TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

بارش روکنے کی دعا کے وقت امام اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے۔ - بارش روکنے کی دعا کے وقت امام اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے۔ - The book of praying for rain (al-istisqa') - Sunnan Nisai with Urdu and English Translation

Chapter 18 of The book of praying for rain (al-istisqa') in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 18 of 18 · 1 Hadith
أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ أَنْبَأَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَوْزَاعِيُّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ أَصَابَ النَّاسُ سَنَةٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،‏‏‏‏ فَبَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ عَلَى الْمِنْبَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَامَ أَعْرَابِيٌّ،‏‏‏‏ فَقَالَ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ،‏‏‏‏ هَلَكَ الْمَالُ وَجَاعَ الْعِيَالُ فَادْعُ اللَّهَ لَنَا، ‏‏‏‏‏‏فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَيْهِ وَمَا نَرَى فِي السَّمَاءِ قَزَعَةً، ‏‏‏‏‏‏وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ،‏‏‏‏ مَا وَضَعَهَا حَتَّى ثَارَ سَحَابٌ أَمْثَالُ الْجِبَالِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ لَمْ يَنْزِلْ عَنْ مِنْبَرِهِ حَتَّى رَأَيْتُ الْمَطَرَ يَتَحَادَرُ عَلَى لِحْيَتِهِ، ‏‏‏‏‏‏فَمُطِرْنَا يَوْمَنَا ذَلِكَ وَمِنَ الْغَدِ وَالَّذِي يَلِيهِ حَتَّى الْجُمُعَةِ الْأُخْرَى، ‏‏‏‏‏‏فَقَامَ ذَلِكَ الْأَعْرَابِيُّ أَوْ قَالَ غَيْرُهُ،‏‏‏‏ فَقَالَ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ،‏‏‏‏ تَهَدَّمَ الْبِنَاءُ وَغَرِقَ الْمَالُ فَادْعُ اللَّهَ لَنَا، ‏‏‏‏‏‏فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَيْهِ،‏‏‏‏ فَقَالَ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا ،‏‏‏‏ فَمَا يُشِيرُ بِيَدِهِ إِلَى نَاحِيَةٍ مِنَ السَّحَابِ إِلَّا انْفَرَجَتْ،‏‏‏‏ حَتَّى صَارَتِ الْمَدِينَةُ مِثْلَ الْجَوْبَةِ وَسَالَ الْوَادِي،‏‏‏‏ وَلَمْ يَجِئْ أَحَدٌ مِنْ نَاحِيَةٍ إِلَّا أَخْبَرَ بِالْجَوْدِ .
It was narrated that Anas bin Malik said: There was a drought during the time of the Messenger of Allah (ﷺ). While the Messenger of Allah (ﷺ) was giving the Khutbah on the minbar one Friday, a Bedouin stood up and said: 'O Messenger of Allah wealth has been destroyed and our children are hungry; pray to Allah for us.' The Messenger of Allah (ﷺ) raised his hands, and we could not see even a wisp of a cloud in the sky, but by the One in Whose hand is my soul, he did not lower (his hands) before clouds like mountains appeared, and he did not come down from his minbar before we saw the rain dripping from his beard. It rained that day and the next day, and the day after, until the following Friday. Then that Bedouin - or he said, Someone else - stood up and said: 'O Messenger of Allah, buildings have been destroyed and wealth has drowned; pray to Allah (SWT) for us. The Messenger of Allah (ﷺ) raised his hands and said: 'O Allah, around us and not on us.' He did not point in any direction but the clouds dispersed, until Al-Madinah became like a hole. And the valleys ran with water and no one came from any direction but he told us of the heavy rains.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ۔ ( ایک بار )  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں لوگوں کو قحط سالی سے دو چار ہونا پڑا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر جمعہ کے دن خطبہ دے رہے تھے کہ اسی دوران ایک اعرابی  ( بدو )  کھڑا ہوا، اور کہنے لگا: اللہ کے رسول! مال  ( جانور )  ہلاک ہو گئے، اور بال بچے بھوکے ہیں، لہٰذا آپ ہمارے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئیے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھوں کو اٹھایا، اس وقت ہمیں آسمان پر بادل کا کوئی ٹکڑا دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔ آپ نے اپنے ہاتھوں کو ابھی نیچے بھی نہیں کیا تھا کہ بادل پہاڑ کے مانند امنڈنے لگا، اور آپ ابھی اپنے منبر سے اترے بھی نہیں کہ میں نے دیکھا بارش کا پانی آپ کی داڑھی سے ٹپک رہا ہے، ہم پر اس دن، دوسرے دن اور اس کے بعد والے دن یہاں تک کہ دوسرے جمعہ تک برابر بارش ہوتی رہی، تو وہی اعرابی یا کوئی اور شخص کھڑا ہوا، اور کہنے لگا: اللہ کے رسول! عمارتیں منہدم ہو گئیں، اور مال و اسباب ڈوب گئے، لہٰذا آپ ہمارے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئیے۔ تو پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھوں کو اٹھایا، اور آپ نے یوں دعا کی: «اللہم حوالينا ولا علينا»  اے اللہ! ہمارے اطراف میں برسا اور  ( اب )  ہم پر نہ برسا  چنانچہ آپ نے اپنے ہاتھ سے بادل کی جانب جس طرف سے بھی اشارہ کیا، وہ وہاں سے چھٹ گئے یہاں تک کہ مدینہ ایک گڈھے کی طرح لگنے لگا، اور وادی پانی سے بھر گئی، اور جو بھی کوئی کسی طرف سے آتا یہی بتاتا کہ خوب بارش ہوئی ہے۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجمعة ۳۵ (۹۳۳)، الإستسقاء ۱۱ (۱۰۱۸)، ۲۴ (۱۰۳۲)، صحیح مسلم/الإستسقاء ۲ (۸۹۷)، (تحفة الأشراف: ۱۷۴)، مسند احمد ۳/۲۵۶ (صحیح)
1529
Sahih

