TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

مقتدی کا امام کی نماز سے نکل جانے اور جا کر مسجد کے ایک گوشے میں اپنی نماز پڑھ لینے کا بیان۔ - مقتدی کا امام کی نماز سے نکل جانے اور جا کر مسجد کے ایک گوشے میں اپنی نماز پڑھ لینے کا بیان۔ - The book of leading the prayer (al-imamah) - Sunnan Nisai with Urdu and English Translation

Chapter 39 of The book of leading the prayer (al-imamah) in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 39 of 64 · 1 Hadith
أَخْبَرَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الْأَعْمَشِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، ‏‏‏‏‏‏وَأَبِي صَالِحٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ جَابِرٍقال:‏‏‏‏ جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ وَقَدْ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ فَصَلَّى خَلْفَ مُعَاذٍ فَطَوَّلَ بِهِمْ فَانْصَرَفَ الرَّجُلُ فَصَلَّى فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ انْطَلَقَ فَلَمَّا قَضَى مُعَاذٌ الصَّلَاةَ قِيلَ لَهُ إِنَّ فُلَانًا فَعَلَ كَذَا وَكَذَا فَقَالَ مُعَاذٌ:‏‏‏‏ لَئِنْ أَصْبَحْتُ لَأَذْكُرَنَّ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ فَأَتَى مُعَاذٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهِ فَقَالَ:‏‏‏‏ مَا حَمَلَكَ عَلَى الَّذِي صَنَعْتَ فَقَالَ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ عَمِلْتُ عَلَى نَاضِحِي مِنَ النَّهَارِ فَجِئْتُ وَقَدْ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَدَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَدَخَلْتُ مَعَهُ فِي الصَّلَاةِ فَقَرَأَ سُورَةَ كَذَا وَكَذَا فَطَوَّلَ فَانْصَرَفْتُ فَصَلَّيْتُ فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ أَفَتَّانٌ يَا مُعَاذُ أَفَتَّانٌ يَا مُعَاذُ أَفَتَّانٌ يَا مُعَاذُ .
It was narrated that Jabir said: A man from the Ansar came when the Iqamah for prayer had been said. He entered the Masjid and prayed behind Muadh, and he(Muadh) made the prayer lengthy. The man went away and prayed in a comer of the Masjid, then he left. When Muadh finished praying, it was said to him that so-and-so had done such and such. Muadh said: 'Tomorrow I will mention that to the Messenger of Allah (ﷺ).' So Muadh came to the Messenger of Allah (ﷺ) and told him about that. The Messenger of Allah (ﷺ) sent for him and asked him: 'What made you do what you did? He said: '0 Messenger of Allah (ﷺ), I had been working with my camel to bring water all day, and when I came the Iqamah for prayer had already been said, so I entered the Masjid and joined him in the prayer, then he recited such and such a Surah and made it lengthy, so I went away and prayed in a comer of the Masjid.' The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Do you want to cause hardship to the people, 0 Muadh do you want to cause hardship to the people, 0 Muadh do you want to cause hardship to the people, 0 Muadh? '
