Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 129

سورة البقرة

رَبَّنَا وَ ابۡعَثۡ فِیۡہِمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡہُمۡ یَتۡلُوۡا عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتِکَ وَ یُعَلِّمُہُمُ الۡکِتٰبَ وَ الۡحِکۡمَۃَ وَ یُزَکِّیۡہِمۡ ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿۱۲۹﴾٪  15

Our Lord, and send among them a messenger from themselves who will recite to them Your verses and teach them the Book and wisdom and purify them. Indeed, You are the Exalted in Might, the Wise."

اے ہمارے رب !ان میں انہیں میں سے رسول بھیج جو ان کے پاس تیری آیتیں پڑھے ، انہیں کتاب و حکمت سکھائے اور انہیں پاک کرے یقیناً تو غلبے والا اور حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

رَبَّنَا
اے ہمارے رب
وَابۡعَثۡ
اور مبعوث فرما
فِیۡہِمۡ
ان میں
رَسُوۡلًا
ایک رسول کو
مِّنۡہُمۡ
ان ہی میں سے
یَتۡلُوۡا
وہ تلاوت کرے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اٰیٰتِکَ
آیات تیری
وَیُعَلِّمُہُمُ
اور وہ تعلیم دے انہیں
الۡکِتٰبَ
کتاب
وَالۡحِکۡمَۃَ
اور حکمت کی
وَیُزَکِّیۡہِمۡ
اور وہ تزکیہ کرے ان کا
اِنَّکَ
بےشک تو
اَنۡتَ
تو ہی ہے
الۡعَزِیۡزُ
بہت زبردست
الۡحَکِیۡمُ
خوب حکمت والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

رَبَّنَا
اے ہمارے رب
وَابۡعَثۡ
اور تو بھیج
فِیۡہِمۡ
ان میں
رَسُوۡلًا
ایک رسول
مِّنۡہُمۡ
انہی میں سے
یَتۡلُوۡا
وہ پڑ ھ کر سنائے
عَلَیۡہِمۡ
انہیں
اٰیٰتِکَ
تیری آیات
وَیُعَلِّمُہُمُ
اورتعلیم دے ان کو
الۡکِتٰبَ
کتاب کی
وَالۡحِکۡمَۃَ
اور حکمت کی
وَیُزَکِّیۡہِمۡ
اور ان کو پاک کرے
اِنَّکَ
یقیناً تو
اَنۡتَ
تو ہی
الۡعَزِیۡزُ
سب پر غالب
الۡحَکِیۡمُ
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Our Lord, and send among them a messenger from themselves who will recite to them Your verses and teach them the Book and wisdom and purify them. Indeed, You are the Exalted in Might, the Wise."

اے ہمارے رب !ان میں انہیں میں سے رسول بھیج جو ان کے پاس تیری آیتیں پڑھے ، انہیں کتاب و حکمت سکھائے اور انہیں پاک کرے یقیناً تو غلبے والا اور حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ہمارے پروردگار ! ان میں ایک رسول مبعوث فرما جو انہی میں سے ہو، وہ ان کے سامنے تیری آیات کی تلاوت کرے، انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دے اور ان کو پاکیزہ بنا دے۔ بلاشبہ تو غالب اور حکمت والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے ہمارے رب! اور ان لوگوں میں ان ہی میں سے ایک رسول بھیج جوانہیں تیری آیات پڑھ کرسُنائے اورانہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دے اوران کوپاک کرے،یقیناًتوسب پرغالب،کمال حکمت والا ہے‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And, our Lord, raise in their midst a Messenger from among them, who should recite to them Your verses, and teach them the Book and the wisdom, and make them pure. Indeed You and You alone, are the All-Mighty, the All-Wise.

اے پروردگار ہمارے اور بھیج ان میں ایک رسول انہی میں کا کہ پڑھ ان پر تیری آیتیں اور سکھلائے ان کو کتاب اور تہ کی باتیں اور پاک کرے ان کو بہشک تو ہی ہے بہت زبردست بڑی حکمت والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اے ہمارے پروردگار ! ان لوگوں میں اٹھائیو ایک رسول خود انہی میں سے جو انہیں تیری آیات پڑھ کر سنائے اور انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دے اور ان کو پاک کرے یقیناً توُ ہی ہے زبردست اور کمال حکمت والا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور اے رب ، ان لوگوں میں خود انھیں کی قوم سے ایک ایسا رسول اٹھائیو ، جو انھیں تیری آیات سنائے ، ان کو کتاب اور حکمت کی تعلیم دے اور ان کی زندگیاں سنوارے128 ۔ تو بڑا مقتدر اور حکیم ہے ۔ “129 ؏١۵

