TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

امام کا صفیں درست کرنے اور مل کر کھڑے ہونے کی ترغیب دلانا۔ - امام کا صفیں درست کرنے اور مل کر کھڑے ہونے کی ترغیب دلانا۔ - The book of leading the prayer (al-imamah) - Sunnan Nisai with Urdu and English Translation

Chapter 28 of The book of leading the prayer (al-imamah) in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 28 of 64 · 3 Hadith
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِيلُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ حُمَيْدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ أَقْبَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَجْهِهِ حِينَ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ قَبْلَ أَنْ يُكَبِّرَ فَقَالَ:‏‏‏‏ أَقِيمُوا صُفُوفَكُمْ وَتَرَاصُّوا فَإِنِّي أَرَاكُمْ مِنْ وَرَاءِ ظَهْرِي .
It was narrated that Anas said: The Messenger of Allah (ﷺ)turned to face us when he stood up to pray, before he said the Takbir and said: 'Make your rows straight and come close to one another, for I can see you behind my back. '
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو ہماری طرف متوجہ ہوتے، اور اللہ اکبر کہنے سے پہلے فرماتے:  تم اپنی صفیں درست کر لو، اور سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہو جاؤ، ۱؎ کیونکہ میں تمہیں اپنی پیٹھ کے پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں ۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، تحفة الأشراف: ۵۹۵)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأذان ۷۱ (۷۱۸)، ۷۲ (۷۱۹)، ۷۶ (۷۲۵)، صحیح مسلم/الصلاة ۲۸ (۴۳۴)، ویأتی عند المؤلف برقم: ۸۴۶ (صحیح)
Explanation
وضاحت: ۱؎: «تراص» کے معنی اس طرح مل کر کھڑے ہونے کے ہیں جیسے دیوار میں ایک اینٹ دوسری اینٹ کے ساتھ پیوست ہوتی ہے درمیان میں ذرا سا بھی فاصلہ اور شگاف نہیں ہوتا۔
815
Sahih
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ الْمُخَرِّمِيُّ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَبَانُ، ‏‏‏‏‏‏قال حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَنَسٌ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال:‏‏‏‏ رَاصُّوا صُفُوفَكُمْ وَقَارِبُوا بَيْنَهَا وَحَاذُوا بِالْأَعْنَاقِ فَوَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ إِنِّي لَأَرَى الشَّيَاطِينَ تَدْخُلُ مِنْ خَلَلِ الصَّفِّ كَأَنَّهَا الْحَذَفُ .
Anas narrated that the Prophet (ﷺ) said: Make your rows solid and close together, and keep your necks in line. By the One in Whose Hand is the soul of Muhammad! I can see the shaitan entering through the gaps in the rows as if they are small sheep.
قتادہ کہتے ہیں کہ ہم سے انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  تم اپنی صفیں سیسہ پلائی دیوار کی طرح درست کر لو، اور انہیں ایک دوسرے کے نزدیک رکھو، اور گردنیں ایک دوسرے کے بالمقابل رکھو کیونکہ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے، میں شیاطین کو صف کے درمیان ۱؎ گھستے ہوئے دیکھتا ہوں جیسے وہ بکری کے کالے بچے ہوں ۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة ۹۴ (۶۶۷)، (تحفة الأشراف: ۱۱۳۲)، مسند احمد ۳/۲۶۰، ۲۸۳ (صحیح)
Explanation
وضاحت: ۱؎: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا صفوں کے درمیان شگافوں میں شیطان کو گھستے ہوئے دیکھنا یا تو حقیقتاً ہے، اللہ تعالیٰ نے آپ کو معجزے کے طور پر یہ منظر دکھایا ہو، یا بذریعہ وحی آپ کو اس سے آگاہ کیا گیا ہو کہ صفوں میں خلا رکھنے سے شیطان خوش ہوتا ہے، اور اسے وسوسہ اندازی کا موقع ملتا ہے۔
816
Sahih
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الْأَعْمَشِ عَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْجَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ خَرَجَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:‏‏‏‏ أَلَا تَصُفُّونَ كَمَا تَصُفُّ الْمَلَائِكَةُ عِنْدَ رَبِّهِمْ قَالُوا وَكَيْفَ تَصُفُّ الْمَلَائِكَةُ عِنْدَ رَبِّهِمْ. قَالَ:‏‏‏‏ يُتِمُّونَ الصَّفَّ الْأَوَّلَ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ يَتَرَاصُّونَ فِي الصَّفِّ .
