صفوں کو درست کرنے اور ملانے پر رغبت دلانے کا بیان اور ان میں سے سب سے اچھی
اور سب سے بری صفوں کا بیان
۔ (۲۶۵۵) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ ، أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((أَتِمُّوا الصَّفَّ الْأَوَّلَ ثُمَّ الَّذِی یَلِیْہِ، فَاِنْ کَانَ نَقْصٌ فَلْیَکُنْ فِی الصَّفِّ الْمُؤَخَّرِ)) (مسند احمد: ۱۳۴۷۳)
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پہلی صف کو پہلے مکمل کرو، پھر اس کے بعد والی کو، اگر کوئی کمی ہو تو وہ آخری صف میں ہونی چاہیے۔
Takhreej
(۲۶۵۵) تخریـج: …حدیث صحیح۔ أخرجہ ابوداود: ۶۷۱، والنسائی: ۲/ ۹۳ (انظر: ۱۲۳۵۲)
Explanation
فوائد: …مقتدیوں کو چاہیے کہ وہ بالترتیب پہلی صفوں کو مکمل کرتے جائیں۔
2655
Sahih