TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

جہاں پر اذان دی جاتی ہو وہاں نمازوں کی محافظت کا بیان۔ - جہاں پر اذان دی جاتی ہو وہاں نمازوں کی محافظت کا بیان۔ - The book of leading the prayer (al-imamah) - Sunnan Nisai with Urdu and English Translation

Chapter 49 of The book of leading the prayer (al-imamah) in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 49 of 64 · 3 Hadith
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الْمَسْعُودِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:‏‏‏‏ مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَلْقَى اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ غَدًا مُسْلِمًا فَلْيُحَافِظْ عَلَى هَؤُلَاءِ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ حَيْثُ يُنَادَى بِهِنَّ فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ شَرَعَ لِنَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُنَنَ الْهُدَى وَإِنَّهُنَّ مِنْ سُنَنِ الْهُدَى وَإِنِّي لَا أَحْسَبُ مِنْكُمْ أَحَدًا إِلَّا لَهُ مَسْجِدٌ يُصَلِّي فِيهِ فِي بَيْتِهِ فَلَوْ صَلَّيْتُمْ فِي بُيُوتِكُمْ وَتَرَكْتُمْ مَسَاجِدَكُمْ لَتَرَكْتُمْ سُنَّةَ نَبِيِّكُمْ وَلَوْ تَرَكْتُمْ سُنَّةَ نَبِيِّكُمْ لَضَلَلْتُمْ وَمَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ ثُمَّ يَمْشِي إِلَى صَلَاةٍ إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا حَسَنَةً أَوْ يَرْفَعُ لَهُ بِهَا دَرَجَةً أَوْ يُكَفِّرُ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً وَلَقَدْ رَأَيْتُنَا نُقَارِبُ بَيْنَ الْخُطَا وَلَقَدْ رَأَيْتُنَا وَمَا يَتَخَلَّفُ عَنْهَا إِلَّا مُنَافِقٌ مَعْلُومٌ نِفَاقُهُ وَلَقَدْ رَأَيْتُ الرَّجُلَ يُهَادَى بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ حَتَّى يُقَامَ فِي الصَّفِّ .
It was narrated that 'Abdullah said: Whoever would like to meet Allah tomorrow as a Muslim, let him regularly attend these five (daily) prayers whenever the call for them is given (that in the mosques), for Allah prescribed for His Prophet the ways of guidance, and they (the prayers) are part of those ways of guidance. I do not think that there is anyone among you who does not have a place where he prays in his house. But if you were to pray in your houses and forsake the Masjids, you would be forsaking the Sunnah of your Prophet, and if you were to forsake the Sunnah of your Prophet you would go astray. There is no Muslim slave who performs Wudu and does it well, then walks to the prayer, but Allah will record one Hasanah (good deed) for each step he takes, or raise' him one level by it or erase one sin from him. I remember how we used to take short steps, and I remember (a time) when no one stayed behind from the prayer except a hypocrite whose hypocrisy was well known. And I have seen a man coming Supported by two others until he would be made to stand in the row.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ جس شخص کو اس بات کی خوشی ہو کہ وہ کل قیامت کے دن اللہ عزوجل سے اس حال میں ملے کہ وہ مسلمان ہو، تو وہ ان پانچوں نمازوں کی محافظت کرے ۱؎، جب ان کی اذان دی جائے، کیونکہ اللہ عزوجل نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہدایت کے راستے مقرر کر دئیے ہیں، اور یہ نمازیں ہدایت کے راستوں میں سے ایک راستہ ہے، اور میں سمجھتا ہوں کہ تم میں کوئی بھی ایسا نہ ہو گا جس کی ایک مسجد اس کے گھر میں نہ ہو جس میں وہ نماز پڑھتا ہو، اگر تم اپنے گھروں ہی میں نماز پڑھو گے اور اپنی مسجدوں کو چھوڑ دو گے تو تم