور ہو اس کا تھوڑا بھی حرام ہے۔
3 Hadith
11
دو چیز کو ملا کر نبیذ بنانے کی ممانعت
3 Hadith
12
نبیذ بنانے اور پینے کا بیان
3 Hadith
13
شراب کے برتنوں میں نبیذ بنانے کی ممانعت
4 Hadith
14
مذکورہ بالا برتنوں میں نبیذ بنانے کی اجازت
2 Hadith
15
مٹی کے روغنی گھڑے میں نبیذ تیار کرنے کی ممانعت
3 Hadith
16
برتن ڈھانک کر رکھنے کا بیان
3 Hadith
17
چاندی کے برتن میں پینے کا بیان
3 Hadith
18
پانی تین سانس میں پینے کا بیان
2 Hadith
19
مشک کا منہ باہر نکال کر پانی پینے کا بیان۔
2 Hadith
20
مشک کے منہ سے پانی پینے کا بیان
2 Hadith
21
کھڑے ہو کر پینے کا بیان
3 Hadith
22
آدمی مشروب پی کر داہنی طرف والے کو دے پھر وہ اپنے داہنی طرف والے کو
2 Hadith
23
پانی کے برتن میں سانس لینے کا بیان
2 Hadith
24
مشروب میں پھونکنے کا بیان
2 Hadith
25
پانی چلو سے پینے اور منہ لگا کر پینے کا بیان
3 Hadith
26
ساقی (پلانے والا) سب سے آخر میں پیئے
1 Hadith
27
شیشے کے برتن میں پینے کا بیان
1 Hadith
No chapter matched that.