TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

امام کا اپنی عدم موجودگی میں کسی کو اپنا نائب بنانے کا بیان۔ - امام کا اپنی عدم موجودگی میں کسی کو اپنا نائب بنانے کا بیان۔ - The book of leading the prayer (al-imamah) - Sunnan Nisai with Urdu and English Translation

Chapter 15 of The book of leading the prayer (al-imamah) in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 15 of 64 · 1 Hadith
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ ذَكَرَ كَلِمَةً مَعْنَاهَا قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ، ‏‏‏‏‏‏قال سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ كَانَ قِتَالٌ بَيْنَ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى الظُّهْرَ ثُمَّ أَتَاهُمْ لِيُصْلِحَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ قَالَ لِبِلَالٍ:‏‏‏‏ يَا بِلَالُ، ‏‏‏‏‏‏إِذَا حَضَرَ الْعَصْرُ وَلَمْ آتِ فَمُرْ أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ فَلَمَّا حَضَرَتْ أَذَّنَ بِلَالٌ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ أَقَامَ فَقَالَ لِأَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ تَقَدَّمْ فَتَقَدَّمَ أَبُو بَكْرٍ فَدَخَلَ فِي الصَّلَاةِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ فَجَعَلَ يَشُقُّ النَّاسَ حَتَّى قَامَ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ وَصَفَّحَ الْقَوْمُ وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ إِذَا دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ لَمْ يَلْتَفِتْ فَلَمَّا رَأَى أَبُو بَكْرٍ التَّصْفِيحَ لَا يُمْسَكُ عَنْهُ الْتَفَتَ فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ فَحَمِدَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى قَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُ امْضِهْ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ مَشَى أَبُو بَكْرٍ الْقَهْقَرَى عَلَى عَقِبَيْهِ فَتَأَخَّرَ فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَقَدَّمَ فَصَلَّى بِالنَّاسِ فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ قَالَ:‏‏‏‏ يَا أَبَا بَكْرٍ مَا مَنَعَكَ إِذْ أَوْمَأْتُ إِلَيْكَ أَنْ لَا تَكُونَ مَضَيْتَ ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ لَمْ يَكُنْ لِابْنِ أَبِي قُحَافَةَ أَنْ يَؤُمَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ لِلنَّاسِ:‏‏‏‏ إِذَا نَابَكُمْ شَيْءٌ فَلْيُسَبِّحِ الرِّجَالُ النِّسَاءُ .
Sahl bin Sa'd said: There was some fighting among Banu 'Amr bin 'Awf, and news of that reached the Prophet (ﷺ). He prayed Zuhr, then he went to them to reconcile between them. Then he said to Bilal: 'O Bilal, if the time for Asr comes and I have not come back, then tell Abu Bakr to lead the people in prayer.' When the time (for Asr) came, Bilal called the Adhan, then the Iqamah, then he said to Abu Bakr: 'Go forward. So Abu Bakr went forward and started to pray. Then the Messenger of Allah (ﷺ) came and started passing through the rows of people until he stood behind Abu Bakr, and the people clapped. Abu Bakr was such that whenever he started praying, he would never glance sideways, but when he noticed that the clapping persisted he turned around. The Messenger of Allah (ﷺ) gestured to him to carry on praying. Abu Bakr praised Allah the Mighty and Sublime for the Messenger of Allah (ﷺ) having told him to continue. Then Abu Bakr moved backward on his heels, and when the Messenger of Allah (ﷺ) saw that, he came forward and led the people in prayer. When he completed the prayer he said: 'O Abu Bakr, when I gestured to you, what kept you from continuing (to lead the people)?' He said: 'It does not befit the son of Abu Quhafah to lead the Messenger of Allah (ﷺ) in prayer.' And he (the Prophet) said to the people: 'If you notice something (during the prayer), men should say Subhan Allah and women should clap.'
