وَ لَقَدۡ یَسَّرۡنَا الۡقُرۡاٰنَ لِلذِّکۡرِ فَہَلۡ مِنۡ مُّدَّکِرٍ ﴿۴۰﴾٪ 9
And We have certainly made the Qur'an easy for remembrance, so is there any who will remember?
اور یقیناً ہم نے قرآن کو پند و وعظ کے لئے آسان کر دیا ہے پس کیا کوئی ہے نصیحت پکڑنے والا ۔
وَ لَقَدۡ جَآءَ اٰلَ فِرۡعَوۡنَ النُّذُرُ ﴿ۚ۴۱﴾
And there certainly came to the people of Pharaoh warning.
اور فرعونیوں کے پاس بھی ڈرانے والے آئے ۔
کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا کُلِّہَا فَاَخَذۡنٰہُمۡ اَخۡذَ عَزِیۡزٍ مُّقۡتَدِرٍ ﴿۴۲﴾
They denied Our signs, all of them, so We seized them with a seizure of one Exalted in Might and Perfect in Ability.
انہوں نے ہماری تمام نشانیاں جھٹلائیں پس ہم نے انہیں بڑے غالب قوی پکڑنے والے کی طرح پکڑ لیا ۔
اَکُفَّارُکُمۡ خَیۡرٌ مِّنۡ اُولٰٓئِکُمۡ اَمۡ لَکُمۡ بَرَآءَۃٌ فِی الزُّبُرِ ﴿ۚ۴۳﴾
Are your disbelievers better than those [former ones], or have you immunity in the scripture?
۔ ( اے قریشیو! ) کیا تمہارے کافر ان کافروں سے کچھ بہتر ہیں؟ یا تمہارے لئے اگلی کتابوں میں چھٹکارا لکھا ہوا ہے؟
اَمۡ یَقُوۡلُوۡنَ نَحۡنُ جَمِیۡعٌ مُّنۡتَصِرٌ ﴿۴۴﴾
Or do they say, "We are an assembly supporting [each other]"?
یا یہ کہتے ہیں کہ ہم غلبہ پانے والی جماعت ہیں ۔
سَیُہۡزَمُ الۡجَمۡعُ وَ یُوَلُّوۡنَ الدُّبُرَ ﴿۴۵﴾
[Their] assembly will be defeated, and they will turn their backs [in retreat].
عنقریب یہ جماعت شکست دی جائے گی اور پیٹھ دے کر بھاگے گی ۔
بَلِ السَّاعَۃُ مَوۡعِدُہُمۡ وَ السَّاعَۃُ اَدۡہٰی وَ اَمَرُّ ﴿۴۶﴾
But the Hour is their appointment [for due punishment], and the Hour is more disastrous and more bitter.
بلکہ قیامت کی گھڑی ان کے وعدے کے وقت ہے اور قیامت بڑی سخت اور کڑوی چیز ہے ۔
اِنَّ الۡمُجۡرِمِیۡنَ فِیۡ ضَلٰلٍ وَّ سُعُرٍ ﴿ۘ۴۷﴾
Indeed, the criminals are in error and madness.
بیشک گناہ گار گمراہی میں اور عذاب میں ہیں ۔
یَوۡمَ یُسۡحَبُوۡنَ فِی النَّارِ عَلٰی وُجُوۡہِہِمۡ ؕ ذُوۡقُوۡا مَسَّ سَقَرَ ﴿۴۸﴾
The Day they are dragged into the Fire on their faces [it will be said], "Taste the touch of Saqar."
جس دن وہ اپنے منہ کے بل آگ میں گھسیٹے جائیں گے ( اور ان سے کہا جائے گا ) دوزخ کی آگ لگنے کے مزے چکھو ۔
اِنَّا کُلَّ شَیۡءٍ خَلَقۡنٰہُ بِقَدَرٍ ﴿۴۹﴾
Indeed, all things We created with predestination.
بیشک ہم نے ہرچیز کو ایک ( مقررہ ) اندازےپر پیدا کیا ہے ۔
وَ مَاۤ اَمۡرُنَاۤ اِلَّا وَاحِدَۃٌ کَلَمۡحٍۭ بِالۡبَصَرِ ﴿۵۰﴾
And Our command is but one, like a glance of the eye.
اور ہمارا حکم صرف ایک دفعہ ( کا ایک کلمہ ) ہی ہوتا ہے جیسے آنکھ کا جھپکنا ۔
وَ لَقَدۡ اَہۡلَکۡنَاۤ اَشۡیَاعَکُمۡ فَہَلۡ مِنۡ مُّدَّکِرٍ ﴿۵۱﴾
And We have already destroyed your kinds, so is there any who will remember?
اور ہم نے تم جیسے بہتیروں کو ہلاک کر دیا ہے پس کوئی ہے نصیحت لینے والا ۔
وَ کُلُّ شَیۡءٍ فَعَلُوۡہُ فِی الزُّبُرِ ﴿۵۲﴾
And everything they did is in written records.
جو کچھ انہوں نے ( اعمال ) کئے ہیں سب نامۂ اعمال میں لکھے ہوئے ہیں ۔
وَ کُلُّ صَغِیۡرٍ وَّ کَبِیۡرٍ مُّسۡتَطَرٌ ﴿۵۳﴾
And every small and great [thing] is inscribed.
۔ ( اسی طرح ) ہر چھوٹی بڑی بات بھی لکھی ہوئی ہے ۔
اِنَّ الۡمُتَّقِیۡنَ فِیۡ جَنّٰتٍ وَّ نَہَرٍ ﴿ۙ۵۴﴾
Indeed, the righteous will be among gardens and rivers,
یقیناً ہمارا ڈر رکھنے والے جنتوں اور نہروں میں ہونگے ۔
فِیۡ مَقۡعَدِ صِدۡقٍ عِنۡدَ مَلِیۡکٍ مُّقۡتَدِرٍ ﴿۵۵﴾٪ 10
In a seat of honor near a Sovereign, Perfect in Ability.
راستی اور عزت کی بیٹھک میں قدرت والے بادشاہ کے پاس ۔