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہمارے پروردگار ! ان میں ایک ایسا رسول بھی بھیجنا جو انہی میں سے ہو ، جو ان کے سامنے تیری آیتوں کی تلاوت کرے ، انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دے ، اور ان کو پاکیزہ بنائے ۔ ( ٨٤ ) بیشک تیری اور صرف تیری ذات وہ ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے ، جس کی حکمت بھی کامل ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ا پروردگار ہمارے اس گروہ میں) انہیں میں سے ایک پیغمبر بھیج جو تیری آیتیں پڑھ کر ان کو سنائے اور کتاب ( قرآن شریف) اور حکمت حدیث شریف) ان کو سکھلائے اور ( شرک سے ان کو پاک کرے بیشک تو زبر دست ہے حکمت والا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ہمارے پروردگار ! ان میں ان ہی میں سے ایک پیغمبر بھیجئے (مبعوث فرمائیے) جو ان کو آپ کی آیات سنائے اور انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دے اور انہیں پاک کرے۔ بیشک آپ ہی غالب (اور) حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ہمارے پروردگار ان ہی میں سے ایک رسول بھیجئے جو آپ کی آیتیں تلاوت کرتا جائے اور تعلیم کتاب سے آراستہ کرتا جائے اور حکمت کی باتیں سکھا کر ان کے دلوں کو مانجھتا جائے۔ بیشک آپ زبردست حکمت والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے پروردگار، ان (لوگوں) میں انہیں میں سے ایک پیغمبر مبعوث کیجیو جو ان کو تیری آیتیں پڑھ پڑھ کر سنایا کرے اور کتاب اور دانائی سکھایا کرے اور ان (کے دلوں) کو پاک صاف کیا کرے۔ بےشک تو غالب اور صاحبِ حکمت ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Our Lord! raise up unto them an apostle from among them, who shall recite unto them Thy revelations, and shall teach them the Book and wisdom, and shall cleanse them. Verily Thou! Thou art the Mighty, the Wise.

اے ہمارے پروردگار ان میں ایک پیغمبر انہیں میں سے بھیج ۔ (جو) انہیں تیری آیتیں پڑھ کر سنائے اور انہیں کتاب (الہی) اور دانائی کی تعلیم دے اور انہیں پاک (وصاف) کرے ۔ یقیناً تو تو بڑا زبردست ہے بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اے ہمارے ربّ! تو ان میں انہی میں سے ایک رسول مبعوث فرما ، جو ان کو تیری آیتیں سنائے اور ان کو کتاب اور حکمت کی تعلیم دے اور ان کا تزکیہ کرے ۔ بیشک تو ہی غالب اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ہمارے رب! ان میں انہی میں سے ایک رسول ( ﷺ ) بھیج دیجیے جو انہیں آپ کی آیات پڑھ پڑھ کر سنائے اور انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دے اور انہیں باطنی طور پر ( بھی ) پاک کردے ، بے شک آپ اور صرف آپ ہی بڑے غلبے والے ، بڑی حکمت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اے ہمارے رب ! ان لوگوں میں خود انہیں کی قوم سے ایک ایسا رسول بھیج جو انہیں تیری آیات سنائے ان کو کتاب و حکمت کی تعلیم دے اور ان کی زندگیاں سنوار دے تو بڑا زبردست بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے ہمارے پروردگار، اور اٹھا ان کے اندر ایک ایسا عظیم الشان پیغمبر (ان کی ہدایت و راہنمائی کے لئے) جو انہی میں سے ہو جو ان کو پڑھ (پڑھ) کر سنائے تیری آیتیں، اور سکھائے انکو کتاب و حکمت (کے علوم و معارف) اور پاک (و صاف) کرے ان کے باطن کو، بیشک تو ہی ہے (اے ہمارے مالک ! ) زبردست، نہایت ہی حکمت والا،

