Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 7

سورة بنی اسراءیل

اِنۡ اَحۡسَنۡتُمۡ اَحۡسَنۡتُمۡ لِاَنۡفُسِکُمۡ ۟ وَ اِنۡ اَسَاۡتُمۡ فَلَہَا ؕ فَاِذَا جَآءَ وَعۡدُ الۡاٰخِرَۃِ لِیَسُوۡٓءٗا وُجُوۡہَکُمۡ وَ لِیَدۡخُلُوا الۡمَسۡجِدَ کَمَا دَخَلُوۡہُ اَوَّلَ مَرَّۃٍ وَّ لِیُتَبِّرُوۡا مَا عَلَوۡا تَتۡبِیۡرًا ﴿۷﴾

[And said], "If you do good, you do good for yourselves; and if you do evil, [you do it] to yourselves." Then when the final promise came, [We sent your enemies] to sadden your faces and to enter the temple in Jerusalem, as they entered it the first time, and to destroy what they had taken over with [total] destruction.

اگر تم نے اچھے کام کئے تو خود اپنے ہی فائدے کے لئے ، اور اگر تم نے برائیاں کیں تو بھی اپنے ہی لئے ، پھر جب دوسرے وعدے کا وقت آیا ( تو ہم نے دوسرے بندوں کو بھیج دیا تاکہ ) وہ تمہارے چہرے بگاڑ دیں اور پہلی دفعہ کی طرح پھر اسی مسجد میں گھس جائیں اور جس جس چیز پر قابو پائیں توڑ پھوڑ کر جڑ سے اکھاڑ دیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنۡ
اگر
اَحۡسَنۡتُمۡ
بھلائی کی تم نے
اَحۡسَنۡتُمۡ
بھلائی کی تم نے
لِاَنۡفُسِکُمۡ
اپنے نفسوں کے لئے
وَاِنۡ
اور اگر
اَسَاۡتُمۡ
برا کیا تم نے
فَلَہَا
تو اپنے ہی لیے ہے
فَاِذَا
پھر جب
جَآءَ
آ جائے گا
وَعۡدُ
وعدہ
الۡاٰخِرَۃِ
دوسری (بار کا)
لِیَسُوۡٓءٗا
تا کہ وہ بگاڑ دیں
وُجُوۡہَکُمۡ
چہرے تمہارے
وَلِیَدۡخُلُوا
اور تاکہ وہ داخل ہوں
الۡمَسۡجِدَ
مسجد میں
کَمَا
جیساکہ
دَخَلُوۡہُ
وہ داخل ہوئےتھے اس میں
اَوَّلَ
پہلی
مَرَّۃٍ
بار
وَّلِیُتَبِّرُوۡا
اور تاکہ وہ تباہ کردیں
مَا
جس پر
عَلَوۡا
وہ غلبہ پائیں
تَتۡبِیۡرًا
بری طرح تباہ کرنا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنۡ
اگر
اَحۡسَنۡتُمۡ
بھلائی کی تم نے
اَحۡسَنۡتُمۡ
توبھلائی کی تم نے
لِاَنۡفُسِکُمۡ
اپنے آپ کے لیے
وَاِنۡ
اور اگر
اَسَاۡتُمۡ
برائی کی تم نے
فَلَہَا
توان کے لیے ہے
فَاِذَا
چنانچہ جب
جَآءَ
آگیا
وَعۡدُ الۡاٰخِرَۃِ
وعدہ دوسرا
لِیَسُوۡٓءٗا
تاکہ وہ بگاڑ دیں
وُجُوۡہَکُمۡ
تمہارے چہرے
وَلِیَدۡخُلُوا
اور تاکہ وہ داخل ہو جائیں
الۡمَسۡجِدَ
مسجد میں
کَمَا
جیسے
دَخَلُوۡہُ
داخل ہوئے وہ اس میں
اَوَّلَ مَرَّۃٍ
پہلی بار
وَّلِیُتَبِّرُوۡا
اور تاکہ وہ برباد کر دیں
مَا
جسں چیز پر
عَلَوۡا
وہ غلبہ پائیں
تَتۡبِیۡرًا
بری طرح تباہ وبرباد کرنا
Translated by

Juna Garhi

[And said], "If you do good, you do good for yourselves; and if you do evil, [you do it] to yourselves." Then when the final promise came, [We sent your enemies] to sadden your faces and to enter the temple in Jerusalem, as they entered it the first time, and to destroy what they had taken over with [total] destruction.

