TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

باب: آزاد اور غلام کے درمیان قصاص کا بیان۔ - باب: آزاد اور غلام کے درمیان قصاص کا بیان۔ - The book of oaths (qasamah), retaliation and blood money - Sunnan Nisai with Urdu and English Translation

Chapter 8 of The book of oaths (qasamah), retaliation and blood money in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 8 of 45 · 2 Hadith
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ قَتَادَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الْحَسَنِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ انْطَلَقْتُ أَنَا،‏‏‏‏ وَالْأَشْتَرُ إِلَى عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ‏‏‏‏‏‏فَقُلْنَا:‏‏‏‏ هَلْ عَهِدَ إِلَيْكَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا لَمْ يَعْهَدْهُ إِلَى النَّاسِ عَامَّةً ؟ قَالَ:‏‏‏‏ لَا، ‏‏‏‏‏‏إِلَّا مَا كَانَ فِي كِتَابِي هَذَا، ‏‏‏‏‏‏فَأَخْرَجَ كِتَابًا مِنْ قِرَابِ سَيْفِهِ،‏‏‏‏ فَإِذَا فِيهِ:‏‏‏‏ الْمُؤْمِنُونَ تَكَافَأُ دِمَاؤُهُمْ وَهُمْ يَدٌ عَلَى مَنْ سِوَاهُمْ،‏‏‏‏ وَيَسْعَى بِذِمَّتِهِمْ أَدْنَاهُمْ،‏‏‏‏ أَلَا لَا يُقْتَلُ مُؤْمِنٌ بِكَافِرٍ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا ذُو عَهْدٍ بِعَهْدِهِ، ‏‏‏‏‏‏مَنْ أَحْدَثَ حَدَثًا فَعَلَى نَفْسِهِ،‏‏‏‏ أَوْ آوَى مُحْدِثًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ .
It was narrated that Qais bin 'Ubad said: Al-Ashtar and I went to 'Ali, may Allah be pleased with him, and said: Did the Prophet of Allah tell you anything that he did not tell to all the people?' He said: 'No, except what is in this letter of mine.' He brought out a letter from the sheath of his sword and it said therein: The lives of the believers are equal in value, and they are one against others, and they hasten to support the asylum granted by the least of them. But no believer may be killed in return for a disbeliever, nor one with a covenant while his convenant is in effect. Whoever commits an offense then the blame is on himself, and whoever gives sanctuary to an offender, then upon him will be the curse of Allah, the angels and all the people.
قیس بن عباد کہتے ہیں کہ میں اور اشتر علی رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو ہم نے کہا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو کوئی ایسی خاص بات بتائی جو عام لوگوں کو نہیں بتائی؟ انہوں نے کہا: نہیں، سوائے اس کے کہ جو میری اس کتاب میں موجود ہے ۱؎ پھر انہوں نے اپنی تلوار کی نیام سے ایک تحریر نکالی، اس میں لکھا تھا: ”سب مسلمانوں کا خون برابر ہے ۲؎، اور وہ غیروں کے مقابل ( باہمی نصرت و معاونت میں ) گویا ایک ہاتھ ہیں، اور ان میں کا ایک ادنیٰ آدمی بھی ان سب کی طرف سے عہد و امان کی ذمہ داری لے سکتا ہے ۳؎ آگاہ رہو! کہ کوئی مومن کسی کافر کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا، اور نہ ہی کوئی ذمی معاہد جب تک وہ معاہد ہے قتل کیا جائے گا، اور جو شخص کوئی نئی بات نکالے گا تو اس کی ذمہ داری اسی کے اوپر ہو گی، اور جو نئی بات نکالے گا یا نئی بات نکالنے والے کسی شخص کو پناہ دے گا تو اس پر اللہ کی، فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہے۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الدیات ۱۱ (۴۵۳۰)، (تحفة الأشراف: ۱۰۲۵۷)، مسند احمد (۱/۱۲۲)
