TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

ایک آدمی نے اپنی عورت کو تین طلاق دی، اس نے دوسرے سے شادی کر لی پھر دوسرے شوہر نے جماع سے پہلے اسے طلاق دیدی تو کیا اب وہ پہلے شوہر سے نکاح کر سکتی ہے؟ - ایک آدمی نے اپنی عورت کو تین طلاق دی، اس نے دوسرے سے شادی کر لی پھر دوسرے شوہر نے جماع سے پہلے اسے طلاق دیدی تو کیا اب وہ پہلے شوہر سے نکاح کر سکتی ہے؟ - The chapters on marriage - Sunnan Ibn e Maja with Urdu and English Translation

Chapter 32 of The chapters on marriage in Sunnan Ibn e Maja. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 32 of 63 · 2 Hadith
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الزُّهْرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَائِشَةَ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ امْرَأَةَ رِفَاعَةَ الْقُرَظِيِّ جَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَتْ:‏‏‏‏ إِنِّي كُنْتُ عِنْدَ رِفَاعَةَ فَطَلَّقَنِي فَبَتَّ طَلَاقِي فَتَزَوَّجْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الزَّبِيرِ وَإِنَّ مَا مَعَهُ مِثْلُ هُدْبَةِ الثَّوْبِ، ‏‏‏‏‏‏فَتَبَسَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:‏‏‏‏ أَتُرِيدِينَ أَنْ تَرْجِعِي إِلَى رِفَاعَةَ؟ لَا حَتَّى تَذُوقِي عُسَيْلَتَهُ وَيَذُوقَ عُسَيْلَتَكِ .
It was narrated from 'Aishah: that the wife of Rifa'ah Al-Qurazi came to the Messenger of Allah and said: “I was married to Rifa'ah, and he divorced me and made it irrevocable. Then I married ' Abdur-Rahman bin Zubair, and what he has is like the fringe of a garment.” The Prophet smiled and said: “Do you want to go back to Rifa'ah? No, not until you taste his ('Abdur-Rahman's) sweetness and he tastes your sweetness.”
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رفاعہ قرظی کی بیوی ( رضی اللہ عنہا ) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر عرض کیا کہ میں رفاعہ کے پاس تھی، انہوں نے مجھے تین طلاق دے دی، تو میں نے عبدالرحمٰن بن زبیر سے شادی کر لی، اور ان کے پاس جو ہے وہ ایسا ہے جیسے کپڑے کا جھالر ۱؎ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے، اور فرمایا: کیا تم پھر رفاعہ کے پاس جانا چاہتی ہو؟ نہیں، یہ نہیں ہو سکتا جب تک کہ تم عبدالرحمٰن کا مزہ نہ چکھو، اور وہ تمہارا مزہ نہ چکھیں ۲؎۔
Takhreej
صحیح البخاری/الشہادات ۳ (۲۶۳۹)، الطلاق ۴ (۵۲۶۰)، الطلاق ۳۷ (۵۳۱۷)، اللباس ۶ (۵۷۹۲)، الأدب ۶۸ (۶۰۸۴)، صحیح مسلم/النکاح ۱۷ (۱۴۳۳)، سنن الترمذی/النکاح ۲۷ (۱۱۱۸)، سنن النسائی/النکاح ۴۳ (۳۲۸۵)، الطلاق ۹ (۳۴۳۷)،۱۰ (۳۴۳۸)،۱۲ (۳۴۴۰)،(تحفة الأشراف:۱۶۴۳۶)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۶/۳۴،۳۷،۱۹۲،۲۲۶،۲۲۹)، سنن الدارمی/الطلاق ۴ (۲۳۱۳)
Explanation
یعنی انہیں جماع کی قدرت نہیں ہے۔ ۲؎: «حتى تذوقي عسيلته» سے کنایہ جماع کی طرف ہے، اور جماع کو شہد سے تشبیہ دینے سے مقصود یہ ہے کہ جس طرح شہد کے استعمال سے لذت و حلاوت حاصل ہوتی ہے اسی طرح جماع سے بھی لذت و حلاوت حاصل ہوتی ہے، اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جب کوئی اپنی بیوی کو تین طلاق دیدے تو وہ عورت دوسرے مرد سے نکاح کرے،اور شوہر اس سے جماع کر لے، اگر اس کے بعد یہ دوسرا اس کو طلاق دے دیتا ہے تو یہ عورت اپنے پہلے شوہر سے دوبارہ نیا نکاح کر سکتی ہے، لیکن یہ ضروری ہے کہ دوسرے شوہر کا یہ نکاح حلالہ کی نیت سے نہ ہو اور نہ حلالہ کی شرط لگائی جائے کہ اس حیلہ سے عورت اپنے شوہر کے پاس پہنچ جائے، آگے آ رہا ہے کہ حلالہ کا نکاح حرام اور ناجائز ہے، اور ایسا کرنے والا اور جس کے لیے کیا جائے دونوں ملعون ہیں۔
1932
Sahih
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ رَزِينٍيُحَدِّثُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ عُمَرَ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏ فِي الرَّجُلِ تَكُونُ لَهُ الْمَرْأَةُ، ‏‏‏‏‏‏فَيُطَلِّقُهَا، ‏‏‏‏‏‏فَيَتَزَوَّجُهَا رَجُلٌ، ‏‏‏‏‏‏فَيُطَلِّقُهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا ، ‏‏‏‏‏‏أَتَرْجِعُ إِلَى الْأَوَّلِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ لَا حَتَّى يَذُوقَ الْعُسَيْلَةَ .
