TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat Yaseen 36:23 – Translations

Every available translation of Surat Yaseen, verse 23, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

ءَاَتَّخِذُ مِنۡ دُوۡنِہٖۤ اٰلِہَۃً اِنۡ یُّرِدۡنِ الرَّحۡمٰنُ بِضُرٍّ لَّا تُغۡنِ عَنِّیۡ شَفَاعَتُہُمۡ شَیۡئًا وَّ لَا یُنۡقِذُوۡنِ ﴿ۚ۲۳﴾
Should I take other than Him [false] deities [while], if the Most Merciful intends for me some adversity, their intercession will not avail me at all, nor can they save me?
کیا میں اسے چھوڑ کر ایسوں کو معبود بناؤں کہ اگر ( اللہ ) رحمٰن مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو ان کی سفارش مجھے کچھ بھی نفع نہ پہنچا سکے اور نہ وہ مجھے بچاسکیں ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
ءَاَتَّخِذُ
کیا میں بنا لوں
مِنۡ دُوۡنِہٖۤ
اس کے سوا
اٰلِہَۃً
کچھ الٰہ
اِنۡ
ااگر
یُّرِدۡنِ
ارادہ کرے میرے ساتھ
الرَّحۡمٰنُ
رحمٰن
بِضُرٍّ
کسی نقصان کا
لَّا تُغۡنِ
نہ کام آئے گی
عَنِّیۡ
مجھے
شَفَاعَتُہُمۡ
شفاعت ان کی
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَّلَا
اور نہ
یُنۡقِذُوۡنِ
وہ بچا سکیں گے مجھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
ءَاَتَّخِذُ
کیا میں بنالوں
مِنۡ دُوۡنِہٖۤ
اس کے سوا
اٰلِہَۃً
معبود
اِنۡ
اگر
یُّرِدۡنِ
اراده کرے
الرَّحۡمٰنُ
رحمان
بِضُرٍّ
کسی نقصان کا
لَّا تُغۡنِ
نہ کام آئے گی
عَنِّیۡ
میرے
شَفَاعَتُہُمۡ
کوئی سفارش ان کی
شَیۡئًا
کچھ بهی
وَّلَا یُنۡقِذُوۡنِ
اور نہ ہی وہ مجھے چهڑا سکیں گے
Translated by

Juna Garhi

Info

Should I take other than Him [false] deities [while], if the Most Merciful intends for me some adversity, their intercession will not avail me at all, nor can they save me?

کیا میں اسے چھوڑ کر ایسوں کو معبود بناؤں کہ اگر ( اللہ ) رحمٰن مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو ان کی سفارش مجھے کچھ بھی نفع نہ پہنچا سکے اور نہ وہ مجھے بچاسکیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

کیا میں اللہ کے سوا دوسروں کو الٰہ بنالوں کہ اگر رحمن مجھے کوئی تکلیف دینا چاہے تو نہ ان کی سفارش میرے کسی کام آئے اور نہ ہی وہ خود مجھے چھڑا سکیں ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

کیامیں اُس کے سوا معبود بنالوں اگررحمن ارادہ کرے کسی نقصان کاتونہ اُن کی کوئی سفارش میرے کام آئے گی اورنہ ہی وہ مجھے چھڑاسکیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

Shall I adopt those gods besides Him that if the Rahman intends to do harm to me, their intercession cannot help me in the least, nor can they come to my rescue?

بھلا میں پکڑوں اس کے سوائے اوروں کو پوجنا کہ اگر مجھ پر چاہے رحمن تکلیف تو کچھ کام نہ آئے مجھ کو ان کی سفارش اور نہ وہ مجھ کو چھڑائیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

یا میں اس کے سوا دوسروں کو معبود بنالوں ؟ اگر رحمن مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو ان (جھوٹے معبودوں) کی سفارش میرے کسی کام نہیں آئے گی اور نہ وہ مجھے چھڑاسکیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

What! Shall I take any deities apart from Him whose intercession will not avail me the least were the Merciful One to bring any adversity upon me, nor will they be able to rescue me?