اگر تم نے اچھے کام کئے تو خود اپنے ہی فائدے کے لئے ، اور اگر تم نے برائیاں کیں تو بھی اپنے ہی لئے ، پھر جب دوسرے وعدے کا وقت آیا ( تو ہم نے دوسرے بندوں کو بھیج دیا تاکہ ) وہ تمہارے چہرے بگاڑ دیں اور پہلی دفعہ کی طرح پھر اسی مسجد میں گھس جائیں اور جس جس چیز پر قابو پائیں توڑ پھوڑ کر جڑ سے اکھاڑ دیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(دیکھو) اگر تم نے بھلائی کی تو اپنے ہی لئے بھلائی کی اور اور اگر برائی کی اس کا وبال بھی تمہی پر ہوگا۔ پھر جب دوسرے وعدے کا وقت آگیا کہ (جابر فاتحین) تمہارے حلیہ بگاڑ دیں اور مسجد (اقصیٰ ) میں ایسے ہی داخل ہوں جیسے پہلے بار داخل ہوئے تھے اور جہاں جہاں غلبہ پائیں اسے تہس نہس کردیں ۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگرتم نے بھلائی کی،توتم نے اپنے آپ کے لیے بھلائی کی اوراگرتم نے برائی کی تو(وہ بھی)ان کے لیے ہے،چنانچہ جب دوسرا وعدہ آ گیا(توہم نے اورلوگ تم پرمسلط کردیے)تاکہ وہ تمہارے چہرے بگاڑ دیں اور تاکہ وہ مسجدمیں داخل ہو جائیں،جیسے وہ پہلی باراس میں داخل ہوئے تھے اور تاکہ جس چیزپربھی وہ غلبہ پائیں اُسے برباد کردیں بری طرح تباہ وبرباد کرنا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

If you do good, you will do it for yourselves, and if you do evil, it will be for you, too. Later, when came the time appointed for the sec¬ond, (We sent others) so that they spoil your faces, and so that they enter into the Mosque as the former ones had entered it the first time and destroy what they over-power, totally

اگر بھلائی کی تم نے تو بھلا کیا اپنا اور اگر برائی کی تو اپنے لئے پھر جب پہنچا وعدہ دوسرا بھیجے اور بندے کہ اداس کردیں تمہارے منہ اور گھس جائیں مسجد میں جیسے گھس گئے تھے پہلی بار اور خراب کردیں جس جگہ غالب ہوں پوری خرابی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اگر تم نے کوئی بھلائی کی تو خود اپنے ہی لیے کی اور اگر کوئی برائی کمائی تو وہ بھی اپنے ہی لیے کمائی پھر جب دوسرے وعدے کا وقت آیا تاکہ وہ تمہارے چہرے بگاڑ دیں اور وہ داخل ہوجائیں مسجد میں جیسے کہ داخل ہوئے تھے پہلی مرتبہ اور تباہ و برباد کر کے رکھ دیں (ہر اس شے کو) جس کے اوپر بھی انہیں قبضہ حاصل ہوجائے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Whenever you did good, it was to your own advantage; and whenever you committed evil, it was to your own disadvantage. So, when the time of the fulfilment of the second promise arrived, (We raised other enemies that would) disfigure your faces and enter the Temple (of Jerusalem) as they had entered the first time, and destroy whatever they could lay their hands on.