It was narrated from Ibn 'Umar,: from the Prophet, concerning a man who had a wife then divorced her, then another man married her but divorced her before consummating the marriage. Could she go back to the first man? He said: “No, not until he tastes her sweetness.”
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک ایسے شخص کے بارے میں روایت کرتے ہیں، جو اپنی بیوی کو طلاق دیدے، پھر دوسرا شخص اس سے شادی کرے اور دخول سے پہلے اسے طلاق دے، تو کیا وہ پہلے شوہر کے پاس لوٹ سکتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں جب تک کہ دوسرا شوہر اس کا مزہ نہ چکھ لے ۔
Takhreej
سنن النسائی/الطلاق ۱۲ (۳۴۴۳)،(تحفة الأشراف:۷۰۸۳)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۲/۲۵،۶۲،۸۵)
1933
Sahih

Chapters

63
01
نکاح (شادی بیاہ) کی فضیلت کا بیان
3 Hadith
02
کنوارا رہنا منع ہے۔
2 Hadith
03
شوہر پر بیوی کے حقوق کا بیان۔
2 Hadith
04
بیوی پر شوہر کے حقوق کا بیان۔
3 Hadith
05
بہترین عورت کا بیان۔
3 Hadith
06
نیک اور دیندار عورت سے شادی کرنے کا بیان۔
2 Hadith
07
کنواری لڑکیوں سے شادی کرنے کا بیان۔
2 Hadith
08
آزاد اور جننے والی عورتوں سے شادی کرنے کا بیان۔
2 Hadith
09
جس عورت سے شادی کرنی ہو اس کو دیکھنے کا بیان۔
3 Hadith
10
مسلمان بھائی کے شادی کے پیغام پر پیغام نہ دے۔
3 Hadith
11
کنواری اور غیر کنواری دونوں سے شادی کی اجازت لینے کا بیان۔
3 Hadith
12
باپ بیٹی کا نکاح اس کی رضا مندی کے بغیر کر دے تو اس کے حکم کا بیان
3 Hadith
13
باپ نابالغ بچیوں کا نکاح کر سکتا ہے
2 Hadith
14
نابالغ لڑکی کا نکاح باپ کے علاوہ کوئی اور کرائے تو اس کے حکم کا بیان
1 Hadith
15
بغیر ولی کے نکاح جائز نہ ہونے کا بیان
4 Hadith
16
نکاح شغار کی ممانعت
3 Hadith
17
عورتوں کے مہر کا بیان
5 Hadith
18
ایک شخص نے شادی کی لیکن عورت کا مہر مقرر کرنے سے پہلے ہی مر گیا تو اس عورت کا حکم کیا ہو گا؟
1 Hadith
19
خطبہ نکاح کا بیان
3 Hadith
20
نکاح کے اعلان کرنے کا بیان
2 Hadith
21
(شادی بیاہ میں) گانے اور دف بجانے کا بیان
5 Hadith
22
ہیجڑوں کا بیان
3 Hadith
23
نکاح پر مبارک باد دینے کا بیان
2 Hadith
24
ولیمہ کا بیان
6 Hadith
25
(ولیمہ کی) دعوت قبول کرنے کا بیان
3 Hadith
26
کنواری اور غیر کنواری کے پاس رہنے کی مدت
2 Hadith
27
بیوی سے پہلی ملاقات پر کون سی دعا پڑھے؟۔
2 Hadith
28
جماع کے وقت پردہ کرنے کا بیان
3 Hadith
29
عورتوں سے دبر میں جماع کرنے کی ممانعت۔