کیا میں اسے چھوڑ کر دوسرے معبود بنا لوں ؟ حالانکہ اگر خدائے رحمان مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو نہ ان کی شفاعت میرے کسی کام آ سکتی ہے اور نہ وہ مجھے چھڑا ہی سکتے 19 ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

بھلا کیا اسے چھوڑ کر میں ایسوں کو معبود مانوں کہ اگر خدائے رحمن مجھے کوئی نقصان پہنچانے کا ارادہ کرلے تو ان کی سفارش میرے کسی کام نہ آئے ، اور نہ وہ مجھے چھڑا سکیں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

کیا میں اس کے سوا دوسروں کو بھی خدا بنا لوں اور ان کا حال تو یہ ہے کہ) اگر خدا مجھ کو کوئی دکھ تکلیف دینا چاہے تو ان کی سفارش بھی میرے کچھ کام نہ آئے اور نہ وہ خود مجھ کو اس دکھ سے چھڑا سکیں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

کیا میں اس کو چھوڑ کر اوروں کو معبود بناؤں ؟ کہ اگر وہ بڑا مہربان مجھے کچھ تکلیف پہنچانا چاہے تو نہ ان (معبودوں) کی سفارش میرے کچھ کام آئے اور نہ وہ مجھے چھڑا سکیں۔ اگر میں ایسا کروں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

کیا میں اس کو چھوڑ کر ایسوں کو معبود بنا لوں کہ اگر رحمن مجھے نقصان پہنچانا چاہے نہ تو ان ( معبودوں ) کی سفارش میرے کام آئے اور نہ وہ مجھے چھڑا سکیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

کیا میں ان کو چھوڑ کر اوروں کو معبود بناؤں؟ اگر خدا میرے حق میں نقصان کرنا چاہے تو ان کی سفارش مجھے کچھ بھی فائدہ نہ دے سکے اور نہ وہ مجھ کو چھڑا ہی سکیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

Shall I take beside Him gods when, if the Compassionate should intend me any harm, their intercession will avail me not at all, nor would they save me?

کیا میں اسے چھوڑ کر (اور ایسے) معبود قرار دے لوں کہ اگر (خدائے) رحمن مجھے کچھ نقصان پہنچانا چاہے تو ان (معبودوں) کی سفارش میرے کچھ کام نہ آئے اور نہ وہ مجھے چھڑا سکیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

کیا میں ، اس کے سوا ، دوسروں کو معبود بناؤں؟ اگر خدائے رحمٰن مجھے کوئی تکلیف پہنچانی چاہے تو نہ ان کی سفارش میرے کچھ کام آئے گی اور نہ وہ مجھے چھڑا سکیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

کیا میں اس ( اللہ ) کو چھوڑ کر ( دوسرے ) معبود بناؤں کہ اگر ( اللہ ) رحمن میرے حق میں کسی برائی کا ارادہ کرے تو مجھے ان کی سفارش کچھ بھی فائدہ نہ دے سکے اور نہ وہ مجھے بچاہی سکیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

کیا میں اس کو چھوڑ کر اوروں کو معبود بناؤں ؟ اگر اللہ میرے حق میں نقصان کرنا چاہے تو ان کی سفارش مجھے کچھ بھی فائدہ نہ دے سکے اور نہ ہی وہ مجھے چھڑا سکیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

کیا میں اس (وحدہ لاشریک) کے سوا ایسے (خود ساختہ اور بےحقیقت) معبودوں کی پوجا کروں کہ اگر (خدائے) رحمان مجھے کوئی تکلیف پہنچانے پہ آجائے تو نہ ان کی سفارش مجھے کچھ کام آسکے اور نہ ہی وہ مجھے (اس کی گرفت و پکڑ سے) کسی طرح بچا سکیں ؟

