TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

رمضان کی اکیسویں رات کے شب ِ قدر ہونے کا بیان - رمضان کی اکیسویں رات کے شب ِ قدر ہونے کا بیان - یوم عاشوراء - Musnad Ahmad with Urdu and English Translation

Chapter 25 of یوم عاشوراء in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 25 of 35 · 1 Hadith
۔ (۴۰۳۳) عَنْ اَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِالرَّحْمٰنِ قَالَ: تَذَاکَرْنَا لَیْلَۃَ الْقَدْرِ، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: إِنَّہَا تَدُوْرُ مِنَ السَّنَۃِ فَمَشَیْنَا اِلٰی اَبِی سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قُلْتُ: یَا اَبَا سَعِیْدٍ! سَمِعْتَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَذْکُرُ لَیْلَۃَ الْقَدْرِ؟ قَالَ: نَعَمْ، اِعْتَکَفَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْعَشْرَ الْوَسَطَ مِنْ رَمَضَانَ واعْتَکَفْنَا مَعَہُ، فَلَمَّا اَصْبَحْنَا صَبِیْحَۃَ عِشْرِیْنَ رَجَعَ وَرَجَعْنَا مَعَہُ، وَاُرِی لَیْلَۃَ الْقَدْرِ ثُمَّ اُنْسِیَہَا، فَقَالَ: ((إِنِّی رَاَیْتُ لَیْلَۃَ الْقَدْرِ ثُمَّ اُنْسِیْتُہَا فَاَرَانِیْ اَسْجُدُ فِی مَائٍ وَطِیْنٍ، فَمَنِ اعْتَکَفَ مَعِیَ فَلْیَرْجِعْ إِلٰی مُعْتَکَفِہِ، اِبْتَغُوْہَا فِی الْعَشْرِ الْاَوَاخِرِ فِی الْوِتْرِ مِنْہَا وَہَاجَتْ عَلَیْنَا السَّمَائُ آخِرَ تِلْکَ الْعَشِیَّۃِ، وَکَانَ سَقْفُ الْمَسْجِدِ عَرِیْشًا مِنْ جَرِیْدٍ، فَوَکَفَ، فَوَالَّذِی ہُوَ اَکْرَمَہُ وَاَنْزَلَ عَلَیْہِ الْکِتَابَ لَرَاَیْتُہُیُصَلِّیْ بِنَا صَلَاۃَ الْمَغْرِبِ لَیْلَۃَ إِحْدٰی وَعِشْرِیْنَ وَإِنَّ جَبْہَتَہُ وَاَرْنَبَۃَ اَنْفِہِ فِی الْمَائِ وَالطِّیْنِ۔ (مسند احمد: ۱۱۲۰۴)
۔ ابو سلمہ بن عبدالرحمن کہتے ہیں کہ ہمارے ہاں شب ِ قدر کا تذکرہ ہوا۔ تو بعض لوگوں نے کہا کہ یہ سارے سال میں گھومتی ہے۔ یعنی کبھی کسی مہینہ میں آتی ہے اور کبھی کسی مہینہ میں۔ تو ہم سیدنا ابوسعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی خدمت میں گئے۔ میں نے کہا: ابوسعید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ! کیا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے شب ِ قدر کے متعلق کچھ سنا؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ماہِ رمضان کے درمیانی عشرہ کا اعتکاف کیا۔ اور ہم نے بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہمراہ اعتکاف کیا۔جب بیس کی صبح ہوئی تو آپ اور ہم سب اعتکاف سے باہر آئے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو شب ِ قدر کے متعلق حتمی طور پر بتلا دیا گیا تھا لیکن بعد ازاں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو وہ علم بھلوا دیا گیا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں نے شب ِ قدر کو دیکھا پھر مجھے وہ بھلوا دی گئی۔ اس رات میں نے خود کو دیکھا کہ میں کیچڑ میں سجدہ کر رہا ہوں۔ جن لوگوں نے میرے ساتھ اعتکاف کیا وہ واپس آجائیں۔ اب اس رات کو آخری عشرہ کی طاق راتوں میںتلاش کریں۔ اس دن کے آخری حصہ میں ہم پر آسمان خوب برسا۔ مسجد کی چھت شاخوں کی تھی۔ وہ بہہ پڑی۔ اس ذات کی قسم جس نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو عزت سے نوازا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر کتاب نازل کی میں نے دیکھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمیں مغرب کی نماز پڑھا رہے تھے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ناک پر کیچڑ لگی ہوئی تھی۔
Takhreej
(۴۰۳۳) تخر یـج: اخرجہ البخاری: ۲۰۱۸، ۲۰۲۷، ومسلم: ۱۱۶۷(انظر: ۱۱۱۸۶)
Explanation
فوائد:… حدیث ِ مبارکہ کے آخر میں ’’نمازِمغرب‘‘ کا ذکر غلطی ہے، یہ نمازِ فجر کا واقعہ تھا، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم وغیرہ اور خود اس حدیث کے سیاق سے معلوم ہوتا ہے، کیونکہ ’’آخِرَ تِلْکَ الْعَشِیَّۃِ‘‘ عشاء کے بعد کا یا ایک تہائی رات کا وقت بنتا ہے، اس طرح اس وقت میں ہونے والی بارش کے بعد نماز فجر ہی پڑھی گئی تھی۔ صحیح بخاری کی ایک روایت کے الفاظ یہ ہیں: اکیسویں رات کو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی جائے نماز پر مسجد کی چھت سے پانی ٹپکنے لگا، میں نے خود رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا کہ جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نمازِ فجر سے فارغ ہو کر پھرے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا چہرہ مٹی اور پانی سے بھرا ہوا تھا۔ اس حدیث ِ مبارکہ سے معلوم ہوا کہ اکیسویں شب، قدر والی رات تھی، کیونکہ جو علامت آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یاد تھی، وہ اسی رات کو پوری ہوئی۔
4033
Sahih