Chapters

18
01
امام بارش کے لیے کب دعا کرے ؟
1 Hadith
02
امام کا استسقاء کے لیے عیدگاہ جانے کا بیان۔
1 Hadith
03
استسقاء کے لیے جب امام نکلے تو اس کی ہئیت کیسی ہو ؟
2 Hadith
04
بارش کی دعا کے لیے امام کے منبر پر بیٹھنے کا بیان۔
1 Hadith
05
استسقاء میں دعا کے وقت امام کا اپنی پیٹھ لوگوں کی طرف پھیرنے کا بیان۔
1 Hadith
06
استسقاء کے وقت امام کے چادر پلٹنے کا بیان۔
1 Hadith
07
امام کب اپنی چادر پلٹے ؟
1 Hadith
08
استسقاء کے لیے دعا مانگتے وقت) امام کے ہاتھ اٹھانے کا بیان۔
1 Hadith
09
استسقاء میں ہاتھ کیسے اٹھائے ؟
3 Hadith
10
استسقاء کی دعا کا بیان۔
3 Hadith
11
استسقاء میں دعا مانگنے کے بعد نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
12
استسقاء کی نماز میں کتنی رکعتیں ہیں ؟
1 Hadith
13
نماز استسقاء کس طرح پڑھی جائے ؟
1 Hadith
14
استسقاء کی نماز میں بلند آواز سے قرأت کرنے کا بیان۔
1 Hadith
15
بارش کے وقت کی دعا کا بیان۔
1 Hadith
16
ستاروں کی گردش پر پانی برسنے کا اعتقاد رکھنا جائز نہیں۔
3 Hadith
17
جب بارش سے نقصان کا ڈر ہو تو امام۔
1 Hadith
18
بارش روکنے کی دعا کے وقت امام اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے۔
1 Hadith
No chapter matched that.