دیکھو! تم نے بھلائی کی تو وہ تمہارے اپنے ہی لیے بھلائی تھی ، اور برائی کی تو وہ تمہاری اپنی ذات کے لیے برائی ثابت ہوئی ۔ پھر جب دوسرے وعدے کا وقت آیا تو ہم نے دوسرے دشمنوں کو تم پر مسلط کیا تا کہ وہ تمہارے چہرے بگاڑ دیں اور مسجد ﴿بیت المقدس﴾ میں اسی طرح گھس جائیں جس طرح پہلے دشمن گھسے تھے اور جس چیز پر ان کا ہاتھ پڑے اسے تباہ کر کے رکھ دیں 9 ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر تم اچھے کام کرو گے تو اپنے ہی فائدے کے لیے کرو گے ، اور برے کام کرو گے تو بھی وہ تمہارے لیے ہی برا ہوگا ۔ چنانچہ جب دوسرے واقعے کی میعاد آئی ( تو ہم نے دوسرے دشمنوں کو تم پر مسلط کردیا ) تاکہ وہ تمہارے چہروں کو بگاڑ ڈالیں ، اور تاکہ وہ مسجد میں اسی طرح داخل ہوں جیسے پہلے لوگ داخل ہوئے تھے ، اور جس جس چیز پر ان کا زور چلے ، اس کو تہس نہس کر کے رکھ دیں ۔ ( ٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اگر تم اچھا کرو گیتو اپنے لئے اچھا کرو گے 11(تمہاری ہی بھلا ہوگا) اور جو برا کر دے گے تو اپنے لئے برا کرو گے (تمہارا ہی خرابا ہوگا) پھر جب دوسرے وعدے کی سزا کا وقت آن پہنچا تو ہم نے دوسرے بندوں کو تم پر بھیج دیا کہ اتارتے مارتے تمہارے منہ بگاڑ دیں تم اداس ہوجائو اور پہلی بار کی طرح پھر مسجد میں گھس جائیں (یعنی بیت المقدس کی مسجد کو دوبارہ خراب کریں اور جس چیز پر قابو پائیں اس کو برباد کردیں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر تم نے ا اچھے کام کیے تو اپنے ہی لئے اچھے کام کیے اور اگر برے کام کام کیے تو اپنے ہی لئے پھر جب دوسرے وعدے کا وقت آیا (تو ہم نے پھر اپنے بندے مسلط کردیئے) تاکہ (مار مار کر) تمہارے چہرے بگاڑ دیں اور جس طرح وہ پہلی مرتبہ مسجد (بیت المقدس) میں گھسے تھے اسی طرح پھر اس میں داخل ہوجائیں اور جس چیز پر ان کا بس چلے اسے تباہ وبرباد کردیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور (بتا دیا تھا کہ ) اگر تم نے بھلے کام کئے تو وہ تمہارے اپنے لئے ہیں اور اگر تم نے برے کام کئے تو وہ بھی تمہارے اپنے لئے ہیں پھر جب دوسرے وعدے کا وقت آیا تو دشمن نے تمہارے چہرے بگاڑ دیئے تاکہ وہ مسجد اقصیٰ میں گھس جائیں جس طرح وہ پہلی مرتبہ گھسے تھے اور یہ کہ وہ غلبہ پا کر پوری طرح برباد کر ڈالیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر تم نیکوکاری کرو گے تو اپنی جانوں کے لئے کرو گے۔ اور اگر اعمال بد کرو گے تو (اُن کا) وبال بھی تمہاری ہی جانوں پر ہوگا پھر جب دوسرے (وعدے) کا وقت آیا (تو ہم نے پھر اپنے بندے بھیجے) تاکہ تمہارے چہروں کو بگاڑ دیں اور جس طرح پہلی دفعہ مسجد (بیت المقدس) میں داخل ہوگئے تھے اسی طرح پھر اس میں داخل ہوجائیں اور جس چیز پر غلبہ پائیں اُسے تباہ کردیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

If ye will do well ye will do well for yourselves, and if ye will do evil it will be against the same. Then when the promise of the second came, We raised up a people that they may disgrace your faces and may enter the Mosque even as they entered it the first time, and that they may destroy with utter destruction whatsoever may fall under their power.