اپنے نبی کا طریقہ چھوڑ دو گے، اور اگر تم اپنے نبی کا طریقہ چھوڑ دو گے تو گمراہ ہو جاؤ گے، اور جو مسلمان بندہ اچھی طرح وضو کرتا ہے، پھر نماز کے لیے  ( اپنے گھر سے )  چلتا ہے، تو اللہ تعالیٰ ہر قدم کے عوض جسے وہ اٹھاتا ہے اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتا ہے، یا اس کا ایک درجہ بلند کر دیتا ہے، یا اس کے عوض اس کا ایک گناہ مٹا دیتا ہے، میں نے اپنے لوگوں  ( صحابہ کرام )  کو دیکھا ہے جب ہم نماز کو جاتے تو قریب قریب قدم رکھتے،  ( تاکہ نیکیاں زیادہ ملیں )  اور میں نے دیکھا کہ نماز سے وہی پیچھے رہتا جو منافق ہوتا، اور جس کا منافق ہونا لوگوں کو معلوم ہوتا، اور میں نے  ( عہدرسالت میں ) دیکھا کہ آدمی کو دو آدمیوں کے درمیان سہارا دے کر  ( مسجد )  لایا جاتا یہاں تک کہ لا کر صف میں کھڑا کر دیا جاتا۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المساجد ۴۴ (۶۵۴)، سنن ابی داود/الصلاة ۴۷ (۵۵۰) مختصراً، وقد أخرجہ: (تحفة الأشراف: ۹۵۰۲)، مسند احمد ۱/۳۸۲، ۴۱۴، ۴۱۵، ۴۱۹، ۴۵۵ (صحیح)
Explanation
وضاحت: ۱؎: یعنی انہیں مسجد میں جا کر جماعت سے پڑھے۔
850
Sahih
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَصَمِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْعَمِّهِ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ جَاءَ أَعْمَى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ فَقَالَ:‏‏‏‏ إِنَّهُ لَيْسَ لِي قَائِدٌ يَقُودُنِي إِلَى الصَّلَاةِ فَسَأَلَهُ أَنْ يُرَخِّصَ لَهُ أَنْ يُصَلِّيَ فِي بَيْتِهِ فَأَذِنَ لَهُ فَلَمَّا وَلَّى دَعَاهُ قَالَ لَهُ:‏‏‏‏ أَتَسْمَعُ النِّدَاءَ بِالصَّلَاةِ قَالَ:‏‏‏‏ نَعَمْ قَالَ:‏‏‏‏ فَأَجِبْ .
It was narrated that Abu Hurairah said: A blind man came to the Messenger of Allah (ﷺ)and said: 'I do not have a guide to bring me to the prayer.' And he asked him to grant him a dispensation allowing him to pray in his house, and he gave him permission. Then when he turned away he said to him: 'Can you hear the call to prayer?' He said: 'Yes.' He said: 'Then respond to it. '
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک نابینا شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ۱؎، اور اس نے عرض کیا: میرا کوئی راہبر  ( گائیڈ )  نہیں ہے جو مجھے مسجد تک لائے، اس نے آپ سے درخواست کی کہ آپ اسے اس کے گھر میں نماز پڑھنے کی اجازت دے دیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اجازت دے دی، پھر جب وہ پیٹھ پھیر کر جانے لگا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا، اور اس سے پوچھا:  کیا تم اذان سنتے ہو؟  اس نے جواب دیا: جی ہاں،  ( سنتا ہوں )  تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  تو  ( مؤذن کی پکار پر )  لبیک کہو  ۲؎۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المساجد ۴۳ (۶۵۳)، (تحفة الأشراف: ۱۴۸۲۲) (صحیح)
Explanation
وضاحت: ۱؎: یہ عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ تھے۔ ۲؎: یعنی مسجد میں آ کر جماعت ہی سے نماز پڑھو۔
851
Sahih
أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَبِي الزَّرْقَاءِ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَبِي، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ. ح وأَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا قَاسِمُ بْنُ يَزَيْدٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ أَنَّهُ قَالَ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الْمَدِينَةَ كَثِيرَةُ الْهَوَامِّ وَالسِّبَاعِ قَالَ:‏‏‏‏ هَلْ تَسْمَعُ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ قَالَ:‏‏‏‏ نَعَمْ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ فَحَيَّ هَلًا وَلَمْ يُرَخِّصْ لَهُ .
