RemotivityNounPersonal Pronoun

وَمَأْوَىٰهُمُ

and their refuge

اور ٹھکانہ ان کا

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
آوَى
يُؤَاوِى
آوِ
مُئْوٍ
مُئْوًى
إِيْوَاء
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْمَأویٰ : اَویٰ (ض) اُوِیَّا ومَأوًی کا مصدر ہے (جس کے معنی کسی جگہ پر نزول کرنے یا پناہ حاصل کرنا کے ہیں) اور اَویٰ اِلٰی کَذا کے معنی ہیں کسی کے ساتھ مل جانا اور منضم ہوجانا اور آراہ (افعال) اِیْوَائً کے معنی ہیں کسی کو جگہ دینا قرآن میں ہے: (اِذۡ اَوَی الۡفِتۡیَۃُ اِلَی الۡکَہۡفِ ) (۱۸:۱۰) جب وہ اس غار میں جارہے۔ (قَالَ سَاٰوِیۡۤ اِلٰی جَبَلٍ ) (۱۱:۴۳) اس نے کہا کہ میں (ابھی) پہاڑ سے جالگوں گا۔ (وَ تُــٔۡوِیۡۤ اِلَیۡکَ مَنۡ تَشَآءُ ) (۳۳:۵۱) جسے چاہو اپنے پاس ٹھکانا دو۔ (وَ فَصِیۡلَتِہِ الَّتِیۡ تُــٔۡوِیۡہِ ) (۷۰:۱۳) اور اپنا خاندان جس میں رہتا تھا۔ اور آیت کریمہ : (عِنۡدَہَا جَنَّۃُ الۡمَاۡوٰی ) (۵۳:۱۵) میں لفظ جَنَّۃ کی اضافت ماویٰ (مصدر) کی طرف ہے، جیساکہ (دَارُ الۡخُلۡدِ ) (۴۱:۲۸) میں لفظ دار کی اضافت اَلْخُلْد مصدر کی طرف ہے(1) اور آیت (مأوَاھُمْ جَھَنَّمُ) (۱۷:۹۷) میں مَأوٰی کے معنی رہنے کی جگہ کے ہیں۔ اَوَیْتُ لَہٗ اَوْیًا وَاِیَّۃً وَمَأوِیَۃً وَمَاْواۃٌ کے معنی ہیں: میں نے اس پر رحم کھایا۔ اصل میں اس کے معنی رَجَعْتُ اِلَیْہِ بِقَلْبِیْ کے ہیں یعنی میں دل سے اس کی طرف مائل ہوا۔ اور آیت کریمہ: (اٰوٰۤی اِلَیۡہِ اَخَاہُ ) (۱۲:۶۹) کے معنی یہ ہیں کہ یوسف علیہ السلام نے اپے بھائی کو اپنے ساتھ ملالیا اور حاتم طائی کے شعر (2) (الطّویل) (۳۶) اَمَاوِیَّ اِنَّ الْمَالَ غَادٍ وَرَائِحٌ۔ اے ماویہ! بے شک مال صبح شام آنے جانے والی چیز ہے۔ میں اَلْمَاوِیَّۃ عورت (بیوی) کا نام ہے چنانچہ بعض نے اسے بھی اسی باب (اویٰ) سے مانا ہے اور کہا ہے کہ گویا قبولِ صورت (ماوی الصورۃ) ہونے کی وجہ سے اسے الماویہ کہا گیا ہے اور بعض نے کہا ہے: یہ مَائٌ کی طرف نسبت ہے۔ اور اصل میں مَائیۃ ہے ہمزہ کو واو کے ساتھ بدل لیا گیا ہے۔ (3)

Lemma/Derivative

22 Results
مَأْوَى
Surah:13
Verse:18
اور ان کا ٹھکانہ
and their abode
Surah:17
Verse:97
ٹھکانہ ان کا ہوگا
Their abode
Surah:24
Verse:57
اور ٹھکانہ ان کا
And their abode
Surah:29
Verse:25
اور ٹھکانہ تمہارا
and your abode
Surah:32
Verse:19
ٹھکانہ
(of) Refuge
Surah:32
Verse:20
پس ٹھکانہ ان کا
then their refuge
Surah:45
Verse:34
اور ٹھکانہ تمہارا
and your abode
Surah:53
Verse:15
الماویٰ ہے
(of) Abode
Surah:57
Verse:15
ٹھکانہ تمہارا
Your abode
Surah:66
Verse:9
اور ان کا ٹھکانہ
And their abode