Translated by

Noor ul Amin

Info

کیا میں اللہ کے سوا دوسروں کو معبود بنالوں اگررحمن مجھے کوئی تکلیف دینا چاہےتونہ ان کی سفارش میرے کسی کام آئیگی اور نہ وہ مجھے چھڑ اسکیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

کیا اللہ کے سوا اور خدا ٹھہراؤں ( ف۲۸ ) کہ اگر رحمٰن میرا کچھ برا چاہے تو ان کی سفارش میرے کچھ کام نہ آئے اور نہ وہ مجھے بچاسکیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

کیا میں اس ( اللہ ) کو چھوڑ کر ایسے معبود بنا لوں کہ اگر خدائے رحمان مجھے کوئی تکلیف پہنچانا چاہے تو نہ مجھے اُن کی سفارش کچھ نفع پہنچا سکے اور نہ وہ مجھے چھڑا ہی سکیں

Translated by

Hussain Najfi

Info

کیا میں اسے چھوڑ کر ایسے خداؤں کو اختیار کروں کہ اگر خدائے رحمن مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو ان کی سفارش مجھے کوئی فائدہ نہ پہنچا سکے اور نہ ہی وہ مجھے چھڑا سکیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

"Shall I take (other) gods besides Him? If (Allah) Most Gracious should intend some adversity for me, of no use whatever will be their intercession for me, nor can they deliver me.

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

Should I worship other gods besides Him? If the Beneficent God was to afflict me with hardship, the intercession of the idols can be of no benefit to me nor could it rescue me from hardship.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

"Shall I take besides Him gods If the Most Gracious intends me any harm, their intercession will be of no use for me whatsoever, nor can they save me."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

What! shall I take besides Him gods whose intercession, If the Beneficent Allah should desire to afflict me with a harm, shall not avail me aught, nor shall they be able to deliver me?

Translated by

William Pickthall

Info

Shall I take (other) gods in place of Him when, if the Beneficent should wish me any harm, their intercession will avail me naught, nor can they save?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

"क्या मैं उस से इतर दूसरे उपास्य बना लूँ? यदि रहमान मुझे कोई तकलीफ़ पहुँचाना चाहे तो उन की सिफ़ारिश मेरे कुछ काम नहीं आ सकती और न वे मुझे छुडा ही सकते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

کیا میں خدا کو چھوڑ کر اور ایسے ویسے معبود قرار دے لوں کہ اگر خدائے رحمٰن مجھ کو تکلیف پہنچانا چاہے تو نہ ان معبودوں کی سفارش میرے کام آوے اور نہ وہ مجھ کو چھڑا سکیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

کیا میں اسے چھوڑ کر دوسرے معبود بنا لوں ؟ اگر الرّحمن مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو ان کی شفاعت میرے کسی کام نہیں آسکتی اور نہ وہ مجھے چھڑا سکتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

کیا میں اسے چھوڑ کر دوسرے معبود بنالوں ؟ حالانکہ اگر خدائے رحمن مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو نہ ان کی شفاعت میرے کسی کام آسکتی ہے اور نہ وہ مجھے چھڑا ہی سکتے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

کیا میں اس کے سوا ایسے معبود مان لوں کہ اگر رحمن مجھے کوئی ضرر پہنچانا چاہے تو ان کی سفارش مجھے ذرا بھی کام نہ دے اور نہ وہ مجھے بچا سکیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

بھلا میں پکڑوں اس کے سوا اوروں کو پوجنا کہ اگر مجھ پر چاہے رحمان تکلیف تو کچھ کام نہ آئے مجھ کو ان کی سفارش اور نہ وہ مجھ کو چھڑائیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

