TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ul Anbiya 21:73 – Translations

Every available translation of Surat ul Anbiya, verse 73, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

وَ جَعَلۡنٰہُمۡ اَئِمَّۃً یَّہۡدُوۡنَ بِاَمۡرِنَا وَ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلَیۡہِمۡ فِعۡلَ الۡخَیۡرٰتِ وَ اِقَامَ الصَّلٰوۃِ وَ اِیۡتَآءَ الزَّکٰوۃِ ۚ وَ کَانُوۡا لَنَا عٰبِدِیۡنَ ﴿۷۳﴾ۚ ۙ
And We made them leaders guiding by Our command. And We inspired to them the doing of good deeds, establishment of prayer, and giving of zakah; and they were worshippers of Us.
اور ہم نے انہیں پیشوا بنا دیا کہ ہمارے حکم سے لوگوں کی رہبری کریں اور ہم نے ان کی طرف نیک کاموں کے کرنے اور نمازوں کے قائم رکھنے اور زکٰوۃ دینے کی وحی ( تلقین ) کی ، اور وہ سب کے سب ہمارے عبادت گزار بندے تھے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
وَجَعَلۡنٰہُمۡ
اور بنایا ہم نے انہیں
اَئِمَّۃً
امام
یَّہۡدُوۡنَ
وہ رہنمائی کرتے تھے
بِاَمۡرِنَا
ہمارے حکم سے
وَاَوۡحَیۡنَاۤ
اور وحی کی ہم نے
اِلَیۡہِمۡ
طرف ان کے
فِعۡلَ
کرنے کو
الۡخَیۡرٰتِ
بھلائیاں
وَاِقَامَ
اور قائم کرنا
الصَّلٰوۃِ
نماز کا
وَاِیۡتَآءَ
اور ادا کرنا
الزَّکٰوۃِ
زکؤۃ کا
وَکَانُوۡا
اور تھے وہ
لَنَا
ہمارے لیے
عٰبِدِیۡنَ
عبادت گزار
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
وَجَعَلۡنٰہُمۡ
اور بنایا ہم نے اُن کو
اَئِمَّۃً
امام
یَّہۡدُوۡنَ
وہ راہ نمائی کرتے تھے
بِاَمۡرِنَا
ہمارے حکم سے
وَاَوۡحَیۡنَاۤ
اور وحی کی ہم نے
اِلَیۡہِمۡ
طرف اُن کی
فِعۡلَ الۡخَیۡرٰتِ
نیکیاں کرنے کی
وَاِقَامَ
اور قائم کرنے کی
الصَّلٰوۃِ
نماز
وَاِیۡتَآءَ
اور ادا کرنے کی
الزَّکٰوۃِ
زکوٰۃ
وَکَانُوۡا
اور تھے وہ
لَنَا
ہمارے لیے
عٰبِدِیۡنَ
عبادت کرنے والے
Translated by

Juna Garhi

Info

And We made them leaders guiding by Our command. And We inspired to them the doing of good deeds, establishment of prayer, and giving of zakah; and they were worshippers of Us.

اور ہم نے انہیں پیشوا بنا دیا کہ ہمارے حکم سے لوگوں کی رہبری کریں اور ہم نے ان کی طرف نیک کاموں کے کرنے اور نمازوں کے قائم رکھنے اور زکٰوۃ دینے کی وحی ( تلقین ) کی ، اور وہ سب کے سب ہمارے عبادت گزار بندے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

نیز ہم نے انھیں پیشوا بنادیا جو ہمارے حکم سے لوگوں کی رہنمائی کرتے تھے اور ہم نے ان کی طرف نیک اعمال کرنے، نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ ادا کرنے کی وحی کی اور وہ سب ہمارے عبادت گزار تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

اورہم نے ان کوامام بنادیاجوہمارے حکم سے راہ نمائی کرتے تھے اورہم نے اُن کی طرف نیکیاں کرنے،نمازقائم کرنے اورزکوۃ اداکرنے کی وحی کی تھی اور وہ صرف ہماری عبادت کرنے والے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

And We made them the imams who guide (people) under Our command, and We inspired them to do good deeds and to establish , salah and pay zahah. And Us alone they worshipped.