It was narrated that Jabir bin Samurah said: The Messenger of Allah (ﷺ) came out to us and said:'Will you not form rows as the angels form rows before their Lord? They said: 'How do the angels form rows before their lord? He said: 'They complete the first row and fill the gaps in the rows. '
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس آئے اور فرمایا:  کیا تم لوگ صف نہیں باندھو گے جس طرح فرشتے اپنے رب کے پاس باندھتے ہیں ، لوگوں نے پوچھا: فرشتے اپنے رب کے پاس کیسے صف باندھتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  وہ پہلے اگلی صف پوری کرتے ہیں، پھر وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح صف میں مل کر کھڑے ہوتے ہیں ۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصلاة ۲۷ (۴۳۰) مطولاً، سنن ابی داود/الصلاة ۹۴ (۶۶۱)، سنن ابن ماجہ/إقامة ۵۰ (۹۹۲)، (تحفة الأشراف: ۲۱۲۷)، مسند احمد ۵/۱۰۱، ۱۰۶ (صحیح)
817
Sahih

Chapters

64
01
اہل علم و فضل کی امامت کا بیان۔
1 Hadith
02
ظالم حکمرانوں کے پیچھے نماز پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
03
امامت کا زیادہ مستحق کون ہے ؟
1 Hadith
04
امامت کے لیے عمردراز شخص کو آگے بڑھانے کا بیان۔
1 Hadith
05
لوگ کسی جگہ اکٹھا ہوں اور سب برابر ہوں تو کون امامت کرے ؟
1 Hadith
06
کئی لوگ ایک ساتھ ہوں اور ان میں حاکم بھی موجود ہو تو کون امامت کرے ؟
1 Hadith
07
امامت کے لیے رعایا میں سے کوئی آگے بڑھ جائے، پھر حاکم آ جائے تو کیا وہ پیچھے ہٹ جائے ؟
1 Hadith
08
امام کا رعیت میں سے کسی شخص کے پیچھے نماز پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
09
زائر کی امامت کا بیان۔
1 Hadith
10
نابینا (اندھے) کی امامت کا بیان۔
1 Hadith
11
نابالغ بچہ کی امامت کا بیان۔
1 Hadith
12
:(نماز کے لیے) لوگوں کے کھڑے ہونے کا بیان۔
1 Hadith
13
اقامت کے بعد امام کو کوئی ضرورت پیش آ جائے جس سے وہ نماز مؤخر کر دے۔
1 Hadith
14
نمازی پر کھڑے ہو جانے کے بعد امام کو یاد آئے کہ وہ ناپاک ہے تو کیا کرے ؟
1 Hadith
15
امام کا اپنی عدم موجودگی میں کسی کو اپنا نائب بنانے کا بیان۔
1 Hadith
16
امام کی اقتداء (پیروی) کرنے کا بیان۔
1 Hadith
17
امام کی اقتداء کرنے والے کی اقتداء کرنے کا بیان۔
4 Hadith
18
جب تین آدمی ہوں تو امام کے کھڑے ہونے کی جگہ اور اس میں اختلاف کا بیان۔
2 Hadith
19
جب تین مرد اور ایک عورت ہو تو کیسے صف بندی کی جائے ؟
1 Hadith
20
دو مرد اور دو عورتیں ہوں تو کیسے صف بندی کرے ؟
2 Hadith
21
امام کے ساتھ ایک بچہ اور ایک عورت ہو تو وہ کہاں کھڑا ہو ؟
2 Hadith
22
مقتدی بچہ ہو تو امام کے کھڑے ہونے کی جگہ کا بیان۔
1 Hadith
23
امام کے قریب کون لوگ ہوں پھر ان سے قریب کون ہوں ؟
2 Hadith
24
امام کے نکلنے سے پہلے صفوں کی درستگی کا بیان۔
1 Hadith
25