اگر اچھے کام کرو گے اپنے ہی لئے اچھائی کرو گے اور اگر برائی کرو گے تو بھی اپنے ہی حق میں ۔ پھر جب پچھلی بار میعاد آئے گی (ہم دوسروں کو مسلط کردیں گے) تاکہ وہ تمہارے چہرے بگاڑ دیں اور تاکہ (تمہاری) عبادت گاہ میں گھس پڑیں جیسا کہ اس میں (اگلے لوگ) اگلی بار گھس آئے تھے اور تاکہ یہ جس چیز پر بھی ان کا زور چلے اسے تہس نہس کرڈالیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر تم بھلے کام کرو گے تو اپنے لئے کرو گے اور اگر بُرے کام کرو گے تو بھی اپنے ہی لئے ۔ پھر جب پچھلی بار کی میعاد آجاتی ہے ( تو ہم تم پر اپنے زور آور بندے مسلط کردیتے ہیں ) کہ وہ تمہارے چہرے بگاڑ دیں اور تاکہ وہ مسجد میں گھس پڑیں جس طرح پہلی بار گھس پڑے تھے اور تاکہ جس چیز پر ان کا زور چلے ، اسے تہس نہس کر ڈالیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر تم اچھے اعمال کروگے تو اپنی ہی جانوں کے لیے اچھا کروگے اور اگر برائی کروگے اتو اپنی ہی جانوں کے لیے کروگے ، پھر جب دوسری مرتبہ کا وقت آیا ( تو ہم نے اور لوگوں کو تم پر حاوی کردیا ) تاکہ وہ تمہارے چہروں کو بری طرح بگاڑ دیں اور جس طرح پہلی مرتبہ ( تمہارے دشمن ) مسجد میں داخل ہوگئے تھے یہ بھی مسجد میں داخل ہوجائیں اور جس جس پر قابو پائیں اسے تباہ کرکے رکھ دیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر تم نیکو کاری کرو گے تو اپنی جانوں کے لیے کرو گے اور اگر اعمال بد کرو گے تو ان کا وبال بھی تمہاری ہی جانوں پر ہوگا پھر جب دوسرے وعدے کا وقت آیا تو (ہم نے پھر اپنے بندے بھیجے) تاکہ تمہارے چہروں کو بگاڑ دیں اور جس طرح پہلی دفعہ مسجد بیت المقدس میں داخل ہوگئے تھے اسی طرح پھر اس میں داخل ہوجائیں اور جس چیز پر غلبہ پائیں اسے تباہ کردیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(سو) اگر تم نے اچھا کیا تو اپنے ہی لئے کرو گے، اور اگر تم نے برائی کی تو اس کا وبال بھی خود تم ہی لوگوں پر ہوگا، پھر جب دوسرے وعدے کا وقت آئے گا (تو ہم تم پر دوبارہ اپنے ایسے بندے مسلط کردیں گے) تاکہ وہ حلیہ بگاڑ کر رکھ دیں تمہارے چہروں کا، اور تاکہ وہ داخل ہوجائیں مسجد میں، جیسا کہ وہ اس میں داخل ہوگئے تھے پہلی مرتبہ، اور تاکہ وہ تمہیں تہس کر کے رکھ دیں، ہر اس چیز کو جس پر ان کا قابو چلے (اور ہاتھ پڑے )