اور ان کو کیا ہم نے پیشوا راہ بتلاتے تھے ہمارے حکم سے اور کہلا بھیجا ہم نے ان کو کرنا نیکیوں کا اور قائم رکھنی نماز اور دینی زکوٰة اور وہ تھے ہماری بندگی میں لگے ہوئے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

اور ہم نے انہیں امام بنا دیا جو ہدایت دیتے تھے ہمارے حکم سے اور ہم نے ان ( علیہ السلام) کی طرف وحی کی نیک کام کرنے نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ ادا کرنے کی اور وہ سب کے سب ہماری بندگی کرنے والے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

And We made them into leaders to guide people in accordance with Our command, and We inspired them to good works, and to establish Prayers and to give Zakah. They worshipped Us alone.

اور ہم نے ان کو امام بنا دیا جو ہمارے حکم سے رہنمائی کرتے تھے ۔ اور ہم نے انہیں وحی کے ذریعہ نیک کاموں کی اور نماز قائم کرنے اور زکوة دینے کی ہدایت کی ، اور وہ ہمارے عبادت گزار تھے ۔ 66

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

اور ان سب کو ہم نے پیشوا بنایا جو ہمارے حکم سے لوگوں کی رہنمائی کرتے تھے ، اور ہم نے وحی کے ذریعے انہیں نیکیاں کرنے ، نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ ادا کرنے کی تاکید کی تھی ، اور وہ ہمارے عبادت گذار تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

اور ہم نے (چاروں) کو پیشوا بنایا وہ ہمارے حکم 8 سے لوگوں کی ہدایت کرتے تھے اور ہم نے ان کو نیک کام کرنے اور نماز درستی سے ادا کرنے اور زکواۃ دینے کی وحی بھیجی اور وہ خاص ہمارے پوجنے والے تھے (یا خاص ہمارے تابعدار تھے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

اور ہم نے ان کو پیشوا بنایا کہ ہمارے حکم سے ہدایت کیا کرتے تھے اور ہم نے ان کے پاس نیک کاموں کے کرنے کا اور (خصوصاً ) نماز کی پابندی اور زکوٰۃ ادا کرنے کا حکم بھیجا اور وہ ہماری عبادت کیا کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

اور ہم نے ان کو پیشوا (رہنما ) بنایا وہ ہمارے حکم سے ہدایت دیتے تھے اور ہم نے ان کی طرف نیکیاں کرنے، نماز قائم کرنے اور زکوۃ دینے کے لئے وحی بھیجی اور وہ ہماری ہی عبادت و بندگی کرتے تھے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

اور ان کو پیشوا بنایا کہ ہمارے حکم سے ہدایت کرتے تھے اور ان کو نیک کام کرنے اور نماز پڑھنے اور زکوٰة دینے کا حکم بھیجا۔ اور وہ ہماری عبادت کیا کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

And We made them leaders, guiding by Our command; and We revealed unto them the doing of good deeds and the establishment of prayer, and the giving of poor-rate; and of Us they were the worshippers.

اور ہم نے ان (سب) کو پیشوا بنایا ہدایت کرتے تھے ہمارے حکم سے ۔ اور ہم نے ان کے پاس وحی سے حکم بھیجا نیک کاموں کے کرنے کا اور نماز کی پابندی کا اور ادائے زکوٰۃ کا اور وہ ہماری ہی عبادت کرنے والے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

اور ہم نے ان کو پیشوا بنایا جو ہماری ہدایت کے مطابق لوگوں کی رہنمائی کرتے تھے اور ہم نے ان کو بھلائی کے کام ، نماز کے اہتمام اور زکوٰۃ کے ادا کرنے کی ہدایت کی اور وہ ہماری ہی بندگی کرنے والے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