Translated by

Noor ul Amin

اے ہمارے رب ! ان میں ایک رسول بھیج دے جو انہی میں سے ہو ، وہ ان پر تیری آیات کی تلاوت کرے ، انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دے ، اوران کو پاکیزہ بنائے ، بلاشبہ توغالب اور حکمت والا ہے ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے رب ہمارے اور بھیج ان میں ( ف۲۳٤ ) ایک رسول انہیں میں سے کہ ان پر تیری آیتیں تلاوت فرمائے اور انہیں تیری کتاب ( ف۲۳۵ ) اور پختہ علم سکھائے ( ف۲۳٦ ) اور انہیں خوب ستھرا فرمادے ( ف۲۳۷ ) بیشک تو ہی ہے غالب حکمت والا ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ہمارے رب! ان میں انہی میں سے ( وہ آخری اور برگزیدہ ) رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) مبعوث فرما جو ان پر تیری آیتیں تلاوت فرمائے اور انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دے ( کر دانائے راز بنا دے ) اور ان ( کے نفوس و قلوب ) کو خوب پاک صاف کر دے ، بیشک تو ہی غالب حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے ہمارے پروردگار ان ( امت مسلمہ ) میں انہی میں سے ایک ایسا پیغمبر بھیج جو انہیں تیری آیتیں پڑھ کر سنائے اور ان کو کتاب و حکمت کی تعلیم دے اور ان کے نفوس کو پاکیزہ بنائے یقینا تو بڑا زبردست اور بڑی حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Our Lord! send amongst them a Messenger of their own, who shall rehearse Thy Signs to them and instruct them in scripture and wisdom, and sanctify them: For Thou art the Exalted in Might, the Wise."

Translated by

Muhammad Sarwar

Lord, send to them (our descendants) a Messenger of their own who will recite to them Your revelations, teach them the Book, give them wisdom, and purify them. You alone are the Majestic and the Most Wise."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Our Lord! Send amongst them a Messenger of their own, who shall recite unto them Your verses and instruct them in the Book (this Qur'an), and purify them. Verily, You are the Mighty, the Wise."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Our Lord! and raise up in them an Apostle from among them who shall recite to them Thy communications and teach them the Book and the wisdom, and purify them; surely Thou art the Mighty, the Wise.

Translated by

William Pickthall

Our Lord! And raise up in their midst a messenger from among them who shall recite unto them Thy revelations, and shall instruct them in the Scripture and in wisdom and shall make them grow. Lo! Thou, only Thou, art the Mighty, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ हमारे रब! और उनमें उन्हीं में का एक रसूल उठा, जो उनको तेरी आयतें सुनाए, और उनको किताब और हिकमत की तालीम दे, और उनका तज़किया करे, बेशक तू ज़बरदस्त है हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ہمارے پروردگار اور اس جماعت کے اندر ان ہی میں کے ایک ایسے پیغمبر بھی مقرر کیجیئے جو ان لوگوں کو آپ کی آیتیں پڑھ پڑھ کر سنایا کریں اور ان کو (آسمانی) کتاب کی اور خوش فہمی کی تعلیم دیا کریں اور ان کو پاک کردیں۔ بلاشبہ آپ ہی ہیں غالب القدرت کامل الانتظام۔ (129)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ہمارے رب ! ان میں انہیں میں سے ایک رسول مبعوث فرما جو ان کے سامنے تیری آیات پڑھے انہیں کتاب و حکمت سکھائے۔ اور وہ انہیں پاک کرے یقیناً تو غالب حکمت والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اے رب ! ان لوگوں میں خود ان کی قوم سے ایک رسول اٹھائیو ، جو انہیں تیری آیات سنائے ۔ ان کو کتاب اور حکمت کی تعلیم دے اور ان کی زندگیاں سنوار دے ۔ تو بڑا مقتدر اور حکیم ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ہمارے رب اور بھیج دے ان میں ایک رسول ان میں سے، جو تلاوت کرے ان پر تیری آیات، اور سکھائے ان کو کتاب اور حکمت، اور ان کا تزکیہ کرے، بیشک تو ہی عزیز ہے حکیم ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے پروردگار ہمارے اور بھیج ان میں ایک رسول انہی میں کا کہ پڑھے ان پر تیری آیتیں اور سکھلاوے ان کو کتاب اور تہ کی باتیں اور پاک کرے ان کو بیشک تو ہی ہے بہت زبردست بڑی حکمت والاف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ہمارے پروردگار ان لوگوں میں ایک ایسا رسول مبعوث فرما جو انہی میں سے ہو وہ رسول تیری آیتیں ان کے روبرو تلاوت کیا کرے اور ان کو کتاب اور دانائی کی باتیں سکھایا کرے اور ان کو پاک صاف بنائے بلاشبہ تو ہی بہت زبردست بڑی حکمت والاف