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انصار کا ایک شخص آیا اور نماز کھڑی ہو چکی تھی تو وہ مسجد میں داخل ہوا، اور جا کر معاذ رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھنے لگا، انہوں نے رکعت لمبی کر دی، تو وہ شخص  ( نماز توڑ کر )  الگ ہو گیا، اور مسجد کے ایک گوشے میں جا کر  ( تنہا )  نماز پڑھ لی، پھر چلا گیا، جب معاذ رضی اللہ عنہ نے نماز پوری کر لی تو ان سے کہا گیا کہ فلاں شخص نے ایسا ایسا کیا ہے، تو معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر میں نے صبح کر لی تو اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ضرور بیان کروں گا ؛ چنانچہ معاذ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اور آپ سے اس کا ذکر کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو بلا بھیجا، وہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:  تمہیں کس چیز نے ایسا کرنے پر ابھارا؟  تو اس نے جواب دیا: اللہ کے رسول! میں نے دن بھر  ( کھیت کی )  سینچائی کی تھی، میں آیا، تو جماعت کھڑی ہو چکی تھی، تو میں مسجد میں داخل ہوا، اور ان کے ساتھ نماز میں شامل ہو گیا، انہوں نے فلاں فلاں سورت پڑھنی شروع کر دی، اور  ( قرآت )  لمبی کر دی، تو میں نے نماز توڑ کر جا کر الگ ایک کونے میں نماز پڑھ لی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  معاذ! کیا تم لوگوں کو فتنہ میں ڈالنے والے ہو؟ معاذ! کیا تم لوگوں کو فتنہ میں ڈالنے والے ہو؟ معاذ! کیا تم لوگوں کو فتنہ میں ڈالنے والے ہو؟  ۱؎۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأذان ۶۰ (۷۰۱)، ۶۳ (۷۰۵)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأدب ۷۴ (۶۱۰۶)، صحیح مسلم/الصلاة ۳۶ (۴۶۵)، سنن ابی داود/الصلاة ۶۸ (۵۹۹)، ۱۲۷ (۷۹۰)، سنن ابن ماجہ/إقامة ۴۸ (۹۸۶)، (تحفة الأشراف: ۲۲۳۷، ۲۵۸۲)، مسند احمد ۳/۲۹۹، ۳۰۸، ۳۶۹، سنن الدارمی/الصلاة ۶۵ (۱۳۳۳)، ویأتی عند المؤلف بأرقام: ۹۸۵ مختصراً، ۹۹۸ مختصراً (صحیح)
Explanation
وضاحت: ۱؎: یعنی لوگوں کو پریشان کرتے ہو کہ وہ مجبور ہو کر نماز توڑ دیں۔
832
Sahih

Chapters

64
01
اہل علم و فضل کی امامت کا بیان۔
1 Hadith
02
ظالم حکمرانوں کے پیچھے نماز پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
03
امامت کا زیادہ مستحق کون ہے ؟
1 Hadith
04
امامت کے لیے عمردراز شخص کو آگے بڑھانے کا بیان۔
1 Hadith
05
لوگ کسی جگہ اکٹھا ہوں اور سب برابر ہوں تو کون امامت کرے ؟
1 Hadith
06
کئی لوگ ایک ساتھ ہوں اور ان میں حاکم بھی موجود ہو تو کون امامت کرے ؟
1 Hadith
07
امامت کے لیے رعایا میں سے کوئی آگے بڑھ جائے، پھر حاکم آ جائے تو کیا وہ پیچھے ہٹ جائے ؟
1 Hadith
08
امام کا رعیت میں سے کسی شخص کے پیچھے نماز پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
09
زائر کی امامت کا بیان۔
1 Hadith
10
نابینا (اندھے) کی امامت کا بیان۔
1 Hadith
11
نابالغ بچہ کی امامت کا بیان۔
1 Hadith
12
:(نماز کے لیے) لوگوں کے کھڑے ہونے کا بیان۔
1 Hadith
13
اقامت کے بعد امام کو کوئی ضرورت پیش آ جائے جس سے وہ نماز مؤخر کر دے۔
1 Hadith
14
نمازی پر کھڑے ہو جانے کے بعد امام کو یاد آئے کہ وہ ناپاک ہے تو کیا کرے ؟
1 Hadith
15
امام کا اپنی عدم موجودگی میں کسی کو اپنا نائب بنانے کا بیان۔
1 Hadith
16
امام کی اقتداء (پیروی) کرنے کا بیان۔
1 Hadith
17
امام کی اقتداء کرنے والے کی اقتداء کرنے کا بیان۔
4 Hadith
18