اور ہم نے ان کو پیشوا ( رہنما ) بنایا کہ وہ ہمارے حکم سے ہدایت ( کی طرف رہنمائی ) کرتے تھے اور ہم نے ان کی طرف نیک کام کرنے ، نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ دینے کی وحی بھیجی اور وہ ہماری عبادت کرنے والے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

اور ان کو پیشوا بنایا کہ ہمارے حکم سے ہدایت کرتے تھے ‘ ان کو نیک کام کرنے نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ دینے کا حکم بھیجا اور وہ ہماری عبادت کیا کرتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

اور ہم نے ان کو ایسا امام بنایا تھا جو لوگوں کی راہنمائی کرتے تھے ہمارے حکم سے اور ہم نے ان کو وحی کے ذریعے ہدایت کی تھی نیک کام کرنے کی اور خاص کر نماز قائم رکھنے اور زکوٰۃ ادا کرنے کی اور وہ سب ہماری ہی عبادت کیا کرتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

Info

نیز ہم نے انہیں امام بنادیاجو ہمارے حکم سے لوگوں کی رہنمائی کرتے تھے اور ہم نے ان کی طرف نیک اعمال کرنے نمازقائم کرنے اور زکوٰۃ اداکرنے کی وحی کی اور وہ سب ہمارے عبادت گزارتھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

اور ہم نے انھیں امام کیا کہ ( ف۱۳۱ ) ہمارے حکم سے بلاتے ہیں اور ہم نے انھیں وحی بھیجی اچھے کام کرنے اور نماز برپا رکھنے اور زکوٰة دینے کی اور وہ ہماری بندگی کرتے تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

اور ہم نے انہیں ( انسانیت کا ) پیشوا بنایا وہ ( لوگوں کو ) ہمارے حکم سے ہدایت کرتے تھے اور ہم نے ان کی طرف اَعمالِ خیر اور نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ ادا کرنے ( کے احکام ) کی وحی بھیجی ، اور وہ سب ہمارے عبادت گزار تھے

Translated by

Hussain Najfi

Info

اور ہم نے انہیں ایسا امام ( پیشوا ) بنایا جو ہمارے حکم سے ( لوگوں کو ) ہدایت کرتے تھے اور ہم نے انہیں نیک کاموں کے کرنے ، نماز پڑھنے اور زکوٰۃ دینے کی وحی کی اور وہ ہمارے عبادت گزار تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

And We made them leaders, guiding (men) by Our Command, and We sent them inspiration to do good deeds, to establish regular prayers, and to practise regular charity; and they constantly served Us (and Us only).

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

We appointed them as leaders to guide the people through Our command and sent them revelation to strive for good deeds, worship their Lord, and pay religious tax. Both of them were Our worshipping servants.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

And We made them leaders, guiding by Our command, and We revealed to them the doing of good deeds, performing Salah, and the giving of Zakah, and of Us (Alone) they were the worshippers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

And We made them Imams who guided (people) by Our command, and We revealed to them the doing of good and the keeping up of prayer and the giving of the alms, and Us (alone) did they serve;

Translated by

William Pickthall

Info

And We made them chiefs who guide by Our command, and We inspired in them the doing of good deeds and the right establishment of worship and the giving of alms, and they were worshippers of Us (alone).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

और हम ने उन्हें नायक बनाया कि वे हमारे आदेश से मार्ग दिखाते थे और हम ने उन की ओर नेक कामों के करने और नमाज़ की पाबन्दी करने और ज़कात देने की प्रकाशना की, और वे हमारी बन्दगी में लगे हुए थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

اور ہم نے ان کو مقتدا بنایا کہ ہمارے حکم سے (خلق کو) ہدایت کیا کرتے تھے اور ہم نے ان کے پاس نیک کاموں کے کرنے کا اور (خصوصاً ) نماز کی پابندی کا اور زکوٰة ادا کرنے کا حکم بھیجا اور وہ (حضرات) ہماری عبادت (خوب) کیا کرتے تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