3 Hadith
30
عزل کا بیان
3 Hadith
31
بھتیجی اور پھوپھی یا بھانجی اور خالہ کو نکاح میں جمع کرنے کی حرمت
3 Hadith
32
ایک آدمی نے اپنی عورت کو تین طلاق دی، اس نے دوسرے سے شادی کر لی پھر دوسرے شوہر نے جماع سے پہلے اسے طلاق دیدی تو کیا اب وہ پہلے شوہر سے نکاح کر سکتی ہے؟
2 Hadith
33
حلالہ کرنے والے اور جس کے لیے حلالہ کیا جائے دونوں پر وارد وعید کا بیان
3 Hadith
34
رضاعت (دودھ پلانے) سے وہی رشتے حرام ہوتے ہیں جو نسب سے حرام ہوتے ہیں
3 Hadith
35
ایک بار یا دو بار دودھ چوسنے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی
3 Hadith
36
بڑے آدمی کے دودھ پینے سے حرمت کے حکم کا بیان
2 Hadith
37
دودھ چھٹنے کے بعد پھر رضاعت ثابت نہیں ہے
3 Hadith
38
دودھ مرد کی طرف سے ہے
2 Hadith
39
آدمی اگر اسلام لائے اور اس کے نکاح میں دو سگی بہنیں ہوں تو کیا کرے؟۔
2 Hadith
40
آدمی اگر اسلام لائے اور اس کے نکاح میں چار سے زائد عورتیں ہوں تو کیا کرے؟۔
2 Hadith
41
نکاح میں شرط کا بیان
2 Hadith
42
آدمی لونڈی کو آزاد کرے پھر اس سے شادی کر لے
3 Hadith
43
غلام کا نکاح مالک کی اجازت کے بغیر ناجائز ہے
2 Hadith
44
نکاح متعہ منع ہے
3 Hadith
45
حالت احرام میں نکاح کا حکم۔
3 Hadith
46
(شادی میں) کفو کا بیان
2 Hadith
47
عورتوں کے درمیان باری مقرر کرنے کا بیان
3 Hadith
48
عورت کا اپنی باری سوکن کو ہبہ کرنے کا بیان
3 Hadith
49
نکاح کرانے کے لیے سفارش کا بیان
2 Hadith
50
عورتوں سے اچھے سلوک کے ساتھ زندگی بسر کرنے کا بیان
6 Hadith
51
عورتوں کو مارنے پیٹنے کے حکم کا بیان
4 Hadith
52
بالوں کو جوڑنے اور گودنا گودنے والی عورتوں پر وارد وعید کا بیان
3 Hadith
53
دلہن کی رخصتی کا بہتر وقت کون سا ہے؟۔
2 Hadith
54
مرد اپنی بیوی کے پاس جائے اور اس کو کوئی چیز ہدیہ نہ کی ہو اس کا بیان
1 Hadith
55
جن چیزوں میں برکت اور نحوست کی بات کہی جاتی ہے ان کا بیان
3 Hadith
56
غیرت کا بیان
4 Hadith
57
جس عورت نے اپنے آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہبہ کیا اس کا بیان
2 Hadith
58
آدمی کا اپنے لڑکے میں شک کرنے کا بیان
2 Hadith
59
بچے کا حقدار بستر والا (شوہر) ہے اور پتھر کا مستحق زانی
4 Hadith
60
میاں بیوی میں سے کوئی دوسرے سے پہلے مسلمان ہو تو اس کے حکم کا بیان
3 Hadith
61
مدت رضاعت میں بیوی سے جماع کرنے کا بیان
2 Hadith
62
شوہر کو ستانے والی عورت کا بیان
2 Hadith
63
حرام کام حلال کو حرام نہیں کرتا
1 Hadith
No chapter matched that.