It was narrated from Ibn Umm Maktum that he said: 0 Messenger of Allah (ﷺ), there are many (dangerous) pests and wild animals in Al-Madinah. He said: Can you hear (the words) 'Come prayer, come to prosperity'? He said Yes. He said: Then be quick to respond, and he did not grant him a dispensation.
عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مدینہ میں کیڑے مکوڑے  ( سانپ بچھو وغیرہ )  اور درندے بہت ہیں، ( تو کیا میں گھر میں نماز پڑھ لیا کروں )  آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:  کیا تم «حى على الصلاة»، اور «حى على الفلاح» کی آواز سنتے ہو؟  انہوں نے کہا: جی ہاں،  ( سنتا ہوں )  تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  پھر تو آؤ ، اور آپ نے انہیں جماعت سے غیر حاضر رہنے کی اجازت نہیں دی۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة ۴۷ (۵۵۳)، وقد أخرجہ: (تحفة الأشراف: ۱۰۷۸۷) (صحیح)
852
Sahih

Chapters

64
01
اہل علم و فضل کی امامت کا بیان۔
1 Hadith
02
ظالم حکمرانوں کے پیچھے نماز پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
03
امامت کا زیادہ مستحق کون ہے ؟
1 Hadith
04
امامت کے لیے عمردراز شخص کو آگے بڑھانے کا بیان۔
1 Hadith
05
لوگ کسی جگہ اکٹھا ہوں اور سب برابر ہوں تو کون امامت کرے ؟
1 Hadith
06
کئی لوگ ایک ساتھ ہوں اور ان میں حاکم بھی موجود ہو تو کون امامت کرے ؟
1 Hadith
07
امامت کے لیے رعایا میں سے کوئی آگے بڑھ جائے، پھر حاکم آ جائے تو کیا وہ پیچھے ہٹ جائے ؟
1 Hadith
08
امام کا رعیت میں سے کسی شخص کے پیچھے نماز پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
09
زائر کی امامت کا بیان۔
1 Hadith
10
نابینا (اندھے) کی امامت کا بیان۔
1 Hadith
11
نابالغ بچہ کی امامت کا بیان۔
1 Hadith
12
:(نماز کے لیے) لوگوں کے کھڑے ہونے کا بیان۔
1 Hadith
13
اقامت کے بعد امام کو کوئی ضرورت پیش آ جائے جس سے وہ نماز مؤخر کر دے۔
1 Hadith
14
نمازی پر کھڑے ہو جانے کے بعد امام کو یاد آئے کہ وہ ناپاک ہے تو کیا کرے ؟
1 Hadith
15
امام کا اپنی عدم موجودگی میں کسی کو اپنا نائب بنانے کا بیان۔
1 Hadith
16
امام کی اقتداء (پیروی) کرنے کا بیان۔
1 Hadith
17
امام کی اقتداء کرنے والے کی اقتداء کرنے کا بیان۔
4 Hadith
18
جب تین آدمی ہوں تو امام کے کھڑے ہونے کی جگہ اور اس میں اختلاف کا بیان۔
2 Hadith
19
جب تین مرد اور ایک عورت ہو تو کیسے صف بندی کی جائے ؟
1 Hadith
20
دو مرد اور دو عورتیں ہوں تو کیسے صف بندی کرے ؟
2 Hadith
21
امام کے ساتھ ایک بچہ اور ایک عورت ہو تو وہ کہاں کھڑا ہو ؟
2 Hadith
22
مقتدی بچہ ہو تو امام کے کھڑے ہونے کی جگہ کا بیان۔
1 Hadith
23
امام کے قریب کون لوگ ہوں پھر ان سے قریب کون ہوں ؟
2 Hadith
24
امام کے نکلنے سے پہلے صفوں کی درستگی کا بیان۔
1 Hadith
25