اور ہم نے ان کو امام بنا دیا وہ ہمارے حکم سے رہنمائی کرتے تھے اور ہم نے انہیں وحی کے ذریعے نیک کاموں اور نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ دینے کی ہدایت کی۔ وہ ہماری عبادت کرنے والے تھے۔ “ (٧٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

اور ہم نے ان کو امام بنا دیا جو ہمارے حکم سے رہنمائی کرتے تھے اور ہم نے انہیں وحی کے ذریعے نیک کاموں کی اور نماز قائم کرنے اور زکوۃ دینے کی ہدایت کی اور وہ ہمارے عبادت گزار تھے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

اور ہم نے انہیں پیشوا بنا دیا جو ہمارے حکم سے ہدایت دیتے تھے اور ہم نے ان کی طرف نیک کاموں کے کرنے اور نماز پابندی کرنے اور زکوٰۃ ادا کرنے کا حکم بھیجا اور وہ ہماری عبادت کرنے والے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

اور ان کو کیا ہم نے پیشوا راہ بتلاتے تھے ہمارے حکم سے اور کہلا بھیجا ہم نے ان کو کرنا نیکیوں کا اور قائم رکھنی نماز اور دینی زکوٰۃ اور وہ تھے ہماری بندگی میں لگے ہوئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

اور ان کو ہم نے لوگوں کا پیشوا بنایا کہ ہمارے حکم کے موافق لوگوں کی رہنمائی کرتے تھے اور ہم نے ان کے پاس نیک کام کرنے اور نماز کی پابندی کرنے اور زکوٰۃ ادا کرنے کا حکم بھیجا اور وہ سب ہماری ہی عبادت میں لگے رہتے تھے