جب تین آدمی ہوں تو امام کے کھڑے ہونے کی جگہ اور اس میں اختلاف کا بیان۔
2 Hadith
19
جب تین مرد اور ایک عورت ہو تو کیسے صف بندی کی جائے ؟
1 Hadith
20
دو مرد اور دو عورتیں ہوں تو کیسے صف بندی کرے ؟
2 Hadith
21
امام کے ساتھ ایک بچہ اور ایک عورت ہو تو وہ کہاں کھڑا ہو ؟
2 Hadith
22
مقتدی بچہ ہو تو امام کے کھڑے ہونے کی جگہ کا بیان۔
1 Hadith
23
امام کے قریب کون لوگ ہوں پھر ان سے قریب کون ہوں ؟
2 Hadith
24
امام کے نکلنے سے پہلے صفوں کی درستگی کا بیان۔
1 Hadith
25
امام صفیں کیسے درست کرے ؟
2 Hadith
26
جب امام آگے بڑھے تو صفیں برابر کرنے کے لیے کیا کہے ؟
1 Hadith
27
سیدھے کھڑے ہو جاؤ ‘‘ کتنی بار کہنا ہے ؟
1 Hadith
28
امام کا صفیں درست کرنے اور مل کر کھڑے ہونے کی ترغیب دلانا۔
3 Hadith
29
پہلی صف کی دوسری صف پر فضیلت کا بیان۔
1 Hadith
30
پچھلی صف کا بیان۔
1 Hadith
31
جو صف کو جوڑے۔
1 Hadith
32
عورتوں کی سب سے بہتر اور مردوں کی سب سے بدتر صفوں کا بیان۔
1 Hadith
33
ستونوں کے بیچ صف بندی کا بیان۔
1 Hadith
34
صف کی مستحب جگہ کا بیان۔
1 Hadith
35
امام نماز کتنی ہلکی پڑھے ؟
3 Hadith
36
کبھی کبھی امام کو نماز لمبی کرنے کی رخصت کا بیان۔
1 Hadith
37
نماز میں امام کے لیے کتنا عمل جائز ہے ؟
1 Hadith
38
رکوع، سجود وغیرہ میں امام سے سبقت کرنے کا بیان۔
3 Hadith
39
مقتدی کا امام کی نماز سے نکل جانے اور جا کر مسجد کے ایک گوشے میں اپنی نماز پڑھ لینے کا بیان۔
1 Hadith
40
امام بیٹھ کر نماز پڑھتا ہو تو مقتدی بھی بیٹھ کر نماز پڑھیں۔
3 Hadith
41
امام اور مقتدی کی نیت کے اختلاف کا بیان۔
5 Hadith
42
جب تین آدمی ہوں تو باجماعت نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
43
جب تین افراد ہوں: ایک مرد، ایک بچہ اور ایک عورت تو باجماعت نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
44
جب دو آدمی ہوں تو باجماعت نماز کا بیان۔
2 Hadith
45
نفل نماز کی جماعت کا بیان۔
1 Hadith
46
فوت شدہ نماز کی جماعت کا بیان۔
2 Hadith
47
جماعت چھوڑنے کی شناعت کا بیان۔
1 Hadith
48
جماعت سے پیچھے رہنے کی شناعت کا بیان۔
1 Hadith
49
جہاں پر اذان دی جاتی ہو وہاں نمازوں کی محافظت کا بیان۔
3 Hadith
50
جماعت چھوڑنے کے عذر کا بیان۔
3 Hadith
51
بغیر جماعت) جماعت کا ثواب پانے کی حد کا بیان۔
2 Hadith
52
تنہا نماز پڑھنے کے بعد جماعت کے ساتھ نماز دہرانے کا بیان۔
1 Hadith
53
تنہا نماز پڑھنے والے کا فجر کی نماز جماعت کے ساتھ دہرانے کا بیان۔
1 Hadith
54
نماز کا وقت نکل جانے کے بعد جماعت کے ساتھ نماز دہرانے کا بیان۔
1 Hadith
55
جو آدمی مسجد میں امام کے ساتھ باجماعت نماز پڑھ چکا ہو اس سے فریضہ نماز کے ساقط ہونے کا بیان۔
1 Hadith
56
نماز کے لیے دوڑ کر جانے کا بیان۔
1 Hadith
57
نماز کے لیے بغیر دوڑے تیز آنے کا بیان۔
2 Hadith
58
نماز کے لیے اول وقت میں جانے کا بیان۔
1 Hadith
59
اقامت کے بعد نفل یا سنت پڑھنے کی کراہت کا بیان۔
3 Hadith
60
امام (فرض) نماز میں ہو تو سنتیں پڑھنے والے کے حکم کا بیان۔
1 Hadith
61
صف کے پیچھے تنہا نماز پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
62
صف میں ملے بغیر رکوع کرنے کا بیان۔
2 Hadith
63
ظہر کے بعد سنت پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
64
عصر کے پہلے سنت پڑھنے کا بیان اور اس سلسلے میں ابواسحاق سبیعی سے رواۃ حدیث کے اختلاف کا ذکر۔
2 Hadith
No chapter matched that.