Chapters

35
01
یوم عاشوراء کی فضیلت اور فرضیت ِ رمضان سے قبل اس کے روزے کی تاکید کا بیان
16 Hadith
02
ماہِ رمضان کے روزوں کی فرضیت کے بعد یومِ عاشوراء کے روزے کے غیر مؤکّد ہو جانے کا بیان
15 Hadith
03
نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ماہِ شعبان میں بکثرت روزے رکھنے اور اس مہینے میں روزوں کی فضیلت
10 Hadith
04
شعبان کے دوسرے نصف میں روزہ رکھنے کی ممانعت اور اس کی رخصت کا بیان
2 Hadith
05
ماہِ صبر یعنی (رمضان) اور باقی مہینوں میں ہر ماہ کے غیر متعین تین روزے رکھنے کا بیان
8 Hadith
06
ایامِ بِیض کے روزوں کا بیان
5 Hadith
07
ہر مہینے میں تین متعین دنوں میں روزے رکھنے کا بیان
4 Hadith
08
ہر ماہ کے ابتدائی تین دنوں میں روزے رکھنے کا بیان
1 Hadith
09
ماہِ شوال کے چھ روزوں کا بیان
3 Hadith
10
شوال، بدھ، جمعرات اور جمعہ کے روزوں کا بیان
2 Hadith
11
ہفتہ اور اتوار کے روزوں کا بیان
1 Hadith
12
سوموار اور جمعرات کے روزوں کے مستحبّ ہونے کا بیان
4 Hadith
13
داود علیہ السلام کے روزوں یعنی ایک دن روزہ رکھنے اور ایک دن نہ رکھنے کا بیان
5 Hadith
14
حاجیوں کے علاوہ دوسرے لوگوں کے لیے ذوالحجہ کے نو دنوں کے اور یومِ عرفہ کے روزوں کا بیان
3 Hadith
15
حجاج کرام کے لیے نو ذوالحجہ کے روزے کی کراہت کا بیان
10 Hadith
16
اعتکاف اور ماہِ رمضان کے آخری عشرے کی فضیلت کا بیان اعتکاف کی فضیلت اور اس کے زمان و مکان کا بیان
5 Hadith
17
جائے اعتکاف میں داخل ہونے کے وقت کا بیان، نیز جو شخص اس کا عادی ہو اور اس سے بوجہ عذر رہ جائے تو اس کی قضائی کے مستحب ہونے کا بیان
4 Hadith
18
معتکف کے لیے جائز اور ناجائز امور کا بیان
6 Hadith
19
استحاضہ والی خاتون سمیت عورتوں کے اعتکاف کے جواز کا بیان
3 Hadith
20
ماہِ رمضان کے آخری عشرے میں بھرپور کوشش کے ساتھ عبادت کرنے کا بیان
5 Hadith
21
شب ِ قدراور اس کی فضیلت کا بیان، نیز اس امر کا بیان کہ وہ ماہِ رمضان کی کونسی رات ہوتی ہے شب ِ قدر کی فضیلت اور اس رات کی خصوصی دعاء کا بیان
3 Hadith
22
رمضان کے آخری دس یا سات دنوں میں شب ِ قدر کے ہونے کا بیان
5 Hadith
23
شب ِ قدر کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں ہونے یا ماہِ رمضان کی آخری رات ہونے اور اس کی علامتوں کا بیان
3 Hadith
24
ماہِ رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں شب ِ قدر کے ہونے کا بیان
8 Hadith
25
رمضان کی اکیسویں رات کے شب ِ قدر ہونے کا بیان
1 Hadith
26
رمضان کی تئیسویں رات کے شب ِ قدر ہونے کا بیان
7 Hadith
27
رمضان کی چوبیسویں رات کے شب ِ قدر ہونے کا بیان
1 Hadith
28
رمضان کی ستائیسویں رات کے شب ِ قدر ہونے اور اس کی علامتوں کا بیان
9 Hadith
29
حج اور عمرہ کی فضیلت کا بیان
13 Hadith
30
حج کی فرضیت کا بیان
5 Hadith
31
خواتین پر حج کے فرض ہونے اور ان سے متعلقہ بعض مسائل کا بیان
4 Hadith
32
عمر رسیدہ اور مستقل بیمار پر حج کے فرض ہونے کا بیان، بشرطیکہ ان کی طرف سے نیابت ممکن ہو اور میت کی طرف سے حج کے جواز کا بیان، جبکہ اس پر واجب ہو
6 Hadith
33
نابالغ بچے اور غلام کے حج کا صحیح ہونا، جبکہ یہ ان پر واجب نہیں ہوتا
3 Hadith
34
زادِ راہ اور سواری کی دستیابی کے ساتھ ساتھ راستے کا پرامن ہونا اور عورت کے ساتھ محرم کا ہونا حج کی استطاعت میں سے ہے
11 Hadith
35
صاحب استطاعت ہونے کے باوجود حج نہ کرنے والے کے حق میں وعید کا بیان
1 Hadith
No chapter matched that.