کیا میں خدا کو چھوڑ کر اور ایسے معبودوں کو اختیار کرلوں کہ اگر خدائے رحمن مجھے کچھ تکلیف پہنچانی چاہے تو نہ ان معبودوں کی سفارش میرے کچھ کام آئے اور نہ وہ مجھ کو اس تکلیف سے چھڑا ہی سکیں۔

Related Verses

47
Surat uz Zukhruf
43:45
وَ سۡئَلۡ مَنۡ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِکَ مِنۡ رُّسُلِنَاۤ اَجَعَلۡنَا مِنۡ دُوۡنِ الرَّحۡمٰنِ اٰلِـہَۃً یُّعۡبَدُوۡنَ ﴿۴۵﴾٪  10
And ask those We sent before you of Our messengers; have We made besides the Most Merciful deities to be worshipped?
اور ہمارے ان نبیوں سے پوچھو! جنہیں ہم نے آپ سے پہلے بھیجا تھا کہ کیا ہم نے سوائے رحمٰن کے اور معبود مقرر کئے تھے جن کی عبادت کی جائے؟
Surat ul Fateha
1:2
الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ۙ﴿۲﴾
The Entirely Merciful, the Especially Merciful,
بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ۔
Surat ul Baqara
2:163
وَ اِلٰـہُکُمۡ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ ۚ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الرَّحۡمٰنُ الرَّحِیۡمُ ﴿۱۶۳﴾٪  3
And your god is one God. There is no deity [worthy of worship] except Him, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
تم سب کا معبود ایک ہی معبود ہے ، اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہ بہت رحم کرنے والا اور بڑا مہربان ہے ۔
Surat ur Raad
13:30
کَذٰلِکَ اَرۡسَلۡنٰکَ فِیۡۤ اُمَّۃٍ قَدۡ خَلَتۡ مِنۡ قَبۡلِہَاۤ اُمَمٌ لِّتَتۡلُوَا۠ عَلَیۡہِمُ الَّذِیۡۤ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلَیۡکَ وَ ہُمۡ یَکۡفُرُوۡنَ بِالرَّحۡمٰنِ ؕ قُلۡ ہُوَ رَبِّیۡ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۚ عَلَیۡہِ تَوَکَّلۡتُ وَ اِلَیۡہِ مَتَابِ ﴿۳۰﴾
Thus have We sent you to a community before which [other] communities have passed on so you might recite to them that which We revealed to you, while they disbelieve in the Most Merciful. Say, "He is my Lord; there is no deity except Him. Upon Him I rely, and to Him is my return."
اسی طرح ہم نے آپ کو اس امت میں بھیجا ہے جس سے پہلے بہت سی امتیں گزر چکی ہیں کہ آپ انہیں ہماری طرف سے جو وحی آپ پر اتری ہے پڑھ کر سنائیے یہ اللہ رحمان کے منکر ہیں آپ کہہ دیجئے کہ میرا پالنے والا تو وہی ہے اس کے سوا درحقیقت کوئی بھی لائق عبادت نہیں اسی کے اوپر میرا بھروسہ ہے اور اسی کی جانب میرا رجوع ہے ۔
Surat Bani Isareel
17:110
قُلِ ادۡعُوا اللّٰہَ اَوِ ادۡعُوا الرَّحۡمٰنَ ؕ اَیًّامَّا تَدۡعُوۡا فَلَہُ الۡاَسۡمَآءُ الۡحُسۡنٰی ۚ وَ لَا تَجۡہَرۡ بِصَلَاتِکَ وَ لَا تُخَافِتۡ بِہَا وَ ابۡتَغِ بَیۡنَ ذٰلِکَ سَبِیۡلًا ﴿۱۱۰﴾