Related Verses

12
Surat Younus
10:73
فَکَذَّبُوۡہُ فَنَجَّیۡنٰہُ وَ مَنۡ مَّعَہٗ فِی الۡفُلۡکِ وَ جَعَلۡنٰہُمۡ خَلٰٓئِفَ وَ اَغۡرَقۡنَا الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا ۚ فَانۡظُرۡ کَیۡفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الۡمُنۡذَرِیۡنَ ﴿۷۳﴾
And they denied him, so We saved him and those with him in the ship and made them successors, and We drowned those who denied Our signs. Then see how was the end of those who were warned.
سو وہ لوگ ان کو جھٹلاتے رہے پس ہم نے ان کو اور جو ان کے ساتھ کشتی میں تھے ان کو نجات دی اور ان کو جانشین بنایا اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا ان کو غرق کر دیا ۔ سو دیکھنا چاہیے کیسا انجام ہوا ان لوگوں کا جو ڈرائے جا چکے تھے ۔
Surat ul Anbiya
21:8
وَ مَا جَعَلۡنٰہُمۡ جَسَدًا لَّا یَاۡکُلُوۡنَ الطَّعَامَ وَ مَا کَانُوۡا خٰلِدِیۡنَ ﴿۸﴾
And We did not make the prophets forms not eating food, nor were they immortal [on earth].
ہم نے ان کے ایسے جسم نہیں بنائے تھے کہ وہ کھانا نہ کھائیں اور نہ وہ ہمیشہ رہنے والے تھے ۔
Surat ul Anbiya
21:15
فَمَا زَالَتۡ تِّلۡکَ دَعۡوٰىہُمۡ حَتّٰی جَعَلۡنٰہُمۡ حَصِیۡدًا خٰمِدِیۡنَ ﴿۱۵﴾
And that declaration of theirs did not cease until We made them [as] a harvest [mowed down], extinguished [like a fire].
پھر تو ان کا یہی قول رہا یہاں تک کہ ہم نے انہیں جڑ سے کٹی ہوئی کھیتی اور بجھی پڑی آگ ( کی طرح ) کر دیا ۔
Surat ul Anbiya
21:70
وَ اَرَادُوۡا بِہٖ کَیۡدًا فَجَعَلۡنٰہُمُ الۡاَخۡسَرِیۡنَ ﴿ۚ۷۰﴾
And they intended for him harm, but We made them the greatest losers.
گو انہوں نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کا برا چاہا ، لیکن ہم نے انہیں ناکام بنا دیا ۔
Surat ul Mominoon
23:41
فَاَخَذَتۡہُمُ الصَّیۡحَۃُ بِالۡحَقِّ فَجَعَلۡنٰہُمۡ غُثَآءً ۚ فَبُعۡدًا لِّلۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۴۱﴾
So the shriek seized them in truth, and We made them as [plant] stubble. Then away with the wrongdoing people.
بالآخر عدل کے تقاضے کے مطابق چیخ نے پکڑ لیا اور ہم نے انہیں کوڑا کرکٹ کر ڈالا پس ظالموں کے لئے دوری ہو ۔
Surat ul Mominoon
23:44
ثُمَّ اَرۡسَلۡنَا رُسُلَنَا تَتۡرَا ؕ کُلَّمَا جَآءَ اُمَّۃً رَّسُوۡلُہَا کَذَّبُوۡہُ فَاَتۡبَعۡنَا بَعۡضَہُمۡ بَعۡضًا وَّ جَعَلۡنٰہُمۡ اَحَادِیۡثَ ۚ فَبُعۡدًا لِّقَوۡمٍ لَّا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۴۴﴾
Then We sent Our messengers in succession. Every time there came to a nation its messenger, they denied him, so We made them follow one another [to destruction], and We made them narrations. So away with a people who do not believe.
پھر ہم نے لگاتار رسول بھیجے جب جب جس امت کے پاس اس کا رسول آیا اس نے جھٹلایا ، پس ہم نے ایک کو دوسرے کے پیچھے لگا دیا اور انہیں افسانہ بنا دیا ۔ ان لوگوں کو دوری ہے جو ایمان قبول نہیں کرتے ۔
Surat ul Furqan
25:37
وَ قَوۡمَ نُوۡحٍ لَّمَّا کَذَّبُوا الرُّسُلَ اَغۡرَقۡنٰہُمۡ وَ جَعَلۡنٰہُمۡ لِلنَّاسِ اٰیَۃً ؕ وَ اَعۡتَدۡنَا لِلظّٰلِمِیۡنَ عَذَابًا اَلِیۡمًا ﴿۳۷﴾ۚ ۖ
And the people of Noah - when they denied the messengers, We drowned them, and We made them for mankind a sign. And We have prepared for the wrongdoers a painful punishment.
اور قوم نوح نے بھی جب رسولوں کو جھوٹا کہا تو ہم نے انہیں غرق کر دیا اور لوگوں کے لئے انہیں نشان عبرت بنا دیا ۔ اور ہم نے ظالموں کے لئے دردناک عذاب مہیا کر رکھا ہے ۔
Surat ul Qasass
28:41
وَ جَعَلۡنٰہُمۡ اَئِمَّۃً یَّدۡعُوۡنَ اِلَی النَّارِ ۚ وَ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ لَا یُنۡصَرُوۡنَ ﴿۴۱﴾
And We made them leaders inviting to the Fire, and on the Day of Resurrection they will not be helped.
اور ہم نے انہیں ایسے امام بنا دیئے کہ لوگوں کو جہنم کی طرف بلائیں اور روز قیامت مطلق مدد نہ کئے جائیں ۔
Surat Assajdah
32:24
وَ جَعَلۡنَا مِنۡہُمۡ اَئِمَّۃً یَّہۡدُوۡنَ بِاَمۡرِنَا لَمَّا صَبَرُوۡا ۟ ؕ وَ کَانُوۡا بِاٰیٰتِنَا یُوۡقِنُوۡنَ ﴿۲۴﴾
And We made from among them leaders guiding by Our command when they were patient and [when] they were certain of Our signs.
اور جب ان لوگوں نے صبر کیا تو ہم نے ان میں سے ایسے پیشوا بنائے جو ہمارے حکم سے لوگوں کو ہدایت کرتے تھے ، اور وہ ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے ۔