Translated by

Noor ul Amin

( دیکھو ) اگرتم نے اچھے کام کئے توخوداپنے ہی فائدے کے لئے اور اگرتم نے برائیاں کیں تواس کاوبال بھی تمہی پر ہوگاپھرجب دوسرے وعدے کا وقت آگیا کہ ( جابر فاتحین ) تمہارے چہرے بگاڑدیں اور پہلی دفعہ کی طرح پھراسی مسجد ( اقصیٰ ) میں گھس جائیں اور جس جس چیزپرقابوپائیں توڑپھوڑکرجڑسے اکھاڑدیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اگر تم بھلائی کرو گے اپنا بھلا کرو گے ( ف۱۹ ) اور اگر برا کرو گے تو اپنا ، پھر جب دوسری بار کا وعدہ آیا ( ف۲۰ ) کہ دشمن تمہارا منہ بگاڑ دیں ( ف۲۱ ) اور مسجد میں داخل ہوں ( ف۲۲ ) جیسے پہلی بار داخل ہوئے تھے ( ف۲۳ ) اور جس چیز پر قابو پائیں ( ف۲٤ ) تباہ کرکے برباد کردیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر تم بھلائی کرو گے تو اپنے ( ہی ) لئے بھلائی کرو گے ، اور اگر تم برائی کرو گے تو اپنی ( ہی ) جان کے لئے ، پھر جب دوسرے وعدہ کی گھڑی آئی ( تو اور ظالموں کو تم پر مسلّط کر دیا ) تاکہ ( مار مار کر ) تمہارے چہرے بگاڑ دیں اور تاکہ مسجدِ اقصٰی میں ( اسی طرح ) داخل ہوں جیسے اس میں ( حملہ آور لوگ ) پہلی مرتبہ داخل ہوئے تھے اور تاکہ جس ( مقام ) پر غلبہ پائیں اسے تباہ و برباد کر ڈالیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( دیکھو ) اگر تم اچھے کام کروگے تو اپنے لئے ہی کروگے اور اگر برے کام کروگے تو وہ بھی اپنے لئے کروگے پس جب دوسرا وعدہ آگیا ( تو ہم نے اور بندوں کو مسلط کر دیا ) تاکہ تمہارے چہروں کو بگاڑ دیں اور مسجد ( بیت المقدس ) میں اسی طرح ( جبراً ) داخل ہو جائیں جس طرح پہلی بار ( حملہ آور ) داخل ہوئے تھے اور تاکہ جس جس چیز پر وہ قابو ۔ پائیں اسے تباہ و برباد کر دیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If ye did well, ye did well for yourselves; if ye did evil, (ye did it) against yourselves. So when the second of the warnings came to pass, (We permitted your enemies) to disfigure your faces, and to enter your Temple as they had entered it before, and to visit with destruction all that fell into their power.

Translated by

Muhammad Sarwar

(We told you), "If you do good, it will be for your own benefit, but if you do bad, it will be against your souls. When the prophecy of your second transgression will come to pass, sadness will cover your faces. They (your enemies) will enter the mosque as they did the first time to bring about utter destruction.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(And We said): "If you do good, you do good for your own selves, and if you do evil (you do it) against yourselves." Then, when the second promise came to pass, (We permitted your enemies) to disgrace your faces and to enter the Masjid as they had entered it before, and to destroy with utter destruction all that fell in their hands.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

If you do good, you will do good for your own souls, and if you do evil, it shall be for them. So when the second promise came (We raised another people) that they may bring you to grief and that they may enter the mosque as they entered it the first time, and that they might destroy whatever they gained ascendancy over with utter destruction.

