TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

جب بارش سے نقصان کا ڈر ہو تو امام۔ - جب بارش سے نقصان کا ڈر ہو تو امام۔ - The book of praying for rain (al-istisqa') - Sunnan Nisai with Urdu and English Translation

Chapter 17 of The book of praying for rain (al-istisqa') in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 17 of 18 · 1 Hadith
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ قَحَطَ الْمَطَرُ عَامًا، ‏‏‏‏‏‏فَقَامَ بَعْضُ الْمُسْلِمِينَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ،‏‏‏‏ فَقَالَ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ،‏‏‏‏ قَحَطَ الْمَطَرُ وَأَجْدَبَتِ الْأَرْضُ وَهَلَكَ الْمَالُ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ فَرَفَعَ يَدَيْهِ وَمَا نَرَى فِي السَّمَاءِ سَحَابَةً، ‏‏‏‏‏‏فَمَدَّ يَدَيْهِ حَتَّى رَأَيْتُ بَيَاضَ إِبْطَيْهِ يَسْتَسْقِي اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ فَمَا صَلَّيْنَا الْجُمُعَةَ حَتَّى أَهَمَّ الشَّابَّ الْقَرِيبَ الدَّارِ الرُّجُوعُ إِلَى أَهْلِهِ فَدَامَتْ جُمُعَةٌ، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا كَانَتِ الْجُمُعَةُ الَّتِي تَلِيهَا،‏‏‏‏ قَالُوا:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ،‏‏‏‏ تَهَدَّمَتِ الْبُيُوتُ وَاحْتَبَسَ الرُّكْبَانُ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِسُرْعَةِ مَلَالَةِ ابْنِ آدَمَ وَقَالَ بِيَدَيْهِ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا فَتَكَشَّطَتْ عَنِ الْمَدِينَةِ .
It was narrated that Anas said: There was no rain for a year, so some of the Muslims went to the Prophet (ﷺ) one Friday and said: 'O Messenger of Allah, there has been no rain; the land has become bare and our wealth has been destroyed.' He raised his hands, and we did not see any cloud in the sky. He stretched forth his hands until I could see the whiteness of his armpits, praying to Allah (SWT) for rain. When we finished praying Jumu'ah, even a young man whose house nearby was worried about how he would get home. That lasted for a week, then on the following Friday they said: 'O Messenger of Allah, houses have been destroyed and all travel has been ceased.' The Messenger of Allah (ﷺ) smiled at how quickly the sons of Adam become weary, and he said with his hands raised: 'O Allah, around us and not on us,' and it dispersed from Al-Madinah.
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک سال بارش نہیں ہوئی تو کچھ مسلمان جمعہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑے ہوئے، اور عرض کیا: اللہ کے رسول! بارش نہیں ہو رہی ہے، زمین سوکھ گئی ہے، اور جانور ہلاک ہو گئے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھایا، اور اس وقت آسمان میں ہمیں بادل کا کوئی ٹکڑا نظر نہیں آ رہا تھا، آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں کو خوب دراز کیا یہاں تک کہ مجھے آپ کے بغلوں کی سفیدی دکھائی دینے لگی، آپ اللہ تعالیٰ سے پانی برسنے کے لیے دعا کر رہے تھے۔ ابھی ہم جمعہ کی نماز سے فارغ بھی نہیں ہوئے تھے  ( کہ بارش ہونے لگی )  یہاں تک کہ جس جوان کا گھر قریب تھا اس کو بھی اپنے گھر جانا مشکل ہو گیا، اور برابر دوسرے جمعہ تک بارش ہوتی رہی، جب اگلا جمعہ آیا تو لوگ کہنے لگے: اللہ کے رسول! گھر گر گئے، اور سوار محبوس ہو کر رہ گئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابن آدم  ( انسان )  کے جلد اکتا جانے پر مسکرائے، پھر آپ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر یوں دعا کی: «اللہم حوالينا ولا علينا»  اے اللہ! ہمارے اطراف میں برسا اور  ( اب )  ہم پر نہ برسا  تو مدینہ سے بادل چھٹ گئے۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: ۵۹۶)، مسند احمد ۳/۱۰۴ (صحیح الإسناد)
1528
Sahih

Chapters

18
01
امام بارش کے لیے کب دعا کرے ؟
1 Hadith
02
امام کا استسقاء کے لیے عیدگاہ جانے کا بیان۔
1 Hadith
03
استسقاء کے لیے جب امام نکلے تو اس کی ہئیت کیسی ہو ؟
2 Hadith
04
بارش کی دعا کے لیے امام کے منبر پر بیٹھنے کا بیان۔
1 Hadith
05
استسقاء میں دعا کے وقت امام کا اپنی پیٹھ لوگوں کی طرف پھیرنے کا بیان۔
1 Hadith
06
استسقاء کے وقت امام کے چادر پلٹنے کا بیان۔
1 Hadith
07
امام کب اپنی چادر پلٹے ؟
1 Hadith
08
استسقاء کے لیے دعا مانگتے وقت) امام کے ہاتھ اٹھانے کا بیان۔
1 Hadith
09
استسقاء میں ہاتھ کیسے اٹھائے ؟
3 Hadith
10
استسقاء کی دعا کا بیان۔
3 Hadith
11
استسقاء میں دعا مانگنے کے بعد نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
12
استسقاء کی نماز میں کتنی رکعتیں ہیں ؟
1 Hadith
13
نماز استسقاء کس طرح پڑھی جائے ؟
1 Hadith
14
استسقاء کی نماز میں بلند آواز سے قرأت کرنے کا بیان۔
1 Hadith
15
بارش کے وقت کی دعا کا بیان۔
1 Hadith
16
ستاروں کی گردش پر پانی برسنے کا اعتقاد رکھنا جائز نہیں۔
3 Hadith
17
جب بارش سے نقصان کا ڈر ہو تو امام۔
1 Hadith
18
بارش روکنے کی دعا کے وقت امام اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے۔
1 Hadith
No chapter matched that.