TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

امام بارش کے لیے کب دعا کرے ؟ - امام بارش کے لیے کب دعا کرے ؟ - The book of praying for rain (al-istisqa') - Sunnan Nisai with Urdu and English Translation

Chapter 1 of The book of praying for rain (al-istisqa') in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 1 of 18 · 1 Hadith
Whole book
Previous Chapter Next Chapter
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مَالِكٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏هَلَكَتِ الْمَوَاشِي وَانْقَطَعَتِ السُّبُلُ فَادْعُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ، ‏‏‏‏‏‏فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمُطِرْنَا مِنَ الْجُمُعَةِ إِلَى الْجُمُعَةِ، ‏‏‏‏‏‏فَجَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏تَهَدَّمَتِ الْبُيُوتُ وَانْقَطَعَتِ السُّبُلُ وَهَلَكَتِ الْمَوَاشِي، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ عَلَى رُءُوسِ الْجِبَالِ وَالْآكَامِ وَبُطُونِ الْأَوْدِيَةِ وَمَنَابِتِ الشَّجَرِ،‏‏‏‏ فَانْجَابَتْ عَنِ الْمَدِينَةِ انْجِيَابَ الثَّوْبِ .
It was narrated that Anas bin Malik said: A man came to the Messenger of Allah (ﷺ) and said: 'O Messenger of Allah, the livestock have died and the routes have been cut off; pray to Allah (SWT), the Mighty and Sublime.' So the Messenger of Allah (ﷺ) prayed to Allah (SWT) and it rained from that Friday until the next. Then a man came to the Messenger of Allah (ﷺ) and said: 'The houses have been destroyed, the routes have been cut off and the livestock have died.' He said: 'O Allah, on the tops of the mountains and hills, in the bottom of the valleys and where the trees grow.' So (the rain) was lifted from Al-Madinah like a garment being removed.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! چوپائے ہلاک ہو گئے،  ( اور پانی نہ ہونے سے )  راستے  ( سفر )  ٹھپ ہو گئے، آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئیے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی، تو جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک ہم پر بارش ہوتی رہی، تو پھر ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! گھر منہدم ہو گئے، راستے  ( سیلاب کی وجہ سے )  کٹ گئے، اور جانور مر گئے، تو آپ نے دعا کی: «اللہم على رءوس الجبال والآكام وبطون الأودية ومنابت الشجر»  اے اللہ! پہاڑوں کی چوٹیوں، ٹیلوں، نالوں اور درختوں پر برسا  تو اسی وقت بادل مدینہ سے اس طرح چھٹ گئے جیسے کپڑا  ( اپنے پہننے والے سے اتار دینے پر الگ ہو جاتا ہے ) ۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الاستسقاء ۶ (۱۰۱۳)، ۷ (۱۰۱۴)، ۹ (۱۰۱۶)، ۱۰ (۱۰۱۷)، ۱۲ (۱۰۱۹)، صحیح مسلم/الإستسقاء ۲ (۸۹۷)، سنن ابی داود/الصلاة ۲۶۰ (۱۱۷۵)، (تحفة الأشراف: ۹۰۶)، موطا امام مالک/الإستسقاء ۲ (۳)، مسند احمد ۳/۴ ۱۰، ۱۸۲، ۱۹۴، ۲۴۵، ۲۶۱، ۲۷۱ ویأتی عند المؤلف بأرقام: ۱۵۱۶، ۱۵۱۹ (صحیح)
1505
Sahih

Chapters

18
01
امام بارش کے لیے کب دعا کرے ؟
1 Hadith
02
امام کا استسقاء کے لیے عیدگاہ جانے کا بیان۔
1 Hadith
03
استسقاء کے لیے جب امام نکلے تو اس کی ہئیت کیسی ہو ؟
2 Hadith
04
بارش کی دعا کے لیے امام کے منبر پر بیٹھنے کا بیان۔
1 Hadith
05
استسقاء میں دعا کے وقت امام کا اپنی پیٹھ لوگوں کی طرف پھیرنے کا بیان۔
1 Hadith
06
استسقاء کے وقت امام کے چادر پلٹنے کا بیان۔
1 Hadith
07
امام کب اپنی چادر پلٹے ؟
1 Hadith
08
استسقاء کے لیے دعا مانگتے وقت) امام کے ہاتھ اٹھانے کا بیان۔
1 Hadith
09
استسقاء میں ہاتھ کیسے اٹھائے ؟
3 Hadith
10
استسقاء کی دعا کا بیان۔
3 Hadith
11
استسقاء میں دعا مانگنے کے بعد نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
12
استسقاء کی نماز میں کتنی رکعتیں ہیں ؟
1 Hadith
13
نماز استسقاء کس طرح پڑھی جائے ؟
1 Hadith
14
استسقاء کی نماز میں بلند آواز سے قرأت کرنے کا بیان۔
1 Hadith
15
بارش کے وقت کی دعا کا بیان۔
1 Hadith
16
ستاروں کی گردش پر پانی برسنے کا اعتقاد رکھنا جائز نہیں۔
3 Hadith
17
جب بارش سے نقصان کا ڈر ہو تو امام۔
1 Hadith
18
بارش روکنے کی دعا کے وقت امام اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے۔
1 Hadith
No chapter matched that.