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ قبیلہ بنی عمرو بن عوف میں آپس میں لڑائی ہوئی، یہ خبر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچی تو آپ نے ظہر پڑھی، پھر ان کے پاس آئے تاکہ ان میں صلح کرا دیں، اور بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا:  بلال! جب عصر کا وقت آ جائے اور میں نہ آ سکوں تو ابوبکر سے کہنا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھا دیں ، چنانچہ جب عصر کا وقت آیا، تو بلال رضی اللہ عنہ نے اذان دی، پھر اقامت کہی، اور ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا: آگے بڑھیے، تو ابوبکر رضی اللہ عنہ آگے بڑھے، اور نماز پڑھانے لگے، اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے، اور لوگوں کو چیرتے ہوئے آگے آئے ۱؎ یہاں تک کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے آ کر کھڑے ہو گئے، تو لوگوں نے تالیاں بجانی شروع کر دیں، اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کا حال یہ تھا کہ جب وہ نماز شروع کر دیتے تو کسی اور طرف متوجہ نہیں ہوتے، مگر جب انہوں نے دیکھا کہ برابر تالی بج رہی ہے تو وہ متوجہ ہوئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا کہ  تم نماز جاری رکھو ، تو اس بات پر انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا، پھر وہ اپنی ایڑیوں کے بل الٹے چل کر پیچھے آ گئے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دیکھا تو آپ نے آگے بڑھ کر لوگوں کو نماز پڑھائی، پھر جب اپنی نماز پوری کر چکے تو آپ نے فرمایا:  ابوبکر! جب میں نے تمہیں اشارہ کر دیا تھا تو تم نے نماز کیوں نہیں پڑھائی؟  تو انہوں نے عرض کیا: ابوقحافہ کے بیٹے کو یہ بات زیب نہیں دیتی کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امامت کرے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا:  جب تمہیں نماز کے اندر کوئی بات پیش آ جائے، تو مرد سبحان اللہ کہیں، اور عورتیں تالی بجائیں ۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأحکام ۳۶ (۷۱۹۰)، سنن ابی داود/الصلاة ۱۷۳ (۹۴۱)، مسند احمد ۵/۳۳۲، سنن الدارمی/الصلاة ۹۵ (۱۴۰۴)، تحفة الأشراف: ۴۶۶۹) (صحیح)
Explanation
وضاحت: ۱؎: صفوں کو چیر کر اندر داخل ہونا درست نہیں، پھر یا تو امام کے لیے یہ جائز ہو، یا پھر آپ نے پہلی صف میں خالی جگہ دیکھی ہو اُسے پُر کرنے کے لیے آپ نے ایسا کیا ہو۔
794
Sahih

Chapters

64
01
اہل علم و فضل کی امامت کا بیان۔
1 Hadith
02
ظالم حکمرانوں کے پیچھے نماز پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
03
امامت کا زیادہ مستحق کون ہے ؟
1 Hadith
04
امامت کے لیے عمردراز شخص کو آگے بڑھانے کا بیان۔
1 Hadith
05
لوگ کسی جگہ اکٹھا ہوں اور سب برابر ہوں تو کون امامت کرے ؟
1 Hadith
06
کئی لوگ ایک ساتھ ہوں اور ان میں حاکم بھی موجود ہو تو کون امامت کرے ؟
1 Hadith
07
امامت کے لیے رعایا میں سے کوئی آگے بڑھ جائے، پھر حاکم آ جائے تو کیا وہ پیچھے ہٹ جائے ؟
1 Hadith
08
امام کا رعیت میں سے کسی شخص کے پیچھے نماز پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
09
زائر کی امامت کا بیان۔
1 Hadith
10
نابینا (اندھے) کی امامت کا بیان۔
1 Hadith
11
نابالغ بچہ کی امامت کا بیان۔
1 Hadith
12
:(نماز کے لیے) لوگوں کے کھڑے ہونے کا بیان۔
1 Hadith
13
اقامت کے بعد امام کو کوئی ضرورت پیش آ جائے جس سے وہ نماز مؤخر کر دے۔
1 Hadith
14
نمازی پر کھڑے ہو جانے کے بعد امام کو یاد آئے کہ وہ ناپاک ہے تو کیا کرے ؟
1 Hadith
15
امام کا اپنی عدم موجودگی میں کسی کو اپنا نائب بنانے کا بیان۔