امام صفیں کیسے درست کرے ؟
2 Hadith
26
جب امام آگے بڑھے تو صفیں برابر کرنے کے لیے کیا کہے ؟
1 Hadith
27
سیدھے کھڑے ہو جاؤ ‘‘ کتنی بار کہنا ہے ؟
1 Hadith
28
امام کا صفیں درست کرنے اور مل کر کھڑے ہونے کی ترغیب دلانا۔
3 Hadith
29
پہلی صف کی دوسری صف پر فضیلت کا بیان۔
1 Hadith
30
پچھلی صف کا بیان۔
1 Hadith
31
جو صف کو جوڑے۔
1 Hadith
32
عورتوں کی سب سے بہتر اور مردوں کی سب سے بدتر صفوں کا بیان۔
1 Hadith
33
ستونوں کے بیچ صف بندی کا بیان۔
1 Hadith
34
صف کی مستحب جگہ کا بیان۔
1 Hadith
35
امام نماز کتنی ہلکی پڑھے ؟
3 Hadith
36
کبھی کبھی امام کو نماز لمبی کرنے کی رخصت کا بیان۔
1 Hadith
37
نماز میں امام کے لیے کتنا عمل جائز ہے ؟
1 Hadith
38
رکوع، سجود وغیرہ میں امام سے سبقت کرنے کا بیان۔
3 Hadith
39
مقتدی کا امام کی نماز سے نکل جانے اور جا کر مسجد کے ایک گوشے میں اپنی نماز پڑھ لینے کا بیان۔
1 Hadith
40
امام بیٹھ کر نماز پڑھتا ہو تو مقتدی بھی بیٹھ کر نماز پڑھیں۔
3 Hadith
41
امام اور مقتدی کی نیت کے اختلاف کا بیان۔
5 Hadith
42
جب تین آدمی ہوں تو باجماعت نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
43
جب تین افراد ہوں: ایک مرد، ایک بچہ اور ایک عورت تو باجماعت نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
44
جب دو آدمی ہوں تو باجماعت نماز کا بیان۔
2 Hadith
45
نفل نماز کی جماعت کا بیان۔
1 Hadith
46
فوت شدہ نماز کی جماعت کا بیان۔
2 Hadith
47
جماعت چھوڑنے کی شناعت کا بیان۔
1 Hadith
48
جماعت سے پیچھے رہنے کی شناعت کا بیان۔
1 Hadith
49
جہاں پر اذان دی جاتی ہو وہاں نمازوں کی محافظت کا بیان۔
3 Hadith
50
جماعت چھوڑنے کے عذر کا بیان۔
3 Hadith
51
بغیر جماعت) جماعت کا ثواب پانے کی حد کا بیان۔
2 Hadith
52
تنہا نماز پڑھنے کے بعد جماعت کے ساتھ نماز دہرانے کا بیان۔
1 Hadith
53
تنہا نماز پڑھنے والے کا فجر کی نماز جماعت کے ساتھ دہرانے کا بیان۔
1 Hadith
54
نماز کا وقت نکل جانے کے بعد جماعت کے ساتھ نماز دہرانے کا بیان۔
1 Hadith
55
جو آدمی مسجد میں امام کے ساتھ باجماعت نماز پڑھ چکا ہو اس سے فریضہ نماز کے ساقط ہونے کا بیان۔
1 Hadith
56
نماز کے لیے دوڑ کر جانے کا بیان۔
1 Hadith
57
نماز کے لیے بغیر دوڑے تیز آنے کا بیان۔
2 Hadith
58
نماز کے لیے اول وقت میں جانے کا بیان۔
1 Hadith
59
اقامت کے بعد نفل یا سنت پڑھنے کی کراہت کا بیان۔
3 Hadith
60
امام (فرض) نماز میں ہو تو سنتیں پڑھنے والے کے حکم کا بیان۔
1 Hadith
61
صف کے پیچھے تنہا نماز پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
62
صف میں ملے بغیر رکوع کرنے کا بیان۔
2 Hadith
63
ظہر کے بعد سنت پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
64
عصر کے پہلے سنت پڑھنے کا بیان اور اس سلسلے میں ابواسحاق سبیعی سے رواۃ حدیث کے اختلاف کا ذکر۔
2 Hadith
No chapter matched that.