Say, "Call upon Allah or call upon the Most Merciful. Whichever [name] you call - to Him belong the best names." And do not recite [too] loudly in your prayer or [too] quietly but seek between that an [intermediate] way.
کہہ دیجئے کہ اللہ کو اللہ کہہ کر پکارو یا رحمٰن کہہ کر ، جس نام سے بھی پکارو تمام اچھے نام اسی کے ہیں نہ تو تو اپنی نماز بہت بلند آواز سے پڑھ اور نہ بالکل پوشیدہ بلکہ اس کے درمیان کا راستہ تلاش کر لے ۔
Surat Marium
19:18
قَالَتۡ اِنِّیۡۤ اَعُوۡذُ بِالرَّحۡمٰنِ مِنۡکَ اِنۡ کُنۡتَ تَقِیًّا ﴿۱۸﴾
She said, "Indeed, I seek refuge in the Most Merciful from you, [so leave me], if you should be fearing of Allah ."
یہ کہنے لگیں میں تجھ سے رحمٰن کی پناہ مانگتی ہوں اگر تو کچھ بھی اللہ سے ڈرنے والا ہے ۔
Surat Marium
19:45
یٰۤاَبَتِ اِنِّیۡۤ اَخَافُ اَنۡ یَّمَسَّکَ عَذَابٌ مِّنَ الرَّحۡمٰنِ فَتَکُوۡنَ لِلشَّیۡطٰنِ وَلِیًّا ﴿۴۵﴾
O my father, indeed I fear that there will touch you a punishment from the Most Merciful so you would be to Satan a companion [in Hellfire]."
ابا جان! مجھے خوف لگا ہوا ہے کہ کہیں آپ پر کوئی عذاب الٰہی نہ آپڑے کہ آپ شیطان کے ساتھی بن جائیں ۔
Surat Marium
19:58
اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمَ اللّٰہُ عَلَیۡہِمۡ مِّنَ النَّبِیّٖنَ مِنۡ ذُرِّیَّۃِ اٰدَمَ ٭ وَ مِمَّنۡ حَمَلۡنَا مَعَ نُوۡحٍ ۫ وَّ مِنۡ ذُرِّیَّۃِ اِبۡرٰہِیۡمَ وَ اِسۡرَآءِیۡلَ ۫ وَ مِمَّنۡ ہَدَیۡنَا وَ اجۡتَبَیۡنَا ؕ اِذَا تُتۡلٰی عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتُ الرَّحۡمٰنِ خَرُّوۡا سُجَّدًا وَّ بُکِیًّا ﴿ٛ۵۸﴾
Those were the ones upon whom Allah bestowed favor from among the prophets of the descendants of Adam and of those We carried [in the ship] with Noah, and of the descendants of Abraham and Israel, and of those whom We guided and chose. When the verses of the Most Merciful were recited to them, they fell in prostration and weeping.
یہی وہ انبیا ءہیں جن پر اللہ تعالٰی نے فضل وکرم کیا جو اولادِ آدم میں سے ہیں اور ان لوگوں کی نسل سے ہیں جنہیں ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کے ساتھ کشتی میں چڑھا لیا تھا ، اور اولاد ابراہیم و یعقوب سے اور ہماری طرف سے راہ یافتہ اور ہمارے پسندیدہ لوگوں میں سے ۔ ان کے سامنے جب اللہ رحمان کی آیتوں کی تلاوت کی جاتی تھی یہ سجدہ کرتے اورروتے گڑ گڑاتے گر پڑتے تھے ۔
Surat Marium
19:61
جَنّٰتِ عَدۡنِ ۣ الَّتِیۡ وَعَدَ الرَّحۡمٰنُ عِبَادَہٗ بِالۡغَیۡبِ ؕ اِنَّہٗ کَانَ وَعۡدُہٗ مَاۡتِیًّا ﴿۶۱﴾
[Therein are] gardens of perpetual residence which the Most Merciful has promised His servants in the unseen. Indeed, His promise has ever been coming.
ہمیشگی والی جنتوں میں جن کا غائبانہ وعدہ اللہ مہربان نے اپنے بندوں سے کیا ہے ۔ بیشک اس کا وعدہ پورا ہونے والا ہی ہے ۔