1 Hadith
16
امام کی اقتداء (پیروی) کرنے کا بیان۔
1 Hadith
17
امام کی اقتداء کرنے والے کی اقتداء کرنے کا بیان۔
4 Hadith
18
جب تین آدمی ہوں تو امام کے کھڑے ہونے کی جگہ اور اس میں اختلاف کا بیان۔
2 Hadith
19
جب تین مرد اور ایک عورت ہو تو کیسے صف بندی کی جائے ؟
1 Hadith
20
دو مرد اور دو عورتیں ہوں تو کیسے صف بندی کرے ؟
2 Hadith
21
امام کے ساتھ ایک بچہ اور ایک عورت ہو تو وہ کہاں کھڑا ہو ؟
2 Hadith
22
مقتدی بچہ ہو تو امام کے کھڑے ہونے کی جگہ کا بیان۔
1 Hadith
23
امام کے قریب کون لوگ ہوں پھر ان سے قریب کون ہوں ؟
2 Hadith
24
امام کے نکلنے سے پہلے صفوں کی درستگی کا بیان۔
1 Hadith
25
امام صفیں کیسے درست کرے ؟
2 Hadith
26
جب امام آگے بڑھے تو صفیں برابر کرنے کے لیے کیا کہے ؟
1 Hadith
27
سیدھے کھڑے ہو جاؤ ‘‘ کتنی بار کہنا ہے ؟
1 Hadith
28
امام کا صفیں درست کرنے اور مل کر کھڑے ہونے کی ترغیب دلانا۔
3 Hadith
29
پہلی صف کی دوسری صف پر فضیلت کا بیان۔
1 Hadith
30
پچھلی صف کا بیان۔
1 Hadith
31
جو صف کو جوڑے۔
1 Hadith
32
عورتوں کی سب سے بہتر اور مردوں کی سب سے بدتر صفوں کا بیان۔
1 Hadith
33
ستونوں کے بیچ صف بندی کا بیان۔
1 Hadith
34
صف کی مستحب جگہ کا بیان۔
1 Hadith
35
امام نماز کتنی ہلکی پڑھے ؟
3 Hadith
36
کبھی کبھی امام کو نماز لمبی کرنے کی رخصت کا بیان۔
1 Hadith
37
نماز میں امام کے لیے کتنا عمل جائز ہے ؟
1 Hadith
38
رکوع، سجود وغیرہ میں امام سے سبقت کرنے کا بیان۔
3 Hadith
39
مقتدی کا امام کی نماز سے نکل جانے اور جا کر مسجد کے ایک گوشے میں اپنی نماز پڑھ لینے کا بیان۔
1 Hadith
40
امام بیٹھ کر نماز پڑھتا ہو تو مقتدی بھی بیٹھ کر نماز پڑھیں۔
3 Hadith
41
امام اور مقتدی کی نیت کے اختلاف کا بیان۔
5 Hadith
42
جب تین آدمی ہوں تو باجماعت نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
43
جب تین افراد ہوں: ایک مرد، ایک بچہ اور ایک عورت تو باجماعت نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
44
جب دو آدمی ہوں تو باجماعت نماز کا بیان۔
2 Hadith
45
نفل نماز کی جماعت کا بیان۔
1 Hadith
46
فوت شدہ نماز کی جماعت کا بیان۔
2 Hadith
47
جماعت چھوڑنے کی شناعت کا بیان۔
1 Hadith
48
جماعت سے پیچھے رہنے کی شناعت کا بیان۔
1 Hadith
49
جہاں پر اذان دی جاتی ہو وہاں نمازوں کی محافظت کا بیان۔
3 Hadith
50
جماعت چھوڑنے کے عذر کا بیان۔
3 Hadith
51
بغیر جماعت) جماعت کا ثواب پانے کی حد کا بیان۔
2 Hadith
52
تنہا نماز پڑھنے کے بعد جماعت کے ساتھ نماز دہرانے کا بیان۔
1 Hadith
53
تنہا نماز پڑھنے والے کا فجر کی نماز جماعت کے ساتھ دہرانے کا بیان۔
1 Hadith
54
نماز کا وقت نکل جانے کے بعد جماعت کے ساتھ نماز دہرانے کا بیان۔
1 Hadith
55
جو آدمی مسجد میں امام کے ساتھ باجماعت نماز پڑھ چکا ہو اس سے فریضہ نماز کے ساقط ہونے کا بیان۔
1 Hadith
56
نماز کے لیے دوڑ کر جانے کا بیان۔
1 Hadith
57
نماز کے لیے بغیر دوڑے تیز آنے کا بیان۔
2 Hadith
58
نماز کے لیے اول وقت میں جانے کا بیان۔
1 Hadith
59
اقامت کے بعد نفل یا سنت پڑھنے کی کراہت کا بیان۔
3 Hadith
60
امام (فرض) نماز میں ہو تو سنتیں پڑھنے والے کے حکم کا بیان۔
1 Hadith
61
صف کے پیچھے تنہا نماز پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
62
صف میں ملے بغیر رکوع کرنے کا بیان۔
2 Hadith
63
ظہر کے بعد سنت پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
64
عصر کے پہلے سنت پڑھنے کا بیان اور اس سلسلے میں ابواسحاق سبیعی سے رواۃ حدیث کے اختلاف کا ذکر۔
2 Hadith
No chapter matched that.