امام صفیں کیسے درست کرے ؟
2 Hadith
26
جب امام آگے بڑھے تو صفیں برابر کرنے کے لیے کیا کہے ؟
1 Hadith
27
سیدھے کھڑے ہو جاؤ ‘‘ کتنی بار کہنا ہے ؟
1 Hadith
28
امام کا صفیں درست کرنے اور مل کر کھڑے ہونے کی ترغیب دلانا۔
3 Hadith
29
پہلی صف کی دوسری صف پر فضیلت کا بیان۔
1 Hadith
30
پچھلی صف کا بیان۔
1 Hadith
31
جو صف کو جوڑے۔
1 Hadith
32
عورتوں کی سب سے بہتر اور مردوں کی سب سے بدتر صفوں کا بیان۔
1 Hadith
33
ستونوں کے بیچ صف بندی کا بیان۔
1 Hadith
34
صف کی مستحب جگہ کا بیان۔
1 Hadith
35
امام نماز کتنی ہلکی پڑھے ؟
3 Hadith
36
کبھی کبھی امام کو نماز لمبی کرنے کی رخصت کا بیان۔
1 Hadith
37
نماز میں امام کے لیے کتنا عمل جائز ہے ؟
1 Hadith
38
رکوع، سجود وغیرہ میں امام سے سبقت کرنے کا بیان۔
3 Hadith
39
مقتدی کا امام کی نماز سے نکل جانے اور جا کر مسجد کے ایک گوشے میں اپنی نماز پڑھ لینے کا بیان۔
1 Hadith
40
امام بیٹھ کر نماز پڑھتا ہو تو مقتدی بھی بیٹھ کر نماز پڑھیں۔
3 Hadith
41
امام اور مقتدی کی نیت کے اختلاف کا بیان۔
5 Hadith
42
جب تین آدمی ہوں تو باجماعت نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
43
جب تین افراد ہوں: ایک مرد، ایک بچہ اور ایک عورت تو باجماعت نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
44
جب دو آدمی ہوں تو باجماعت نماز کا بیان۔
2 Hadith
45
نفل نماز کی جماعت کا بیان۔
1 Hadith
46
فوت شدہ نماز کی جماعت کا بیان۔
2 Hadith
47
جماعت چھوڑنے کی شناعت کا بیان۔
1 Hadith
48
جماعت سے پیچھے رہنے کی شناعت کا بیان۔
1 Hadith
49
جہاں پر اذان دی جاتی ہو وہاں نمازوں کی محافظت کا بیان۔
3 Hadith
50
جماعت چھوڑنے کے عذر کا بیان۔
3 Hadith
51
بغیر جماعت) جماعت کا ثواب پانے کی حد کا بیان۔
2 Hadith
52
تنہا نماز پڑھنے کے بعد جماعت کے ساتھ نماز دہرانے کا بیان۔
1 Hadith
53
تنہا نماز پڑھنے والے کا فجر کی نماز جماعت کے ساتھ دہرانے کا بیان۔
1 Hadith
54
نماز کا وقت نکل جانے کے بعد جماعت کے ساتھ نماز دہرانے کا بیان۔
1 Hadith
55
جو آدمی مسجد میں امام کے ساتھ باجماعت نماز پڑھ چکا ہو اس سے فریضہ نماز کے ساقط ہونے کا بیان۔
1 Hadith
56
نماز کے لیے دوڑ کر جانے کا بیان۔
1 Hadith
57
نماز کے لیے بغیر دوڑے تیز آنے کا بیان۔
2 Hadith
58
نماز کے لیے اول وقت میں جانے کا بیان۔
1 Hadith
59
اقامت کے بعد نفل یا سنت پڑھنے کی کراہت کا بیان۔
3 Hadith
60
امام (فرض) نماز میں ہو تو سنتیں پڑھنے والے کے حکم کا بیان۔
1 Hadith
61
صف کے پیچھے تنہا نماز پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
62
صف میں ملے بغیر رکوع کرنے کا بیان۔
2 Hadith
63
ظہر کے بعد سنت پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
64
عصر کے پہلے سنت پڑھنے کا بیان اور اس سلسلے میں ابواسحاق سبیعی سے رواۃ حدیث کے اختلاف کا ذکر۔
2 Hadith
No chapter matched that.