Translated by

William Pickthall

(Saying): If ye do good, ye do good for your own souls, and if ye do evil, it is for them (in like manner). So, when the time for the second (of the judgments) came (We roused against you others of Our slaves) to ravage you, and to enter the Temple even as they entered it the first time, and to lay waste all that they conquered with an utter wasting.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अगर तुम अच्छे काम करोगे तो तुम अपने लिए अच्छा करोगे और अगर तुम बुरे काम करोगे तब भी अपने लिए बुरा करोगे, फिर जब दूसरे वादे का वक़्त आया तो हमने और बंदे भेजे कि वे तुम्हारे चेहरों को बिगाड़ दें और मस्जिद (बैतुल-मुक़द्दस) में घुस जाएं जिस तरह उसमें पहली बार घुसे थे और जिस चीज़ पर उनका ज़ोर चले उसको बरबाद कर दें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اگر اچھے کام کرتے رہو گے تو اپنے ہی نفع کے لیے اچھے کام کرو گے اور اگر (پھر) تم برے کام کرو گے تو بھی اپنے ہی لیے پھر جب پچھلی بار کی میعاد آوے گی ہم پھر دوسروں کو مسلط کردیں گے تاکہ (مار مار کر) تمہارے منہ بگاڑ دیں اور جس طرح وہ لوگ مسجد (بیت المقدس) میں گھسے تھے یہ لوگ بھی اس میں گھس پڑیں اور جس جس پر ان کا زور چلے سب کو برباد کر ڈالیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر تم نے بھلائی کی تو اپنے لیے بھلائی کی اور اگر برائی کی تو اپنے لیے کی، پھر جب آخری وعدہ آیا (تو ہم نے اور بندے تم پر بھیجے) تاکہ وہ تمہارے چہرے بگاڑ دیں اور وہ مسجد میں داخل ہوجائیں جیسے وہ پہلی مرتبہ اس میں داخل ہوئے تاکہ جس پر غلبہ پائیں اسے بری طرح برباد کردیں۔ “ (٧) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

دیکھو ! تم نے بھلائی کی تو وہ تمہارے اپنے ہی لیے بھلائی تھی ، اور برائی کی تو وہ تمہاری اپنی ذات کے لئے برائی ثابت ہوئی۔ پھر جب دوسرے وعدے کا وقت آیا تو ہم نے دوسرے دشمنوں کو تم پر مسلط کیا تاکہ وہ تمہارے چہرے بگاڑ دیں اور مسجد (بیت المقدس) میں اسی طرح گھس جائیں جس طرح پہلے دشمن گھسے تھے اور جس چیز پر ان کا ہاتھ پڑے اسے تباہ کرکے رکھ دیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر تم اچھے کام کرو گے تو اپنی جانوں کے لیے اچھا کرو گے، اور اگر برے کام کرو گے تو تمہاری جانوں کے لیے ہوں گے، جب دوسری مرتبہ میعاد کا وقت آئے گا تاکہ وہ تمہارے مونہوں کو بگاڑیں اور تاکہ وہ مسجد میں داخل ہوجائیں جیسا کہ وہ اس میں پہلی بار داخل ہوئے تھے اور تاکہ وہ ان سب کو ہلاک کرڈالیں جو ان کے قابو میں آجائیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر بھلائی کی تم نے تو بھلا کیا اپنا اور اگر برائی کی تو اپنے لیے پھر جب پہنچا وعدہ دوسرا بھیجے اور بندے کہ اداس کردیں تمہارے منہ اور گھس جائیں مسجد میں جیسے گھس گئے تھے پہلی بار اور خراب کردیں جس جگہ غالب ہوں پوری خرابی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر تم اچھے عمل کرو گے تو اس کا فائدہ تمہارے ہی لئے ہوگا اور اگر تم بڑے کام کرو گے تو بھی اپنے اسی لئے کرو گے پھر جب دوسری بار کا وقت آیا تو ہم نے دوسرے بندے بھیجے تاکہ وہ تمہارے چہرے بگاڑ دیں اور جس طرح پہلی مرتبہ کے حملہ آور مسجد میں گھس گئے تھے اسی طرح یہ بھی مسجد میں گھس پڑیں اور نیز اس لئے اس لئے کہ جس چیز پر وہ حملہ آور قابو پالیں اس کو بالکل برباد کر ڈالیں