Explanation
وضاحت: ۱؎ : یعنی اگر میرے لیے کوئی خاص بات ہوتی تو میری اس کتاب میں ضرور ہوتی، جب کہ اس کتاب میں جو کچھ ہے وہ میرے لیے خاص نہیں ہے بلکہ عام ہے، یہ اور بات ہے کہ اوروں کو چھوڑ کر مجھے اسے لکھنے کا حکم دیا گیا۔ ۲؎ : اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آزاد آدمی اور غلام کے درمیان بھی قصاص کا حکم جاری ہو گا۔ ۳؎ : یعنی کوئی ادنیٰ مسلمان بھی کسی کافر کو پناہ دیدے تو کوئی مسلمان اسے توڑ نہیں سکتا۔
4738
Sahih
أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَلِيٍّ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَامِرٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ قَتَادَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي حَسَّانَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:‏‏‏‏ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ الْمُؤْمِنُونَ تَكَافَأُ دِمَاؤُهُمْ وَهُمْ يَدٌ عَلَى مَنْ سِوَاهُمْ، ‏‏‏‏‏‏يَسْعَى بِذِمَّتِهِمْ أَدْنَاهُمْ، ‏‏‏‏‏‏لَا يُقْتَلُ مُؤْمِنٌ بِكَافِرٍ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا ذُو عَهْدٍ فِي عَهْدِهِ .
It was narrated from 'Ali, may Allah be please with him that the Prophet said: The lives of the believers are equal in value, and they are one against others, and they hasten to support the asylum granted by the least of them. But no believer may be killed in return for a disbeliever, nor one with a covenant while his covenant is in effect.
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سارے مسلمانوں کا خون برابر ہے وہ غیروں کے مقابل ( باہمی نصرت و معاونت میں ) گویا ایک ہاتھ ہیں اور ان میں کا ایک ادنیٰ آدمی بھی سب کی طرف سے عہد و امان کی ذمہ داری لے سکتا ہے، کوئی مومن کسی کافر کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا اور نہ کسی ذمی کو جب تک وہ ذمہ میں رہے“۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ۱۰۲۷۹)، مسند احمد (۱/۸۱، ۱۱۹)، ویأتي برقم: ۴۷۴۹
4739
Sahih

Chapters

45
01
باب: زمانہ جاہلیت میں رائج قسامہ کا بیان۔
1 Hadith
02
باب: قسامہ کا بیان۔
3 Hadith
03
باب: قسامہ میں قسم کی ابتداء مقتول کے ورثاء کی طرف سے ہونے کا بیان۔
2 Hadith
04
باب: اس سلسلے میں سہل کی حدیث کے ناقلین کے الفاظ میں اختلاف کا ذکر۔
9 Hadith
05
باب: قصاص کا بیان۔
3 Hadith
06
باب: اس سلسلہ میں علقمہ بن وائل کی حدیث میں راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
8 Hadith
07
باب: اور (اس حدیث کے راوی) عکرمہ کے تلامذہ کے اختلاف کا بیان۔
2 Hadith
08
باب: آزاد اور غلام کے درمیان قصاص کا بیان۔
2 Hadith
09
باب: غلام کو قتل کر دینے والے مالک سے قصاص لینے کا بیان۔
3 Hadith
10
باب: عورت کو عورت کے بدلے قتل کرنے کا بیان۔
4 Hadith
11
باب: کافر کے بدلے مسلمان کے قتل نہ کیے جانے کا بیان۔
4 Hadith
12
باب: ذمی (معاہد) کو قتل کرنے کی شناعت و وعید کا بیان۔
4 Hadith
13
باب: قتل سے کم جرم میں غلاموں سے قصاص نہ لینے کا بیان۔
1 Hadith
14
باب: دانت کے قصاص کا بیان۔
7 Hadith
15
باب: دانت کاٹ لینے کا قصاص اور اس بابت عمران بن حصین رضی الله عنہ کی حدیث میں راویوں کے الفاظ کے اختلاف کا ذکر۔
4 Hadith
16
باب: اپنا دفاع کرنے میں دوسرے کے نقصان ہو جانے کا بیان۔
2 Hadith
17
باب: اس حدیث میں عطاء بن ابی رباح کے تلامذہ کے اختلاف کا بیان۔
8 Hadith
18
باب: نیزے کی ضرب کے قصاص کا بیان۔
2 Hadith
19
باب: طمانچے اور تھپڑ کے قصاص کا بیان۔
1 Hadith
20
باب: پکڑ کر کھینچنے کے قصاص کا بیان۔
1 Hadith
21
باب: بادشاہوں اور حکمرانوں سے قصاص لینے کا بیان۔
1 Hadith
22
باب: سلطان (حکمراں) کے (عامل کے) ذریعہ کسی کو زخم آ جائے۔
1 Hadith
23
باب: تلوار کے بجائے کسی اور چیز سے قصاص لینے کا بیان۔
2 Hadith
24
باب: آیت کریمہ: ”جس کو اس کے بھائی کی طرف سے کچھ معاف کر دیا جائے تو معاف کرنے والا دستور کی پیروی کرے اور جس کو معاف کیا گیا وہ اچھی طرح دیت ادا کرے“ (البقرہ: ۱۷۸) کی تفسیر۔
2 Hadith
25
باب: قصاص معاف کر دینے کے حکم کا بیان۔
2 Hadith
26
باب: جب مقتول کا وارث قصاص معاف کر دے تو کیا قاتل عمد سے دیت لی جائے گی؟
3 Hadith
27
باب: عورتوں کا خون معاف کرنے کا بیان۔
1 Hadith
28
باب: پتھر یا کوڑے سے قتل کئے جانے والے کا بیان۔
2 Hadith
29
باب: شبہ عمد کی دیت کتنی ہے؟ اور قاسم بن ربیعہ کی اس حدیث میں ایوب کے تلامذہ کے اختلاف کا ذکر۔
2 Hadith
30
باب: تلامذہ خالدالحذاء کے اختلاف کا ذکر۔
9 Hadith
31
باب: قتل خطا میں دیت کے اونٹوں کی عمر کا بیان۔
1 Hadith
32
باب: چاندی سے دیت کی ادائیگی کا بیان۔
2 Hadith
33
باب: عورت کی دیت کا بیان۔
1 Hadith
34
باب: کافر کی دیت کا بیان۔
2 Hadith
35
باب: مکاتب غلام کی دیت کا بیان۔
5 Hadith
36
باب: عورت کے پیٹ کے بچے کی دیت کا بیان۔
9 Hadith
37
باب: قتل شبہ عمد کی تشریح اور اس بات کا بیان کہ بچے کی اور شبہ عمد کی دیت کس پر ہو گی اور اس بابت مغیرہ رضی الله عنہ کی حدیث میں راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
10 Hadith
38
باب: کیا کسی کو دوسرے کے جرم میں گرفتار کیا جا سکتا ہے؟
8 Hadith
39
باب: بے نور آنکھ جو اپنی جگہ پر ہو، اگر اسے کوئی پھوڑ دے تو اس کے حکم کا بیان۔
1 Hadith
40
باب: دانتوں کی دیت کا بیان۔
2 Hadith
41
باب: انگلیوں کی دیت کا بیان۔
9 Hadith
42
باب: ہڈی تک پہنچنے والے زخم کی دیت کا بیان۔
1 Hadith
43
باب: دیت کے سلسلے میں عمرو بن حزم کی حدیث کا ذکر اور اس کے راویوں کے اختلاف کا بیان۔
7 Hadith
44
باب: سلطان (حکمراں) کو بتائے بغیر جو شخص اپنا بدلہ خود لے لے؟
3 Hadith
45
باب: قصاص سے متعلق مجتبیٰ (سنن صغریٰ) کی بعض وہ احادیث جو ”سنن کبریٰ“ میں نہیں ہیں آیت کریمہ: ”جو کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کی سزا جہنم ہے“ (النساء: ۹۳) کی تفسیر۔
7 Hadith
No chapter matched that.